۱۳؍ ستمبر ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دوسروں کے سامنے بسا اوقات شرمندہ ہو جاتا ہے اور اسے دینا پڑتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہر ایک شخص
جو اس سلسلہ میں شامل ہے ان باتوں کو جو ضروری ہیں خوب یا درکھے اور بیان کرنے کی عادت ڈالے۔ اے
۱۳ استمبر ۱۹۰۱ء
مبل کی حقیقت مال کی حقیقت جو سر ستمبر ۱۹۰۱ کو مغرب کی نماز کے بعد حضرت اقدس حجتہ اللہ
على الارض مسیح موعود آدَامَ اللهُ فُيُوْضَهُمْ نے سید امیر علی شاہ صاحب
ملہم سیالکوٹی کے استفسار پر بیان فرمائی ۔ ان کو اپنی کسی رؤیا میں ارشاد ہوا تھا کہ وہ تبتل کے معنے
حضرت اقدس سے دریافت کریں ۔ اس بنا پر انہوں نے سوال کیا اور حضرت اقدس نے اس کی
تشریح فرمائی ۔
میرے نزدیک رویا میں یہ بتانا کہ تبتل کے معنی مجھ سے دریافت کئے جاویں۔ اس سے یہ مراد
ہے کہ جو میرا مذہب اس بارہ میں ہے وہ اختیار کیا جاوے۔ منطقیوں یا نحویوں کی طرح معنے کرنا نہیں
ہوتا بلکہ حال کے موافق معنے کرنے چاہئیں ۔ ہمارے نزدیک اُس وقت کسی کو مستقبل کہیں گے جب وہ
عملی طور پر اللہ تعالیٰ اور اس کے احکام اور رضا کو دنیا اور اس کی متعلقات و مکروہات پر مقدم کرلے۔
کوئی رسم و عادت کوئی قومی اصول اس کا رہزن نہ ہو سکے، نہ نفس رہزن ہو سکے، نہ بھائی نہ جو رو، نہ بیٹا،
نہ باپ، غرض کوئی شے اور کوئی متنفس اس کو خدا تعالیٰ کے احکام اور رضا کے مقابلہ میں اپنے اثر کے
نیچے نہ لا سکے اور وہ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول میں ایسا اپنے آپ کو کھو دے کہ اس پر فنائے ائم طاری
ہو جاوے اور اس کی ساری خواہشوں اور ارادوں پر ایک موت وارد ہو کر خدا ہی خدارہ جاوے۔ دُنیا
کے تعلقات بسا اوقات خطرناک رہ زن ہو جاتے ہیں۔ حضرت آدم علیہ السلام کی رہ زن حضرت حوا
ہو گئی ۔ پس تقبیل تام کی صورت میں یہ ضروری امر ہے کہ ایک سکر اور فنا انسان پر وارد ہو مگر نہ ایسی کہ
وہ اسے خدا سے گم کرے بلکہ خدا میں گم کرے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۲ صفحه ۸،۷

غرض عملی طور پر تقبل کی حقیقت تب ہی کھلتی ہے جب کہ ساری روکیں دور ہو جائیں اور ہر ایک
قسم کے حجاب دور ہو کر محبت ذاتی تک انسان کا رابطہ پہنچ جاوے اور فناء اتم ایسی حاصل ہو جاوے۔
قیل و قال کے طور پر تو سب کچھ ہو سکتا ہے اور انسانی الفاظ اور بیان میں بہت کچھ ظاہر کر سکتا ہے مگر
مشکل ہے تو یہ کہ عملی طور پر اسے دکھا بھی دے جو کچھ وہ کہتا ہے۔ یوں تو ہر ایک جو خدا کو ماننے والا ہے
پسند بھی کرتا ہے اور کہہ بھی دیتا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ خدا کو سب پر مقدم کروں اور مقدم کرنے کا
مدعی بھی ہو سکتا ہے لیکن جب ان آثار اور علامات کا معائنہ کرنا چا ہیں جو خدا کو مقدم کرنے کے ساتھ ہی
عطا ہوتے ہیں تو ایک مشکل کا سامنا ہوگا۔ بات بات پر انسان ٹھوکر کھاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کی راہ میں
جب اس مال اور جان کے دینے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ اُن سے اُن کی جانوں اور
مالوں یا اور عزیز ترین اشیاء کی قربانی چاہتا ہے حالانکہ وہ اشیاء ان کی اپنی بھی نہیں ہوتی ہیں لیکن پھر بھی وہ
