۳۱؍ اکتوبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چنانچہ جب وہ عطر لے کر آیا تو اس نے بیان کیا کہ جو گاڑیاں ہم سے پیچھے آتی تھیں ان کے سوار کہتے
تھے کہ کس کے پاس عطر ہے گو یا اس کی اتنی خوشبو تھی ۔
اس قسم کی باتیں ہوتی رہیں۔ اپنے دعوی کی صداقت اور اپنے مامور من اللہ ہونے اور خدا تعالیٰ کے
ساتھ اپنے رابطہ کے ایسے شدید اور گاڑھے تعلق ہونے پر کہ کوئی دوسرا آج زمین پر ویسا نہیں۔ اپنی
دعاؤں کی قبولیت پر کچھ فرماتے رہے پھر مرزا خدا بخش صاحب ابوالعطاء کی کتاب ”عسل مصفی سننے
لگے اور اس کے ضمن میں المسیح الدجال پر ایک پر جوش اور لطیف تقریرفرمائی جو بالکل اچھوتی اور ٹی تھی
اور کسی تحریر میں ابھی تک نہیں آئی، یہ وہ تقریر ہے جو دجال کی حقیقت اور اس کے خاص پتلے کو ہر ایک
کے سامنے کر دیا جائے گا۔ کوئی ہی ایسا بد بخت ہوگا جو اس کے بعد بھی منکر رہے۔ اے
۳۱ اکتوبر ۱۹۰۱ء
فونوگراف کے ذریعہ تبلیغ حضرت اقدین حسب معمول سیر کو تشریف لے گئے۔ راستہ میں فونو
گراف کی ایجاد اور اس سے اپنی تقریر کو مختلف مقامات پر
پہنچانے کا تذکرہ ہوتا رہا۔ چنانچہ یہ تجویز کی گئی کہ اس میں حضرت اقدس کی ایک تقریر عربی زبان
میں بند ہو جو چار گھنٹہ تک جاری رہے اور اس تقریر سے پہلے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی
تقریر ایک انٹروڈکٹری نوٹ کے طور پر جس کا مضمون اس قسم کا ہو کہ انیسویں صدی مسیحی کے سب
سے بڑے انسان کی تقریر آپ کو سنائی جاتی ہے۔ جس نے خدا کی طرف سے مامور ہونے کا دعویٰ
کیا ہے اور جو مسیح موعود اور مہدی معہود کے نام سے دنیا میں آیا ہے اور جس نے ارضِ ہند میں
ہزاروں لوگوں کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے اور جس کے ہاتھ پر ہزاروں تائیدی نشان ظاہر ہوئے ۔
خدا تعالیٰ نے جس کی ہر میدان میں نصرت کی ۔ وہ اپنی دعوت بلاد اسلامیہ میں کرتا ہے سامعین خود
اس کے منہ سے سن لیں کہ اس کا کیا دعوٹی ہے اور اس کے دلائل اس کے پاس کیا ہیں ۔ اس قسم کی
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۰ مورخه ۳۱ را کتوبر ۱ ۱۹۰ صفحه ۶۰۵
ایک تقریر کے بعد پھر حضرت اقدس کی تقریر ہوگی اور جہاں جہاں یہ لوگ جائیں اسے کھول کر
سناتے پھریں۔
سیر سے واپس تشریف لا کر حضرت اقدس نے قاضی یوسف علی صاحب نعمانی کو دیکھا اور اندر
تشریف لے گئے ۔ پھر ظہر کے وقت تشریف لائے ، نمازیں جمع ہوئیں ۔ آج اتفاق سے ڈاک میں
حکیم محمد اجمل خان صاحب دہلوی کا خط اور حاذق الملک میموریل فنڈ کے کاغذات آپ کے پاس پہنچے۔
حضور نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر تبلیغ کرنے کا ارادہ ظاہر فرمایا۔ جناب کو فرصت ہو گی تو اس پر
ایک خط لکھیں گے جو الحکم میں طبع ہو گا۔ اے
یکم نومبر ۱۹۰۱ء بروز جمعۃ المبارک
في
حضرت عیسی اور مریم علیہما السلام کی تطہیر حضرت اقدم جی اللہ فی علم الانبیاء عليه الصلوة والسلام بعد نماز مغرب حسب معمول
بیٹھ گئے ۔ ارد گر د خدام ارادت مندی کے ساتھ حلقہ باندھے بیٹھے تھے۔ آپ نے کل کے سلسلہ گفتگو میں
فرمایا که
