۲۱؍ ستمبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سوال ۔ جبس دم کیا ہے؟
جبس دم جواب ۔ یہ بھی ہندو جوگیوں کا مسئلہ ہے۔ اسلام میں اس کی کوئی اصل موجود نہیں ہے۔ اے
۲۱ ستمبر ۱۹۰۱ء
۲۱ ستمبر ۱۹۰۱ء کی شام کو جبکہ حضرت اقدس امام علیہ الصلوۃ والسلام حسب معمول مغرب کی نماز سے
فارغ ہو کر احباب کے زمرہ میں تشریف فرما ہوئے تو باتوں ہی باتوں میں کچھ طبی تحقیقاتوں کا سلسلہ چل
پڑا اور ان مغربی تجارب اور تحقیقاتوں کا ذکر ہونے لگا جو عمل جراحی کے متعلق یورپ و امریکہ والوں نے کی
ہیں۔ اس کے بعد ایک شخص منشی عبدالحق صاحب پٹیالوی نے اپنے ہاں اولاد نرینہ ہونے کے لئے دعا کی
درخواست کی۔ اس پر حضرت اقدس امام عالی مقام علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک مختصر سی لطیف تقریر فرمائی
جس کو ہم اپنے الفاظ اور طرز میں ادا کرتے ہیں اور وہ یہ ہے۔
اولاد کی خواہش انسان کو سوچنا چاہیے کہ اسے اولاد کی خواہش کیوں ہوتی ہے؟ کیونکہ اس کو
محض طبعی خواہش ہی تک محدود نہ کر دینا چاہیے کہ جیسے پیاس لگتی ہے یا بھوک
لگتی ہے لیکن جب یہ ایک خاص اندازہ سے گزر جاوے تو ضرور اس کی اصلاح کی فکر کرنی چاہیے۔
خدا تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے جیسا کہ فرمایا ہے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ
إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذريت: ۵۷) اب اگر انسان خود مومن اور عبد نہیں بنتا ہے اور اپنی زندگی کے
اصل منشا کو پورا نہیں کرتا ہے اور پورا حق عبادت ادا نہیں کرتا بلکہ فسق و فجور میں زندگی بسر کرتا ہے
اور گناہ پر گناہ کرتا ہے تو ایسے آدمی کی اولاد کے لئے خواہش کیا نتیجہ رکھے گی ؟ صرف یہی کہ گناہ
کرنے کے لئے وہ اپنا ایک اور خلیفہ چھوڑنا چاہتا ہے۔ خود کونسی کمی کی ہے جو اولاد کی خواہش کرتا
ہے۔ پس جب تک اولاد کی خواہش محض اس غرض کے لئے نہ ہو کہ وہ دین دار اور متقی ہو اور خدا تعالیٰ
کی فرماں بردار ہو کر اس کے دین کی خادم بنے بالکل فضول بلکہ ایک قسم کی معصیت اور گناہ ہے اور
باقیات صالحات کی بجائے اس کا نام باقیات ستینات رکھنا جائز ہوگا۔ لیکن اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں نام رکھنا ہوگا۔ اگرکوئی یہ
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۰ مورخه ۳۱ را کتوبر ۱۹۰۱ صفحه ۲۰۱
صالح اور خدا ترس اور خادم دین اولاد کی خواہش کرتا ہوں تو اس کا یہ کہنا بھی نرا ایک دعوی ہی دعوئی
ہو گا جب تک کہ خود وہ اپنی حالت میں ایک اصلاح نہ کرے۔ اگر خود فسق و فجور کی زندگی بسر کرتا ہے
اور منہ سے کہتا ہے کہ میں صالح اور متقی اولاد کی خواہش کرتا ہوں تو وہ اپنے اس دعوی میں کذاب
ہے۔ صالح اور متقی اولاد کی خواہش سے پہلے ضروری ہے کہ وہ خود اپنی اصلاح کرے اور اپنی زندگی
کو متقیا نہ زندگی بنا دے تب اس کی ایسی خواہش ایک نتیجہ خیز خواہش ہوگی اور ایسی اولا د حقیقت میں
اس قابل ہو گی کہ اس کو باقیات صالحات کا مصداق کہیں ۔ لیکن اگر یہ خواہش صرف اس لئے ہو کہ
ہمارا نام باقی رہے اور وہ ہمارے املاک و اسباب کی وارث ہو یا وہ بڑی نامور اور مشہور آدمی ہو۔
اس قسم کی خواہش میرے نزدیک شرک ہے۔
