۱۲؍ ستمبر ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جس قدر محنت اس نے ایک مصرعہ کے لئے اٹھائی اتنی محنت اب لوگ ایک آیت قرآنی کے
سمجھنے کے لئے نہیں اٹھاتے۔ قرآن جواہرات کی تھیلی ہے اور لوگ اس سے بے خبر ہیں ۔ اے
له
۱۲ ستمبر ۱۹۰۱ء
اسلام کی موجودہ حالت خود بتا رہی ہے کہ مسیح موعود کی سچائی پر زمانہ کی شہادت اما تعالی کوئی سلسلہ میں قائم کرکے جو اس کو خدا تعالیٰ کوئی ایسا کرے
ان مشکلات سے نجات دے۔ زیرک اور دانش مند انسان کے لئے کیا یہ کافی نہیں ہے کہ جب زمین پر
طیاری ہے تو آسمان پر کوئی طیاری نہ ہوگی؟ کیا مخالفوں نے اسلام کے نیست و نابود کرنے میں کوئی کمی
چھوڑی ہے۔ پادریوں کی طرف دیکھو کہ انہوں نے کس قدر زور لگایا ہے۔ ان لوگوں کے ارادے
ہیں اور ان کے نزدیک وہ امن جس کو یہ امن قرار دیتے ہیں اس وقت قائم ہو سکتا ہے کہ اسلام کا استیصال
ہو جاوے۔ جو شخص قرآن شریف کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے سمجھتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
خدا تعالیٰ کا سچا نبی مانتا ہے اسے سمجھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ نے جو یہ وعدہ کیا تھا کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا
الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ١٠) کیا وہ اس وقت ان بے جا حملوں کے دفاع اور فرو کرنے
کے لئے اس صدی کے سر پر اپنی سنت قدیمہ کے موافق کوئی آسمانی سلسلہ قائم نہ کرتا ؟؟؟ اور پھر
قرآن شریف میں جبکہ یہ صاف فرما دیا ہے کہ اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا (الم نشرح: ۷) تو کیا ضروری نہ فرمادیا لا
تھا کہ ان تنگیوں کی جن میں آج اسلام مبتلا ہے انتہا ہوتی ؟ اور کیسر کی حالت پیدا ہوتی ؟ بے شک
ضرور تھا چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا۔
یہ ایسی باتیں ہیں کہ ان پر غور کرنے سے ضروری طور پر سمجھ میں آتا ہے کہ اس مصیبت اور تنگی
کے وقت ضرور آسمان پر ایک سامان ہو چکا ہے اور طیاری ہو رہی ہے۔ اور وہ وقت قریب ہے کہ
اسلام اپنی اصلی حالت اور صورت میں نمایاں ہو اور مللِ هَالِگہ تباہ ہو جا ئیں ۔ خدا تعالیٰ کی
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۶

سنت قدیم میں سے یہ امر بھی ہے کہ وہ ظاہر نہیں فرماتا جب تک اس کا وقت نہ آ جائے ۔ مگر اس وقت
ہم دیکھتے ہیں کہ تخم ریزی ہو رہی ہے۔ اندرونی مصائب کو ہی دیکھو کہ وہ کیا رنگ لا رہے ہیں ۔
مسلمانوں میں وحدت نہیں رہی جو کامیابی کا اصل الأصول ہے۔ خوراج ، شیعہ الگ ہیں ۔ حنبلی ،
شافعی ، مالکی جنفی الگ ہیں۔ صوفیوں اور مشائخ میں الگ الگ تفرقہ شروع ہے۔ جیسا کہ چشتی،
نقشبندی ، سہروردی ، قادری وغیرہ فرقوں سے معلوم ہوتا ہے۔ ہر ایک ان فرقہ والوں میں سے بجائے
خود یہ خیال کرتا ہے اور کرتا ہوگا کہ اب اسی کا فرقہ کامیاب ہو جائے گا اور باقی سب کا نام ونشان
مٹ جائے گا ۔ حنفی کہتے ہوں گے کہ سب حنفی ہی ہو جائیں گے۔ رافضیوں کے نزدیک ابھی رفض
ہی کا زمانہ ہوگا ۔ وجودی کہتے ہوں گے کہ سب وجودی ہی ہو جائیں گے ۔ اصل میں یہ سب جھوٹے
ہیں کیونکہ یہ باتیں خدا تعالیٰ سے استمزاج کر کے تو نہیں کی جاتی ہیں بلکہ اپنے ذاتی اور سطحی خیالات
ہیں ۔ کوئی شخص خدا تعالیٰ کے ارادہ تک نہیں پہنچا۔ خدا تعالیٰ کے ارادے وہی ہیں جو قرآن شریف
سے ثابت ہیں۔ جو ظلم اس وقت کتاب اللہ پر اندرونی یا بیرونی طور پر کیا گیا ہے۔ جو فرقہ اس ظلم کا
انتقام لینے والا اور کتاب اللہ کے جلال اور عظمت کو ظاہر کرنے والا ہوگا وہی خدا سے تائید پائے گا
اور اسی کی کامیابی خدا کے حضور سے مقدر ہے۔ جو اس ظلم کی اصلاح کرے گا خواہ اس فرقہ کا کوئی نام
