۱۲؍ ستمبر ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کا اجتماع بالبداہت بتا رہا ہے کہ اس وقت ایک آسمانی سلسلہ کی ضرورت ہے اور اگر خدا اس وقت کوئی
سلسلہ قائم نہ کرتا تو پھر خدا پر اعتراض ہوتا مگر خدا کا شکر ہے کہ اس نے وقت پر ہماری دستگیری کی اور
اس سلسلہ کو اپنی تائیدوں کے ساتھ قائم کیا۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِكَ
۱۲ ستمبر ۱۹۰۱ء
لو
مولوی جان محمد صاحب مدرس ڈسکہ نے سوال کیا کہ حضور آپ کی بیعت کرنے کے بعد پہلی بیعت
اگر کسی سے کی ہو وہ قائم رہتی ہے یا نہیں؟ حضرت حجۃ اللہ نے فرمایا۔
جب انسان میرے ہاتھ پر بیعت تو بہ کرتا ہے تو پہلی ساری بیعتیں ٹوٹ جاتی ہیں۔ انسان دو
کشتیوں میں کبھی پاؤں نہیں رکھ سکتا۔ اگر کسی کا مرشد اب زندہ بھی ہو تب بھی وہ حقائق اور معارف
ظاہر نہ کرے گا جو خدا تعالیٰ یہاں ظاہر کر رہا ہے۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے ساری بیعتوں کو توڑ ڈالا
ہے صرف مسیح موعود ہی کی بیعت کو قائم رکھا ہے جو خاتم الخلفاء ہو کر آیا ہے۔
ہندوستان میں جس قدر گریاں اور مشایخ اور مُرشد ہیں سب سے ہمارا اختلاف ہے۔ بیعت
دینی سلسلوں میں ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ قائم کرتا ہے۔ ان لوگوں کا ہمارے مسائل میں اختلاف ہے کرتا کا
اگر ان میں سے کسی کو شک ہو کہ وہ حق پر ہیں تو ہمارے ساتھ فیصلہ کر لیں ۔ قرآن شریف کو حکم
ٹھہرائیں۔ اصل یہ ہے کہ اس وقت سب گدیاں ایک مردہ کی حیثیت رکھتی ہیں اور زندگی صرف اسی
سلسلہ میں ہے جو خدا نے میرے ہاتھ پر قائم کیا ہے۔ اب کیسا نادان ہوگا وہ شخص جو زندوں کو چھوڑ کر
مردوں میں زندگی طلب کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ایسا ہی چاہا تھا کہ ایک زمانہ فیج اوج کا ہو اور اس
کے بعد ہدایت کا بہت بڑا زمانہ آوے۔ چنانچہ ہدایت کے دو ہی بڑے زمانے ہیں جو دراصل ایک
ہی ہیں مگر ان کے درمیان ایک وقفہ ہے اس لیے دو سمجھے جاتے ہیں۔ ایک وہ زمانہ جو پیغمبر خدا صلی اللہ
علیہ وسلم کا زمانہ تھا اور دوسرا مسیح موعود کا زمانہ اور مسیح موعود کے زمانہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۶ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۱ صفحه ۱ تا ۳

زمانہ قرار دیا گیا ہے۔ اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کسی دوسرے کی بیعت کب جائز
ہو سکتی اور قائم رہ سکتی ہے۔ یہ اس شخص کا زمانہ ہے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کہا اب
اس کی بیعت کے سوا سب بیعتیں ٹوٹ گئیں ۔
دوسرا سوال یہ کیا تھا کہ مخالف احباب رشتہ داروں سے کیسا سلوک کریں ۔
فرمایا۔ نرمی اور نیکی تو انسان کفار سے بھی کر سکتا ہے اور کرنی چاہیے۔ ہاں جن غلطیوں میں
رشتہ دار یا احباب مبتلا ہوں ان میں ان کا ساتھ ہرگز نہیں دینا چاہیے۔
دعاؤں میں بڑا اثر ہے اس لیے میں نیچری خیالات کا سخت مخالف ہوں ۔ خدا تعالیٰ کی قدرتوں
کا انسان احاطہ نہیں کر سکتا جس قدر انسان کا نرم اور گداز دل خدا پر بھروسہ کرنے والا ہوگا اسی قدر