مضائقہ کرتے ہیں۔ ابتداء بعض صحابہ کو اس قسم کا ابتلا پیش آیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بناء مسجد کے
واسطے زمین کی ضرورت تھی۔ ایک شخص سے زمین مانگی تو اس نے کئی عذر کر کے بتادیا کہ میں زمین نہیں
دے سکتا ۔ اب وہ شخص رسول اللہ صلی اللہ پر ایمان لایا تھا اور اللہ اور اس کے رسول کو سب پر مقدم کرنے
کا عہد اس نے کیا تھا لیکن جب آزمائش اور امتحان کا وقت آیا تو اس کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ گو آخر کا راس نے
وہ قطعہ دے دیا۔ تو بات اصل میں یہی ہے کہ کوئی امر محض بات سے نہیں ہو سکتا جب تک عمل اس کے
ساتھ نہ ہو اور عملی طور پر صحیح ثابت نہیں ہوتا جب تک امتحان ساتھ نہ ہو۔
ہمارے ہاتھ پر بیعت تو یہی کی جاتی ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم کروں گا اور ایک شخص کو جسے خدا
نے اپنا مامور کر کے دنیا میں بھیجا ہے اور جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب ہے۔ جس کا نام حکم
اور عدل رکھا گیا ہے اپنا امام سمجھوں گا ۔ اس کے فیصلے پر ٹھنڈے دل اور انشراح قلب کے ساتھ
رضا مند ہو جاؤں گا لیکن اگر کوئی شخص یہ عہد اور اقرار کرنے کے بعد بھی ہمارے کسی فیصلہ پر خوشی کے
ساتھ رضا مند نہیں ہوتا بلکہ اپنے سینہ میں کوئی روک اور اٹک پاتا ہے تو یقیناً کہنا پڑے گا کہ اس نے
پورا تقتل حاصل نہیں کیا اور وہ اس اعلیٰ مقام پر نہیں پہنچا جو تقتل کا مقام کہلاتا ہے بلکہ اس کی راہ میں

ہوائے نفس اور دنیوی تعلقات کی روکیں اور زنجیریں باقی ہیں اور ان حجابوں سے وہ باہر نہیں نکلا جن کو
پھاڑ کر انسان اس درجہ کو حاصل کرتا ہے۔ جب تک وہ دنیا کے درخت سے کاٹا جا کر الوہیت کی شاخ
کے ساتھ ایک پیوند حاصل نہیں کرتا اس کی سرسبزی اور شادابی محال ہے۔ دیکھو! جب ایک درخت کی
شاخ اس سے کاٹ دی جاوے تو وہ پھل پھول نہیں دے سکتی ۔ خواہ اسے پانی کے اندر ہی کیوں نہ رکھو
اور ان تمام اسباب کو جو پہلی صورت میں اُس کے لئے مایۂ حیات تھے استعمال کرو لیکن وہ کبھی بھی
بار آور نہ ہوگی ۔ اسی طرح پر جب تک ایک صادق کے ساتھ انسان کا پیوند قائم نہیں ہوتا وہ روحانیت کو
جذب کرنے کی قوت نہیں پا سکتا جیسے وہ شاخ تنہا اور الگ ہو کر پانی سے سرسبز نہیں ہوتی اسی طرح پر یہ
بے تعلق اور الگ ہو کر بار آور نہیں ہو سکتا ۔ پس انسان کو متبتل ہونے کے لئے ایک قطع کی ضرورت بھی
ہے اور ایک پیوند کی بھی ۔
خدا کے ساتھ اُسے پیوند کرنا اور دنیا اور اس کے تمام تعلقات اور جذبات سے الگ بھی ہونا
پڑے گا۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ بالکل دنیا سے الگ رہ کر یہ تعلق اور پیوند حاصل کرے گا۔
نہیں بلکہ دنیا میں رہ کر پھر اس سے الگ رہے۔ یہی تو مردانگی اور شجاعت ہے اور الگ ہونے سے مراد
یہ کہ دنیا کی تحریکیں اور جذبات اس کو اپنا زیر اثر نہ کر لیں اور وہ ان کو مقدم نہ کرے بلکہ خدا کو مقدم
کرے۔ دنیا کی کوئی تحریک اور روک اس کی راہ میں نہ آوے اور اپنی طرف اس کو جذب نہ کر سکے۔
میں نے ابھی کہا ہے کہ دنیا میں بہت سی روکیں انسان کے لئے ہیں۔ ایک جور و یا بیوی بھی بہت کچھ
