۱۳؍ نومبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بلکہ اس میں بہت ہی اعلیٰ درجے کے خوارق کی ضرورت تھی۔ یہی و یہی وجہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے نشانات اپنے اندر ایک علمی سلسلہ رکھتے ہیں ۔
۱۳ نومبر ۱۹۰۱ء
او
دوزخ اور بہشت کے ذکر سے سلسلہ کلام شروع ہوا۔ فرمایا۔ ایمان کی حقیقت اور اثرات
ایمان بڑی دولت ہے اور ایمان اس بات کو کہتے ہیں کہ
اس حالت میں مان لیا جاوے جبکہ علم ابھی کمال کے درجہ تک نہ پہنچا ہو اور ابھی شکوک اور شبہات سے
ایک جنگ شروع ہو۔ پس ایسی حالت میں جو شخص تصدیق قلبی اور تصدیق لسانی سے کام لیتا ہے وہ
مومن ہے اور حضرت احدیت میں اس کا نام راستباز اور صادق رکھا جاتا ہے اور اس کے اس فعل پر
اللہ تعالیٰ کی طرف سے موہبت کے طور پر معرفت تامہ کے مراتب اس پر کھولے جاتے ہیں اور اصل
بہشت اسی ایمان سے شروع ہوتا ہے چنانچہ قرآن شریف نے جہاں بہشت کا تذکرہ فرمایا ہے وہاں
پہلے ایمان کا تذکرہ کیا ہے اور پھر اعمال صالحہ کا ، اور ایمان اور اعمال صالحہ کی جزا جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ
تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ ( البقرة : ۲۶) کہا ہے یعنی ایمان کی جزا جنت اور اس جنت کو ہمیشہ سرسبز رکھنے کے
لئے چونکہ نہروں کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے وہ نہریں اعمال صالحہ کا نتیجہ ہیں اور اصل حقیقت
یہی ہے کہ وہی اعمال صالحہ اس دوسرے جہان میں انہار جاریہ کے رنگ میں متمثل ہو جائیں گے۔
دنیا میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ جس قدر انسان اعمال صالحہ میں ترقی کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کی
نافرمانیوں سے بچتا اور سرکشی اور حدود اللہ سے اعتدا کرنے کو چھوڑتا ہے اسی قدر ایمان اس کا بڑھتا
ہے اور ہر جدید عمل صالح پر اس کے ایمان میں ایک رسوخ اور دل میں ایک قوت آتی جاتی ہے۔ خدا
کی معرفت میں اسے ایک لذت آنے لگتی ہے اور پھر یہاں تک نوبت پہنچ جاتی ہے کہ مومن کے دل
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۱ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۱ صفحه ۴
میں ایک ایسی کیفیت محبت الہی اور عشق خداوندی کی اللہ تعالیٰ ہی کی موہبت اور فیض سے پیدا ہو جاتی
ہے کہ اس کا سارا وجود اس کی محبت اور سرور سے جو اس کا نتیجہ ہوتا ہے لبالب پیالہ کی طرح بھر جاتا ہے
اور انوار الہی اس کے دل پر بکلی احاطہ کر لیتے ہیں اور ہر قسم کی ظلمت اور تگی اور قبض دور کر دیتے ہیں۔
اس حالت میں تمام مصائب اور مشکلات بھی جو خدا تعالیٰ کی راہ میں ان کے لئے آتے ہیں وہ انہیں
ایک لحظہ کے لئے پراگندہ دل اور منقبض خاطر نہیں کر سکتے بلکہ وہ بجائے خود محسوس اللذات ہوتے ہیں۔
یہ ایمان کا آخری درجہ ہوتا ہے۔