نیکی کرنے کا مقصد
یا د رکھو کسی نیکی کو بھی اس لئے نہیں کرنا چاہیے کہ اس نیکی کے کرنے پر
ثواب یا اجر ملے گا کیونکہ اگر محض اس خیال پر نیکی کی جاوے تو وہ
ابْتِغَاءَ لِمَرْضَاتِ اللہ نہیں ہو سکتی بلکہ اس ثواب کی خاطر ہوگی اور اس سے اندیشہ ہو سکتا ہے کہ
کسی وقت وہ اسے؟ اسے چھوڑ بیٹھے مثلاً اگر کوئی شخص ہر روز ہم سے ملنے کو آوے اور ہم اس کو ایک روپیہ
دے دیا کریں تو وہ بجائے خود یہی سمجھے گا کہ میرا جانا صرف روپیہ کے لئے ہے۔ جس دن سے روپیہ
نہ ملے اسی دن سے آنا چھوڑ دے گا۔ غرض یہ ایک قسم کا بار یک شرک ہے اس سے بچنا چاہیے۔ نیکی کو
محض اس لئے کرنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ خوش ہو اور اس کی رضا حاصل ہوا اور اس کے حکم کی تعمیل ہو ۔
قطع نظر اس کے کہ اس پر کوئی ثواب ہو یا نہ ہو۔ کے ایمان تب ہی کامل ہوتا ہے جبکہ یہ وسوسہ اور وہم
درمیان سے اٹھ جاوے۔ اگر چہ یہ سچ ہے کہ خدا تعالیٰ کسی کی نیکی کو ضائع نہیں کرتا إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ
الْمُحْسِنِينَ ( التوبة : (۱۲۰) مگر نیکی کرنے والے کو اجر مد نظر نہیں رکھنا چاہیے۔ دیکھو! اگر کوئی مہمان
لے نوٹ ۔ حضرت حجتہ اللہ نے ایک موقع پر فرمایا تھا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے جس کام کے کرنے کا حکم دیا ہے اگر مجھے یہ
بھی بتایا جاوے اور یقین کرایا جاوے کہ اس کام کے کرنے پر سخت سے سخت عذاب دیا جاوے گا تب بھی میں اپنی روح
میں کوئی لغزش نہیں پاتا کہ وہ اس کام کو چھوڑ دے کیونکہ محض عذاب یا ثواب میرے کام کی غرض نہیں ہے مجھے تو خدا تعالیٰ
نے طبعی طور پر ایک جوش فطرت عطا کیا ہے جو اس کے احکام کی تعمیل کی طرف کشاں کشاں لیے جاتا ہے ۔ (ایڈیٹر )
یہاں محض اس لئے آتا ہے کہ وہاں آرام ملے گا۔ ٹھنڈے شربت ملیں گے یا تکلف کے کھانے ملیں گے
تو وہ گویا ان اشیاء کے لئے آتا ہے حالانکہ خود میزبان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ حتی المقدور ان کی مہمان نوازی
میں کوئی کمی نہ کرے اور اس کو آرام پہنچاوے اور وہ پہنچاتا ہے لیکن مہمان کا خود ایسا خیال کرنا اس
کے لئے نقصان کا موجب ہے۔
اولاد کی خواہش صرف نیکی کے اصول پر ہونی چاہیے تو عرض مطلب یہ ہے کہ اولاد کی خواہش صرف نیکی
کے اصول پر ہونی چاہیے۔ اس لحاظ سے اور خیال سے نہ ہو کہ وہ ایک گناہ کا خلیفہ باقی رہے۔ خدا تعالیٰ
بہتر جانتا ہے کہ مجھے کبھی اولاد کی خواہش نہیں ہوئی تھی حالانکہ خدا تعالیٰ نے پندرہ یا سولہ برس کی عمر کے
درمیان ہی اولا د دے دی تھی۔ یہ سلطان احمد اور فضل احمد قریباً اسی عمر میں پیدا ہو گئے تھے اور نہ کبھی
مجھے یہ خواہش ہوئی کہ وہ بڑے بڑے دنیا دار بنیں اور اعلیٰ عہدوں پر پہنچ کرنا مور ہوں۔ غرض جو اولاد پر بیچ کرنا مور ہوں۔ غرض :
معصیت اور فسق کی زندگی بسر کرنے والی ہو اس کی نسبت تو سعدی کا یہ فتوی ہی صحیح معلوم ہوتا ہے۔
ع
که پیش از پدر مرده به ناخلف
پھر ایک اور بات ہے کہ اولاد کی خواہش تو لوگ بڑی کرتے ہیں اور اولاد ہوتی بھی ہے مگر یہ کبھی
نہیں دیکھا گیا کہ وہ اولاد کی تربیت اور ان کو عمدہ اور نیک چلن بنانے اور خدا تعالیٰ کے فرماں بردار