رہ زن ہو سکتی ہے۔ خدا نے اس کا نمونہ بھی پیش کیا ہے۔ خدا نے ایک نہی کی تعلیم دی تھی اس کا اثر پہلے
عورت پر ہوا پھر آدم پر ہوا۔
ہا ہے؟ خدا کی طرف انقطاع کر کے دوسروں کو محض مردہ سمجھ لینا۔ بہت سے لوگ
ہیں جو ہماری باتوں کو صحیح سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ بجا اور درست ہے مگر جب اُن سے کہا
جاوے کہ پھر تم اس کو قبول کیوں نہیں کرتے تو وہ یہی کہیں گے کہ لوگ ہم کو بُرا کہتے ہیں ۔ پس یہ خیال
کہ لوگ اُس کو بُرا کہتے ہیں یہی ایک رگ ہے جو خدا سے قطع کراتی ہے کیونکہ اگر خدا تعالیٰ کا خوف

دل میں ہو اور اس کی عظمت اور جبروت کی حکومت کے ماتحت انسان ہو پھر اس کو کسی دوسرے کی پروا
کیا ہو سکتی ہے کہ وہ کیا کہتا ہے کیا نہیں ؟ ابھی اس کے دل میں لوگوں کی حکومت ہے نہ خدا کی ۔ جب
یہ مشرکانہ خیال دل سے دور ہو جاوے پھر سب کے سب مُردے اور کیڑے سے بھی کمتر اور کمزور
نظر آتے ہیں۔ اگر ساری دنیا مل کر بھی مقابلہ کرنا چاہے تو ممکن نہیں کہ ایسا شخص حق کو قبول کرنے سے
رک جائے ۔
تبتل تام کا پورا نمونہ انبیاء علیہم السلام اور خدا کے ماموروں میں مشاہدہ کرنا چاہیے کہ وہ کس
طرح دنیا داروں کی مخالفتوں کے باوجود پوری بے کسی اور ناتوانی کے پروا تک نہیں کرتے ۔ اُن کی
رفتار اور حالات سے سبق لینا چاہیے۔
بعض لوگ پوچھا کرتے ہیں کہ ایسے لوگ جو بُرا نہیں کہتے مگر پورے طور پر اظہار بھی نہیں
کرتے محض اس وجہ سے کہ لوگ برا کہیں گے کیا اُن کے پیچھے نماز پڑھ لیں؟ میں کہتا ہوں ہرگز نہیں ۔
اس لیے کہ ابھی تک اُن کے قبول حق کی راہ میں ایک ٹھوکر کا پتھر ہے اور وہ ابھی تک اسی درخت
کی شاخ ہیں جس کا پھل زہریلا اور ہلاک کرنے والا ہے۔ اگر وہ دنیا داروں کو اپنا معبود اور قبلہ
نہ سمجھتے تو ان سارے حجابوں کو چیر کر باہر نکل آتے اور کسی کے لعن طعن کی ذرا بھی پروانہ کرتے
اور کوئی خوف شماتت کا انہیں دامن گیر نہ ہوتا بلکہ وہ خدا کی طرف دوڑتے ۔ پس یا د رکھو کہ تم ہر کام
میں دیکھ لو کہ اس میں خدا راضی ہے یا مخلوق خدا۔ جب تک یہ حالت نہ ہو جاوے کہ خدا کی رضا
مقدم ہو جاوے اور کوئی شیطان اور رہزن نہ ہو سکے اس وقت تک ٹھوکر کھانے کا اندیشہ ہے و وقت تک
لیکن جب دنیا کی برائی بھلائی محسوس ہی نہ ہو بلکہ خدا کی خوشنودی اور ناراضگی اس پر اثر کرنے والی
ہو یہ وہ حالت ہوتی ہے جب انسان ہر قسم کے خوف وحزن کے مقامات سے نکلا ہوا ہوتا ہے۔ اگر
کوئی شخص ہماری جماعت میں شامل ہو کر پھر اس سے نکل بھی جاتا ہے تو اس کی وجہ یہی ہوتی ہے
کہ اس کا شیطان اس لباس میں ہنوز اس کے ساتھ ہوتا ہے لیکن اگر وہ عزم کرلے کہ آئندہ کسی
وسوسہ انداز کی بات کوسنوں گا ہی نہیں تو خدا اسے بچا لیتا ہے۔ ٹھوکر لگنے کا عموماً یہی سبب ہوتا ہے کہ

دوسرے تعلقات قائم تھے ۔ اُن کو پرورش کے لئے ضرورت پڑی کہ ادھر سے سست ہوں ۔
سستی سے اجنبیت پیدا ہوئی پھر اس سے تکبر اور پھر انکار تک نوبت پہنچی ۔ تبتل کا عملی نمونہ
ہمارے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ نہ آپ کو کسی کی مدح کی پروانہ ذم کی ۔ کیا کیا آپ کو تکالیف
پیش آئیں مگر کچھ بھی پروانہیں کی ۔ کوئی لالچ اور طمع آپ کو اس کام سے نہ روک سکا جو آپ خدا کی
