۲؍ نومبر ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲ نومبر ۱۹۰۱ء فرمایا کہ
ابن صیاد
مجھے تعجب ہے کہ کیوں بے چارے ابن صیاد پر یہ ظلم کیا جاتا ہے کہ خواہ نخواہ اسے
دجال بنایا جاتا ہے حالانکہ ساری عمر میں اس سے کوئی شرارت ظاہر نہیں ہوئی بلکہ اس
نے مسلمان ہو کر جہاد میں اپنی جان دی اور شہید ہوا اور حج کیا ، مجھے تو یہ مظلوم نظر آتا ہے اور اس
لئے وہ اس قابل ہے کہ اسے رضی اللہ عنہ کہا جاوے یہ صرف بلا سوچے سمجھے مورد اعتراض ٹھہرایا
گیا ہے۔
اس پر حضرت مولوی نور الدین صاحب نے فرمایا کہ حضور ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں
کو مدینہ سے نکال بھی دیا اور بعض کو قتل بھی کیا گیا مگر ابن صیاد کو آپ نے نہیں نکالا ۔ اگر وہ ایسا ہی دجال تھا
جیسا کہ یہ لوگ خیال کرتے ہیں تو اسے کیوں چھوڑا؟
پھر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
حقیقت میں یہ اعتراض بہت صحیح ہے اور اس کا جواب ان کے پاس نہیں ہے ۔ میری رائے
یہی ہے کہ وہ ایک سچا مسلمان تھا۔ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق نبی الامین کہہ کر کی اور
اس کی ماں بھی معلوم ہوتا ہے مسلمان تھی۔ یہ حضرت ابن صیا درضی اللہ تعالیٰ عنہ مظلوم ہیں ۔
۳ نومبر ۱۹۰۱ء
عیسی اور یسوع میں فرق حسب معمول بیٹھتے ہی حضرت میخ کا تذکرہ شروع ہو گیا۔ حضرت مولوی نور الدین صاحب نے عرض کیا کہ حضور عیسیٰ اور
یسوع میں فرق ہے عیسائی کبھی عیسی ابن مریم نہیں بولتے بلکہ بعض تو برا سمجھتے ہیں ۔ ان کے ہاں یسوع
ہے ۔ عبرانی میں عین نہیں بولتے ۔ یسو کہتے ہیں اور قرآن نے کہیں یسو کا تذکرہ نہیں کیا ۔ انجیل
پر کہیں کتاب کا لفظ نہیں بولا گیا ۔ اس پر جب یہ آیت پیش کی گئی کہ مسیح نے کہا ہے اِنِّي عَبْدُ اللهِ

اثني الكتب (مریم : ۳۱) تو اس کی لطیف تشریح فرمائی ۔ اتنی الکتب سے مراد فہم کتاب ہے۔ کے
دعا کے اصول حضرت اقدس حسب معمول سیر کو نکلے سیٹھ احمد الدین صاحب بھی ساتھ تھے۔ مولوی برهان الدین صاحب نے عرض کیا کہ سیٹھ صاحب کا ایک لڑکا ہوا تھا وہ
فوت ہو چکا ہے۔ حضور دعا کریں ۔
فرمایا۔ ہاں میں دعا کروں گا مگر ساری باتیں ایمان پر منحصر ہیں ۔ ایمان جس قدر قوی ہو
اسی قدر خدا تعالیٰ کے فضل سے حصہ ملتا ہے ۔ خدا کے پاس کیا نہیں ۔ اگر ایمان قوی نہ ہو تو انسان
خدا سے بدظن ہو جاتا ہے اور پھر تعویذ گنڈے کرنے لگتا ہے اور غیر اللہ کی طرف جھک جاتا ہے۔
پس مومن بننا چاہیے ۔ دعا کے لئے اصول ہیں میں نے بہت دفعہ بیان کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کبھی اپنی
منواتا ہے اور کبھی مومن کی مانتا ہے اس کے سوا چونکہ ہم تو علیم نہیں اور نہ اپنی ضرورتوں کے نتائج
سے آگاہ ہیں اس لئے بعض وقت ایسی چیزیں مانگ لیتے ہیں جو ہمارے لئے مضر ہوتی ہیں ۔ پس
وہ دعا تو قبول کر لیتا ہے اور جو دعا کرنے والے کے واسطے مفید ہوتا ہے وہ اسے عطا کرتا ہے۔
جیسے ایک ، زمیندار کسی بادشاہ سے ایک اعلیٰ درجہ کا گھوڑ ا مانگے اور بادشاہ اس کی ضرورت کو سمجھ کر