بنانے کی سعی اور فکر کریں نہ کبھی ان کے لئے دعا کرتے ہیں اور نہ مراتب تربیت کو مد نظر رکھتے ہیں ۔
میری اپنی تو یہ حالت ہے کہ میری کوئی نماز ایسی نہیں ہے جس میں میں اپنے دوستوں اور اولاد
اور بیوی کے لئے دعا نہیں کرتا۔ بہت سے والدین ایسے ہیں جو اپنی اولاد کو بُری عادتیں سکھا دیتے
ہیں۔ ابتدا میں جب وہ بدی کرنا سیکھنے لگتے ہیں تو ان کو تنبیہ نہیں کرتے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ دن بدن
دلیر اور بے باک ہوتے جاتے ہیں۔ ایک حکایت بیان کرتے ہیں کہ ایک لڑکا اپنے جرائم کی وجہ سے
پھانسی پر لٹکایا گیا۔ اس آخری وقت میں اس نے خواہش کی کہ میں اپنی ماں سے ملنا چاہتا ہوں۔ جب نے کی کہ میں سے ملنا
اس کی ماں آئی تو اس نے ماں کے پاس جا کر اسے کہا کہ میں تیری زبان کو چوسنا چاہتا ہوں۔ جب اس
نے زبان نکالی تو اسے کاٹ کھایا۔ دریافت کرنے پر اس نے کہا کہ اسی ماں نے مجھے پھانسی پر چڑھایا
ہے کیونکہ اگر یہ مجھے پہلے ہی روکتی تو آج میری یہ حالت نہ ہوتی ۔
حاصل کلام یہ ہے کہ لوگ اولاد کی خواہش تو کرتے ہیں مگر نہ اس لئے کہ وہ خادم دین ہو بلکہ اس
لئے کہ دنیا میں ان کا کوئی وارث ہو اور جب اولاد ہوتی ہے تو اس کی تربیت کا فکر نہیں کیا جاتا۔ نہ اس
کے عقائد کی اصلاح کی جاتی ہے اور نہ اخلاقی حالت کو درست کیا جاتا ہے۔ یہ یاد رکھو کہ اس کا ایمان
درست نہیں ہو سکتا جو اقرب تعلقات کو نہیں سمجھتا۔ جب وہ اس سے قاصر ہے تو اور نیکیوں کی امیداس
سے کیا ہو سکتی ہے؟ اللہ تعالیٰ نے اولاد کی خواہش کو اس طرح پر قرآن میں بیان فرمایا ہے رَبَّنَا هَبْ
لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (الفرقان : ۷۵) یعنی خدا تعالیٰ ہم کو
ہماری بیویوں اور بچوں سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرمادے اور یہ تب ہی میسر آسکتی ہے کہ وہ فسق و فجور کی
زندگی بسر نہ کرتے ہوں بلکہ عباد الرحمن کی زندگی بسر کرنے والے ہوں اور خدا کو ہر ایک شے پر مقدم
کرنے والے ہوں اور آگے کھول کر کہہ دیا وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاما اولا دا گر نیک اور متقی ہو تو یہ ان
کا امام ہی ہوگا۔ اس سے گو یا متقی ہونے کی بھی دعا ہے۔ لے
أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ (الرعد: ۲۹) اس کے عام معنے تو یہی ہیں کہ اطمینان قلب اللہ تعالی کے ذکر سے قلوب اطمینان پاتے ہیں لیکن اس کی حقیقت اور
فلسفہ یہ ہے کہ جب انسان سچے اخلاص اور پوری وفاداری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو یاد کرتا ہے اور
ہر وقت اپنے آپ کو اس کے سامنے یقین کرتا ہے اس سے اس کے دل پر ایک خوف عظمت الہی کا
پیدا ہوتا ہے وہ خوف اس کو مکروہات اور منہیات سے بچاتا ہے اور انسان تقویٰ اور طہارت میں ترقی
کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے ملائکہ اس پر نازل ہوتے ہیں اور وہ اس کو بشارتیں در دیتے ہیں اور
الہام کا دروازہ اس پر کھولا جاتا ہے۔ اس وقت وہ اللہ تعالیٰ کو گو یا دیکھ لیتا ہے اور اس کی وراء الوراء
طاقتوں کو مشاہدہ کرتا ہے پھر اس کے دل پر کوئی ھم و غم نہیں آ سکتا اور طبیعت ہمیشہ ایک نشاط اور خوشی
