۳۰؍ اکتوبر ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

غرض نزول ایلیاء کا مسئلہ بڑا صاف اور یقینی مسئلہ ہے اور خود حضرت مسیح کی زبان سے فیصلہ پاچکا
ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی آمد ثانی کا بھی ذکر کر دیا ہے مگر افسوس ہے لوگ سمجھتے ہوئے
نہیں سمجھتے ! مگر کب تک انکار کریں گے۔ آخر یہ سچائی روز روشن کی طرح کھل جائے گی اور قو میں اس
طرف رجوع کریں گی اسی طرح جیسے مسیح ابن مریم کے لیے ہوا۔
توحید کا ایک ثبوت
اللہ تعالیٰ کی توحید پر یوں تو ہزاروں دلائل ہیں لیکن ایک دلیل بڑی عام
اور صاف ہے اور وہ یہ ہے کہ وضع عالم میں ایک کرویت واقع ہوئی
ہے اور کرویت میں توحید ہی پائی جاتی ہے۔ پانی کا قطرہ لو تو وہ بھی گول ہے۔ زمین کی شکل بھی گول
ہے۔ آگ کا شعلہ بھی گول ہی ہے۔ ایسا ہی ستارے بھی گول ہیں۔اگر تثلیث درست ہوتی تو چاہیے
تھا کہ ان اشیاء کی اشکال و صور بھی سہ گوشہ اور مثلث نما ہوتیں ۔ اسی طرح پر اللہ تعالیٰ نے آدم سے
ایک سلسلہ شروع کیا اور آدم ہی پر اسے ختم کیا۔ چنانچہ مسیح موعود کا نام بھی آدم رکھا ہے چونکہ یہ آدم نئی
قسم کا ہے اس لیے اس کے ساتھ شیطانی جنگ بھی نئے ہی قسم کی ہے۔ لے
۳۰ اکتوبر ۱۹۰۱ء
ابھی مغرب کی اذان نہ ہوئی تھی کہ حضرت اقدس علیہ السلام تشریف لے آئے ۔ آپ کا چہرہ بشاشت
اور مسرت سے پھول کی طرح کھلا ہوا تھا چہرہ سے ایک جلال ٹپکتا تھا۔ آتے ہی فرمایا۔
مسیح کی شان میں ایک افراط و تفریط کے خلاف غیرت کا اظہار
آج میں نے ایک مضمون لکھنا شروع کیا ہے مسیح علیہ السلام کی نسبت بہت بڑا اطراء کیا گیا ہے
اور ان کی شان میں اتنا غلو کیا گیا ہے کہ معاذ اللہ خدا ہی بنا دیا گیا ہے۔ ہم ان کی عزت کرتے ہیں جیسے
اور نبیوں کی عزت کرتے ہیں اور خدا کا راست باز نبی مانتے ہیں مگر اس غلو اور اطراء کو توڑنے کے لئے
میں نے تجویز کیا ہے کہ ان کی وہ ساری سوانح یکجائی طور پر پیش کریں جو عیسائیوں اور یہودیوں کی
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ استمبر ۱۹۰۵ صفحه ۸