اسے عمدہ بیل دے دے۔ تو اس کے لئے وہی مناسب ہو سکتا ہے۔ دیکھو! ماں بھی تو بچے کی
ہر خواہش کو پورا نہیں کرتی ۔ اگر وہ سانپ یا آگ کو لینا چاہے تو کب دیتی ہے؟ پس خدا تعالیٰ سے
کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے اور تقوی اور ایمان میں ترقی کرنی چاہیے۔
فرمایا۔ریا کی رفتار بہت دھیمی ہوتی ہے اور وہ چیونٹی سے بھی بار یک چلتی ہے۔ ہر تحسین اور
ریا تو ہین میں ریا کا ایک شعبہ ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ مومن کو چاہیے اگر اسے کسی طرف سے کوئی
نیکی اور فائدہ پہنچے اگر وہ اس کی تحسین سے پہلے خدا کی تعریف نہیں کرتا تو یہ بھی ریا میں داخل ہے۔
ایسا ہی کسی تکلیف یا بدی کے وقت ضروری ہے کہ خدا کی حکمت کو مد نظر رکھے ۔ مومن کا کمال تو یہ
ہوتا ہے کہ وہ اپنے ان تعلقات کو جو خدا تعالیٰ کے ساتھ رکھتا ہے کبھی پسند نہیں کرتا کہ دوسروں کو اس کا
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۱ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۱ صفحه ۴

علم ہو بلکہ بعض صوفیوں نے لکھا ہے کہ جب مومن خدا تعالی کے ساتھ شدت ارتباط اور محبت کی وجہ
سے گوشہ تنہائی میں اپنی مناجات کر رہا ہو اس وقت کوئی اس کو دیکھ لے تو وہ اس سے زیادہ شرمندہ
ہوتا ہے جیسے کوئی زنا کار عین زنا کاری کے وقت پکڑا جاوے۔ پس ریا سے بچنا چاہیے اور اپنے
ہر قول و فعل کو اس سے محفوظ رکھنا چاہیے۔ لے
نجات کی حقیقت فرمایا۔ ایک ضروری اور غور طلب سوال ہے جس کو کل دنیا کی قوموں اور سب مذہبوں نے اپنی اپنی جگہ پر محسوس کیا ہے اور وہ سوال یہ ہے
کہ انسان کیوں کر بیچ سکتا ہے؟ یہ سوال حقیقت میں ہر ایک انسان کے اندر سے پیدا ہوتا ہے جب
کہ وہ دیکھتا ہے کہ کس طرح پر نفس بے قابو ہو ہو جاتا ہے اور مختلف قسم کے خیالات فاسدہ بدکاری
کے آ آ کر اس کو گھیر لیتے ہیں۔ ان گناہوں سے بچنے کے واسطے ہر قوم نے کوئی نہ کوئی ذریعہ قرار دیا
ہے اور کوئی حیلہ نکالا ہے۔ عیسائیوں نے اس عام ضرورت اور سوال سے فائدہ اٹھا کر ایک حیلہ پیش
کیا ہے کہ مسیح کا خون نجات دیتا ہے۔
سب سے اول یہ دیکھنا ضروری ہے کہ نجات ہے کیا چیز؟ نجات کی حقیقت تو یہی ہے کہ
انسان گناہوں سے بچ جاوے اور جو فاسقانہ خیالات آ آکر دل کو سیاہ کرتے ہیں ان کا سلسلہ بند
ہو کر سچی پاکیزگی پیدا ہو ۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ عیسائیوں نے گناہ سے بچنے کی ضرورت کو تو محسوس
کیا اور اس سے فائدہ اٹھا کر نجات طلب لوگوں کے سامنے یہ پیش کر دیا کہ مسیح کا خون ہی ہے جو
گنا ہوں سے بچا سکتا ہے۔
مگر ہم کہتے ہیں کہ اگر مسیح کا خون یا کفارہ انسان کو گناہوں سے بچا سکتا ہے تو سب سے پہلے ہم
یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کفارہ میں اور گناہوں سے بچنے میں کوئی رشتہ بھی ہے یا نہیں؟ جب ہم غور کرتے
ہیں تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ ان دونوں میں باہم کوئی رشتہ اور تعلق نہیں مثلاً اگر ایک مریض استسقا کا
کسی طبیب کے پاس آوے تو طبیب اس کا علاج کرنے کے بجائے اسے یہ کہہ دے تو میری کتاب کا