دعاؤں پر امید ہو گی ۔ بدوں اس کے توجہ اور امید نہیں ہو سکتی ۔ خدا تعالیٰ پر توکل اور بھروسہ کرنے
میں بڑا مزہ اور آسائش ہے۔ خدا تعالیٰ سے جس قدر تعلق کوئی پیدا کرتا ہے اور اس پر جس قدر ایمان
کوئی لاتا ہے اسی قدر تاریکی اور مشکلات کے وقت وہ ان کا کفیل اور وکیل ہو جاتا ہے۔ بڑی بڑی
مصیبتوں میں جہاں بچنے کی کوئی امید اور رستگاری کی کوئی صورت نہیں ہوتی وہ بچ نکلتا ہے اور بری
ہو جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کا قانون دوست اور دشمن کے ساتھ یکساں نہیں جس قدر کسی کا یقین خدا تعالیٰ پر
ہے اسی قدر وہ راحت و آرام میں ہے۔ در حقیقت مخلص مومن کا خدا ہی الگ ہوتا ہے اور جو لوگ
اسباب پرست ہوتے ہیں ان کا خدا الگ ہوتا ہے۔ جو اپنی طرف سے اسباب کو توڑ کر خدا کی طرف
آتے ہیں ان پر وہ ایک نرالی تجلی سے ظہور کرتا ہے۔ یہ یا درکھو کہ یقین کی قوت جس قدر بڑھتی ہے اسی
قدر استجابت دعا کا دروازہ زیادہ کھلتا جاتا ہے۔ یقین کے ساتھ انسان بڑے بڑے مراحل طے کرتا
ہے۔ پیغمبر خداصلی اللہ علیہ وسلم کا صدق ہی تھا کہ جس نے آپ کو ہر مشکل کے وقت بچایا۔ مخالفوں نے
کس قدر منصوبے آپ کے خلاف کئے یہاں تک کہ آپ کو ہلاک کرنا چاہا اور تعاقب میں غار ثور تک
بھی سراغ رساں جا پہنچے مگر خدا تعالیٰ پر جو سچا یقین آپ کو تھا اسی پوشیدہ ہاتھ نے آپ کو وہاں بھی بچا
لیا۔ حضرت ابو بکر نے کہا بھی کہ ہم ایسے موقع پر ہیں کہ اگر مخالف ذرا بھی نیچے نگاہ کریں تو ہم کو دیکھ لیں

مگر آپ نے فرما یالا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو خدا تعالیٰ پر کس قدر یقین
اور بھروسا تھا۔ حقیقت میں جو اس رنگ کا ایمان خدا پر نہیں لاتا اسے کوئی مزہ خدا پر ایمان لانے کا نہیں پر
آ سکتا۔ خدا پر کامل یقین خارق عادت امور کی قوت عطا کرتا ہے۔ انبیا سے اسی لیے معجزات صادر
ہوتے ہیں اور وہ بھی شدید تکالیف کے وقت جبکہ دنیا دار ان کی موت اور ہلاکت کی پیشگوئی کرتے
ہیں وہ بیچ کر نکل جاتے ہیں۔ دیکھو! ڈگلس کے سامنے جب کلارک کا مقدمہ تھا اس وقت سب کی یہی
رائے تھی کہ اب یہ پکڑا جاوے گا۔ مگر میرا خدا مجھے تسلی دے چکا تھا کہ تو عزت کے ساتھ بری ہوگا۔
چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ یہ نتیجہ ہے خدا تعالیٰ پر کامل یقین اور کامل ایمان کا۔
دشمن کا وجود بھی عجیب چیز ہے اس کے ذریعہ سے بہت سے حقائق اور حکمتیں ظاہر ہوتی ہیں
کیونکہ وہ اپنی دشمنی میں حد سے بڑھ کر شرارتوں اور ایذا رسانیوں کی فکر اور منصوبے کرتے ہیں اور
صادقوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کا ہاتھ اس وقت ان کو نہ صرف بچا لیتا بلکہ ان کی تائید میں
فوق العادت نشان ظاہر کرتا ہے۔ پس دشمنوں سے صادق کو کبھی گھبرانا نہیں چاہیے۔ ہاں صبر اور
استغفار کثرت سے کرنا چاہیے ۔ جس قدر مخالفت شدت سے ہو اسی قدر خدا کی نصرت قریب آتی ہے
اور وہ اپنی تجلی ظاہر کرتا ہے۔ جب یہ شناخت کر لیا کہ حق کیا ہے؟ پھر اس حق کا اگر کوئی مخالف ہو تو اس