بہشت اور دوزخ کی حقیقت ایمان کے انواع اولیہ بھی سات میں اور ایک اور آخری
درجہ ہے جو موہبت الہی سے عطا کیا جاتا ہے۔اس لئے
بہشت کے بھی سات ہی دروازے ہیں اور آٹھواں دروازہ فضل کے ساتھ کھلتا ہے۔ غرض یہ بات
یاد رکھنے کے قابل ہے کہ بہشت اور دوزخ جو اس جہان میں موجود ہوں گی وہ کوئی نئی بہشت اور
دوزخ نہ ہو گی بلکہ انسان کے ایمان اور اعمال ہی کا وہ ایک ظل ہیں اور یہی اس کی سچی فلاسفی ہے۔
وہ کوئی ایسی چیز نہیں جو باہر سے آکر انسان کو ملے گی بلکہ انسان کے اندر ہی سے وہ نکلتی ہیں ۔ مومن
کے لئے ہر حال میں اس دنیا میں بہشت موجود ہوتا ہے۔ اس عالم کا بہشت موجود دوسرے عالم
میں اس کے لئے بہشت موعود کا حکم رکھتا ہے۔ پس یہ کیسی سچی اور صاف بات ہے کہ ہر ایک کا بہشت
اس کا ایمان اور اعمال صالحہ ہیں جس کی اس دنیا میں لذت شروع ہو جاتی ہے اور یہی ایمان اور اعمال
دوسرے رنگ میں باغ اور نہریں دکھائی دیتی ہیں۔ میں سچ کہتا ہوں اور اپنے تجربہ سے کہتا ہوں کہ
اسی دنیا میں باغ اور نہریں نظر آتی ہیں اور دوسرے عالم میں بھی باغ اور نہریں کھلے طور پر محسوس ہوں
گی۔ اسی طرح پر جہنم بھی انسان کی بے ایمانی اور بداعمالی کا نتیجہ ہے جیسے جنت میں انگور، اناروغیرہ
پاک درختوں کی مثال دی ہے ویسے ہی جہنم میں زقوم کے درخت کا وجود بتایا ہے۔اور جیسے بہشت
میں نہریں اور سلسبیل اور زنجبیلی اور کافوری نہریں ہوں گی اسی طرح جہنم میں گرم پانی اور پیپ کی
نہریں بتائی ہیں ۔ ان پر غور کرنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ایمان منکسر المزاجی اور اپنی
رائے کو چھوڑ دینے سے پیدا ہوا ہے اسی طرح بے ایمانی تکبر اور انانیت سے پیدا ہوتی ہے۔ اس
لئے اس کے نتیجہ میں زقوم کا درخت دوزخ میں ہوا اور وہ بداعمالیاں اور شوخیاں جو اس تکبر و خود بینی سے
پیدا ہوتی ہیں وہ وہی کھولتا ہوا پانی یا پیپ ہوگی جو دوزخیوں کو ملے گی ۔
اب یہ کیسی صاف بات ہے کہ جیسے بہشتی زندگی اسی دنیا سے شروع ہوتی ہے اسی طرح پر دوزخ
کی زندگی بھی یہاں ہی سے انسان لے جاتا ہے جیسا کہ دوزخ کے باب میں فرمایا ہے نارُ اللهِ
الْمُوقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ ( الهمزة : ۷، ۸ ) یعنی دوزخ وہ آگ ہے جو خدا کا غضب اس کا
منبع ہے اور وہ گناہ سے پیدا ہوتی اور پہلے دل پر غالب ہوتی ہے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ
اس آگ کی جڑ وہ ہموم غموم اور حسرتیں ہیں جو انسان کو آگھیرتی ہیں کیونکہ تمام روحانی عذاب پہلے دل
سے ہی شروع ہوتے ہیں۔ جیسے تمام روحانی سروروں کا منبع بھی دل ہے اور دل ہی سے شروع ہونے
بھی چاہئیں کیونکہ دل ہی ایمان یا بے ایمانی کا منبع ہے۔ ایمان یا بے ایمانی کا شگوفہ بھی پہلے دل ہی
سے نکلتا ہے اور پھر تمام بدن اور اعضاء پر اس کا عمل ہوتا ہے اور سارے جسم پر محیط ہو جاتا ہے۔ پس