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۱ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۱ صفحه ۲۰۱

جز لکھ دے تیرا علاج یہی ہے تو کون عقل مند اس علاج کو قبول کرے گا۔ پس مسیح کے خون اور گناہ کے
علاج میں اگر یہی رشتہ نہیں ہے تو اور کون سا رشتہ ہے یا یوں کہو کہ ایک شخص کے سر میں درد ہوتا ہو اور
دوسرا آدمی اس پر رحم کھا کر اپنے سر میں ایک پتھر مارلے اور اس کے دردسر کا اسے علاج تجویز کر لے
یہ کیسی ہنسی کی بات ہے پس ہمیں کوئی بتادے کہ عیسائیوں نے ہمارے سامنے پیش کیا کیا ہے۔ جو کچھ
وہ پیش کرتے ہیں وہ تو ایک قابل شرم بناوٹ ہے گناہوں کا علاج کیا ؟ یسوع کی خودکشی جس کو گناہوں
سے پاک ہونے کے واسطے کوئی حقیقی رشتہ بھی نہیں ہم بارہا حیران ہوتے ہیں کہ حضرت مسیح کو یہ سو بھی
کیا ؟ جو دوسروں کو نجات دلانے کے لئے آپ صلیب اختیار کی اگر وہ اس صلیب کی موت سے
( جو لعنت تک لے جاتی ہے اور عیسائیوں کے قول اور اعتقاد کے موافق کفارہ کے لئے لعنتی ہو جانا
ضروری ہے کیونکہ وہ گناہوں کی سزا ہے ) اپنے آپ کو بچاتے اور کسی معقول طریق پر بنی نوع کو فائدہ
پہنچاتے تو وہ اس خود کشی سے بدرجہا بہتر اور مفید ہوتا۔
غرض کفارہ کے ابطال پر یہ زبردست دلیل ہے کہ گناہوں کے علاج اور کفارہ میں باہم
کوئی رشتہ نہیں ہے۔ پھر دوسری دلیل اس کے باطل ہونے پر یہ ہے کہ کفارہ نے اس فطری خواہش
کو کہ گنا ہوں سے انسان بچ جاوے کہاں تک پورا کیا ؟ اس کا جواب صاف ہے کہ کچھ بھی نہیں
چونکہ تعلق کوئی نہ تھا اس لئے کفارہ گناہوں کے اس جوش او رسیلاب کو روک نہ سکا ۔ اگر کفارہ
میں گناہوں سے بچانے کی کوئی تاثیر ہوتی تو یورپ کے مرد و عورت گناہوں سے ضرور بچے
رہتے ۔ ہر قسم کے گناہ یورپ کے خواص و عوام میں پائے جاتے ہیں اگر کسی کو شک ہو تو وہ لندن
کے پارکوں اور پیرس کے ہوٹلوں میں جا کر دیکھ لے کیا ہوتا ہے۔ زنا کی کثرت خوف دلاتی ہے
کہ کہیں زنا کے جواز کا ہی فتوی نہ ہو جاوے گو عملی طور پر تو نظر آتا ہے۔ شراب کا استعمال اس قدر
کثرت سے بڑھتا جاتا ہے کہ کچھ روز ہوئے ایک عورت نے کسی ہوٹل میں پینے کو پانی مانگا تو
انہوں نے کہا کہ پانی تو برتن دھونے یا نہانے وغیرہ کے کام آتا ہے پینے کے لئے تو شراب ہی
ہوتی ہے پس اب غور کر کے دیکھ لو کہ گناہ کے سیلاب کو روکنے کے واسطے خون مسیح کا بند تو کافی

نہیں ہوا بلکہ اپنی رو میں اس نے پہلے بندوں کو بھی توڑ دیا اور پوری آزادی اور اباحت کے قریب
پہنچا دیا۔
گناہ سے بچنے کا طریق را سوال یہ ہوتاہے کہ کفارہ تو بے شک گناہوں سے بچ نہیں سکتا۔ سوال تو شک سے بچا سے بچنے عمر کی کوئی اور طریق
مگر کیا کوئی اور طریق ہے بھی جس سے انسان گناہوں سے بچ
جاوے؟ میں کہتا ہوں کہ ہاں علاج ہے اور ضرور ہے اور وہ علاج یقینی علاج ہے مگر جیسے سچی باتوں
کے ساتھ مشکلات ہوتے ہیں ویسے ہی یہ علاج بھی مشکلات سے خالی نہیں ۔ یہ یاد رکھو کہ جھوٹ کے
ساتھ مشکلات نہیں ہوتی ہیں مثلاً ایک کیمیا گر جو یہ کہتا ہے کہ میں ایک دم میں ایک ہزار کا دو ہزار
