۱۷؍ نومبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مضمون آفرینی سے بڑھ کے بڑھ کر کچھ وقعت نہیں رکھتی ۔ افسوس ہے کہ مولوی صاحب نے روپیہ صرف کیا
اور کوشش کی مگر نتیجہ یہ نکلا۔ مولوی صاحب اس کو ضرور خط لکھ دیں اور اسے بتائیں کہ معجزات اور
مکالمات اور پیشگوئیاں ہی ہیں جنہوں نے اسلام کو زندہ مذہب قرار دیا ہے۔
فرمایا۔ ہم کو کبھی کبھی خیال پیدا ہوتا تھا کہ فری میسن کی فری میسنز Freemasons حقیقت معلوم ہو جاوے مگر بھی توجہ کرنے کا موقع مگر کبھی
نہیں ملا۔ ان حالات کو جو یہ اپنے لیکچر میں بیان کرتا ہے سن کر اس الہام کی جو مجھے ہوا تھا ایک عظمت
معلوم ہوتی ہے۔ اس الہام کا مضمون یہ ہے کہ فری میسن اس کے قتل پر مسلط نہیں کئے جائیں گے۔ اس
الہام میں بھی گویا فری میسن کی حقیقت کی طرف شاید کوئی اشارہ ہو کہ وہ بعض ایسے امور میں جہاں کسی
قانون سے کام نہ چلتا ہو۔ اپنی سوسائٹی کے اثر سے کام لیتے ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ فری میسن کی مجلس
میں ضرور بعض بڑے بڑے اہلکار اور عمائد سلطنت یہاں تک کہ بعض بڑے شہزادے بھی داخل ہوں
گے اور ان کا رعب داب ہی مانع ہوتا ہوگا کہ کوئی اس کے اسرار کھول سکے ورنہ یہ کوئی معجزہ یا کرامت
تو ہے نہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مصالح سلطنت کے لئے کوئی ایسا مجمع ہوتا ہوگا۔
فرمایا۔ آج ایک مندر الہام ہوا ہے۔ اور اس کے ساتھ ایک خوفناک رویا بھی
ایک مندر الہام
ہے۔ وہ الہام یہ ہے۔ مَحْمُوم پھر نَظَرْتُ إِلَى الْمَحْمُومِ ۔ پھر دیکھا کہ
بکرے کی ران کا ٹکڑا چھت سے لڑکا یا ہوا ہے۔ لے
۱۷ نومبر ۱۹۰۱ء
فرمایا۔ آذر حضرت ابراہیم کا باپ ہی تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا نام اب رکھا ہے۔
انقلاب دنیا اس قسم کے انقلاب دنیا میں ہوتے آئے ہیں۔ کبھی باپ صالح ہوتا ہے بیٹا الح
ہوتا ہے اور کبھی بیٹا صالح ہوتا ہے باپ طالح ہوتا ہے۔ ہمارے پڑ دادا صاحب بڑے مخیر تھے اور
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۲ مورخه ۱۷ رنومبر ۱۹۰۱ صفحه ۳، ۴
با خدا بزرگ تھے ۔ چنانچہ لوگ کہا کرتے تھے کہ ان کو گولی کا اثر نہیں ہوتا۔ ایک وقت میں ان کے
دستر خوان پر ۵۰۰ آدمی ہوا کرتے تھے اور اکثر حافظ قرآن اور عالم ان کے پاس رہتے تھے ۔ اور
قادیان کے اردگرد ایک فصیل ہوتی تھی جس پر تین یا چار چھکڑے برابر برابر چلا کرتے تھے۔ خدا کی
قدرت سکھوں کی تعدی اور لوٹ کھسوٹ میں وہ سب سلسلہ جاتا رہا اور ہمارے بزرگ یہاں سے
چلے گئے ۔ پھر جب امن ہوا تو واپس آئے ۔
سید فرمایا۔ سید با اعتبار اولاد علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نہیں کہلاتے بلکہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
کی اولاد ہونے کی حیثیت سے کہلاتے ہیں۔