میں رہتی ہے۔ اسی لیے دوسرے مقام پر آیا ہے فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة : ٦٣ )
اگر کوئی ھم و غم واقع بھی ہو تو اللہ تعالیٰ اپنے الہام سے اس کے لیے خارجی اسباب ان کے دور کرنے
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۰ تا ۱۲
کے پیدا کر دیتا ہے یا خارق عادت صبر ان کو عطا کرتا ہے۔ لے
جلد دوم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام دنا فتدلى دنا فتدلى (النجم :9) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں
آیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اوپر کی طرف ہو کر نوع انسان کی طرف جھکا۔ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا کمال اعلیٰ درجہ کا کمال ہے جس کی نظیر نہیں مل سکتی اور اس کمال میں آپ کے دو درجے بیان
فرمائے ہیں ۔ ایک صعود، دوسرا نزول ۔ اللہ تعا را نزول ۔ اللہ تعالیٰ کی طرف تو آپ کا صعود ہوا یعنی خدا تعالیٰ کی محبت
اور صدق و وفا میں ایسے کھینچے گئے کہ خود اس ذات اقدس کے دنو کا درجہ آپ کو عطا ہوا ۔ دُنُو اقرب
سے ابلغ ہے۔ اس لیے یہاں یہ لفظ اختیار کیا ۔ جب اللہ تعالیٰ کے فیوضات اور برکات سے آپ
نے حصہ لیا تو پھر بنی نوع پر رحمت کے لیے نزول فرمایا۔ یہ وہی رحمت تھی جس کا اشارہ اللہ تعالیٰ نے
مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) فرمایا ہے ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم قاسم کا بھی یہی سر ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ سے لیتے ہیں جو کچھ
لیتے ہیں اور پھر مخلوق کو پہنچاتے ہیں۔ بس مخلوق کو پہنچانے کے واسطے آپ کا نزول ہوا۔ اس دنا فتداٹی
میں اسی صعود اور نزول کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علو مرتبہ کی
دلیل ہے۔
پیشگوئیوں میں استعارات انبیا علیہم السلام کے آنے کے وقت دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں ۔ ایک وہ جو استعارات کو حقیقت پر محمول کر لیتے ہیں
اور حقیقت کو استعارہ بنانا چاہتے ہیں ۔ یہ گروہ ان کی شناخت سے محروم رہ جاتا ہے۔ لیکن ایک اور گروہ
ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی تائید سے اصل حقیقت کو پالیتے ہیں ۔ وہ استعارہ کو استعارہ
اور حقیقت کو حقیقت ٹھہراتے ہیں جیسے یہودیوں نے حضرت مسیح کی آمد کے وقت ملا کی نبی کے صحیفہ
کی بنا پر کہا کہ مسیح کے آنے کی یہ نشانی ہے کہ اس سے پہلے ایلیا آسمان سے آوے۔ مسیح علیہ السلام
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه ۸
سے جب ا
جب انہوں نے یہی سوال کیا تو انہوں نے اس پیشگوئی کو تو تسلیم کر لیا لیکن یہ فیصلہ کر لیا کہ آنے
والے ایلیا سے مراد یحیلی ہے۔ یہودی اس فیصلہ کو سن کر یحیی کے پاس پہنچے۔ وہ اس مباحثہ سے بکلی
بے خبر اور نا واقف تھے۔ انہوں نے ایلیا ہونے سے انکار کر دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ یہودیوں کی مخالفت
اور بھی تیز ہو گئی اور انہوں نے اصل حقیقت سے بے خبر رہ کر ظاہر الفاظ پر زور دیا اور اس طرح پر
خدا تعالیٰ کے ایک سچے نبی کا انکار کر دیا۔ نہ صرف انکار کیا بلکہ ہر طرح سے اس کی بے حرمتی کرنے کی