ہو ۔ اگر وہ فرقہ دین کے لیے غیرت رکھتا اور کتاب اللہ کی عزت کے لئے اپنے ننگ و نام کو کھوتا ہے تو
اس وقت ایک لذت اور بصیرت کے ساتھ خود بخود روشن ہو جائے گا کہ یہی خدا تعالیٰ سے مدد یافتہ
ہے۔ جو کچھ اس زمانہ میں پھیلا ہوا ہے اس کی بابت کچھ نہ پوچھیے ۔ بہت سے چور اور ڈاکومل کر
نقب زنی کر رہے ہیں اور ایک خطرناک سازش اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور کتاب اللہ کے
خلاف کی جاتی ہے مگر یہاں کچھ فکر ہی نہیں ۔ اندرونی مفاسد نے مخالفوں کو موقع دے دیا ہے کہ وہ
متاع اسلام کے لوٹ لینے میں دلیر ہو جائیں ۔
میری رائے میں اندرونی مفاسد میں سے بہت کچھ حصہ تو علماء کے باعث سے پیدا ہوا ہے اور
کچھ حصہ اُن لوگوں کی غلطیوں کا ہے جو اپنے آپ کو موحد کہلاتے ہیں اور انہوں نے نری خشک

لفاظیوں کا نام اسلام رکھ چھوڑا ہے اور ذرا بھی آگے نہیں بڑھتے ۔ انہوں نے فیصلہ کر رکھا ہے جیسا
عیسائیوں یا اور باطل پرستوں نے مان رکھا ہے کہ خدا کی طاقتیں پیچھے رہ گئی ہیں اور آگے نہیں ہیں گویا
جو کچھ اُن کے ہاتھ میں ہے وہ نرے قصے اور کہانیاں ہی ہیں۔ جن میں حقیقت کی روح اور زندگی کا
کوئی نشان باقی نہیں ہے۔ دوسرے لفظوں میں یوں کہو کہ انہوں نے اسلام کا یہ مغز اور خلاصہ دنیا کے
سامنے پیش کیا ہے کہ صرف قصوں کی پیروی کرو اور کچھ نہیں ۔ جس قدر یہ ظلم اسلام پر کیا گیا ہے اس
کی نظیر اپنے رنگ میں بہت ہی کم ملے گی کیونکہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب تھا اور ہے جو ہر زمانہ میں
زندہ مذہب کہلا سکتا ہے کیونکہ اس کے نشانات مردہ مذاہب کی طرح پیچھے نہیں رہ گئے بلکہ اس کے
ساتھ ہر وقت رہتے ہیں ۔ مگر ان خشک موجدوں نے اس کو بھی مردہ مذاہب کے ساتھ ملانے کی
کوشش کی جبکہ اُس کے انوار و برکات کو ایک وقت خاص تک محدود کر دیا۔ ابتدا میں جب اس فرقہ نے
سر نکالا تو بعض طبیعت رسا والے بھی اُن کے پاس آتے تھے مگر یہ کسی کو خیال پیدا نہ ہوا کہ ان کا تھیلا تو
پرتال کر کے دیکھے کہ ان کے پاس ہے کیا ؟ جب خوب غور اور فکر سے اُن کی تلاشی لی گئی تو آخر یہی نکلا
کہ ان کے پاس بجز رفع یدین یا آمین بالجہر یا سینہ پر ہاتھ باندھنے کے اور ایسی ہی چند جز کی باتوں
کے اور کچھ نہیں۔ اور وہ اسی پر زور دیتے رہے کہ مثلاً امام کے پیچھے فاتحہ ضرور پڑھنی چاہیے ۔ قطع نظر
اس کے کہ اس کے معانی پر اطلاع ہو یا نہ ہو۔ محمد حسین قریباً بیس برس تک اپنے رسائل میں انہیں
مسائل پر زور دیتا رہا لیکن آخر ماحصل یہی نکلا کہ اس پر گوئی میں کوئی روحانیت نہیں ہے اور آخران
تیز زبانوں کی منہ زوری آئمہ اربعہ کی تحقیر و تذلیل تک منتہی ہوتی ہے۔
میری رائے میں ائمہ اربعہ ایک برکت کا نشان تھے اور ان
ائمہ اربعہ برکت کا نشان تھے
میں روحانیت تھی کیونکہ روحانیت تقویٰ سے شروع ہوتی
ہے اور وہ لوگ در حقیقت متقی تھے اور خدا سے ڈرتے تھے اور اُن کے دِل كِلابُ الدُّنْیا سے
مناسبت نہ رکھتے تھے۔
یا د رکھو یہ تقوی بڑی چیز ہے۔ خوارق کا صدور بھی تقوی ہی سے ہوتا ہے اور اگر خوارق نہ بھی

ہوں پھر بھی تقویٰ سے عظمت ملتی ہے۔ تقویٰ ایک ایسی دولت ہے کہ اس کے حاصل ہونے سے
انسان خدا تعالیٰ کی محبت میں فنا ہو کر نقش وجود مٹا سکتا ہے۔ کمال تقویٰ کا یہی ہے کہ اس کا اپنا وجود ہی
نہ رہے اور صیقل زدم آن قدر کہ آئینہ نماند کا مصداق ہو جاوے۔ اصل میں یہی توحید اور یہی
وحدت وجود تھی جس میں لوگوں نے غلطیاں کھا کر کچھ کا کچھ بنالیا ہے۔ یہ کیا دین اور تقویٰ ہے کہ ایک
ضعیف انسان اور بے چارہ بندہ ہو کر خدائی کا دعویٰ کرے۔ اس سے بڑھ کر کیا گستاخی اور شوخی ہو سکتی