بنا دیتا ہوں وہ مشکلات اس فعل کے لئے نہیں رکھتا لیکن ایک زمیندار کو کس قدر مشکلات کا سامنا ہوتا
ہے یا ایک تاجر کو اپنے مال کو کس طرح خطرہ میں ڈالنا پڑتا ہے ایسا ہی ایک ملازم قسم قسم کی پابندیوں
اور ماتحتیوں کے نیچے آکر کن مشکلات میں ہے پس تم سہل باتوں سے ڈرو جو پھونک مار کر سب کچھ بنا
دینا چاہتے ہیں وہ خطرناک عیار ہیں ۔
میرا مطلب ہے کہ عیسائیوں کا گناہ کا علاج تو بجزا باحت کے اور کوئی فائدہ نہیں پہنچاتا۔
عیسائی باش هر چه خواہی بکن۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس مسئلہ کے اعتقاد کی وجہ سے دہریت کی رگ
پیدا ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انسان گناہ پر دلیر ہو جاتا ہے اور جس قد رسم الفار کی مہلک تاثیر
کی ہیبت اس کو اس کے کھانے سے باز رکھتی ہے اس قدر بھی خدا کی ہیبت اس کو نافرمانی سے نہیں
روکتی ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ خدا کی عظمت اس کی ہیبت ، جلال اور اقتدار سے بے خبر ہے
تب ہی تو نا فرمانی اور سرکشی کو ایک معمولی بات سمجھتا ہے اور گناہ پر دلیر ہو جاتا ہے اور نہیں ڈرتا۔
ادنی درجہ کے حکام اور ان کے چپراسیوں تک کی نافرمانی سے اس کی جان گھٹ جاتی ہے مگر خدا
کی نافرمانی سے اس کے دل پر لرزہ نہیں پڑتا کیونکہ خدا شناسی کی معرفت اسے نہیں ملی ۔
اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ گناہ کا علاج جو ہم دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں سوا اس کے

دوسرا علاج نہیں ہے اور وہ یہی ہے کہ خدا کی معرفت لوگوں کو حاصل ہو ۔ اور
خدا کی معرفت کاملہ تمام سعادت مندیوں کا مدار خدا شناسی پر ہے اور نفسانی جذبات اور
شیطانی محرکات سے روکنے والی صرف ایک ہی چیز ہے جو خدا کی
حدود سے ن
معرفت کا ملہ کہلاتی ہے جس سے پتہ لگ جاتا ہے کہ خدا ہے۔ وہ بڑا قادر ہے وہ ذُو الْعَذَابِ الشَّدِيدِ
ہے۔ یہی ایک نسخہ ہے جو انسان کی متمردانہ زندگی پر ایک بھسم کرنے والی بجلی گراتا ہے۔ پس جب تک
انسان امنت بالله کی ۔
ے نکل کر عرفت اللہ کی منزل میں قدم نہیں رکھتا اس کا گنا ہوں سے
بچنا محال ہے اور یہ بات کہ ہم خدا کی معرفت اور اس کی صفات پر یقین لانے سے گناہوں سے کیونکر
بچ جائیں گے ایک ایسی صداقت ہے جس کو ہم جھٹلا نہیں سکتے ۔ ہمارا روزانہ تجربہ اس امر کی دلیل ہے
کہ جس شے سے انسان ڈرتا ہے اس کے نزدیک نہیں جاتا مثلاً جب کہ یہ علم ہو کہ سانپ ڈس لیتا ہے
اور اس کا ڈسا ہوا ہلاک ہو جاتا ہے تو کون دانش مند ہے جو اس کے منہ میں اپنا ہاتھ دینا تو در کنار کبھی
اس سوٹے کے نزدیک بھی جانا پسند کرے جس سے کوئی زہریلا سانپ مارا گیا ہو ۔ اسے خیال ہوتا
ہے کہ کہیں اس کے زہر کا اثر اس میں باقی نہ ہو۔ اگر کسی کو معلوم ہو جائے کہ فلاں جنگل میں شیر ہے تو
ممکن نہیں کہ وہ اس میں سفر کر سکے یا کم از کم تنہا جا سکے ۔ بچوں تک میں یہ مادہ اور شعور موجود ہے کہ
جس چیز کے خطرناک ہونے کا ان کو یقین دلایا گیا ہے وہ اس سے ڈرتے ہیں ۔
