۱۵؍ اگست ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پاک کیا اور علم دیا۔ دوم وہ جو ان کی تابع داری کرتے ہیں ۔ ہمارے نزدیک ان لوگوں کی تابع داری
کرنے والے بہت اچھے ہیں کیونکہ ان کو تزکیہ نفس عطایا گیا تھا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ کے قریب تر کے ہیں۔ میں نے خود سنا ہے کہ بعض لوگ امام ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حق میں
سخت کلامی کرتے ہیں ۔ یہ ان لوگوں کی غلطی ہے۔ (از نوٹ بک مولوی شیر علی صاحب )
۱۵ اگست ۱۹۰۱ء کی صبح کو ایک الہام ہوا
وَإِنِّي أَرَى بَعْضَ الْمَصَائِبِ تَنْزِلُ "
۲۶ اگست ۱۹۰۱ء
صبح بوقت سیر فرمایا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی اچھی زندگی وہ ہے جوعدہ ہو اگر چہ تھوڑی ہو۔ حضرت نوح کے مقابلہ میں ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر بہت تھوڑی تھی مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر نہایت مفید تھی ۔
تھوڑے سے عرصہ میں آپ نے بڑے بڑے مفید کام کیے ۔ انبیاء کے اقوال میں ایک اثر ہوتا
ہے۔ وہ اپنے ساتھ قوت قدسیہ ہے۔ وہ اپنے ساتھ قوت قدسیہ رکھتے ہیں۔ یہ قوت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں سب سے زیادہ
تھی۔ دیکھو! ایک آدمی کو سمجھانا اور راہ پر لانا کیسا مشکل ہوتا ہے مگر آنحضرت کے طفیل کروڑوں آدمی
راہ پر آگئے ۔ اس وقت دنیا میں تمام مذاہب کے مقابلہ پر سب سے زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے۔
بعض جغرافیہ والوں نے مسلمانوں کی تعداد کم لکھی ہے مگر محققین نے بڑے بڑے ثبوت دے کر اس
بات کو ثابت کر دیا ہے کہ مسلمانوں کی تعدا د سب سے زیادہ ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۳، ۴
کسی بات کا اثر دو طرح پر قائم رہتا ہے۔ اعتقاداً وعملاً ۔ اعتقادی طور پر سارے مسلمان کلمہ طیبہ
لا إله إلا اللہ پر قائم ہیں اور عملی طور پر مثلاً سور کا نہ کھانا تمام مسلمانوں میں خواہ وہ کسی فرقہ یا ملک کے
ہوں سب میں نہایت قوت کے ساتھ اس پر عمل ہوتا ہے۔ بدی کے ارتکاب میں سے جھوٹ بولنا سب
سے زیادہ آسان اور جلدی ہو سکنے والا ہے کیونکہ زنا، چوری وغیرہ کے واسطے قوت ، مال، ہمت،
دلیری چاہیے مگر جھوٹ کے واسطے کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ صرف زبان ہلا دینی پڑتی ہے۔ باوجود اس
کے صحابہ میں جھوٹ ثابت نہیں ۔ آنحضرت کے اصحاب میں سے کسی نے بھی جھوٹ نہیں بولا ۔ دیکھو !