کوشش کی اور آخر خدا تعالیٰ کے نزدیک ایک مغضوب اور لعنتی قوم ٹھہر گئے۔
اب غور کرو اگر ایلیا کا آنا درست تھا اور حصہ حضرت یحییٰ کی شکل میں ایلیا کا بروزی رنگ میں آنا درست
نہیں تو ہمارے مخالف مسلمان بتائیں کہ ملا کی نبی کے صحیفہ کی پیشگوئی کو مد نظر رکھ کر حضرت عیسیٰ کی نبوت
کا کیا ثبوت ہے؟ پھر یقیناً وہ نبوت ثابت نہیں ہوسکتی اور دوسری مشکل یہ پڑتی ہے کہ حضرت عیسیٰ جو
مردوں کو زندہ کرنے والے تھے کیوں انہوں نے ایلیا کو زندہ نہ کر لیا ؟ اس سے دو باتیں اور بھی ثابت
ہو گئیں۔ اول یہ کہ اللہ تعالیٰ کی یہ عادت اور سنت نہیں کہ وہ مردوں کو دوبارہ دنیا میں بھیجے اور زندہ
کرے۔ دوسری یہ کہ مسیح نے کوئی مردہ زندہ نہیں کیا۔ پس خوب غور کرو! اگر بروزی آمد ایلیا کی مراد نہ
ہو گی تو مسیح کی نبوت جاتی رہے گی اور پھر اس کی زدا اسلام اور قرآن شریف پر پڑے گی۔
مسیح آنے والا میچ آچکا ہے اس وقت صبح کے آنے کی کیا ضرورت ہے؟ اگر دوسرے وجوہ اور ضروریات کو چھوڑ دیا جاوے تو سلسلہ مماثلت موسوی کے لحاظ
سے بھی سخت ضرورت ہے اس لیے کہ حضرت مسیح علیہ السلام موسیٰ علیہ السلام کے بعد چودھویں صدی میں
آئے تھے۔ غرض میں تو بروز کی ایک نظیر پیش کرتا ہوں لیکن جو یہ کہتے ہیں کہ نہیں خود حضرت مسیح ہی
دوبارہ آئیں گے انہیں بھی تو کوئی نظیر پیش کرنی چاہیے اور اگر وہ نہیں کر سکتے اور یقینا نہیں کر سکتے تو
پھر کیوں ایسی بات کرتے ہیں جو محدثات میں داخل ہے؟ محدثات سے پر ہیز کرو کیونکہ وہ ہلاکت
کی راہ ہے۔ یہودیوں پر غضب الہی اسی وجہ سے نازل ہوا کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کے ایک رسول کا
انکار کر دیا اور اس انکار کے لیے ان کو یہ مصیبت پیش آئی کہ انہوں نے استعارہ کو حقیقت پر حمل کیا
اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ مغضوب قوم ٹھہر گئی ۔ اس کا ہم شکل مقدمہ اب بھی پیش ہے۔ مجھے مسلمانوں کی
حالت پر افسوس آتا ہے کہ ان کے سامنے یہودیوں کی ایک نظیر پہلے سے موجود ہے اور پانچ وقت یہ
اپنی نمازوں میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ (الفاتحة : ٧) کی دعا کرتے ہیں اور یہ بھی بالا تفاق مانتے ہیں کہ
اس سے مراد یہود ہیں پھر میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اس راہ کو یہ کیوں اختیار کرتے ہیں ۔ ایک ہی
رنگ کا مقدمہ جب کہ ایک پیغمبر کے حضور فیصلہ ہو چکا ہے۔ اب اس فیصلہ کے خلاف مسیح کو خود آسمان
سے یہ کیوں اتارتے ہیں؟ آپ ہی مسیح نے ایلیا کے مقدمہ کا فیصلہ کیا اور ثابت کر دیا کہ دوبارہ آمد
سے بروزی آمد مراد ہوتی ہے اور ایلیا کے رنگ میں بچی آیا۔ مگر اب یہ مسلمان اس نظیر کے ہوتے
ہوئے بھی اس وقت تک راضی نہیں ہوتے جب تک خود مسیح کو آسمان سے نہ اتار لیں ۔ لیکن میں کہتا
ہوں کہ تم اور تمہارے سب معاون مل کر دعا ئیں کرو کہ مسیح آسمان سے اتر آوے پھر دیکھ لو کہ وہ اتر تا
ہے یا نہیں؟ میں یقیناً کہتا ہوں کہ اگر تم ساری عمر ٹکریں مارتے رہو اور ایسی دعائیں کرتے کرتے
تمہارے ناک بھی رگڑے جاویں تب بھی وہ آسمان سے نہیں آئے گا۔ کیونکہ آنے والا تو آچکا۔
پھر میں کہتا ہوں کہ یہی وقت تو ہے جو اسے آسمان سے اتر نا چاہیے اگر اترنا ہے کیونکہ تمہارے