پس جب تک انسان میں خدا کی معرفت اور گناہوں کے زہر کا یقین پیدا نہ ہو کوئی اور طریق
خواہ وہ کسی کی خود کشی ہو یا قربانی کا خون نجات نہیں دے سکتا اور گناہ کی زندگی پر موت وارد نہیں کر سکتا۔
یقیناً یا درکھو کہ گناہوں کا سیلاب اور نفسانی جذبات کا دریا بجز اس کے رک ہی نہیں سکتا کہ ایک چمکتا ہوا
یقین اس کو حاصل ہو کہ خدا ہے اور اس کی تلوار ہے جو ہر ایک نافرمان پر بجلی کی طرح گرتی ہے جب تک
یہ پیدا نہ ہو گناہ سے بچ نہیں سکتا۔ اگر کوئی کہے کہ ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں اور اس بات پر بھی ایمان
لاتے ہیں کہ وہ نافرمانوں کو سزا دیتا ہے مگر گناہ ہم سے دور نہیں ہوتے؟ میں جواب میں یہی کہوں گا کہ
یہ جھوٹ ہے اور نفس کا مغالطہ ہے سچے ایمان اور سچے یقین اور گناہ میں باہم عداوت ہے جہاں سچی معرفت

اور چمکتا ہوا یقین خدا پر ہو وہاں ممکن نہیں کہ گناہ رہے۔
انسانی فطرت میں یہ خاصہ جب کہ موجود ہے کہ سچی معرفت نقصان سے بچا لیتی ہے جیسے کہ
سانپ یا شیر یا زہر کی مثال سے بتایا گیا ہے پھر یہ بات کیوں کر درست ہو سکتی ہے کہ ایمان بھی ہو اور
گناہ بھی دور نہ ہو۔ میں دیکھتا ہوں کہ ان فری میسنوں میں محض ایک رعب کا سلسلہ ان کے اسرار کے
اظہار سے روکتا ہے اور کچھ نہیں۔ پھر خدا کی عظمت و جبروت پر ایمان گناہ سے نہیں بچا سکتا ؟ بچا سکتا
ہے اور ضرور بچا سکتا ہے۔
ا
پس گناہ سے بچنے کے لئے حقیقی راہ خدا کی تجلیات ہیں اور اس آنکھ کو پیدا کرنا شرط ہے جو خدا کی
عظمت کو دیکھ لے اور اس یقین کی ضرورت ہے جو گناہ کے زہر پر پیدا ہو۔ زمین سے تاریکی پیدا ہوتی
ہے اور آسمان اس تاریکی کو دور کرتا ہے اور ایک روشنی عطا کرتا ہے زمینی آنکھ بے نور ہوتی ہے جب تک
آسمانی روشنی کا طلوع اور ظہور نہ ہو اس لئے جب تک آسمانی نور جو نشانات کے رنگ میں ملتا ہے کسی دل
کو تاریکی سے نجات نہ دے انسان اس پاکیزگی کو کب پاسکتا ہے جو گناہ سے بچنے میں ملتی ہے۔ پس
گناہوں سے بچنے کے لئے اس نور کی تلاش کرنی چاہیے جو یقین کی روشنی کے ساتھ آسمان سے اترتا
ہے اور ایک ہمت ، قوت عطا کرتا ہے اور تمام قسم کے گرد و غبار سے دل کو پاک کرتا ہے اس وقت
انسان گناہ کے زہر ناک اثر کو شناخت کر لیتا اور اس سے دور بھاگتا ہے جب تک یہ حاصل نہیں
گناہوں سے بچنا محال ہے۔ یہ طریق ہے جو ہم پیش کرتے ہیں اس پر اگر کوئی اعتراض ہو سکتا ہے تو
بے شک ہم ہر ایک شخص کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے سامنے اس کو بیان کرے تا کہ ایسا نہ ہو کہ
وہ کسی عیسائی کے سامنے اس اصل کو بیان کرے اور پھر اس کا کوئی اعتراض سن کر شرمندہ ہو جو اعتراض
اس پر ہو سکتا ہے بے شک کیا جاوے۔
یہ سن کر خاکسار ایڈیٹر الحکم نے اتنا عرض کیا کہ حضور اب یہ سوال باقی رہتا ہے کہ جب گنا ہوں سے
بچنے کے لیے سچی معرفت اور چمکتے ہوئے یقین کی ضرورت ہے جو خدا تعالیٰ کی عظمت اور گناہ کے خطرناک
زہر پر آگاہ کرے تو وہ یقین پیدا کیونکر ہو؟

خدا کی معرفت کاملہ فرمایا۔ بے شک یہ بات ہے جس کو میں خود ھی بیان کرنا چاہتا تھا۔ یہ شک ہے جس کو میں خود بھی بیان یہ