کتنا بڑا اثر ہے لیکن اس کے مقابل حضرت عیسیٰ کے حواریوں میں دیکھو۔ اپنے نبی کا عین اس کی
گرفتاری کے وقت انکار کر دیا۔ ایک نے تیس روپے لے کر اس کو پکڑوا دیا۔ ایک حواری کہتا ہے کہ
مسیح نے ایسے نشان دکھائے کہ اگر لکھے جائیں تو دنیا میں نہ سمائیں ۔ دیکھو! یہ کتنا جھوٹ ہے۔ جو باتیں
دنیا میں ہوئیں اور ہونے۔ ونے کے وقت سما گئیں وہ بعد میں کیونکر نہ سما سکتیں ۔
فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں سب سے زیادہ قبول
قبولیت دعا کے شرائط ہوئیں۔ قبولیت دعا کے واسطے چار شرطوں کا ہونا ضروری ہے۔ تب
کسی کے واسطے دعا قبول ہوتی ہے۔
شرط اول یہ ہے کہ اتقا ہو یعنی جس سے دعا کرائی جاوے وہ دعا کرنے والا متقی ہو۔ تقویٰ
احسن و اکمل طور پر حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں پایا جاتا تھا۔ آپ میں کمال تقوی تھا۔
اصول تقویٰ کا یہ ہے کہ انسان عبودیت کو چھوڑ کر الوہیت کے ساتھ ایسا مل جاوے جیسا کہ لکڑی
کے تختے دیوار کے ساتھ مل کر ایک ہو جاتے ہیں ۔ اس کے اور خدا کے درمیان کوئی شے حائل نہ
رہے۔ امور تین قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک یقینی بدیہی یعنی ظاہر دیکھنے میں ایک بات بڑی یا بھلی
ہے۔ دوم یقینی نظری یعنی ویسا یقین تو نہیں مگر پھر بھی نظری طور پر دیکھنے میں وہ امر اچھا یا برا ہو ۔
سوم وہ امور جو مشتبہ ہوں یعنی ان میں شبہ ہو کہ شاید یہ بڑے ہوں ۔ پس متقی وہ ہے کہ اس احتمال
اور شبہ سے بھی بچے اور تینوں مراتب کو طے کرے ۔ حضرت عمر کا قول ہے کہ شبہ اور احتمال سے بچنے
کے لئے ہم دس باتوں میں سے نو باتیں چھوڑ دیتے ہیں ۔ چاہیے کہ احتمالات کا سد باب کیا
جاوے ۔ دیکھو ! ہمارے مخالفوں نے اس قدر تائیدات اور نشانات دیکھے ہیں کہ اگر ان میں تقویٰ
ہوتا تو کبھی روگردانی نہ کرتے۔ ایک کریم بخش کی گواہی ہی دیکھو جس نے رورو کر اپنے بڑھاپے کی
عمر میں جبکہ اس کی موت بہت قریب تھی یہ گواہی دی کہ ایک مجذوب گلاب شاہ نے پہلے سے مجھے کہا
تھا کہ عیسی قادیان میں پیدا ہو گیا ہے اور وہ لدھیانہ میں آوے گا اور تو دیکھے گا کہ مولوی اس کی کیسی
مخالفت کریں گے۔ اس کا نام غلام احمد ہو گا ۔ دیکھو یہ کیسی صاف پیش گوئی ہے جو اس مجذوب نے
کی ۔ کریم بخش کے پابند صوم وصلوٰۃ ہونے اور ہمیشہ سچ بولنے پر سینکڑوں آدمیوں نے گواہی دی
جیسا کہ ازالہ اوہام میں مفصل درج ہے۔
اب کیا تقوی کا یہ کام ہے کہ اس گواہی کو جھٹلا یا جاوے۔ تقویٰ کے مضمون پر ہم کچھ شعر لکھ رہے
تھے اس میں ایک مصرعہ الہامی درج ہوا وہ شعر یہ ہے۔
ہر اک نیکی کی جڑ
اگر
یہ
اتقا ہے
یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
اس میں دوسرا مصرعہ الہامی ہے۔ جہاں تقویٰ نہیں وہاں حسنہ حسنہ نہیں اور کوئی نیکی نیکی نہیں۔
اللہ تعالیٰ قرآن شریف کی تعریف میں فرماتا ہے کہ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرۃ:۳) قرآن بھی ان لوگوں