یا د رکھو کہ بہشت اور دوزخ اسی دنیا سے انسان ساتھ لے جاتا ہے اور یہ بات بھولنی نہ چاہیے کہ
بہشت اور دوزخ اس جسمانی دنیا کی طرح نہیں ہے بلکہ ان دونوں کا مبدء اور منبع روحانی امور ہیں ۔
ہاں یہ سچی بات ہے کہ عالم معاد میں وہ جسمانی شکل پر ضرور متشکل ہو کر نظر آئیں گے۔ یہ ایک بڑا
ضروری مضمون ہے جس پر ساری قوموں نے دھوکا کھایا ہے اور اس کی حقیقت کے نہ سمجھنے کی وجہ سے
کوئی خدا ہی کا منکر ہو بیٹھا ہے اور کوئی تناسخ کا قائل ہو گیا۔ کسی نے کچھ تجویز کیا اور کسی نے کچھ۔
اگر خدا تعالیٰ نے ہمیں کوئی موقع دیا تو ہمارا ارادہ ہے کہ اس پر بسط کے ساتھ بڑی بحث کریں۔ اسی کی
مرضی اور توفیق پر موقوف ہے ورنہ ہم تو ایک لفظ بھی نہیں بول سکتے ۔
حیات کی تین اقسام سلیہ کام روح سے شروع ہوا۔ فرمایا۔
اقسام
نباتی، حیوانی اور انسانی تین قسم کی جان مانی گئی ہے۔ بعض حکماء
نباتات میں شعور اور حس کے بھی قائل ہیں چنانچہ بہت اسی قسم کے درخت اور پودے پائے گئے ہیں
جن پر مختلف امور اثر کرتے ہیں مثلاً چھوئی موئی کا درخت ۔ جب انسان اسے ہاتھ لگاتا ہے فوراً
مرجھا جاتی ہے اور اسی قسم کے بہت سے درخت ایسے ہوتے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہر ایک چیز
میں خدا نے ایک برزخ رکھا ہوا ہے۔ نباتات اور حیوانات کے درمیان وہ نباتات جن میں حس وشعور
ہے وہ برزخ ہیں جو بہت بڑا حصہ انسانی عقول کا رکھتے ہیں۔ اسی برزخ کے نہ سمجھنے سے بعض کو یہ
دھوکا لگا ہے کہ انسان بندر سے ترقی کر کے انسان بنا ہے۔ حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔ یہ تمام برزخ جو
مخلوقات میں موجود ہیں وہ وحدت خلقی کی دلیل ہونے کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی ہستی پر ایک دلیل ہیں
اور افسوس ہے کہ نا واقف اور نا اہل اس سے کوئی لطف نہیں اٹھا سکتے ۔
بچہ جب بننے لگتا ہے تو ساری چیزیں اکٹھی ہی بنتی جاتی ہیں جیسا کہ قرآن کریم میں پیدائش
انسان کا مفصل ذکر ہے۔ بعض لوگوں کی سمجھ میں جب اس کی حقیقت نہ آئی تو اعتراض کر دیا ہے مگر
مشاہدہ سے یہی سچ ثابت ہوا ہے۔ چنانچہ میں نے ایک بار ایک انڈے کو توڑا اور اس کو ایک برتن
میں ڈال دیا۔ میں اس کے وسط میں ایک نقطہ دیکھتا تھا جو دل کی حرکت کی طرح حرکت کرتا تھا اور
میں نے نہایت غور کے ساتھ جو دیکھا تو اس نقطہ سے مختلف جہات میں کچھ خطوط سے گئے ہوئے
تھے۔ کوئی ان میں سے دماغ کی طرف تھا کوئی جگر کی طرف وغیرہ۔ میں کئی منٹ تک یہ تماشا دیکھتا رہا
اور بعض عورتوں نے بھی اس کو دیکھا۔ غرض قرآن نے جو کچھ اس کی حقیقت بیان کی ہے وہ صحیح ہے۔
ہاں جو یہ برزخ ہیں یہ وحدت خلقی کی دلیل ہیں۔ اسی طرح پر انسان اور خدا کے درمیان بھی