کی
بات کہ ایسا یقین کیونکر پیدا ہو؟ اس کے لئے اتنا ہی کہنا چاہتے ہیں
کہ ایسے یقین کے خواہش مند کے لئے ضروری ہے کہ وہ کُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة: ١١٩) سے
حصہ لے۔ صادق سے صرف یہی مراد نہیں کہ انسان زبان سے جھوٹ نہ بولے یہ بات تو بہت سے
ہندوؤں اور دہریوں میں بھی ہے میں بھی ہو سکتی ہے بلکہ صادق سے مراد وہ شخص ہے جس کی ہر بات صداقت اور راستی
ہونے کے علاوہ اس کے ہر حرکات و سکنات و قول سب صدق سے بھرے ہوئے ہوں گویا یہ کہو کہ
اس کا وجود ہی صدق ہو گیا ہو اور اس کے اس صدق پر بہت سے تائیدی نشان اور آسمانی خوارق گواہ
ہوں چونکہ صحبت کا اثر ضرور ہوتا ہے اس لئے جو شخص ایسے آدمی کے پاس جو حرکات و سکنات ، ات، افعال و اقوال
میں خدائی نمونہ اپنے اندر رکھتا ہے صحت نیت اور پاک ارادہ اور مستقیم جستجو سے ایک مدت تک رہے
گا تو یقین کامل ہے کہ وہ اگر دہر یہ بھی ہو تو آخر خدا تعالیٰ کے وجود پر ایمان لے آئے گا کیونکہ صادق
کا وجود خدا نما وجود ہوتا ہے۔
انسان اصل میں انسان ہے یعنی دو محبتوں کا مجموعہ ہے ایک انس وہ خدا سے کرتا ہے دوسرا انس
انسان سے ۔ چونکہ انسان کو تو اپنے قریب پاتا اور دیکھتا ہے اور اپنی ہی نوع کی وجہ سے اس سے
جھٹ پٹ متاثر ہو جاتا ہے اس لئے کامل انسان کی صحبت اور صادق کی معیت اسے وہ نور عطا کرتی
ہے جس سے خدا کو دیکھ لیتا ہے اور گناہوں سے بچ جاتا ہے۔
انسان کے دراصل دو وجود ہوتے ہیں ایک وجود تو وہ ہے جو ماں کے پیٹ میں طیار ہوتا ہے اور
جسے ہم تم سب دیکھتے ہیں جسے لے کر وہ باہر آ جاتا ہے اور یہ وجود بلاکسی فرق کے سب کو ملتا ہے لیکن
ایک اور وجود بھی انسان کو دیا جاتا ہے جو صادق کی صحبت میں تیار ہوتا ہے یہ وجود بظاہر ایسا نہیں ہوتا کہ
ہم اسے چھو کر یا ٹٹول کر دیکھ لیں مگر وہ ایسا وجود ہوتا ہے کہ اس وجود پر ایک قسم کی موت وارد ہو جاتی
ہے وہ خیالات وہ افعال اور حرکات جو اس سے پہلے صادر ہوتے تھے یا دل میں گزرتے تھے یہ ان
سے بالکل الگ ہو جاتا ہے اور شبہات سے جو اس کے دل کو تاریک کئے رہتے تھے ان سے اس کو

نجات مل جاتی ہے اور یہی وجود حقیقی نجات ہوتی ہے جو سچی پاکیزگی کے بعد ملتا ہے کیونکہ جب تک
شبہات سے نجار ے نجات نہیں اس کو تاریکی سے نجات نہیں اور سچی پاکیزگی اسے میسر نہیں اور وہ خدا کو دیکھ
نہیں سکتا اس کی عظمت و ہیبت کا اس کے دل پر اثر نہیں ہو سکتا اور سچ تو یہ ہے کہ وہ خدا کو دیکھ نہیں سکتا
اور جو شخص اس دنیا میں خدا کے دیکھنے سے بے نصیب ہے وہ قیامت کو بھی محروم ہی ہو گا جیسے خدا نے
خود فرمایا ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَى ) بنى اسراءیل: ۷۳ ) اس سے یہ مراد
تو نہیں ہوسکتی کہ جو اس دنیا میں اندھے ہیں وہ قیامت کو بھی اندھے ہی ہوں گے بلکہ اس کا مفہوم
یہی ہے کہ خدا کو ڈھونڈنے والوں کے دل نشانات سے ایسے منور کئے جاتے ہیں کہ وہ خدا کو دیکھ لیتے
ہیں اور اس کی عظمت و جبروت کا مشاہدہ کرتے ہیں یہاں تک کہ دنیا کی ساری عظمتیں اور بزرگیاں
