۱۴؍ نومبر ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نئی طرز کا ہے۔
۱۴ نومبر ۱۹۰۱ء
جلد دوم
فرمایا۔ دنیا چند روزہ ہے۔ شہادت کو چھپانا اچھا نہیں ۔ سچی شہادت کو چھپانا اچھا نہیں دیکھا بادشاہ کے پاس جب کوئی حصہ لے کرجائے مثلا"
فہ
سیب
ہی ہوا اور سیب ایک طرف سے داغی ہو تو وہ اس تحفہ پر کیا حاصل کر سکے گا۔ مخفی ہونے میں بہت سے
حقوق تلف ہو جاتے ہیں مثلاً نماز با جماعت ، بیمار کی عیادت ، جنازہ کی نماز عیدین کی نماز ، وغیرہ
یہ سب حقوق مخفی رہ کر کیونکر ادا کئے جا سکتے ہیں مخفی رہنے میں ایمان کی کمزوری ہے۔ انسان اپنے
ظاہری فوائد کو دیکھتا ہے مگر وہ بڑی غلطی کرتا ہے۔ کیا تم ڈرتے ہو کہ سچی شہادت کے ادا کرنے سے
تمہاری روزی جاتی رہے گی ؟ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوعَدُونَ فَوَ رَبِّ
السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقِّ ( الثريت : ۲۳ ، ۲۴) تمہارا رزق آسمان میں ہے۔ ہمیں اپنی ذات کی
قسم ہے یہ سچ ہے۔ زمین پر خدا کے سوا کون ہے جو اس رزق کو بند کر سکے یا کھول سکے ۔ اور فرماتا
ہے وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) نیکوں کا وہ آپ والی بن جاتا ہے۔ پس کون ہے جو
مرد صالح کو ضرر دے سکے؟ اور اگر کوئی مصیبت یا تکلیف انسان پر آپڑے مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ
لَّهُ مَخْرَجًا ( الطلاق : (۳) جو خدا کے آگے تقوی اختیار کرتا ہے خدا اس کے لئے ہر ایک تنگی اور
تکلیف سے نکلنے کی راہ بتا دیتا ہے۔ اور فرمایا وَ يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ( الطلاق : ۴ ) وہ متقی
کو ایسی راہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے رزق آنے کا خیال و گمان بھی نہیں ہوتا۔ یہ اللہ تعالیٰ کے
وعدے ہیں ۔ وعدوں کے سچا کرنے میں خدا سے بڑھ کر کون ہے۔ پس خدا پر ایمان لاؤ۔ خدا سے
ڈرنے والے ہرگز ضائع نہیں ہوتے ۔ يَجْعَلُ لَهُ مَخْرَجًا ( الطلاق : ۳) یہ ایک وسیع بشارت
ہے۔ تم تقوی اختیار کرو ۔ خدا تمہارا کفیل ہوگا۔ اس کا جو وعدہ ہے وہ سب پورا کر دے گا۔ مخفی رہنا
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۲ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۱ صفحه ۱ تا ۳

ایمان میں ایک نقص ہے۔ جو مصیبت آتی ہے اپنی کمزوری سے آتی ہے۔ دیکھو! آگ دوسروں کو
کھا جاتی ہے پر ابراہیم کو نہ کھا سکی مگر خدا کی راہ بغیر تقویٰ کے نہیں کھلتی ۔
تقوی اختیار کرو معجزات دیکھنے ہوں تو قوی اختیار کرو۔ ایک وہ لوگ ہیں جو ہروقت مجزرات ہوں کرو۔
دیکھتے ہیں۔ دیکھو! آجکل میں عربی کتاب اور اشتہار لکھ رہا ہوں ۔اس کے
لکھنے میں سطر سطر میں میں معجزہ دیکھتا ہوں ۔ جبکہ میں لکھتا لکھتا اٹک جاتا ہوں تو مناسب موقع
فصیح و بلیغ پر معانی و معارف فقرات والفاظ خدا کی طرف سے الہام ہوتے ہیں اور اس طرح
عبارتیں کی عبارتیں لکھی جاتی ہیں۔ اگر چہ میں اس کو لوگوں کی تسلی کے لئے پیش نہیں کر سکتا مگر میرے
لئے یہ ایک کافی معجزہ ہے۔ اگر میں اس بات پر قسم بھی کھا کر کہوں کہ مجھ سے پچاس ہزار معجزہ خدا نے
ظاہر کرایا تب بھی جھوٹ ہرگز نہ ہوگا ۔ ہر ایک پہلو میں ہم پر خدا کی تائیدات کی بارش ہو رہی ہے۔
عجب تر ان لوگوں کے دل ہیں جو ہم کو مفتری کہتے ہیں ۔ مگر وہ کیا کریں۔
ع
ولی را ولی می شناسد
کوئی تقویٰ کے بغیر ہمیں کیونکر پہچانے ۔ رات کو چور چوری کے لئے نکلتا ہے۔ اگر راہ میں گوشہ
کے اندروہ کسی ولی کو بھی دیکھے جو عبادت کر رہا ہو وہ بھی سمجھے گا کہ یہ بھی میری طرح کوئی چور ہے۔
خدا عمیق در عمیق چھپا ہوا ہے اور ایسا ہی وہ ظاہر در ظاہر ہے۔ اس کا ظہورا تنا ہوا کہ وہ خفی ہو گیا۔
جیسا سورج کہ اس کی طرف کوئی دیکھ نہیں سکتا۔ خدا کا پتہ حق الیقین کے ساتھ نہیں پا سکتے جب تک کہ
تقویٰ کی راہ میں قدم نہ ماریں۔ دلائل کے ساتھ ایمان قوی نہیں ہو سکتا۔ بغیر خدا کی آیات دیکھنے کے
ایمان پورا نہیں ہو سکتا۔ یہ اچھا نہیں کہ کچھ خدا کا ہو اور کچھ شیطان کا ہو۔ صحابہ کو دیکھو کس طرح اپنی
جانیں شارکیں ۔ ابو بکر جب ایمان لایا تو اس نے دنیا کا کون سا فائدہ دیکھا تھا۔ جان کا خطرہ تھا اور
ابتلا بڑھتا جاتا تھا مگر صحابہ نے صدق خوب دکھا یا۔ ایک صحابی کا ذکر ہے وہ کملی اوڑھے بیٹھا تھا۔
کسی نے اس کو کچھ کہا۔ عمر پاس سے دیکھتے تھے۔ انہوں نے فرمایا اس شخص کی عزت کرو۔ میں نے
اس کو دیکھا ہے کہ یہ گھوڑے پر سوار ہوتا تھا اور اس کے آگے پیچھے کئی کئی نو کر چلتے تھے۔ صرف دین کی

آج 10 میں سے 10 باقی