کتابوں میں پائے جاتے ہیں کیونکہ جب تک وہ ساری باتیں جو ان کی انسانیت کے اثبات پر گواہ
ناطق ہیں پیش نہ کی جاویں خیالی طور پر جو کچھ ان کے مراتب میں غلو کیا گیا ہے اس کا استیصال نہ ہوگا
اور یہ جوش خدا تعالیٰ نے مجھے محض اس لئے دیا ہے کہ میں دیکھتا ہوں اس اطراء کا نتیجہ بہت برا ہوا
ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی گئی اور خدا تعالیٰ کے جلال و جبروت کی کچھ بھی پروانہیں کی
گئی اس لئے یہ سلسلہ میں سمجھتا ہوں بہت مفید ہوگا ۔ چونکہ انهَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ہماری نیت نیک
ہے اس لئے وہ واقعات جو ہم اس میں درج کریں گے اس لئے نہیں ہوں گے کہ ہم خدا نخواستہ ان کی
توہین کرتے ہیں بلکہ صرف اس لئے کہ ان کی انسانیت ان کو دی جائے بلکہ ہم ان اعتراضوں کو جو
یہودیوں اور فری تھنکروں نے ان پر کئے ہیں درج کر کے خودان کا جواب دیں گے۔
اس کے بعد چونکہ اذان ہو چکی تھی ۔ نماز مغرب ادا کی گئی۔ بعد نماز مغرب حضور علیہ الصلوۃ والسلام
نے پھر اسی سلسلہ کلام میں فرمایا کہ
اعجاز لمسیح کی تصنیف یہ کتاب جو میں لکھ رہا ہوں خدا تعالی کی طرف سے ایک عظیم الشان
نشان ہو گی چونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بشارت دی ہوئی ہے کہ اُجیب
كُلَّ دُعَائِكَ إِلَّا فِي شُرَكَائِكَ ۔ اس لئے مجھے پورا بھروسا اور یقین ہے کہ میری دعا ئیں کل دنیا
سے زیادہ قبول ہوتی ہیں اور اسی لئے یہ کتاب ایک نشان ہے کہ اس کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکے گا۔
ہماری جماعت کے ہاتھ میں یہ زبردست نشان ہوگا۔ میں عربوں کے دعوئی ادب وفصاحت و بلاغت
کو بالکل توڑنا چاہتا ہوں ۔ یہ لوگ جو اخبار نویس ہیں اور چند سطریں لکھ کر اپنے آپ کو اہلِ زبان
اور ادیب قرار دیتے ہیں وہ اس اعجاز کے مقابلہ میں قلم اٹھا کر دیکھ لیں ۔ ان کے قلم توڑ دیئے جاویں
گے اور اگر ان میں کچھ طاقت ہے اور قوت ہے تو وہ اکیلے اکیلے یا سب کے سب مل کر اس کا مقابلہ
کریں پھر انہیں معلوم ہو جائے گا اور یہ راز بھی کھل جائے گا جو یہ نا واقف کہا کرتے ہیں کہ عربوں کو
ہزار ہا روپے کے نوٹ دے کر کتا ہیں لکھائی جاتی ہیں ۔ اب معلوم ہو جائے گا کہ کون عرب ہے جو
ایسی فصیح بلیغ کتاب اور ایسے حقائق و معارف سے پر لکھ سکتا ہے۔ جو کتا ہیں یہ ادب و انشاء کا دعوی کرنے

والے لکھتے ہیں ان کی مثال پتھروں کی سی ہے کہ سخت ، نرم، سیاہ، سفید پتھر جمع کر کے رکھے جائیں ۔
مگر یہ تو ایک لذیذ اور شیریں چیز ہے جس میں حقائق اور معارف قرآنی کے اجزا ترکیب دیئے گئے
ہیں ۔ غرض جو بات روح القدس کی تائید سے لکھی جاو۔ اوے اور جو الفاظ اس کے القاسے آتے ہیں وہ
اپنے ساتھ ایک حلاوت رکھتے ہیں اور اس حلاوت میں ملی ہوئی شوکت اور قوت ہوتی ہے جو دوسروں
کو اس پر قادر نہیں ہونے دیتی ۔ یہ غرض بہت بڑا نشان ہوگا۔
پھر اسی سلسلہ کلام میں کہ مسیح کی سوانح پر نکتہ چینیوں کو ہم لکھنا چاہتے ہیں اور یہودی اور فری تھنکروں کے اورفری
اعتراضوں کے جواب دینا چاہتے ہیں۔ فرمایا۔
ظاعظ
اس طرز کے اختیار کرنے سے مدعا یہ ہے کہ مسیح کی خدائی باطل کی جاوے۔ یہ اعتقاد ظلم عظیم ہے۔
د
سے جبکہ ابھی میں طالب علم ہی تھا اس کی تردید کا ایک جوش خدا
:
اور مجھے تو ، خدا کی قدرت ہے کہ شروع سے جبکہ ابھی میں طال
نے دیا تھا۔ گویا میری سرشت میں یہ بات رکھ دی تھی ۔ چنانچہ جب پادری فنڈر صاحب نے اپنی
کتابیں شائع کیں تو ۱۸۵۹ء یا ۱۸۶۰ ء کا ذکر ہے کہ میں مولوی گل علی شاہ صاحب کے پاس جو
ہمارے والد صاحب نے خاص ہمارے لئے استادر کھے ہوئے تھے، پڑھا کرتا تھا اور اس وقت میری
عمر سولہ سترہ برس کی ہوگی تو اس کی میزان الحق دیکھنے میں آئی۔ ایک ہندو نے جو میرا ہم مکتب تھا اس کی
فارسی کو دیکھ کر اس کی بڑی تعریف کی۔ میں نے اس کو بہت ملزم کیا اور بتایا کہ اس کتاب میں بجز
نجاست کے اور کچھ نہیں ہے تو نری زبان پر جاتا ہے۔ اس وقت سے خدا نے اس جوش میں ترقی کی ہے
اور میرے رگ وریشہ میں یہ بات پڑی ہوئی ہے کہ اس افترا کے پتلے کو تباہ کیا جاوے اور خدا تعالیٰ ت کہ کے پتلے کیا
جانتا ہے کہ آجکل جو نمازیں جمع کی جاتی ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے سے فرمایا تھا کہ
اس کے لئے نمازیں جمع کی جاویں گی تو یہ عظیم الشان پیش گوئی پوری ہو رہی ہے۔ میرا تو یہ حال ہے کہ
باوجود اس کے کہ دو بیماریوں میں ہمیشہ سے مبتلا رہتا ہوں پھر بھی آجکل میری مصروفیت کا یہ حال ہے
کہ رات کو مکان کے دروازے بند کر کے بڑی بڑی رات تک بیٹھا اس کام کو کرتا رہتا ہوں حالانکہ
زیادہ جاگنے سے مراق کی بیماری ترقی کرتی ہے اور دورانِ سر کا دورہ زیادہ ہو جاتا ہے مگر میں اس بات