کے لئے ہدایت کا موجب ہوتا ہے جو تقوی اختیار کریں۔ ابتدا میں قرآن کے دیکھنے والوں کا تقویٰ
یہ ہے کہ جہالت اور حسد اور بخل سے قرآن شریف کو نہ دیکھیں بلکہ نور قلب کا تقویٰی ساتھ لے کر
صدق نیت سے قرآن شریف کو پڑھیں ۔
دوسری شرط قبولیت دعا کے واسطے یہ ہے کہ جس کے واسطے انسان دعا کرتا ہو۔ اس کے لئے دل
میں درد ہو امَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ ( النمل : ٦٣ ) ۔
تیسری شرط یہ ہے کہ وقت اصفی میسر آوے۔ ایسا وقت کہ بندہ اور اس کے رب میں کچھ حائل نہ ہو۔
قرآن شریف میں جولیلۃ القدر کا ذکر آیا ہے کہ وہ ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ یہاں لیلۃ القدر کے تین معنی
ہیں۔ اول تو یہ کہ رمضان میں ایک رات لیلتہ القدر کی ہوتی ہے۔ دوم یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا زمانہ بھی ایک لیلتہ القدر تھا یعنی سخت جہالت اور بے ایمانی کی تاریکی کے بعد وہ زمانہ آیا جبکہ ملائکہ کا
نزول ہوا کیونکہ نبی دنیا میں اکیلا نہیں آتا بلکہ وہ بادشاہ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ لاکھوں کروڑوں ملائکہ کا
لشکر ہوتا ہے۔ جو ملائک اپنے اپنے کام میں لگ جاتے ہیں اور لوگوں کے دلوں کو نیکی کی طرف کھینچتے
ہیں ۔ سوم لیلۃ القدر انسان کے لئے اس کا وقت اصفی ہے۔ تمام وقت یکساں نہیں ہوتے ۔ بعض وقت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ کو کہتے کہ آرِحْنَا يَا عَائِشَةُ یعنی اے عائشہ مجھ کو راحت و خوشی پہنچا اور
بعض وقت آپ بالکل دعا میں مصروف ہوتے۔ جیسا کہ سعدی نے کہا ہے۔
وقتے چنیں بودے کہ بجبرئیل و میکائیل پرداختی و دیگر وقت با حفصه و زینب در ساختے
جتنا جتنا انسان خدا کے قریب آتا ہے یہ وقت اسے زیادہ میسر آتا ہے۔
چوتھی شرط یہ ہے کہ پوری مدت دعا کی حاصل ہو یہاں تک کہ خواب یا وحی سے اللہ تعالیٰ خبر
دے۔ محبت و اخلاص والے کو جلدی نہیں چاہیے بلکہ صبر کے ساتھ انتظار کرنا چاہیے۔'
۲۶ یا ۷ ۲ را گست ۱۹۰۱ ء یا اس کے قریب ایک دن حضرت نے فرمایا۔
ایک رویا ہم نے رویا میں دیکھا ہے کہ ایک شخص نے تقے کی ہے اور اس پر کپڑا دے کر
اسے چھپاتا ہے۔
مدان میں پیری مریدی کا سلسلہ مدت سے چلا آتا ہے
کرامات اولیاء ایک صاحب جن کے خاندان اور ہزاروں ان کے مرید ہیں اور وہ خود بھی پیر تھے مگر اب ان سلسلوں کو
ترک کر کے اس سلسلہ الہیہ میں شامل ہیں۔ انہوں نے حضرت کی خدمت میں عرض کیا کہ زمانہ پیری میں
ہم لوگوں کی اکثر جھوٹی کرامتیں مشہور تھیں اور بہت لوگ ہمارے مرید اور معتقد تھے۔ میں نے ایک دفعہ
اپنے بھائی سے ذکر کیا اور دل میں کئی بار خطرہ گزرا کہ ہمارے والد صاحب کی جو کرامتیں مشہور ہیں وہ بھی
اسی طرح کی ہوں گی جس طرح کی ہماری ہیں۔ پھر ہم نے سوچا کہ شیخ عبد القادر جیلانی اور دوسرے بزرگوں کا
بھی یہی حال ہوگا۔ غرض میں اسی خیال میں ترقی کرتا ہوا قریب تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی بدگمان
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۱۳ ، ۱۴