طرف سے کرنے آئے تھے۔ جب تک انسان اس حالت کو اپنے اندر مشاہدہ نہ کرلے اور امتحان
میں پاس نہ ہولے کبھی بھی بے فکر نہ ہو۔ پھر یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ جو شخص متبتل ہوگا
متوکل بھی وہی ہوگا۔ گو یا متوکل ہونے کے واسطے متبتل ہونا شرط ہے۔ کیونکہ جب تک اوروں کے
ساتھ تعلقات ایسے ہیں کہ ان پر بھروسہ اور تکیہ کرتا ہے اُس وقت تک خالصتہ اللہ پر توکل کب ہو سکتا
ہے۔ جب خدا کی طرف انقطاع کرتا ہے تو وہ دنیا کی طرف سے تو ڑتا ہے اور خدا میں پیوند کرتا ہے
اور یہ تب ہوتا ہے جب کہ کامل تو گل ہو جیسے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کامل متبتل تھے
ویسے ہی کامل متوکل بھی تھے اور یہی وجہ ہے کہ اتنے وجاہت والے اور قوم و قبائل کے سرداروں کی
ذرا بھی پروانہیں کی اور ان کی مخالفت سے کچھ بھی متاثر نہ ہوئے ۔ آپ میں ایک فوق العادت
یقین خدا تعالیٰ کی ذات پر تھا۔ اسی لیے اس قدر عظیم الشان بوجھ کو آپ نے اُٹھا لیا اور ساری دنیا کی
مخالفت کی اور ان کی کچھ بھی ہستی نہ سمجھی ۔ یہ بڑا نمونہ ہے تو کل کا جس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی ۔ اس
لیے کہ اس میں خدا کو پسند کر کے دنیا کو مخالف بنالیا جاتا ہے مگر یہ حالت پیدا نہیں ہوتی جب تک
گویا خدا کو نہ دیکھ لے۔ جب تک یہ امید نہ ہو کہ اس کے بعد دوسرا دروازہ ضرور کھلنے والا ہے جب
یہ امید اور یقین ہو جاتا ہے تو وہ عزیزوں کو خدا کی راہ میں دشمن بنالیتا ہے۔ اس لیے کہ وہ جانتا ہے کہ
خدا اور دوست بنا دے گا۔ جائیدا دکھو دیتا ہے کہ اس سے بہتر ملنے کا یقین ہوتا ہے۔
۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ خدا ہی کی رضا کو مقدم کرنا تو تبتل ہے اور پھر تبتل اور تو گل تو ام ہیں۔ تبتل کا
راز ہے تو کل اور تو گل کی شرط ہے تبتل ۔ یہی ہمارا مذہب اس امر میں ہے۔ اے
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۷ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۱ صفحه ۱ تا ۳

۱۴ ستمبر ۱۹۰۱ء (بعد مغرب)
جلد دوم
ام المؤمنین کے لفظ کا استعمال ام المومنین کا لفظ جوس موجود کی یہی کی نسبت
استعمال کیا جاتا ہے اس پر بعض لوگ اعتراض
کرتے ہیں۔ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے سن کر فرمایا۔
اعتراض کرنے والے بہت ہی کم غور کرتے اور اس قسم کے اعتراض صاف بتاتے ہیں کہ وہ
محض کینہ اور حسد کی بنا پر کیے جاتے ہیں ورنہ نبیوں یا ان کے اخلال کی بیویاں اگر امہات المؤمنین
نہیں ہوتی ہیں تو کیا ہوتی ہیں؟ خدا تعالیٰ کی شدت اور قانونِ قدرت کا اس تعامل سے بھی پتہ لگتا ہے کہ
کبھی کسی نبی کی بیوی سے کسی نے شادی نہیں کی ۔ ہم کہتے ہیں کہ ان لوگوں سے جو اعتراض کرتے ہیں
کہ ام المؤمنین کیوں کہتے ہو؟ پوچھنا چاہیے کہ تم بتاؤ جو مسیح موعود تمہارے ذہن میں ہے اور جسے تم
سمجھتے ہو کہ وہ آکر نکاح بھی کرے گا ۔ کیا اس کی بیوی کو تم اُم المومنین کہو گے یا نہیں ؟ مسلم میں تو
مسیح موعود کو نبی ہی کہا گیا اور قرآن شریف میں انبیاء علیہم السلام کی بیویوں کو مومنوں کی مائیں قرار
دیا ہے۔ افسوس تو یہ ہے کہ یہ لوگ میری مخالفت اور بغض میں ایسا تجاوز کرتے ہیں کہ منہ سے بات