کی پروا نہیں کرتا اور اس کام کو کئے جاتا ہوں۔ چونکہ دن چھوٹے چھوٹے ہوتے ٹے ہوتے ہیں اور مجھے معلوم
بھی نہیں ہوتا کہ وہ دن کدھر جاتا ہے۔ اسی وقت خبر ہوتی ہے جب شام کی نماز کے لئے وضو کر نے
کے واسطے پانی کا لوٹا رکھ دیا جاتا ہے ۔ اس وقت مجھے افسوس ہوتا ہے کہ کاش اتنا دن اور ہوتا
حالانکہ مجھے اسہال کی بیماری ہے اور ہر روز کئی کئی دست آتے ہیں مگر جب پاخانہ کی حاجت بھی ہوتی
ہے تو مجھے رنج ہی ہوتا ہے کہ ابھی کیوں حاجت ہوئی اور ایسا ہی روٹی کے لئے جب کئی مرتبہ کہتے ہیں
تو بڑا جبر کر کے جلد جلد چند لقمے کھا لیتا ہوں ۔ بظاہر تو میں روٹی کھاتا ہوا دکھائی دیتا ہوں مگر میں سچ
کہتا ہوں کہ مجھے پتا بھی نہیں ہوتا کہ وہ کہاں جاتی ہے اور کیا کھاتا ہوں ۔ میری توجہ اور خیال اسی
طرف لگا ہوا ہوتا ہے۔ پس یہ کام بہت ضروری ہے اور خدا چاہے تو یہ ایک نشان ہوگا جس کی نظیر
لانے پر کوئی قادر نہ ہوگا۔
ناظرین ! حضرت اقدس کے اس جوش کا کسی قدر پتہ ان الفاظ سے مل سکتا ہے جو آپ کو اعلائے
کلمتہ الاسلام کے لئے حق نے عطا فرمایا ہے ۔ آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ ہم کسی دھن میں ہیں اور وہ
کسی خیال میں پھر اسی سلسلہ کلام میں فرمانے لگے کہ
اگر چہ یہ کتاب بظاہر کوئی عجیب اور اعجاز نظر نہ آتی ہو مگر اس کی اشاعت پر دنیا کو معلوم ہو جائے
گا۔ جب ہم نے مہوتسو کے لئے مضمون لکھنا شروع کیا تو ہمارے ایک دوست نے اپنے خیال کے
موافق کچھ خوشی ظاہر نہ کی مگر خدا تعالیٰ نے الہاما خوشخبری دی کہ وہ مضمون بالا رہا۔ چنانچہ یہ اشتہار جلسہ
سے پہلے ہی شائع کر دیا گیا۔ آخر جب وہ جلسہ میں پڑھا گیا تو اس کی عظمت اور اس کے حقائق کو سب جلسہ میں تواس
نے تسلیم کیا یہاں تک تسلیم کہ لاہور کے انگریزی، اردو اخبارات نے اس کے بالا رہنے کا اعتراف
کیا۔ اسی طرح پر جب یہ کتاب شائع ہو کر باہر نکلے گی تب پتہ لگے گا۔
میں نے ایک بار ایک شخص کو دہلی سے عطر لانے کے لئے کہا وہ کہنے لگا کہ جب میں عطار کی دکان
پر گیا تو جو عطر وہ دکھاتا تھا میں اس کو ہی واپس کر دیتا تھا۔ آخر عطار نے کہا کہ میاں تم یہاں دوکان میں
بیٹھے ہو تمہیں پتہ نہیں لگتا۔ جب دوکان سے باہر لے کر جاؤ گے تب اس عطر کی حقیقت معلوم ہو گی

آج 10 میں سے 10 باقی