ہے کہ انسان خدا بنے اور خدا کے بھید اور اسرار کا جاننے کا مدعی ٹھہرے۔
وجودیوں کی مثال ایسی ہے جیسے ڈاکٹر انسان کی تشریح کرتا ہے اور اس کے دل و گردہ
وجودی فرقہ
و جگر کے بھید معلوم کرتا ہے۔ اسی طرح پر وجودی نے خدا کا بھید معلوم کر لینے کا دعویٰ
کیا ہے حالانکہ یہ ریزی غلطی اور گستاخی ہے ۔ یہ لوگ اگر خدا تعالیٰ کی عظمت و جبروت سے
ڈرنے والے ہوتے اور ان کے دل میں خدا کا خوف ہوتا تو ان کے لیے صرف لا تُدركه
الأَبْصَارُ (الانعام : ۱۰۴) ہی کافی تھا اور لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْء ( الشوری : ۱۲) ہی بس تھا مگر جو شخص
خدا کے وجود میں آگے سے آگے ہی چلا جاوے تو حیا اس کا نام نہیں ہے۔
وجودی مذہب والوں نے کیا بنایا؟ انہوں نے کیا معلوم کیا جو ہم کو معلوم نہ تھا؟ بنی نوع کو انہوں
نے کیا فائدہ پہنچایا ؟ ان ساری باتوں کا جواب نفی میں دینا پڑے گا۔ اگر کوئی ضد اور ہٹ سے کام نہ لے تو
ذرا بتائے تو سہی کہ خدا تو محبت اور اطاعت کی راہ بتاتا ہے چنانچہ خود قرآن شریف میں اس نے فرمایا ہے
لے نوٹ ۔ بناتے تو کیا خاک اُلٹے خرابی میں پڑ گئے ۔ کیا اچھا ہوتا کہ اگر یہ وجودی بجائے وحدت وجود کے کثرت وجود کا
عقیدہ رکھتے اور خدا بننے کی کوشش نہ کرتے بلکہ مسیح بننے کی کوشش کرتے تا کہ یہ شرک عظیم جو دنیا میں پھیل رہا ہے کچھ تو
مٹتا اور ۴۰ کروڑ لوگوں میں سے جو رات دن رَبُّنَا الْمَسِيحُ پکارتے ہیں کسی کی تو آنکھ ھلتی کہ دنیا میں کتنے مسیح ہو چکے
اور ہیں اور ہوں گے اور قرآن کریم نے اس شرک اعظم کے توڑنے کے لئے مسیح ابن مریم بننے کا دروازہ کھول دیا ہے
چنانچہ سورۃ تحریم کی آخر کی آیات بوضاحت تمام کہہ رہی ہیں کہ پہلے زمانہ میں ایک ہی مسیح تھا مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے متبعین میں سارے مومن مسیح ابن مریم ہو سکتے ہیں ۔

وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ ( البقرۃ : ١٦٦ ) اور فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ ( البقرة : ٢٠١)
پھر کیا دنیا میں کبھی یہ بھی ہوا ہے کہ بیٹا باپ کی محبت میں فنا ہوکر خود باپ بن جائے۔ باپ کی محبت میں
فنا تو ہو سکتا ہے مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ باپ ہی ہو جاوے۔ یہ یاد رکھنے کے قابل بات ہے کہ فناء نظری
ایک ایسی شے ہے جو محبت سے ضرور پیدا ہوتی ہے لیکن ایسی فنا جو درحقیقت بہانہ فنا کا ہو اور ایک
جدید وجود کے پیدا کرنے کا باعث بنے کہ میں ہی ہوں یہ ٹھیک نہیں ہے۔
جن لوگوں میں تقوی اور ادب ہے اور جنہوں نے لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ( بنی اسراءیل : ۳۷)
پر قدم مارا ہے وہ سمجھ سکتے ہیں کہ وجودی نے جو قدم مارا ہے وہ حد ادب سے بڑھ کر ہے۔ بیسیوں
کتا ہیں ان لوگوں نے لکھی ہیں مگر ہم پوچھتے ہیں کہ کیا کوئی وجودی اس بات کا جواب دے سکتا ہے کہ
واقعی وجودی میں خدا ہے یا تصور ہے؟ اگر خدا ہی ہے تو کیا یہ ضعف اور یہ کمزوریاں جو آئے دن
عاید حال رہتی ہیں یہ خدا تعالیٰ کی صفات ہیں؟ ذرا بچہ یا بیوی بیمار ہو جاوے تو کچھ نہیں بنتا اور سمجھ میں
نہیں آتا کہ کیا کیا جاوے؟ مگر خدا تعالیٰ چاہے تو شفا دے سکتا ہے حالانکہ وجودی کے اختیار میں یہ امر
نہیں ہے۔ بعض وقت مالی ضعف اور افلاس ستاتا ہے۔ بعض وقت گناہ اور فسق و فجور بے ذوقی اور
بے شوقی کا موجب ہو جاتا ہے تو کیا خدا تعالیٰ کے شامل حال بھی یہ اُمور ہوتے ہیں؟ اگر خدا ہے تو پھر اس
کے سارے کام كُن فَيَكُونُ سے ہونے چاہئیں حالانکہ یہ قدم قدم پر عاجز اور محتاج ٹھوکریں کھاتا
ہے افسوس وجودی کی حالت پر کہ خدا بھی بنا پھر اس سے کچھ نہ ہوا۔ پھر عجب تر یہ ہے کہ یہ خدائی اس کو