ان کی نگاہ میں بیچ ہو جاتی ہے اور اگر خدا کو دیکھنے کی آنکھیں اور اس کے دریافت کرنے کے حواس سے
اس دنیا میں اس کو حصہ نہیں ملا تو اس دوسرے عالم میں بھی نہیں دیکھ سکے گا۔
پس اللہ تعالیٰ کو جیسا کہ وہ ہے کسی غلطی کے بدوں شناخت کرنا اور اسی دنیا میں سچے اور صحیح طور پر
اس کی ذات وصفات کی معرفت حاصل کرنا ہی تمام روشنیوں اور تجلیات کی کلید ہے اسی سے وہ آگ پیدا
ہوتی ہے جو پہلے انسان کی گنہ گار حالت پر موت وارد کرتی ہے اور اس کو جلا دیتی ہے اور پھر اس کو نور عطا
کرتی ہے جس سے وہ گناہ کو شناخت کرتا اور اس کی زہر پر اطلاع پا کر اس سے ڈرتا اور دور بھاگتا ہے
پس یہی وہ دو قسم کی آگ ہے جو ایک طرف گناہ کو جلاتی اور دوسری طرف نیکیوں کی قدرت عطا کرتی ہے
اور اس کا نام جلال اور جمال کی آگ ہے کیونکہ گناہ سے تو جلالی رنگ اور ہیبت ہی سے بچ سکتا ہے۔
جب یہ علم ہو کہ اللہ تعالیٰ اس گناہ کی سزا میں شدید العذاب ہے اور مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ (البقرۃ:۴)
ہے تو انسان پر ایک ہیبت سی طاری ہو جائے گی جو اس کو گناہ سے بچالے گی اور جمال نیکیوں کی طرف
جذب کرتا ہے جب کہ یہ معلوم ہو جائے کہ خدا تعالیٰ رب العالمین ہے رحمن ہے رحیم ہے تو بے اختیار
ہو کر دل اس کی طرف کھینچا جائے گا اور ایک سرور اور لذت کے ساتھ نیکیوں کا صدور ہونے لگے گا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۴ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۱ ء صفحه ۹ تا ۱۲

جیسے چاندی یا سونے کے صاف کرنے کے واسطے ضروری ہے کہ اسے کھٹائی میں ڈال کر خوب آگ
روشن کی جاوے اس سے اس کا وہ سارا میل کچیل جو ملا ہوا ہوتا ہے فی الفور الگ ہو جاتا ہے اور
پھر اس کو عمدہ اور خوبصورت زیور کی شکل میں لانے کے واسطے جو کسی حسین کے لئے بنایا جائے
اس بات کی ضرورت ہے کہ پھر آگ دے کر اسے مفید مطلب بنایا جائے ۔
جب تک وہ ان دونوں آگوں کے بیچ میں رکھا نہ جائے وہ خوبصورت اور درخشاں زیور کی شکل
اختیار نہیں کر سکتا ۔ اسی طرح انسان جب تک جلالی اور جمالی آگ میں ڈالا نہ جائے وہ گناہ سوز فطرت کرسکتا۔
لے کر نیک بننے کے قابل نہیں ہوتا۔
اس لئے پہلے گناہ جلایا جاتا ہے اور پھر جمالی آگ سے نیکی کی قوت عطا ہوتی ہے اور پھر فطرت میں ایک
روشنی اور چمک آتی ہے جو نیکی اور بدی میں تمیز بنا کر نیکی کی طرف جذب کرتی ہے۔ اس وقت ایک
نئی پیدائش ملتی ہے۔ سورۃ الدھر میں اس پیدائش کی حالت کا بیان کا فوری اور زنجبیلی شربت کی مثال
سے دیا ہے چنانچہ پہلے فرمایا ہے إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا ( الدهر : 1 ) یعنی
مومن جو خدا کے نیک بندے ہیں وہ کافوری پیالے پیتے ہیں۔ کافور کا لفظ اس لئے اختیار کیا گیا ہے کہ کفر
ڈھانکنے کو کہتے ہیں اور کا فور مبالغہ کا صیغہ ہے یعنی بہت ڈھانکنے والا ۔ ایسے ہی طاعون بھی ہے۔ میں
سمجھتا ہوں طاعون اس لئے نام رکھا ہے کہ یہ اہل حق پر طعن کرنے سے پیدا ہوتی ہے اور طاعون اور
دیگر امراض وبائی ہیضہ میں کافور ایک عمدہ چیز ہے اور مفید ثابت ہوئی ہے۔ غرض کا فوری پیالے کا پہلے