کرتے ہوئے اتنا بھی نہیں سوچتے کہ اس کا اثر اور نتیجہ کیا ہوگا ؟
جن لوگوں نے مسیح موعود کو شناخت کر لیا ہے اور اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ کے
موافق اس کی شان کو مان لیا ہے ان کا ایمان تو خود بخو دانہیں اس بات کے ماننے پر مجبور کرے گا اور
جو آج اعتراض کرتے ہیں یہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بھی ہوتے تب بھی اعتراض
کرنے سے باز نہ آتے۔
یہ بات خوب یا درکھنی چاہیے کہ خدا کا مامور جو ہدایت کرتا ہے اور روحانی اصلاح کا موجب ہوتا ہے
وہ در حقیقت باپ سے بھی بڑھ کر ہوتا ہے۔ افلاطون حکیم لکھتا ہے کہ باپ تو روح کو آسمان سے زمین پر
لاتا ہے مگر اُستاد زمین پر سے پھر آسمان پر پہنچاتا ہے۔ باپ کا تعلق تو صرف فانی جسم کے ہی ساتھ ہوتا

ہے۔ مرشد اور مرشد بھی وہ جو خدا کی طرف سے ہدایت کے لئے مامور ہوا ہو اس کا تعلق روح سے
ہوتا ہے جس کو فنا نہیں ہے۔ پھر جب وہ روح کی تربیت کرتا ہے اور اس کی روحانی تولید کا باعث ہوتا
ہے تو وہ اگر باپ نہ کہلائے گا تو کیا کہلائے گا؟ اصل یہی ہے کہ یہ لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
باتوں پر بھی کچھ توجہ نہیں کرتے ورنہ اگر ان کو سوچتے اور قرآن کو پڑھتے تو یہ منکرین میں نہ رہتے۔
پھر اعتراض کیا گیا کہ تصویر پر لوگ کہتے ہیں کہ یہ تصور شیخ کی غرض سے
فوٹو بنوانے کی غرض بنائی گئی ہے حضرت اقدس علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا۔
ة
یہ تو دوسرے کی نیت پر حملہ ہے۔ میں نے بہت مرتبہ بیان کیا ہے کہ تصویر سے ہماری غرض کیا
تھی۔ بات یہ ہے کہ چونکہ ہم کو بلاد یورپ خصوصاً لنڈن میں تبلیغ کرنی منظور تھی لیکن چونکہ یہ لوگ کسی
دعوت یا تبلیغ کی طرف توجہ نہیں کرتے جب تک داعی کے حالات سے واقف نہ ہوں اور اس کے لیے
اُن کے ہاں علم تصویر میں بڑی بھاری ترقی کی گئی ہے۔ وہ کسی شخص کی تصویر اور اس کے خط و خال کو
دیکھ کر رائے قائم کر لیتے ہیں کہ اس میں راست بازی ، قوت قدسی کہاں تک ہے؟ اور ایسا ہی بہت سے
امور کے متعلق انہیں اپنی رائے قائم کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ پس اصل غرض اور نیت ہماری اس
سے ہی تھی جس کو ان لوگوں نے جو خواہ مخواہ ہر بات میں مخالفت کرنا چاہتے ہیں اس کو بڑے بڑے
پیرایوں میں پیش کیا اور دنیا کو بہکایا۔ میں کہتا ہوں کہ ہماری نیت تو تصویر سے صرف اتنی ہی تھی۔ اگر
ی نفس تصویر کو ہی برا سمجھتے ہیں تو پھر کوئی سکہ اپنے پاس نہ رکھیں بلکہ بہتر ہے کہ آنکھیں بھی نکلوادیں
کیونکہ ان میں بھی اشیاء کا ایک انعکاس ہی ہوتا ہے۔
یہ نادان اتنا نہیں جانتے کہ افعال کی تہ میں نیت کا بھی دخل ہوتا ہے الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
پڑھتے ہیں مگر سمجھتے نہیں ۔ بھلا اگر کوئی شخص محض ریا کاری کے لئے نماز پڑھے تو اس کو یہ کوئی مستحسن امر
قرار دیں گے؟ سب جانتے ہیں کہ ایسی نماز کا فائدہ کچھ نہیں بلکہ وبالِ جان ہے تو کیا نماز بری تھی ؟
نہیں اس کے بد استعمال نے اس کے نتیجہ کو بُرا پیدا کیا۔ اسی طرح پر تصویر سے ہماری غرض تو اسلام کی
دعوت میں مدد لینا تھا۔ جو اہل یورپ کے مذاق پر ہو سکتی تھی۔ اس کو تصویر شیخ بنانا اور کچھ سے کچھ کہنا