ترکوں کے ذریعہ سے اسلام کو قوت حاصل ہوئی فرمایا۔ اگر چہ ہمارے نزدیک
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ
اتقكم (الحجرات : ۱۴) ہی ہے اور ہمیں خواہ مخواہ ضروری نہیں کہ ترکوں کی تعریف کریں یا کسی اور
کی مگر سچی اور حقیقی بات کے اظہار سے ہم رک نہیں سکتے ۔ ترکوں کے ذریعہ سے اسلام کو بہت بڑی
قوت حاصل ہوئی ہے۔ یہ کہنا کہ وہ پہلے کافر تھے یہ طعن درست نہیں۔ کوئی دوسو برس پہلے کافر ہوا
کوئی چار سو برس پہلے یہ کیا ہے؟ آخر جو آج سید کہلاتے ہیں کیا ان کے آباؤ اجداد پر کوئی وقت کفر کی
حالت کا نہیں گزرا؟ پھر ایسے اعتراض کرنا دانش مندی نہیں ہے۔
ہندوستان میں جب یہ غل آئے تو انہوں نے مسجدیں بنوائیں اور اپنا قیام کیا۔ النَّاسُ عَلَی دِینِ
مُلُوكِهِمْ کے اثر سے اس سے اسلام پھیلنا شروع ہوا۔ اور اب تک بھی حرمین شریفین ترکوں ہی کی حفاظت
کے نیچے خدا نے رکھی ہوئی ہیں۔ غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں خدا تعالیٰ نے دوہی گروہ
رکھے ہوئے ہیں۔ ایک ترک دوسرے سادات ۔ ترک ظاہری حکومت اور ریاست کے حقدار ہوئے
اور سادات کو فقر کا مبدء قرار دیا گیا چنانچہ صوفیوں نے فقر اور روحانی فیوض کا مبدء سادات ہی کو
ٹھہرایا ہے اور میں نے بھی اپنے کشوف میں ایسا ہی پایا ہے۔ دنیا کا عروج ترکوں کو ملا ہے۔
حضرت اقدس یہ ذکر کر رہے تھے کہ ایک یورپین صاحب بہادر اندر آئے اور ٹوپی اتار کر مجلس میں
آگے بڑھے اور بڑھتے ہی کہا۔
ایک یورپین سیاح سے گفتگو یورپین اسلام علیکم۔
جلد دوم
ان کے السلام علیکم کہنے پر مختلف خیال حاضرین مجلس کے دل
میں گزرے۔ کسی نے ترک سمجھا اور کسی نے نو مسلم ۔ صاحب موصوف کو بیٹھے ہوئے ایک منٹ ہی گزرا ہو گا
کہ خان صاحب نواب خان صاحب تحصیلدار گجرات نے پوچھا۔ آپ کہاں سے آئے ہیں؟
یورپین ۔ میں سیاح ہوں ۔
خان صاحب ۔ آپ کا وطن ؟
یورپین ۔ میں اتنی اردو نہیں جانتا اور پھر کچھ سمجھ کر بولا ۔ او۔ ہاں ، انگلینڈ ۔
اتنے میں مفتی محمد صادق صاحب آگئے ۔ حضرت اقدس کے ایما سے وہ ترجمان ہوئے اور اس طرح پر
حضرت اقدس اور یورپین نو وارد میں گفتگو ہوئی۔
حضرت ۔ آپ کہاں سے آئے ہیں؟
یورپین ۔ میں کشمیر سے گلو گیا تھا اور وہاں سے ہو کر اب یہاں آتا ہوں ۔
حضرت ۔ آپ کا اصل وطن کہاں ہے؟
یورپین ۔ انگلینڈ میں سیاح ہوں۔ اور عرب اور کربلا میں بھی گیا تھا۔ اب میں یہاں سے مصر، الجیریا، کار تیج
اور سوڈان کو جاؤں گا۔
حضرت ۔ آپ کے اس سفر کا کیا مقصد ہے؟
یورپین ۔ صرف دید، شنید ، سیاحت ۔ دید،شنید ،
حضرت ۔ کیا آپ بحیثیت کسی پادری کے سفر کرتے ہیں؟
یورپین ۔ ہرگز نہیں۔
حضرت ۔ آپ کی دلچسپی زیادہ ترکس امر کے ساتھ ہے۔ کیا مذہب کے ساتھ یا علمی امور کی طرف یا
پولیٹیکل امور کے ساتھ؟