ایک برزخ ہے اور وہ تجلیات ہیں۔ چنانچہ اس مقام اور مرتبہ کی طرف خدا تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى (النجم : ۱۰۰۹) یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
علو مرتبہ کا بیان ہے کیونکہ یہ مرتبہ اس انسان کامل کو مل سکتا ہے جو عبودیت اور الوہیت کی دونوں
قوسوں کے درمیان ہو کر ایسا شدید اور قوی تعلق پکڑتا ہے گویا ان دونوں کا عین ہو جاتا ہے اور
اپنے نفس کو درمیان سے اٹھا کر ایک مصفا آئینہ کا حکم پیدا کر لیتا ہے اور اس تعلق کی دو جہتیں ہوتی
ہیں ۔ ایک جہت سے یعنی اوپر کی طرف سے وہ تمام انوار و فیوض الہیہ کو جذب کرتا ہے اور دوسری
طرف سے وہ تمام فیوض بنی نوع کو حسب استعداد پہنچاتا ہے۔ پس ایک تعلق اس کا الوہیت سے
اور دوسرا بنی نوع سے ۔ جیسا کہ اس آیت میں صاف معلوم ہوتا ہے یعنی پھر نزدیک سے ( یعنی
اللہ تعالیٰ سے ) پھر نیچے کی طرف اترا ( یعنی مخلوق کی طرف اترا۔ یعنی مخلوق کی طرف تبلیغ احکام کے
لئے نزول کیا ) پس وہ ان تعلقات قرب کے مراتب تام کی وجہ سے دوقوسوں کے وتر کی طرح ہو گیا
بلکہ قوس الوہیت اور عبودیت کی طرف اس سے بھی زیادہ قرب ہو گیا۔ چونکہ دنو قرب سے انبلغ تر
ہے اس لئے خدا نے اس لفظ کو استعمال فرمایا اور یہی نقطہ جو برزخ بین الله وبین الخلق ہے ۔
نفسی نقطه سید نا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے اور چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا سے لیتے اور
بنی نوع کو پہنچاتے ہیں اس لئے آپ کا نام قاسم بھی ہے۔
وضع عالم میں وحدت فرمایا۔ وضع عام میں خدا تعالیٰ نے توحید کا ثبوت رکھ دیا ہے۔
نا عام میں وحدت وضع عالم میں کرویت ہے۔ پانی، ستارے، آگ وغیرہ یہ چیزیں
سب گول ہیں ۔ چونکہ کرہ میں وحدت ہوتی ہے اس لحاظ سے کہ اس میں جہات نہیں ہوتی ہیں ۔
پس یہ وضع عالم میں توحید الہی کا ثبوت ہے۔ پانی کا ایک قطرہ دیکھو تو وہ گول ہوگا ۔ ایسا ہی اجرام بھی
اور آگ بھی ۔ آگ کی ظاہری حالت سے کوئی اگر کہے کہ یہ گول نہیں ہوتی تو یہ اس کی غلطی ہے کیونکہ
یہ مانی ہوئی بات ہے کہ آگ کا شعلہ دراصل گول ہوتا ہے مگر ہوا اس کو منتشر کرتی ہے۔
عیسائیوں نے بھی یہ بات مان لی ہے کہ جہاں تثلیث نہیں پہنچی یعنی تثلیث کی تبلیغ نہیں ہوئی
وہاں ان سے توحید کی باز پرس ہو گی کیونکہ وضع عالم میں توحید کا ثبوت ملتا ہے۔ اگر خدا تین ہوتے تو
ضرور تھا کہ سب اشیاء مثلث نما ہوتیں ۔
وضع عالم کی کرویت سے یہ بھی پایا جاتا ہے کہ آدم ہی سے شروع ہو کر آدم ہی پر سلسلہ ختم ہوتا
ہے کیونکہ محیط دائرہ کا خط جس نقطہ سے چلتا ہے اس پر ہی جا کر ختم ہو جاتا ہے۔ اسی لئے مسیح موعود جو
خاتم الخلفاء ہے اس کا نام بھی خدا نے آدم ہی رکھا ہے۔ چنانچہ براہین احمدیہ میں درج ہے اردت آن
اسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ ادَم چونکہ مسیح موعود نئی طرز کا آدم ہے اس لئے اس کے ساتھ بھی شیطان