۱۵؍ اگست ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پس یہ غلط ہے کہ مہدی جنگ کرے گا ۔ ہمارا یہ مذہب ہر گز نہیں۔ بھلا اگر تلوار مار کر لوگوں کو
ہلاک کر دیا اور ان کے املاک لوٹ لیے تو اس سے فائدہ کیا ہوا؟ جس مہدی ہونے کا ہمارا دعوی ہے یہ
تو قرآن شریف سے ثابت ہے۔ جیسے موسوی سلسلہ مسیح پر آکر ختم ہوا اسی طرح خدا تعالیٰ نے ایک
خاص مناسبت کی وجہ سے اس سلسلہ کو بھی ایک محمدی مسیح پر ختم کیا ہے اور مہدی نام اس کا اس لئے رکھا
ہے کہ وہ براہ راست خدا تعالیٰ سے ہدایت پائے گا اور ایسے وقت میں آئے گا جبکہ دنیا سے نور و ہدایت
اٹھ گئے ہوں گے۔ پھر ایک لطیف تر بات ان دونوں سلسلوں کی مماثلت میں یہ ہے کہ جیسے مسیح موسوی
موسیٰ علیہ السلام کے بعد چودھویں صدی میں آیا تھا یہاں بھی مسیح محمدی کی بعثت کا زمانہ چودھویں ہی صدی
ہے اور جیسے مسیح موسوی یہودیوں کی سلطنت نہیں بلکہ رومیوں کی سلطنت میں پیدا ہوا تھا اسی طرح
محمدی مسیح بھی مسلمانوں کی سلطنت میں نہیں بلکہ انگلش گورنمنٹ کی سلطنت میں پیدا ہوا ہے۔ غرض
ہمارا ہر گز یہ مذہب نہیں ہے کہ مہدی آکر لڑائیاں کرتا پھرے گا اور خون ریزی اس کا کام ہوگا ۔ لے
دیوار کے مقدمہ کی فتح یابی پر فرمایا۔ ۱۵ اگست ۱۹۰۱ ء اس دیوار کی وجہ سے قریب ڈیڑھ سال راستہ بندرہ کر ایک محاصرہ ہم
پر رہا ہے۔ اس کی خبر بھی حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے جو حدیث میں موجود ہے۔
اس بات پر کہ حدیث میں آیا ہے۔ مسیح کا نزول ہوگا۔ فرمایا۔
جو شے اوپر سے یعنی آسمان سے نازل ہوتی ہے سب کی نظریں اس کی طرف پھر جاتی ہیں
اور سب آسانی سے اس کو دیکھ سکتے ہیں اور وہ چیز جلد مشہور ہو جاتی ہے۔ پس اس لفظ میں ایک استعارہ
ہے کہ مسیح کے لئے اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے گا کہ بہت جلد اس کی شہرت ہو گی چنانچہ یہ امر اس
زمانہ کے اسباب ریل ، ڈاک، مطبع وغیرہ سے ظاہر ہے۔
فرمایا ۔ کل چیزیں قرآن شریف میں موجود ہیں۔ اگر انسان ہیں۔اگر
قرآن شریف کی جامعیت عقل مند ہو تو اس کے لئے وہ کافی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۱ صفحه ۸،۷

فرمایا ۔ یورپین لوگ ایک قوم سے معاہدہ کرتے ہیں۔ اس کی ترکیب عبارت ایسی رکھ دیتے ہیں
کہ در از عرصہ کے بعد بھی نئی ضرورتوں اور واقعات کے پیش آنے پر بھی اس میں استدلال اور استنباط کا
سامان موجود ہوتا ہے۔ ایسا ہی قرآن شریف میں آئندہ کی ضرورتوں کے مواد اور سامان موجود ہیں۔
مومن بعض بصر فرمایا۔ مون کو نہیں چاہیے کہ دریدہ دہن نے یا ب صحابہ اپنی آکھ کو برطرف اٹھائے
پھرے، بلکہ يَغْضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ (النور:۳۱) پر عمل کر کے نظر کو نیچی رکھنا
چاہیے اور بدنظری کے اسباب سے بچنا چاہیے۔
ایک دفعہ ایک واعظ ایسے طرز پر حضرت کے سامنے گفتگو کرتا تھا کہ گویا اس تقلید کے متعلق مذہب کے نزدیک حضرت بھی فرقہ وہابیہ کے طرف دار ہیں اور اپنے تئیں
بار بار حنفی اور وہابیوں کا دشمن ظاہر کرتا تھا اور کہتا تھا کہ حق کا طالب ہوں ۔اس پر حضرت نے فرمایا۔
اگر کوئی محبت اور آہستگی سے ہماری باتیں سنے تو ہم بڑی محبت کرنے والے ہیں اور قرآن اور حدیث
کے مطابق ہم فیصلہ کرنا چاہتے ہیں ۔ اگر کوئی شخص اس طرح فیصلہ کرنا چاہے کہ جو امر قرآن شریف
اور احادیث صحیحہ کے مطابق ہوا سے قبول کر لے گا اور جو ان کے برخلاف ہوا سے رد کر دے گا تو یہ
امر ہمارا عین سرور ، عین مدعا ہے اور عین آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔
ہمارا مذہب وہابیوں کے برخلاف ہے۔ ہمارے نزدیک تقلید کو چھوڑ نا ایک اباحت ہے کیونکہ
ہر ایک شخص مجتہد نہیں ہے۔ ذرا سا علم ہونے سے کوئی متابعت کے لائق نہیں ہو جاتا۔ کیا وہ اس لائق
ہے کہ سارے متقی اور تزکیہ کرنے والوں کی تابعداری سے آزاد ہو جائے۔ قرآن شریف کے اسرار
سوائے مظہر اور پاک لوگوں کے اور کسی پر نہیں کھولے جاتے۔ ہمارے ہاں جو آتا ہے اسے پہلے ایک
حنفیت کا رنگ چڑھانا پڑتا ہے۔ میرے خیال میں یہ چاروں مذہب اللہ تعالیٰ کا فضل ہیں اور اسلام
کے واسطے ایک چار دیواری۔ اللہ تعالیٰ نے اسلام کی حمایت کے واسطے ایسے اعلیٰ لوگ پیدا کیے جو
نہایت متقی اور اور صاحب تزکیہ تھے ۔ آجکل کے لوگ جو بگڑے ہیں اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ اماموں
کی متابعت چھوڑ دی گئی ہے۔ خدا تعالیٰ کو دو قسم کے لوگ پیارے ہیں ۔ اوّل وہ جن کو اللہ تعالیٰ نے خود

آج 10 میں سے 10 باقی