مسیح علیہ السلام کی شان میں جس قدر اطراء کیا گیا ہے اور پھر جس قدر ان پر حملے کر کے ان کو
گرایا گیا ہے۔ میں ان دونوں پہلوؤں کو صاف کر کے مسیح علیہ السلام کی شان کو اعتدال پر لانا چاہتا
ہوں اور جو کچھ وہ تھے اس سے دنیا کو اطلاع دینا بھی میرا کام ہے۔ آج میں اس پر بہت غور کرتا رہا کہ
عیسائیوں نے جو مسیح کو خدا بناتے ہیں باوجود خدا بنانے کے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے اور باتوں
کے علاوہ ایک نئی بات مجھے معلوم ہوئی ہے اور وہ یہ ہے کہ تاریخ سے معلوم ہوا ہے کہ جس یوسف کے
ساتھ حضرت مریم کی شادی ہوئی اس کی ایک بیوی پہلے بھی موجود تھی ۔ اب غور طلب یہ امر ہے کہ
یہودیوں نے تو اپنی شرارت سے اور حد سے بڑھی ہوئی شوخی سے حضرت مسیح کی پیدائش کو نا جائز قرار
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۱ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۱ء صفحه ۱
دیا اور انہوں نے یہ ظلم پر ظلم کیا کہ ایک تارکہ اور نذر دی ہوئی لڑکی کا ا تارکہ اور نذر دی ہوئی لڑکی کا اپنی شریعت کے خلاف نکار نکاح کیا
اور پھر حمل میں نکاح کیا۔ اس طرح پر انہوں نے شریعت موسوی کی توہین کی اور با ایں حضرت مسیح کی
پاک پیدائش پر نکتہ چینی کی اور ایسی نکتہ چینی جس کو ہم سن بھی نہیں سکتے ۔ ان کے مقابلے میں عیسائیوں
نے کیا کیا ؟ عیسائیوں نے حضرت مسیح کی پیدائش کو تو بے شک اعتقادی طور پر روح القدس کی پیدائش
قرار دیا اور خود خدا ہی کو مریم کے پیٹ سے پیدا کیا مگر تعدد ازواج کو ناجائز کہہ کر وہی اعتراض
اس شکل میں حضرت مریم کی اولاد پر کر دیا اور اس طرح پر خود مسیح اور ان کے دوسرے بھائیوں کی
پیدائش پر حملہ کیا۔
واقعی عیسائیوں نے تعدد ازواج کے مسئلہ پر اعتراض کر کر کے اپنے ہی پاؤں پر پر کلہاڑی ماری
ہے۔ ہم تو حضرت مسیح کی شان بہت بڑی سمجھتے ہیں اور اسے خدا کا سچا اور برگزیدہ نبی مانتے ہیں
اور ہمارا ایمان ہے کہ آپ کی پیدائش باپ کے بدوں خدا تعالیٰ کی قدرت کا ایک نمونہ تھی اور
حضرت مریم صدیقہ تھیں۔ یہ قرآن کریم کا احسان ہے حضرت مریم پر اور حضرت مسیح پر جوان کی تطہیر کرتا
ہے اور پھر یہ احسان ہے اس زمانہ کے موعود امام کا کہ اس نے از سر نو اس تطہیر کی تجدید فرمائی ۔
اس پر حضرت مولانا مولوی عبدالکریم صاحب نے فرمایا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى
الِ مُحَمَّدٍ - لاریب امہات المومنین کا عجیب جواب ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین
کا انتظام ۔
اس کے بعد پھر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
میں یہ سارے اعتراض جمع کر کے خود حضرت مسیح کی طرف سے جواب دوں گا اور ساتھ ساتھ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقابلہ بھی مسیح سے کرتا جاؤں گا۔
اس کے بعد مفتی صاحب نے وہ اعتراض پڑھ کر سنائے جو فری تھنکروں اور یہودیوں نے حضرت مسیح پر
کئے ہیں۔ زاں بعد مرزا خدا بخش صاحب نے اپنی کتاب کا کچھ حصہ سنایا پھر نماز عشاء ہوئی۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۱ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۱ صفحه ۳، ۴