مقابل کو قابل رحم سمجھنا چاہیے کیونکہ وہ اہل حق کا مخالف نہیں بلکہ خدا کو اپنے مقابلہ کے لیے بلاتا ہے اور
خدا سے جنگ کرتا ہے۔
خدا تعالی مستعجل نہیں۔ وہ جلدی نہیں پکڑتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کس قدر مخالفت کی گئی اور
تیرہ برس تک کس قدر گالیاں آپ نے سنیں اسی طرح پر اب تیرہ سو برس سے اس سید المعصومین صلی اللہ علیہ وسلم
کی عزت پر حملے کیے جاتے رہے اب خدا تعالیٰ نے ان سب حملوں کا انتقام لے لیا۔ یہ انسان کی
کمزوری ہے جو جلد فیصلہ کرنا چاہتا ہے۔
خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کا نام بھی کشتی رکھا ہے۔ چنانچہ بیعت کے الہام میں اِصْنَعِ الْفُلْك ہی
فرمایا ہے۔ صاف کہہ سکتا تھا کہ بیعت لے لو مگر یہ الہام بتاتا ہے کہ یہاں بھی نوح کے زمانہ کی طرح

کچھ ہونے والا ہے۔ چنانچہ طاعون کے طوفان نے بتا دیا کہ یہ وہی طوفان ہے۔ قصیدہ الہامیہ کے
ایک شعر میں بھی ہے۔
واللہ کہ ہمچو کشتی نوحم ز کردگار
بماند از لنگرم
بیدولت آنکه
دور
میرے آنے کی اصل غرض اور مقصد یہی ہے کہ توحید ، اخلاق اور روحانیت کو پھیلاؤں۔
توحید سے مراد یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ہی کو اپنا مطلوب ، مقصود اور محبوب اور مطاع یقین کر لیا
جاوے۔ موٹی موٹی بت پرستی اور شرک سے لے کر اسباب پرستی کے شرک اور بار یک شرک اپنے نفس
کو بھی کچھ سمجھ لینے تک دور کر دیا جاوے جس میں دنیا گرفتار ہے۔
اور اخلاق سے مراد یہ ہے کہ جس قدر قوی انسان لے کر آیا ہے ان کو اپنے محل اور موقع پر خرچ کیا
جاوے یہ نہیں کہ بعض کو بالکل بے کار چھوڑ دیا جاوے اور بعض پر بہت زور دیا جاوے مثلاً اگر کوئی
ہاتھ کو بالکل کاٹ دے تو کیا اس سے کوئی خوبی پیدا ہو سکتی ہے؟ ہرگز نہیں بلکہ سچے اور کامل اخلاق یہی
ہیں کہ جو جو قو تیں اللہ تعالیٰ نے دے رکھی ہیں ان کو اپنے محل پر ایسے طور سے خرچ کیا جاوے کہ جس
میں افراط اور تفریط پیدا نہ ہو۔ افراط یہ ہے کہ مثلاً جس کو قوت شامہ میں افراط ہو تو حذت الحس کی
مرض ہو جاوے گی اور پھر اس سے اور امراض شدیدہ پیدا ہو جاتے ہیں۔ تفریط یہ ہے کہ اس کی حس
بالکل مفقود ہو جاتی ہے اور اعتدال یہ ہے کہ دونوں اپنے اپنے محل اور مقام پر رہیں اور یہی وہ درجہ اور
مقام ہے جہاں اخلاق اخلاق کہلاتے ہیں اور اسی کو میں قائم کرنے آیا ہوں۔ طلاق اخلاق کہلاتے ہے قائم
روحانیت سے مراد وہ آثار اور علامات ہیں جو خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق پیدا ہونے پر مترتب
ہوتے ہیں اور یہ کیفیتیں ہیں جب تک پیدا نہ ہوں انسان سمجھ نہیں سکتا مگر اصل غرض یہی ہیں ۔
نئی جماعت کو زبان کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ وہ اپنے حسن بیان سے ان حقائق اور معارف کو جو اپنے
امام سے سیکھتی ہے دوسروں کو آگاہ کر سکے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعض وقت صبح سے لے کر شام تک لیکچر
دیتے تھے اگر کوئی شخص ان عقائد کو جو اس نے سیکھے ہیں بیان کرنے کی قوت اور قدرت نہیں رکھتا تو وہ

آج 10 میں سے 10 باقی