دوزخ سے نہیں بچا سکتی کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَةً ( الزلزال : ٩)
پس جب کوئی گناہ کیا تو اس کا خمیازہ بھگتنے کے لئے جہنم میں جانا پڑا اور ساری خدائی باطل ہوگئی۔
وجودی بھی اس بات کے قائل ہیں کہ فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ ( الشورى : ٨) جب کہ
وہاں بھی انسانیت کے تجسم بنے رہے تو پھر ایسی فضول بات کی حاجت ہی کیا ہے جس کا کوئی نتیجہ اور
اثر ظاہر نہ ہوا۔ غرض یہ لوگ بڑے بے باک اور دلیر ہوتے ہیں اور چونکہ اس فرقہ کا نتیجہ اباحت اور
بے قیدی ہے اس لئے یہ فرقہ بڑھتا جاتا ہے۔ لاہور، جالندھر اور ہوشیار پور اضلاع میں اس فرقہ نے

اپنا ز ہر بہت پھیلایا ہے۔ غور کر کے اس کے نتائج پر نظر کرو بجز اباحت کے اور کچھ معلوم نہیں دیتا۔ یہ
لوگ صوم و صلوۃ کے پابند نہیں اور ہو بھی نہیں سکتے ۔ کیونکہ خدا سے ڈرنا جس پر نجات کا مدار اور اعمال کا
انحصار ہے وہ ان میں نہیں ہے۔ بعض بالکل دہریوں کے رنگ میں ہیں ۔
غرض میں سچ کہتا ہوں کہ یہ فتنہ بھی منجملہ ان فتنوں کے جو اس وقت پھیلے ہوئے ہیں ایک سخت
فتنہ ہے جس نے فسق و فجور کا دریا چلا دیا ہے اور اباحت اور دہریت کے دروازوں کو کھول دیا ہے۔
اگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اس وقت زندہ ہوتے تو وہ ان کو دیکھ کر حیران ہوتے کہ یہ اسلام
کہاں سے آیا۔ انسان کو کسی حالت میں مناسب نہیں ہے کہ وہ انسانیت کی حدود کو توڑ کر آگے نکل
جاوے۔ کیا سچ کہا ہے
و
بزہد و ورع کوش و صدق و صفا
لیکن میفزائے
بر مصطفیٰ
غرض یہ فرقہ دق کی طرح ہے ۔ ایک شخص الہ آباد میں تھا۔ اس نے مجھ سے خط و کتابت کی ۔
ایک دو مرتبہ کے خطوط کی آمد و رفت کے بعد وہ گالیوں اور بد زبانیوں پر اتر آیا۔ ان لوگوں میں تزکیہ نفس
تو بڑی بات ہے عام اخلاقی حالت بھی اچھی نہیں ہوتی ۔ اصل یہ ہے کہ اخلاق فاضلہ اور تزکیہ نفس کا
مدار ہے تقوی اور خدا کا خوف جو بدقسمتی سے ان لوگوں میں نہیں ہوتا کیونکہ وہ خود خدا تو بنے ہوئے
ہوتے ہیں ۔ پس جب وہ انسانیت چھوڑ کر خدا بن گئے اور یہ ایک ثابت شدہ بات ہے کہ وہ خدا تو بن
سکتے ہی نہیں ۔ پھر باقی یہی رہا کہ انسانیت چھوڑ کر شیطان بن گئے ۔ اس لئے وہ بہت جلد برافروختہ
ہو جاتے ہیں اور جہاں تک ان لوگوں کے حالات کی تحقیق کرو گے ان میں اسلام کی پابندی ہرگز نہ
نکلے گی۔ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ ان میں صوم و صلوۃ کی پابندی نہیں ہوتی اس لئے کہ خشیت الہی نہیں
ہوتی اور ہیبت اٹھ جاتی ہے۔ آخر کار دہریوں کے ساتھ نشست و برخاست شروع کرتے ہیں اور حدود الله
کو توڑ کر بے قید ہو جاتے ہیں۔ غرض یہ بڑا ہی خطرناک زہر ہے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ حضرت بایزید بسطامی
یا خواجہ جنید بغدادی یا سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے کلمات میں ایسے الفاظ پائے جاتے ہیں الیے الفاظ پائے جاتے ہیں

ه
جن سے جاہل یا تو ان کو کفر کی طرف منسوب کرتا ہے یا اُن کے اقوال کو فرقہ ضالہ وحدۃ وجود کے لئے
حجت پکڑتا ہے۔ جیسے سُبْحَانِي مَا أَعْظَمُ شَأْنِي اور اللهُ فِي جُبتی۔ یہ ان کی غلط نہی ہے جو وہ ان
کے اقوال سے حجت پکڑتے ہیں۔ اول تو یہ صحیح طور پر معلوم نہیں کہ ان کے منہ سے ایسے الفاظ نکلے بھی
ہیں یا نہیں لیکن اگر ہم مان بھی لیں کہ واقعی انہوں نے ایسے الفاظ بیان فرمائے ہیں تو ایسے کلمات کا
چشمہ عشق اور محبت ہے مثلاً ایک عاشق جوش محبت اور محویت عشق میں یہ کہہ سکتا ہے کہ
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جان شدی
تاکس نگوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری !
یہ محویت اور فنا اس قسم اور رنگ کی ہے جیسے ماں کو اپنے بچہ کے ساتھ محبت کے رنگ میں ہوتی ہے۔
یہاں تک کہ اگر تھوڑی دیر تک بچہ ماں کو نہ ملے تو اس کا دل اندر ہی اندر بیٹھا جاتا ہے اور ایک اضطراب
اور گھبراہٹ محسوس کرتی ہے اور جوں جوں اس میں توقف اور دیر ہوتی جاتی ہے اسی قدر اس کا اضطراب
بڑھتا جاتا ہے اور اسے بے ہوش کر دیتا ہے۔ اب یہ اُس کی فنا اُس کے وجود سے بڑھ کر ہے مگر وجودی نے
فنا میں ایک وجود قائم کیا ہے۔ غرض ان بزرگوں کے منہ سے جو الفاظ اس قسم کے نکلے ہیں جن کو وجود یوں
نے اپنی تائید میں پیش کیا ہے۔ وہ اسی قسم کی محویت اور عشق و محبت کے غلبہ تامہ کا نتیجہ ہیں جس کو ان
لوگوں نے اپنی کی فہم کے باعث کچھ کا کچھ بنالیا ہے۔ اُن کو یہ معلوم نہیں ہے کہ جب عشق و محبت جوش
مارتے ہیں تو اس کے عجیب عجیب اثر ظاہر ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ اپنے آپ سے بالکل الگ ہوتا
ہے۔ استیلاء محبت میں اپنا وجود دکھائی دیتا ہی نہیں اور یہی سمجھ میں آتا ہے کہ میں کچھ بھی نہیں۔ کہ
اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک لوہے کے ٹکڑہ کو آگ میں ڈال دیا جاوے۔ یہاں تک کہ وہ سرخ
انگارے کی طرح ہو جاوے ۔ اس حالت میں ایک دیکھنے والا لو ہے کا ٹکڑا قرار نہیں دے گا بلکہ وہ
اُس کو آگ ہی کا ایک انگارہ سمجھے گا اور وہ بظاہر ہوتا بھی آگ ہی ہے۔ اس سے جلا بھی سکتے ہیں لیکن
حقیقت میں وہ لوہا ہی ہوتا ہے۔ اسی طرح پر آتش محبت اپنے عجائبات دکھاتی ہے۔ نادان ان
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۱ تا ۳
۔

عجائبات کو دیکھ کر بجائے اس کے کہ ان پر غور کرے اور ان سے کوئی مفید نتیجہ حاصل کرے ایک خیالی اثر
اپنے دل پر قائم کر لیتا ہے اور اسی لیے یہ مشکلات ہیں کہ ہر شخص جس مذہب میں اپنی عمر کا ایک حصہ
گزارتا ہے وہ اس کو چھوڑ نا نہیں چاہتا۔ مگر یہ بڑی بھاری غلطی ہے۔ جہاں اور غلطیوں اور کمزوریوں کا
مواخذہ ہوگا وہاں اس کا بھی مؤاخذہ ضرور ہوگا کیونکہ خدا تعالیٰ نے صاف طور پر فرما دیا ہے لا تقف ما
لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ( بنی اسراءیل : ۳۷) پھر منم خدا والا کیونکر کہ سکتا ہے کہ مجھے واقعی یقین آ گیا ہے۔
وہ اپنے اندرکون سے خواص ربانی اور صفاتِ ربانی محسوس کرتا ہے جو یہ فضول دعویٰ کر بیٹھتا ہے۔ جب
قدم قدم پر ٹھوکریں کھاتا اور حوائج انسانی کی زنجیروں میں پابند اور جکڑا ہوا ہے۔ پھر اُسے کیا حق پہنچتا
ہے کہ وہ مئنم خدا کہے او خدا کہے اور کہے کہ ہاں مجھے اپنے خدا ہونے پر یقین ہو گیا ہے۔ اگر وہ ایسا کہے تو دوسرا
اُس کو دیکھنے والا کہہ سکتا ہے کہ تو کیوں فضول اتنی شیخی مارتا ہے۔ اپنی عاجزی اور فرومائیگی کو دیکھو۔
قرآن شریف میں خالق اور مخلوق میں صریح امتیاز رکھا ہوا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ سے قرآن شریف کو شروع
کیا گیا ہے اور پھر مرنے کے بعد بھی ایک مرحلہ رکھا ہوا ہے۔ انسان جب خود اپنے حالات اور صفات
کو ہی جان نہیں سکتا اور سمجھ نہیں سکتا پھر یہ خدا کیسے بن سکتا ہے۔ اس کے علم کا محدود اور ناقص ہونا ہی
اس کے مخلوق اور بندہ ہونے کی دلیل ہے۔ اگر یہ غور کرے۔
غرض یہ بڑا گند ہے اور لوگ جو اس مسئلہ وحدت وجود کو مانتے ہیں بڑے
مسئلہ وحدت وجود
گستاخ اور متکبر ہوتے ہیں۔ اپنی غلطیوں کو نہیں چھوڑتے اور اور غلطیوں کو