یورپین ۔ میں صرف نظارہ عالم دیکھنا چاہتا ہوں تا کہ کسی طرح دل مضطر کو قرار ہو ۔
حضرت ۔ آخر آپ کے سفر کی کوئی غرض بھی ہے؟
یورپین ۔ کوئی مدعا نہیں۔
حضرت ۔ کیا آپ فری میسن ہیں؟
یورپین ۔ میں ان میں یقین نہیں رکھتا بلکہ میں اپنا آپ ہی بادشاہ ہوں اور آپ ہی اپنا لاج ہوں ۔ میں سب کا
دوست ہوں اور کسی کا دشمن نہیں۔
حضرت ۔ آپ کا نام کیا ہے؟
یورپین ۔ ڈی ڈی ڈکسن ۔
حضرت ۔ عیسائی فرقوں میں سے آپ کس کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں؟
یورپین ۔ میں ۔ میں کسی فرقہ کا پابند نہیں ہوں ۔ میرا اپنا مذہب خاص ہے ۔ دنیا میں ا ہے ۔ دنیا میں کوئی ایسا مذہب نہیں ہے
جس میں صداقتیں نہ ہوں ۔ میں ان سب مذاہب میں سے صداقتوں کو لے کر اپنا ایک الگ مذہب
بنا تا ہوں ۔
حضرت ۔ اگر آپ کا کوئی مذہب نہیں تو یہ مجموعہ انتخاب بھی تو ایک مذہب ہی ہونا چاہیے۔
یورپین ۔ ہاں اگر اسے مذہب کہنا چاہیے تو میرا یہی مذہب ہے کہ مختلف صداقتیں لیتا ہوں ۔
حضرت ۔ اچھا ، جو مذہب آپ نے مختلف مذاہب کی صداقتوں کو لے کر جمع کیا ہے وہ غلطیوں سے
بالکل منزہ ہے یا کوئی اور مذہب بھی ایسا آپ کے نزدیک ہے جو بالکل غلطیوں سے مبرا ہو؟
یورپین ۔ جو مذہب میں نے جمع کیا ہے وہ تعلیم یافتہ لوگوں کے لئے اچھا ہے اور وہ مسیح کی اس تمثیل کے
اصول پر ہے جو اس نے کسی مالدار آدمی کی بیان کی ہے کہ اس نے اپنے نوکروں کو کچھ روپیہ دیا۔ ان میں
سے ایک نے تو اس روپیہ کو کسی مصرف میں لگایا اور اس سے کچھ بنایا۔ دوسرے نے کچھ نہ کیا ۔ پس خدا
نے جو کچھ ہم کو دیا ہے اگر ہم اس سے کچھ بنا ئیں تو وہ خوش ہوتا ہے اور جو کچھ نہیں بنا تا اس سے ناراض
ہوتا ہے ۔
حضرت ۔ اچھا! آپ کچھ روز یہاں قیام کریں گے؟ تاکہ آپ ہمارے مذہب سے جو ہے جو ہم پیش
کرتے ہیں فائدہ اٹھائیں ۔
یورپین ۔ میں ایک دن کے بعد واپس جانا چاہتا ہوں اور زیادہ سے زیادہ کل تک ٹھہر سکتا ہوں ۔
حضرت ۔ آپ ایک ہفتہ تک نہیں ٹھہر سکتے ؟
یورپین ۔ نہیں میں نہیں ٹھہر سکتا۔ مسٹر کینڈی ڈسٹرکٹ سپر نٹنڈنٹ پولیس بٹالہ میں میرے منتظر ہوں گے۔
میں انہیں آج آنے کو کہہ آیا تھا مگر خیر کل چلا جاؤں گا۔
حضرت ۔ جب آپ کسی کے نوکر نہیں اور اپنے آپ ہی بادشاہ ہیں اور صرف نظارہ عالم کے لئے آپ
نکلے ہیں تو پھر کیوں آپ ایک ہفتہ تک نہیں ٹھہر سکتے ؟
یورپین ۔ یہ سچ ہے مگر میں نے اپنے پیش نظر کل دنیا کا دیکھنا رکھا ہے۔ اگر میں اس طرح پر ٹھہرنے لگوں تو
مجھے اندیشہ ہے کہ بہت سی دل چسپیاں مجھے ٹھہراتی جائیں گی ۔
حضرت ۔ آپ کے چہرہ سے اچھے آثار نظر آتے ہیں اور آپ سمجھ دار اور زیرک معلوم ہوتے ہیں ۔
کیا اچھا ہو کہ آپ ایک ہفتہ یہاں رہ جائیں اور ہماری باتوں کو سمجھ لیں ۔ اگر آپ کا ارادہ ہو اور آپ
پسند کریں تو صاحب کو ایک چٹھی لکھ دی جاوے۔