ذکر کیا ہے اور یہ اس لئے ہے کہ اول یہ بتایا جائے کہ کامل ہونے کے لئے کا فوری پیالہ پہلے پینا چاہیے
تا کہ دنیا کی محبت سرد ہو جائے اور وہ فسق و فجور کے خیالات جو دل سے پیدا ہوتے تھے اور جن کی زہر
روح کو ہلاک کرتی تھی دبائے جائیں اور اس طرح پر گناہ کی حالت سے انسان نکل آئے پس چونکہ پہلے
میل کچیل کا دور ہونا ضروری تھا اس لئے کا فوری پیالہ پلایا گیا۔ اس کے بعد دوسرا حصہ زنجبیلی ہے۔
زنجبیل اصل میں دو لفظوں سے مرکب ہے زنا اور جبل سے اور زنا لغت عرب میں اوپر چڑھنے کو
کہتے ہیں اور جبل پہاڑ کو اور اس مرکب لفظ کے معنے یہ ہوئے کہ پہاڑ پر چڑھ گیا اور یہ صاف

بات ہے کہ ایک زہر یلے اور وبائی مرض کے بعد انسان کو اعلی درجہ کی صحت تک پہنچنے کے واسطے دو
حالتوں میں سے گزرنا ہوتا ہے۔ پہلی وہ حالت ہوتی ہے جب کہ زہر یلے اور خطرناک مادے رک
جاتے ہیں اور ان میں اصلاح کی صورت پیدا ہوتی ہے اور زہریلے حملوں سے نجات ملتی ہے اور وہ مواد
دبائے جاتے ہیں مگر اعضا بدستور کمزور ہوتے ہیں اور ان میں کوئی قوت اور سکت نہیں ہوتی جس سے
وہ کام کرنے کے قابل ہوں اور ایک ربودگی سی حالت ہوتی ہے یہ وہ حالت ہوتی ہے جس کو کافوری
پیالے پینے سے تعبیر کیا گیا ہے ۔ اس حالت میں گناہ کا زہر دبایا جاتا ہے اور اس جوش کو ٹھنڈا کیا
جاتا ہے جو نفس کی سرکشی اور جوش کی حالت میں ہوتا ہے مگر ابھی نیکی کرنے کی قوت نہیں آتی ۔
پس دوسری حالت جو زنجبیلی حالت ہے وہ وہی ہے جب کہ صحت کامل کے بعد توانائی اور طاقت
آجائے یہاں تک کہ پہاڑوں پر بھی چڑھ سکے۔ اور زنجبیل بجائے خود چونکہ حرارت غریزی کو بڑھاتی
ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس ذکر سے بتایا کہ پہلے مومنوں کے گناہوں کی حالت پر موت آتی ہے
اور پھر انہیں نیکی کی توفیق اور قوت ملتی ہے۔ گناہ کی حالت میں انسان پستی اور ذلت میں ہوتا ہے اور
جوں جوں گناہ کرتا جاتا ہے نیچے ہی نیچے چلا جاتا ہے لیکن جب گناہوں پر موت آتی ہے تو وہ اس پستی
کے گڑھے میں ہی پڑا ہوا ہوتا ہے جب پڑا ہوا ہوتا ہے جب تک اوپر چڑھنے کے لئے اسے زنجبیلی شربت نہ ملے ۔ پس
نیکیوں کی توفیق عطا ہونے پر وہ پھر اوپر چڑھنا شروع کرتا ہے اور یہ پہاڑی گھاٹیاں وہی ہیں جو
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ٧ ) میں بیان ہوئی ہیں ۔ خدا تعالیٰ کے راست بازوں اور
منعم علیہ کی راہ ہی وہ اصل مقصود ہے جو انسان کے لئے خدا تعالیٰ نے رکھا ہے۔
چونکہ خدا تعالیٰ واحد ہے اور وحدت کو پیار کرتا ہے اس لئے سب کام وحدت ہی کے ذریعہ کرتا
ہے۔ وہ اگر چاہتا تو سب کو نبی بنادیتا مگر یہ امر وحدت کے خلاف تھا اس لیے ایسا نہیں کیا تاہم اس میں
بخل بھی نہیں ہے ہر ایک شخص جو اس راہ کو اختیار کرنے کے لئے سچا مجاہدہ کرتا ہے وہ اس کا لطف اور
ذوق اٹھا لیتا ہے اسی لئے کہا گیا ہے کہ امت میں ابدال ہوتے ہیں؟ ہیں جن کی فطرت لی فطرت کو بدلا دیا جاتا ہے
اور یہ تبدیلی اتباع سنت اور دعاؤں سے ملتی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی