ملفوظات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فلسفی اور نبی فرمایا قلفی اور بی میںیہ فرق ہے کہ فلفی کہتا ہے کہ خدا ہونا چاہیے جب کہتا ہے
خدا ہے۔ فلسفی کہتا ہے کہ دلائل ایسے موجود ہیں کہ خدا کا وجود ضرور ہونا چاہیے۔
نبی کہتا ہے کہ میں نے خود خدا سے کلام کیا ہے اور مجھے اس نے بھیجا ہے اور میں اس کی طرف سے اس
کو دیکھ کر آیا ہوں ۔
لو
نبی بخش بٹالوی کا ذکر آیا ہے کہ اس نے مصلح ہونے کا دعوی کیا اور ایک
انبیاء کی کامیابی کاراز اخبار کالے کا ارادہ کیاہے۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا۔
بعض لوگ انبیاء اور مرسلین من اللہ کی کامیابیوں کو دیکھ کر یہ خیال کرتے ہیں کہ شاید ان لوگوں کی
کامیابی بسبب ان کی لفاظیوں اور قوت بیانیوں اور فصاحتوں اور بلاغتوں کے ہے۔ آؤ ہم بھی ایسا
ہی کریں اور اپنا سلسلہ جمالیں ۔ مگر وہ لوگ غلطی کھاتے ہیں ۔ انبیاء کی کامیابی بسبب اس تعلق کے
ہوتی ہے جو ان کا خدا کے ساتھ ہوتا ہے۔ آدم سے لے کر آج تک کسی کو تقوی کے سوافتح نہیں ہوئی ۔
فتح کی کنجی خدا کے ہاتھ میں ہے۔ فتح صرف اسی کو ہوسکتی ہے جس کا بحر تقویٰ میں سب سے بڑھ
کر ہے۔ تقویٰ کا پودا قائم ہو جائے تو اس کے ساتھ زمین و آسمان الٹ سکتے ہیں ۔ ( ڈائری)
فرمایا۔ مسلمانوں پر افسوس ہے کہ انہوں نے یہ تو مان لیا کہ آخری زمانہ کے یہود بھی مسلمان
ہوں گے۔ پر یہ نہ مانا کہ آخری زمانہ کا مسیح بھی انہیں میں سے ہوگا گویا ان کے نزدیک امت محمد یہ
میں صرف شر ہی رہ گیا ہے اور خیر کچھ بھی نہیں ۔
کسی نے ذکر کیا کہ نبی بخش بٹالوی کہتا ہے کہ مولوی عبد الکریم صاحب اپنے خطبوں میں مرزا صاحب عبدالکر
کے متعلق بڑا غلو کرتے ہیں اور اسی پر مرزا صاحب نے یہ سمجھ لیا کہ ہما را درجہ بڑا ہے۔
یہ جو فرمایا۔ براہین احمدیہ کے زمانہ میں مولوی عبدالکریم صاحب کہاں تھے اس میں جو کچھ اللہ تعالیٰ
نے کہا ہے قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اور أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِي
وَتَفْرِیدی اور تیرا مخالف جہنم میں گرے گا وغیرہ مولوی عبد الکریم صاحب اس کے مقابل میں کیا
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۳ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۱ صفحه ۹

کہہ سکتے ہیں جو خدا نے کہا ہے ۔ انبیاء کے کلام میں الفاظ کم ہوتے ہیں اور معانی بہت۔
فرمایا۔ جس قدر دعا ئیں ہماری قبول ہو چکی ہیں وہ پانچ ہزار سے کسی صورت میں کم نہیں ۔
شیطان مسیح موعود کے ہاتھوں ہلاک ہو گا فرمایا۔ شیطان نے آدم کو مارنے کا منصوبہ کیا تھا اور اس کا استیصال چاہا تھا۔ پھر شیطان
نے خدا سے مہلت چاہی اور اس کو مہلت دی گئی اِلى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ (الحجر: ٣٩) بسبب
اس مہلت کے کسی نبی نے اس کو قتل نہ کیا۔ اس کے قتل کا وقت ایک ہی مقرر تھا کہ وہ مسیح موعود کے
ہاتھ سے قتل ہو۔ اب تک وہ ڈاکؤوں کی طرح پھرتا رہا لیکن اب اس کی ہلاکت کا وقت آگیا ہے۔ رہا
اب تک اختیار کی قلت اور اشرار کی کثرت تھی لیکن شیطان ہلاک ہو گا اور اختیار کی کثرت ہوگی اور
اشرار چوڑھے چماروں کی طرح ذلیل بطور نمونہ کے رہ جائیں گے۔
اعمال کی دو قسمیں فرمایا۔ اعمال دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو بہشت و دوزخ کی امید و بیم سے ہوتے ہیں اور دوسرے وہ جو سبع جو طبعی جوش سے ہوتے ہیں ۔
دو باتیں مسلمانوں میں طبعی جوش کے طور پر اب تک موجود ہیں ۔ ایک سور کے گوشت کی حرمت ۔
خواہ مسلمان کیسا ہی فاسق ہو سور کے گوشت پر ضرور غیرت دکھائے گا اور دوسرے حرمین شریفین کی
عزت ۔ یہی وجہ ہے کہ کسی قوم کو یہ جرات نہیں ہو سکتی کہ حرمین پر ہاتھ ڈالنے کی دلیری کرے۔
اس بات کا ذکر ہوا کہ نیچری لوگ شیطان کے ہونے کے منکر ہیں ہیں۔ ۔
شیطان کا وجود حضرت نے فرمایا ۔
انسان کو اپنی حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے ۔ احق بالامن وہی لوگ ہیں جو خدا کی باتوں پر
ایمان لاتے ہیں اور اس کی ماہیت و حقیقت کو حوالہ بخدا کرتے ہیں ۔ اب دیکھو چار چیزیں غیر مرئی
بیان ہوئی ہیں۔ خدا ، ملائک ، ارواح ، شیطان ۔ یہ چاروں چیزیں لا يُدرك ہیں ۔ پھر کیا وجہ ہے کہ
ان میں سے خدا اور روح کو تو مان لیا جائے اور ملائک اور شیطان کا انکار کیا جائے ۔ اس انکار کا نتیجہ تو
رفتہ رفتہ حشر اجساد کا انکار اور الہام کا انکار اور خدا کا انکار ہوگا اور ہوتا ہے۔ بسا مرتبہ انسان نیکی کا ارادہ

آج 10 میں سے 10 باقی