افترا ہے۔ جو مسلمان ہیں اُن کو اس پر غصہ نہیں آنا چاہیے تھا۔ جو کچھ خدا اور رسول نے فرمایا ہے وہ حق
ہے۔ اگر مشائخ کا قول خدا اور رسول کے فرمودہ کے موافق نہیں تو
ع
کالائے
بد
بریش
خاوند
تصور شیخ کی بابت پوچھو تو اس کا کوئی پتہ نہیں ۔ اصل یہ ہے کہ صالحین اور فانین فی اللہ کی محبت
ایک عمدہ شے ہے لیکن حفظ مراتب ضروری ہے۔
ع گر حفظ مراتب نہ گنی زندیقی
پس خدا کو خدا کی جگہ، رسول کو رسول کی جگہ سمجھو اور خدا کے کلام کو دستور العمل ٹھہرا لو۔ اس سے
زیادہ چونکہ قرآن شریف میں اور کچھ نہیں کہ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) پس صادقوں اور فانی
فی اللہ کی صحبت تو ضروری ہے اور یہ کہیں نہ کہا گیا کہ تم اُسے ہی سب کچھ مجھو اور یا قرآن شریف میں یہ
حکم ہے ان كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( ال عمران: ۳۲) اس میں یہ نہیں کہا گیا کہ
مجھے خدا سمجھ لو بلکہ یہ فرمایا کہ اگر خدا کے محبوب بننا چاہتے ہو تو اس کی ایک ہی راہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی اتباع کرو۔ اتباع کا حکم تو دیا ہے مگر تصور شیخ کا حکم قرآن میں پایا نہیں جاتا۔
سوال ۔ جو تصور شیخ کرتے ہیں وہ کہتے ہیں ہم شیخ کو خدا نہیں سمجھتے ۔
تصور شیخ
جواب۔ مانا کہ وہ ایسا کہتے ہیں مگر بت پرستی تو شروع ہی تصور سے ہوتی ہے۔ بت پرست
بھی بڑھتے بڑھتے ہی اس درجہ تک پہنچا ہے۔ پہلے تصور ہی ہوگا۔ پھر یہ سمجھ لیا کہ تصور قائم رکھنے کے
لئے بہتر ہے تصویر ہی بنالیں اور پھر اس کو ترقی دیتے دیتے پتھر اور دھاتوں کے بت بنانے شروع
کر دیئے اور اُن کو تصویر کا قائم مقام بنالیا۔ آخر یہاں تک ترقی کی کہ اُن کی روحانیت کو اور وسیع
کر کے ان کو خدا ہی مان لیا۔ اب نرے پتھر ہی رکھ لیتے ہیں اور اقرار کرتے کہ منتر کے ساتھ اُن کو
درست کر لیتے ہیں اور پرمیشر کا حلول ان پتھروں میں ہو جاتا ہے۔ اس منتر کا نام انہوں نے
آوا ہن رکھا ہوا ہے۔ میں نے ایک مرتبہ دیکھا کہ میرے ہاتھ میں ایک کاغذ ہے۔ میں نے ایک
شخص کو دیا کہ اسے پڑھو تو اس نے کہا کہ اس پر آواہن لکھا ہوا ہے۔ مجھے اس سے کراہت آئی۔ میں

نے اُسے کہا کہ تو مجھے دکھا۔ جب میں نے پھر ہاتھ میں لے کر دیکھا تو اس پر لکھا ہوا تھا اردت آن
اسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ ادم - اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا خلیفہ جو ہوتا ہے ردائے الہی کے نیچے
ہوتا ہے۔ اسی لیے آدم کے لیے فرمایا کہ نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِی (الحجر : ۳۰) اسی طرح پر غلطیاں
پیدا ہوتی گئیں ۔ اصول کو نہ سمجھا۔ کچھ کا کچھ بگاڑ کر بنا لیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ شرک اور بت پرستی نے اس
کی جگہ لے لی ۔ ہماری تصویر کی اصل غرض وہی تھی جو ہم نے بیان کر دی کہ لنڈن کے لوگوں کو اطلاع
ہو اور اس طرح پر ایک اشتہار ہو جاوے۔
او
قلب جاری ہونے کا مسئلہ غرض تصوری کا مسئلہ ہندوؤں کی ایجا اور بندوں ہی سے لیا گیا ہے۔ چنانچہ قلب جاری ہونے کا مسئلہ بھی ہندوؤں
ہی سے لیا گیا ہے۔ قرآن میں اس کا ذکر نہیں ۔ اگر خدا تعالیٰ کی اصل غرض انسان کی پیدائش سے یہ
ہوتی تو پھر اتنی بڑی تعلیم کی کیا ضرورت تھی۔ صرف اجرائے قلب کا مسئلہ بتا کر اس کے طریقے بتا دیئے
جاتے۔ مجھے ایک شخص نے معتبر روایت کی بنا پر بتایا کہ ہندو کا قلب رام رام پر جاری تھا۔ ایک
مسلمان اس کے پاس گیا اس کا قلب بھی رام رام پر جاری ہو گیا۔ یہ دھوکا نہیں کھانا چاہیے۔ رام خدا کا
نام نہیں ہے۔ دیانند نے بھی اس پر گواہی دی ہے کہ یہ خدا کا نام نہیں ہے۔ قلب جاری ہونے کا دراصل
ایک کھیل ہے جو سادہ لوح جہلا کو اپنے دام میں پھنسانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اگر لوٹا لوٹا کہا جاوے
تو اس پر بھی قلب جاری ہو سکتا ہے۔ اگر اللہ کے ساتھ ہو تو پھر وہی بولتا ہے ۔ یہ تعلیم قرآن نے نہیں
دی ہے بلکہ اس سے بہتر تعلیم دی ہے إِلَّا مَنْ آتَى اللَّهَ بِقَلْبِ سَلِيمٍ (الشعرآء : ۹۰) خدا یہ چاہتا
ہے کہ سارا وجو د ہی قلب ہو جاوے ورنہ اگر وجود سے خدا کا ذکر جاری نہیں ہوتا تو ایسا قلب
قلب نہیں بلکہ کلب ہے۔
خدا یہی چاہتا ہے کہ خدا میں فنا ہو جاؤ اور اس کے حدود و شرائع کی عظمت کرو۔ قرآن فناء نظری
کی تعلیم و یم دیتا ہے۔ میں نے آزما کر دیکھا ہے کہ قلب جاری ہونے کی صرف ایک مشق ہے جس کا انحصار
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۹ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۱ صفحه ۲۰۱

صلاح و تقویٰ پر نہیں ہے۔ ایک شخص منٹگمری یا ملتان کے ضلع کا مجھے چیف کورٹ میں ملا کرتا تھا اسے
اجرائے قلب کی خوب مشق تھی۔ پس میرے نزدیک یہ کوئی قابل وقعت بات نہیں اور خدا تعالیٰ نے
اس کو کوئی عزت اور وقعت نہیں دی۔ خدا تعالیٰ کا منشا اور قرآن شریف کی تعلیم کا مقصد صرف یہ تھا کہ
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا ( الشمس : ۱۰) کپڑا جب تک سارا نہ دھویا جاوے وہ پاک نہیں ہو سکتا۔ اسی
طرح پر انسان کے سارے جوارح اس قابل ہیں کہ وہ دھوئے جاویں ۔ کسی ایک کے دھونے سے کچھ
نہیں ہوتا۔ اس کے سوا یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ خدا کا سنوارا ہوا بگڑتا نہیں مگر انسان کی
بناوٹ بگڑ جاتی ہے۔ ہم گواہی دیتے ہیں اور اپنے تجربہ کی بنیاد پر گواہی دیتے ہیں کہ جب تک
انسان اپنے اندر خدا تعالیٰ کی مرضی اور سنت نبوی کے موافق تبدیلی نہیں کرتا اور پاکیزگی کی راہ اختیار
نہیں کرتا تو خواہ اس کے قلب سے ہی آواز آتی ہو وہ زہر جو انسان کی روحانیت کو ہلاک کر دیتی ہے دور
نہیں ہو سکتی ۔ روحانیت کی نشو و نما اور زندگی کے لئے صرف ایک ہی ذریعہ خدا تعالیٰ نے رکھا ہے اور وہ
اتباع رسول ہے۔ جو لوگ قلب جاری ہونے کے شعبدے لئے پھرتے ہیں انہوں نے سنت نبوی کی
سخت توہین کی ہے۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کوئی انسان دنیا میں گزرا ہے؟ پھر غار حرا
میں بیٹھ کر وہ قلب جاری کرنے کی مشق کیا کرتے تھے یا فنا کا طریق آپ نے اختیار کیا ہوا تھا ؟
پھر آپ کی ساری زندگی میں کہیں اس امر کی کوئی نظیر نہیں ملتی کہ آپ نے صحابہ کو یہ تعلیم دی ہو کہ تم
قلب جاری کرنے کی مشق کرو اور کوئی ان قلب جاری والوں میں سے پتہ نہیں دیتا اور کبھی نہیں کہتا