خیال میں ایک مفتری اور کا ذب مدعی مسیح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ اگر فی الواقع یہی سچ ہے کہ مسیح نے
آسمان سے آنا ہے تو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اب اسے اتارے تا کہ دنیا گمراہ نہ ہو کیونکہ ایک کثیر جماعت تو
مجھے مسیح موعود تسلیم کر چکی ہے اگر اس وقت وہ نہ آیا تو پھر کب آئے گا ؟ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ
وں کی مدد کرے؟ اگر ایسا کبھی ہوا ہے تونظیر پیش کر اور پھر بتاؤ کہ راست بازوں کی
سچائی کا کیا معیار ہے؟
کہ حق مسئلہ وفات مسیح میں کون حق پر ہے۔ اس مقدمہ میں خوب غورکر کے دیکھ لوک رفت پرون
است
اور
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ساتھ ہیں کیونکہ آپ نے معراج کی رات حضرت مسیح کو
مردوں میں دیکھا۔ پھر صحابہ کا اجماع مسیح کی وفات پر ہو چکا ہے۔ قرآن شریف میری تائید کرتا
ہے اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے خاص تائیدات سماویہ سے میرے دعوے کو سچا کیا۔ ہزاروں ارضی
اور سماوی نشان میری سچائی کے ظاہر کئے ۔ اس قدر شواہد اور دلائل کے ہوتے ہوئے میں کیونکر تسلیم کر
لوں کہ جو کچھ یہ کہتے ہیں صحیح ہے جبکہ خدا تعالیٰ کی کھلی کھلی وحی مجھے مسیح موعود ٹھہراتی ہے۔ پھر میں ان
ملانوں کی بات مانوں یا خدا کی وحی پر ایمان لاؤں؟ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی وحی کو میں
ہر گز نہیں چھوڑ سکتا خواہ ساری دنیا میری دشمن ہو جاوے اور ایک بھی شخص میرے ساتھ نہ ہو ۔
میں خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ کلام کو کیونکر جھٹلا سکتا ہوں؟ پھر ایسی حالت میں کہ اس کی روشن
تائید میں میرے ساتھ ہیں۔
اگر قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح کے فیصلہ کو یہ سب دھکے دیتے ہیں
تو دیں۔ خدا تعالیٰ خودان سے مطالبہ اور محاسبہ کرے گا۔
نزول ایلیا
ایک اور عجیب بات ہے کہ جب ہم ایلیا کا قصہ پیش کرتے ہیں اور یہودیوں کا
اعتراض سناتے ہیں جو حضرت مسیح پر انہوں نے کیا تو اور کچھ جواب نہیں آتا تو کہہ
دیتے ہیں کہ یہ کتا بیں محترف مبدل ہیں مگر ہم کہتے ہیں کہ سب کچھ سہی۔ قومی تو اتر اور تاریخ کو کیا کہو
گے؟ وہ بھی تو کوئی چیز ہے اسے کیونکر رڈ کرو گے؟ اگر قومی تاریخ اور تو اتر بھی رڈ کرنے کے قابل ہے
تو پھر بڑے بڑے عظیم الشان بادشاہوں کے وجود پر کیا دلیل ہوگی؟ یقیناً کوئی نہیں ۔ اس سے معلوم
ہوا کہ قومی تواتر اور تاریخ کو ہم کبھی چھوڑنہیں سکتے اور یہ مسئلہ نزول ایلیا کا ایسا ہے کہ یہودی اور
عیسائی بالا تفاق اس کو مانتے ہیں۔ خود حضرت مسیح بھی اس پیشگوئی کے قائل تھے ۔ اگر یہ پیشگوئی صحیح
نہ تھی تو ان کو اس کی تاویل کرنے کی کیا حاجت تھی ؟ وہ سرے سے اس کا انکار ہی کر دیتے اور
کہہ دیتے کہ یہ جو ملا کی نبی کی کتاب میں لکھا ہوا تم پیش کرتے ہو بالکل غلط ہے۔ مگر نہیں انہوں نے
اس کو صحیح تسلیم کیا اور پھر اس کی تاویل کی ۔
یہودی تو یہاں تک چلاتے ہیں کہ ایک یہودی کی کتاب میرے پاس ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ اگر
قیامت کو ہم سے مواخذہ ہو گا تو ہم ما و ہم ملا کی نبی کی کتاب کھول کر رکھ دیں گے۔