یورپین ۔ میں آپ کا بہت ہی مشکور ہوں اور مجھے افسوس ہے کہ میں ایک دن سے زیادہ نہیں ٹھہر سکتا۔
۱۷ رنومبر ۱۹۰۱ء کی شام
آنحضرت کے نشانات کا ظہور فرمایا کہ ہمار دعوی ہے کہ دنیامیں کوئی ایسا آدم پیشک
کرو
کہ جس کے اس قدر نشانات جن کے کروڑوں آدمی گواہ
ہوں پورے ہوئے ہوں۔ ایک سو سے زیادہ عظیم الشان پیشگوئیاں کتاب ( تریاق القلوب ) میں
درج کر دی گئی ہیں۔ جب یہ لوگ کسی کو پیش نہیں کر سکتے تو کہہ دیتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
بھی فضیلت کا دعوی کرتے ہیں ان کو اتنی خبر نہیں کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کہاں فضیلت ہوئی۔
یہ بزرگی اور عظمت تو آپ ہی کی ہوئی کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے باہر تو کوئی چیز نہیں بلکہ
اُسی کے رنگ اور اُسی کی چادر میں سے یہ ظہور نشانات کا ہو رہا ا ہو رہا ہے اور اسی کے ہاتھ پر صادر ہو رہے
ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ جو اسباب اور سامان تبلیغ اور اشاعت کے ہمیں میسر آئے ہیں اور اس زمانہ
میں جمع ہوئے ہیں وہ پہلے نہیں ہوئے اور نہ مذاہب کا اس قدر زور ہوا۔ غرض یہ نشانات اپنی نظیر نہیں
رکھتے ۔ الہی بخش کی پیش گوئیاں کیا حقیقت رکھ سکتی ہیں؟
سچے موحد ہی خدا دادقوئی سے کام لے سکتے ہیں فرمایا۔ جو ولی خدانے انسان کو دیئے ہیں ۔ ان سب سے بجز سچے موحد
کے کوئی دوسرا کام نہیں لے سکتا ۔ شیعہ ترقی نہیں کر سکتے کیونکہ وہ تو اپنی ساری کوششوں کا مُنتہا
امام حسین کو سمجھ بیٹھے۔ ان کو رولینا اور ماتم کر لینا کافی قرار دے لیا۔ ہمارے اُستاد ایک شیعہ تھے۔
گل علی شاہ اُن کا نام تھا۔ کبھی نماز نہیں پڑھا کرتے تھے۔ منہ تک نہ دھوتے تھے۔
اس پر نواب صاحب نے آپ کی تائید میں بیان کیا کہ وہ میرے والد صاحب کے بھی اُستاد تھے
اور وہاں جایا کرتے تھے۔ اور یہ واقعی سچ ہے کہ اُن کی مسجد میں غیر آباد ہوتی ہیں ۔ )
ہماری مسجد کا ایسا ہی حال تھا اور اب خدا کے فضل سے وہ آباد ہوگئی ہے۔ اور لوگ نماز پڑھنے لگے
ہیں ۔ اس پر حضرت اقدس نے نواب صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا۔
وہ کبھی کبھی آپ کے والد صاحب کا ذکر کیا کرتے تھے اور یہاں سے تین تین مہینے کی رخصت
لے کر مالیر کوٹلہ جایا کرتے تھے۔
میں نے غائبانہ بھی کئی مرتبہ ذکر کیا ہے اور میری فراست مجھے یہی بتاتی ہے ( یہ نواب صاحب کی
مسجد کے آباد ہونے اور نمازیوں کے آنے کے ذکر پر فرمایا کہ راستی کو قبول کرنا اور پھر خدا تعالیٰ کی
عظمت اور جلال سے ڈر جانا اور اُس کی طرف رجوع کرنا آپ کے اور آپ کی اولاد کے اقبال کی نشانی
ہے۔ بجز اس کے کہ انسان سچائی سے خدا کی طرف آئے خدا کسی کی پروانہیں کرتا۔ خواہ وہ کوئی ہو۔
مبارک دن ہمیشہ نیک بخت کو ملتے ہیں۔ یہ آثار صلاحیت ، تقویٰ اور خدا ترسی کے جو آپ میں پیدا