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی قلب جاری تھا۔ یہ تمام طریق جن کا قرآن شریف میں کوئی ذکر علیہ قلبجاری یہ
نہیں ۔ انسانی اختراع اور خیالات ہیں جن کا نتیجہ کبھی کچھ نہیں ہوا۔ قرآن شریف اگر کچھ بتاتا ہے تو
یہ کہ خدا سے یوں محبت کرو۔ اَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ (البقرة : ۱۶۶) کے مصداق بنو اور فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ
مران : ۳۲) پر عمل کرو اور ایسی فنا ائم تم پر آجاوے کہ تَبَيَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا (المزمل:9)
کے رنگ سے تم رنگین ہو جاؤ اور خدا تعالیٰ کو سب چیزوں پر مقدم کر لو ۔ یہ امور ہیں جن کے حصول کی
ضرورت ہے۔ نادان انسان اپنی عقل اور خیال کے پیمانہ سے خدا کو نا پنا چاہتا ہے اور اپنی اختراع

سے چاہتا ہے کہ اس سے تعلق پیدا کرے اور یہی ناممکن ہے۔
پس میری نصیحت یہی ہے کہ ان خیالات سے بالکل الگ رہو اور وہ طریق اختیار کرو جو خدا تعالیٰ
کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اور اپنے طرز عمل سے ثابت کر دکھایا کہ اسی
پر چل کر انسان دنیا اور آخرت میں فلاح اور فوز حاصل کر سکتا ہے اور صحابہ کو جس کی تعلیم دی۔ پھر
وقتاً فوقتاً خدا کے برگزیدوں نے سنت جاریہ کی طرح اپنے اعمال سے ثابت کیا اور آج بھی خدا نے اسی
کو پسند کیا۔ اگر خدا تعالیٰ کا اصل منشا یہی ہوتا تو ضرور تھا کہ آج بھی جب اس نے ایک سلسلہ گمشدہ
صداقتوں اور حقائق کے زندہ کرنے کے لئے قائم کیا یہی تعلیم دیتا اور میری تعلیم کا منتہا یہی ہوتا مگر تم
دیکھتے ہو کہ خدا نے ایسی تعلیم نہیں دی ہے بلکہ وہ تو قلب سلیم چاہتا ہے۔ وہ محسنوں اور متقیوں کو
پیار کرتا ہے۔ ان کا ولی ہوتا ہے۔ کیا سارے قرآن میں ایک جگہ بھی لکھا ہوا ہے کہ وہ ان کو پیار کرتا
ہے کہ جن کے قلب جاری ہوں؟ یقیناً سمجھو کہ یہ محض خیالی باتیں اور کھیلیں ہیں جن کا اصلاح نفس اور
روحانی امور سے کچھ بھی تعلق نہیں ہے بلکہ ایسے کھیل خدا سے بعد کا موجب ہو جاتے ہیں اور انسان کے
عملی حصہ میں مضر ثابت ہوتے ہیں اس لئے تقویٰ اختیار کرو۔ سنت نبوی کی عزت کرو اور اس پر قائم
ہو کر دکھاؤ جو قرآن شریف کی تعلیم کا اصل فخر یہی ہے۔
صوفیاء کا معاملہ
سوال ۔ پھر صوفیوں کو کیا غلطی لگی؟
جواب ۔ ان کو حوالہ بخدا کرو۔ معلوم نہیں انہوں نے کیا سمجھا اور کہاں سے سمجھا
تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ ( البقرة : ۱۳۵) بعض وقت لوگوں کو دھوکا لگتا ہے کہ وہ ابتدائی حالت
کو انتہائی سمجھ لیتے ہیں۔ کیا معلوم ہے (کہ) انہوں نے ابتدا میں یہ کہا ہو پھر آخر میں چھوڑ دیا ہو یا کسی اور ہی
نے ان کی باتوں میں التباس کر دیا ہو اور اپنے خیالات ملا دیئے ہوں ۔ اسی طرح پر تو توریت وانجیل
میں تحریف ہو گئی۔ گزشتہ مشائخ کا اس میں نام بھی نہیں لینا چاہیے۔ ان کا تو ذکر خیر چاہیے۔ انسان کو لازم
ہے کہ جس غلطی پر خدا اسے مطلع کر دے خود اس میں نہ پڑے۔ خدا نے یہی فرمایا ہے کہ شرک نہ کرو اور
تمام عقل اور طاقت کے ساتھ خدا کے ہو جاؤ۔ اس سے بڑھ کر اور کیا ہو گا مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللهُ لَهُ۔

آج 10 میں سے 10 باقی