۴؍ نومبر ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یہاں تک حضرت اقدس نے تقریر فرمائی تھی کہ حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی نے
عرض کیا کہ حضور یہ جو عیسائی بعض انبیاء علیہم السلام کی زَلَّةُ الاقدام کو قرآن شریف سے بیان کرتے ہیں
اس کا کیا جواب دیا جائے۔
گناہ کی تعریف فرمایا۔ یہ ن لوگوں کی غلطی ہے۔ گناہ کی تعریف میں انوں نے دھوکا کھایا ہے۔ گناہ اصل میں جناح سے لیا گیا ہے اور ج کا تبادلہ گ سے کیا
گیا ہے جیسے فارسی والے کر لیتے ہیں اور جناح اصل میں عمداً کسی طرف میل کرنے کو کہتے ہیں پس گناہ
سے یہ مراد ہے کہ عمداً بدی کی طرف میل کیا جاوے پس میں ہرگز نہیں مان سکتا کہ انبیاء علیہم السلام
سے یہ حرکت سرزد ہوا اور قرآن شریف میں اس کا ذکر بھی نہیں ۔ ان ۔ انبیاء علیہم السلام سے گناہ کا صدور
اس لئے ناممکن ہے کہ عارفانہ حالت کے انتہائی مقام پر وہ ہوتے ہیں اور یہ نہیں ہو سکتا کہ عارف
بدی کی طرف میل کرے۔
اس پر پوچھا گیا کہ وَعَطَى ادم ربَّہ کے کیا معنے ہیں تو فرمایا کہ
عطی سے عمد تو نہیں پایا جاتا کیونکہ دوسری جگہ خود خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَنَسِيَ وَ لَمْ نَجِدْ لَهُ
عَزْمًا (طه: ١١٦)
عطی سے یاد آیا میرا ایک فقرہ ہے الْعَصَا عِلاجُ مَنْ عَطی اس سے معلوم ہوتا کہ جلالی تجلیات
ہی سے انسان گناہ سے بچ سکتا ہے۔'
۴ رنومبر ۱۹۰۱ء
ذکر ہوتا رہا۔ اسی سلسلہ میں فرمایا کہ
آج پھر حسب معمول حضرت اقدس سیر کو نکلے ۔ اکثر احباب حضور کے ہمراہ تھے۔ انگریزی رسالہ کا
میں یقین کرتا ہوں کہ جس قدر وقت میرا گزرتا ہے وہ سب عبادت ہی ہے اس لئے کہ اگر کوئی
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۵ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۱ صفحه ۲۰۱

نماز پڑھتا ہے دو چار رکعت تو اس میں کچھ دل حاضر ہوتا ہے کچھ غیر حاضر مگر جس کام میں میں لگا ہوا ہوں
اس کا اصل مقصد خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کو قائم کرنا ہے۔ پھر سارا وقت حضور قلب میسر رہتا ہے
اور کوئی دن نہیں جاتا کہ میں شام تک دو چار لطیف باتیں حاصل نہ کرلوں ۔
بائبل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ایک پیشگوئی
رات بہت بڑی رات گزرگئی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی کی طرف جو
تو رات میں ہے اور آج تک کسی نے اس پر توجہ نہیں کی مگر خدا نے مجھے اس کی طرف متوجہ کیا۔ پس
اسی وقت میں نے تو رات نکالی اور اس کو دیکھا جو لوگ علوم الہیہ اور اس کے استعارات سے دلچسپی
رکھتے ہیں ان کو بے شک اس میں مزا آئے گا مگر جو حقائق سے حصہ نہیں رکھتے وہ اس پر ہنسی کریں گے۔
وہ پیشگوئی اس طرح پر ہے کہ تو رات میں لکھا ہے کہ جب ہاجرہ کو اور اسماعیل کو حضرت ابراہیم
علیہ السلام چھوڑ آئے تو ان کے پاس ایک پانی کی مشک دے کر چھوڑ آئے۔ جب وہ ختم ہو گئی اور
حضرت اسماعیل پیاس کی شدت سے تڑپنے لگے اور قریب المرگ ہو گئے تو حضرت ہاجرہ ان کی اس
حالت کو نہ دیکھ سکی اور کچھ فاصلے پر جا بیٹھی۔ وہاں لکھا ہے کہ تیر کے نیچے پر اس وقت ہاجرہ چلائی اور خدا
کے فرشتہ نے اس کو پکارا اور کہا کہ اے ہاجرہ مت ڈر ، اُٹھ لڑکے کو اٹھا۔ غرض پھر ہاجرہ کو ایک کنواں نظر آیا
جہاں سے اس نے مشک بھری ۔ اب غور طلب بات یہ ہے کہ فرشتہ نے جو ہاجرہ کو کنواں دکھایا
اسی میں ایک پیشگوئی تھی۔ اس پر میرے دل میں فوراً یہ آیت گزری وَ كُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ
النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمْ أَيْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ( ال عمران : ۱۰۴) ابراہیم
کا پانی جب ختم ہو چکا تھا تو اسماعیل قریب المرگ ہو گیا۔ اس وقت خدا نے اس سے بچالیا اور ایک اور
کنواں پانی کا اسے دیا گیا۔ عرب والے بھی اسماعیل کی اولاد ہونے کے سبب سے گو یا اسماعیلی ہی تھے۔
جب ہدایت اور شریعت کا ان میں خاتمہ ہو گیا اور قریب المرگ ہو گئے تو خدا تعالیٰ نے ایک نئی شریعت ان پر
نازل کی اور یہ اس آیت میں اشارہ ہے۔ غرض یہ پیشگوئی ہے جس کی طرف پہلے کسی نے توجہ نہیں کی ۔ اے
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۱ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۱ صفحه ۲
او

آج 10 میں سے 10 باقی