چھوڑیں کیوں کر جبکہ وہ اپنے آپ کو معاذ اللہ، خدا سمجھتے ہیں۔ اگر خدا اور بندہ میں فرق کریں تو ان کو اپنی غلطیوں
کی حقیقت پر اطلاع ملے۔ وہ اپنے طفلانہ خیالات پر خوش ہیں اس لیے قرآن شریف کے حقائق سے ان کو
کوئی خبر نہیں ہو سکتی ۔ یہ بہت بڑی خرابی ہے اور میں نہیں سمجھ سکتا کہ یہ خرابی کب سے پیدا ہوئی ہے۔
میرے نزدیک سارے گدی نشینوں میں کوئی کم ہو گا جس کا یہ مذہب نہ ہو اور انہوں نے بزرگان دین
کے ان اقوال کو جو انہوں نے استیلائے محبت اور جوش عشق میں فرمائے تھے فلسفہ بنا دیا۔ اصل میں
فنائے نظری اور وجودی کے مذہب میں فرق یہ ہے کہ اول الذکر فلسفہ نہیں رکھتا وہ استیلائے عشق رکھتا ہے

اور دوسرا فیلسوف بنتا ہے۔ یہ خدا کا دشمن اور منکر ہے اور اس کو خدا سے محبت نہیں کیونکہ جیسے فلسفی مردہ کو چیر
تو سکتا ہے لیکن اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ وہ مردہ کو کھا بھی لے اسی طرح پر وحدت وجود کا قائل خدا تو بنتا
ہے لیکن اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ اس کو خدا سے محبت بھی ہے۔ جس کسی نے بندریا کتے کی تشریح دیکھ لی
ہے اس کے لئے کب لازم آتا ہے کہ اس سے تعلق بھی ہو۔ یہ ایسے ہی مدعی ہیں۔ فیلسوف بنے ہوئے ہیں
مگر انہوں نے ثابت نہیں کیا کہ خدا سے اُن کا کوئی تعلق بھی ہے۔ اکابر کا وہ طبقہ جنہوں نے آگے قدم
بڑھایا ہے وہ مقبول بھی ہو گئے ہیں۔ اس لیے کہ اُن پر خدا تعالیٰ کی محبت اور عشق غالب آگیا تھا۔ وہ
قرآن شریف پر ایمان لائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے دریا میں تیرتے تھے۔ اسلام ان
کا مذہب تھا۔ اس لیے اُن سے خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ کرشمے اور عجائبات ظاہر ہوئے ۔ حقیقت یہی
ہے کہ جب بندہ اپنے خالق کے ساتھ محبت و عشق میں ایک شدید تعلق پیدا کر لیتا ہے اس وقت اسے
خدا تعالی اپنی صفات سے ایک حظ عطا کرتا ہے کیونکہ خدا نے انسان کو اپنا خلیفہ بنایا ہے۔
غرض یہ غلطیاں تو ان لوگوں کی ہیں جو خدا بنے ہیں اور انہوں نے اسلام کو سخت گزند پہنچایا ہے۔
مخالفوں نے اُن کے اقوال کو لے کر اسلام پر اعتراض کیے ہیں ۔
پھر دوسرا فتنہ اُن لوگوں کا ہے جو اپنے آپ کو موحد کہتے ہیں۔ انہوں نے الفاظ پرستی ایک اور فتنہ کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا۔ لاہور میں ایک شخص سے بحث ہوئی ۔ عبدالحکیم ہے سوا سے ہوئی۔
لے نوٹ ۔ جب اس مولوی عبدالحکیم سے فروری ۱۸۹۲ء میں بمقام لاہور حضرت اقدس امام علیہ السلام کی بحث ہوئی
تھی۔ تو بفضلہ تعالیٰی خاکسارایڈیٹر الحکم بھی اس بحث کے موقع پر شامل تھا۔ یہ شخص آخر مباحثہ کے پرچے لے کر چل دیا
اور پھر بے حیائی سے ۱۹۰۰ء میں بمقام قادیان آیا۔ ہر چند اس کو سمجھایا گیا مگر راہ پر نہ آیا اور بیہودہ بکواس کرنے لگا۔
جب اس کو لاہور والا مباحثہ یاد دلایا اور ان کا غذات کو لے کر بھاگ جانے کا الزام اس کو دیا گیا تو پھر وعدہ کیا کہ میں
اب وہ کاغذ طبع ہونے کے واسطے بھیج دوں گا۔ ایک مہینہ کے اندراندر ایڈیٹر الحکم کے پاس کاغذ مباحثہ پہنچ جائیں گے۔
اگر نہ بھیجوں تو مجھے کا ذب سمجھا جاوے مگر اب ایک مہینہ چھوڑ ایک سال ختم ہونے کو آیا ہے آج تک اس نے وہ کاغذ نہ
بھیجے۔ کاش اگر وہ کمبخت وہ پرچے بھیج دیتا تو حضرت اقدس کی تقریروں کو شائع کر سکتے ۔ بہر حال یہ اس عبدالحکیم کا
ذکر ہے۔ (ایڈیٹر )

اس کا نام تھا اُس نے صاف کہہ دیا کہ حضرت عمر بھی محدث نہ تھے اور حدیث کے معنی یہ کیے کہ اگر
محدث ہوتا تو عمر ہوتا۔ یہ ترجمہ کر کے اس نے خدا پر الزام لگایا کہ اس نے اس اُمت کے گویا آنسو
پونچھ دیئے اور کچھ نہیں ۔ مگر میں پوچھتا ہوں کہ ان کو اتنی سمجھ نہیں کہ کیا اس کرتوت پر وہ اس اُمت کو
خیر الامم قرار دیتے ہیں جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایک شخص بھی ایسا نہ ہوا جس کو
خدا تعالیٰ سے کلام کرنے کا شرف ملا ہو اور جو اسلام کی صداقت کے لئے ایک زندہ نمونہ ٹھہرتا۔ ان
لوگوں نے عملی طور پر گو یا مان لیا ہے کہ اب نہ کسی کا خدا سے تعلق ہے نہ مکالمہ الہیہ کا شرف کسی کو حاصل
ہے دعاؤں کی قبولیت کا کوئی نشان موجود نہیں ہے۔ پھر بنی اسرائیل کی تو عورتوں تک کو بھی خدا سے
ہم کلام ہونے کا شرف ملتا تھا کیا اسلام میں کوئی مرد بنی اسرائیل کی عورتوں جیسا بھی نہیں ہے؟
اے اسلام کے نادان دوستو ! ذرا غور تو کرو کہ اس سے اسلام پر کیسا حرف آتا ہے کیا خدا نے اسی
واسطے اسلام کو تمہارے لیے پسند کیا تھا اور اسی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین قرار
دیا تھا کہ آئندہ قیامت تک کوئی نشان ان کی صداقت پر قائم نہ ہوتا اور زندگی کے نشان مٹائے
جاتے؟ مجھے بہت ہی افسوس ہوتا ہے جب ان لوگوں کے عقائد پر نظر کرتا ہوں ان میں بجز الفاظ
کے اور کچھ نظر نہیں آتا اور جو کچھ انہوں نے مان رکھا ہے اس سے مخالفوں کو بڑے بڑے اعتراض
کرنے کا موقع ملا ہے چنانچہ مسیح کے متعلق ہی جو کچھ ان کے عقائد ہیں وہ پوشیدہ نہیں۔ یہ لوگ مانتے
ہیں کہ مسیح مردے زندہ کرتا تھا اور چڑیاں بھی بنایا کرتا تھا اور آج تک وہ آسمان پر بغیر کسی قسم کے زمانہ
کے اثر ہونے کے بیٹھا ہوا ہے تو بتاؤ کہ اس کے خدا بنانے میں انہوں نے کیا باقی رکھا۔ میں نے ایک
موحد سے پوچھا کہ تم جو کہتے ہو کہ مسیح نے بھی کچھ جانور بنائے تھے اور وہ خدا کے بنائے ہوئے
پرندوں میں مل جل گئے ۔ اب ہمیں کیوں کر معلوم ہو کہ یہ جانور مسیح کا بنایا ہوا ہے۔ اس نے کہا کہ کچھ
گڑ بڑ ہو گئی ہے۔ غرض اس قسم کے ان لوگوں کے عقائد ہیں ۔ ہاں چالا کی سے آئمہ اربعہ کو بُرا کہہ لیتے
ہیں مثلاً ایک امام کی بابت وہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ بڑے مالدار تھے اور زکوۃ نہیں دیتے تھے۔
آخر سال پر سارا مال بیوی کو دے دیتے تھے اور پھر اپنی طرف منتقل کر لیتے تھے اس طرح پر گویا اس کو

زکوۃ کے اثر سے بچا لیتے تھے۔ اس قسم کے بہت سے افترا کرتے ہیں۔ انہوں نے بجز خشک لفاظی
کے اور کوئی فائدہ اسلام کو نہیں پہنچایا۔ اپنے طریق عمل سے اسلام کو مردہ مذہب ثابت کرنا چاہا ہے
جب کہ یہ کہہ دیا کہ اب کوئی ایسا مرد نہیں ہے جس کے ساتھ زندہ نشانات اسلام کی تائید میں ہوں ۔
افسوس ! ان لوگوں کی عقلوں کو کیا ہوا ۔ یہ کیوں نہیں سمجھتے؟ کیا قرآن میں جو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ ( الفاتحة : ٧،٦ ) کہا گیا تھا یہ یو نہی ایک بے معنی اور بے مطلب بات
تھی اور نرا ایک قصہ ہی قصہ ہے؟ کیا وہ انعام کچھ نہ تھا۔ خدا نے نرا دھوکہ ہی دیا ہے؟ اور وہ اپنے سچے
طالبوں اور صادقوں کو بد نصیب ہی رکھنا چاہتا ہے؟ کس قدر ظلم ہے اگر یہ خدا کی نسبت قرار دیا جاوے
کہ وہ نری لفاظی ہی سے کام لیتا ہے۔
حقیقت یہ نہیں ہے۔ یہ ان لوگوں کی اپنی خیالی باتیں ہیں ۔ قرآن شریف در حقیقت انسان کو ان
مراتب اور اعلیٰ مدارج پر پہنچانا چاہتا ہے جو اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے مصداق لوگوں کو دیئے گئے تھے اور
کوئی زمانہ ایسا نہیں ہوتا جب کہ خدا تعالیٰ کے کلام کے زندہ ثبوت موجود نہ ہوں ۔ ہمارا یہ مذہب ہرگز
نہیں کہ آریوں کی طرح کوئی خدا کا پریمی اور بھگت کتنی ہی دعائیں کرے اور رورو کر اپنی جان کھوئے
اور اس کا کوئی نتیجہ نہ ہو۔ اسلام خشک مذہب نہیں ہے۔ اسلام ہمیشہ ایک زندہ مذہب ہے اور اس کے
نشانات اس کے ساتھ ہیں۔ پیچھے رہے ہوئے نہیں ہیں ۔
غرض یہ بھی ایک بدنصیب گروہ ہے۔ یہ لوگ اپنا اصل مذہب نہیں بتاتے ہیں۔ ان کی خبر مشکل
سے ہوتی ہے۔
احناف
رہے حنفی ، ان میں بد قسمتی سے اقوالِ مردودہ اور بدعات نے دخل پالیا ہے۔
حضرت امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ تو اعلیٰ درجہ کے مشتقی تھے مگر اُن کے پیروؤں میں
جب روحانیت نہ رہی تو انہوں نے اور بدعتوں کو داخل کر لیا اور تقلید میں انہوں نے یہاں تک غلو کیا
کہ ان لوگوں کے اقوال کو جن کی عصمت کا قرآن دعوی نہیں کرتا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
اقوال پر بھی فضیلت دے دی اور اپنے اغراض اور مقاصد کو مد نظر رکھ کر امام صاحب کے اقوال کی

جس طرح چاہا تاویل کر لی ۔ لدھیانہ میں میں ایک دفعہ تھا تو نوابوں کے خاندان میں سے ایک چاہا ۔ میں
شخص میرے پاس آیا اور باتوں ہی باتوں میں انہوں نے کہا کہ میں پکا حنفی ہوں اور یہ بھی کہا کہ
میرے چچا صاحب کو امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ سے بڑی حسن عقیدت تھی ۔ یہاں تک کہ جب انہوں نے
مَا لَا بُدَّ مِنْهُ میں امام صاحب کا یہ قول دیکھا کہ صرف جو اور انگور اور دو اور یعنی چار قسم کی
شراب حرام ہے تو انہوں نے ولایت کی شرابیں منگوا کر اسی ہزار روپیہ کی شراب پی تا کہ امام صاحب
کی سچی پیروی ہو جاوے۔ اسْتَغْفِرُ اللَّهَ ثُمَّ اسْتَغْفِرُ اللهَ -
غرض اس قسم کی تاویلیں کر لیتے ہیں۔ عام طور پر شکایت کی جاتی ہے کہ جس قسم کا فتویٰ کوئی
چاہے ان سے لے لے۔ حلالہ کا مسئلہ بھی انہوں نے ہی نکالا ہے۔ اگر کوئی عورت کو طلاق دے دے
تو پھر جائز طور پر رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ کسی دوسرے سے نکاح کرے اور وہ پھر اس کو طلاق
دے حالانکہ قرآن شریف میں کہیں اس کا پتہ نہیں ملتا اور احادیث میں حلالہ کرنے والے پر لعنت
آئی ہے۔
شافعی پھر ایک اورفرقہ شافعی مذہب والوں کا ہے وہ تو دشوں کی سی زندگی بسر کرتے ہیں ہیں۔ ان کے
دو
ہاں ایک مقولہ ہے شافعی سب کچھ معافی یعنی نہ حلت و حرمت کی ضرورت ہے نہ کچھ اور ۔
چنانچہ ہمارے ملک میں خانہ بدوش لوگ جو پھرا کرتے ہیں یہ اپنے آپ کو شافعی کہتے ہیں۔ ان
کے اطوار اور چال چلن کو دیکھ لو۔ امرتسر میں ایک موحد رنڈی کی مسجد میں نماز پڑھایا کرتا تھا۔ اس نے
میرے پاس ذکر کیا کہ وہ ایک مرتبہ بمبئی چلا گیا اور اتفاق سے شافعیوں کی مسجد میں چلا گیا۔ صبح کی نماز
کا وقت تھا۔ اس سے جب دریافت کیا تو اس نے کہہ دیا کہ میں شافعی ہوں اور جب انہوں نے اس کو
نماز کے لئے امام بنایا اور اس نے شافعی مذہب کے موافق صبح کی نماز میں قنوت نہ پڑھی تو وہ لوگ
بڑے ہی برافروختہ ہوئے ۔ آخر بمشکل وہاں سے بچ کر نکلا۔ الغرض مذہب اسلام میں اندرونی طور پر
ایسے ایسے بہت سے فساد اور فتنے ہیں جن کی اصلاح کی ضرورت ہے اور بیرونی فسادوں کو آدمی دیکھے تو
اور بھی حیران ہو جاتا ہے۔ ایک پادریوں کے ہی فتنہ کو دیکھو تو گھبرا جاؤ مختصر یہ کہ ان سارے فسادوں

آج 10 میں سے 10 باقی