۱۸؍ نومبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
انسان خدا ہی کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ اس لئے اس کی ساری خوشیوں کی انتہا اور ساری راحتوں کی
غایت اسی میں ہو سکتی ہے کہ وہ سارے کا سارا خدا ہی کا ہو جاوے اور جو تعلق اُلوہیت اور عبودیت
میں ہونا چاہیے یا یوں کہو کہ ہے جب تک انسان اس کو مستحکم نہیں کرتا اور اسے حیر فعل میں نہیں لاتا وہ
سچی خوشحالی کو پانہیں سکتا ۔ انبیاء علیہم السلام کے آنے کی یہی غرض ہوتی ہے اور وہ اسی اہم مقصد کو لے
کر آتے ہیں کہ وہ انسان کو یہ گم شدہ متاع واپس دینا چاہتے ہیں ۔ جو عبودیت اور الوہیت کے درمیانی
رشتہ کی ہوتی ہے مگر جب انسان خدا سے دور ہٹ جاتا ہے تو وہ اپنے آپ کو اس محبت کی زنجیر سے
الگ کر لیتا ہے جو خدا اور بندہ کے درمیان ہونی چاہیے اور یہ فعل انسان کا ہوتا ہے اور اس پر خدا کا یہ
فعل ہوتا ہے کہ وہ بھی اس سے دور ہٹتا ہے اور اسی بعد کے لحاظ سے انسانی قلب پر تاریکی کا ظہور ہوتا
ہے اور جس طرح آفتاب کی طرف سے دروازہ بند کرنے پر ظلمت اور تاریکی سے کمرہ بھر جاتا ہے
اسی طرح پر خدا سے منہ پھیرنے سے اندرونہ انسانی ظلمت سے بھر نے لگتا ہے اور جوں جوں وہ دور
ہوتا جاتا ہے ظلمت بڑھتی جاتی ہے یہاں تک کہ دل بالکل سیاہ ہو جاتا ہے اور یہی ظلمت ہے جو جہنم
کہلاتی ہے کیونکہ اسی سے ایک عذاب پیدا ہوتا ہے۔ اب اس عذاب سے اگر بچنے کے لئے وہ یہ سعی
کرتا ہے کہ ان اسباب کو جو خدا تعالیٰ سے بعد اور دوری کا موجب ہوئے ہیں چھوڑ دیتا ہے تو خدا تعالیٰ
اپنے فضل کے ساتھ رجوع کرتا ہے اور جیسے کھڑکیوں کے کھول دینے سے گئی ہوئی روشنی واپس آ کر
تاریکی کو دور کر دیتی ہے اسی طرح پر سعادت کا نور جو جا تا رہا تھا وہ اسی انسان کو جو رجوع کرتا ہے پھر
دیا جاتا ہے اور وہ اس سے پورا مستفید ہونے لگتا ہے۔
اور توبہ کی یہی حقیقت ہے جس کی نظیر ہم قانون قدرت میں صاف مشاہدہ کرتے ہیں ایک بات
یہ بھی یادرکھنے کے قابل ہے کہ نبیوں کے زمانہ میں جو قوموں پر عذاب آتے ہیں جیسے لوط کی قوم پر
یا یہودیوں کو بخت نصر یا طبیطس رومی کے ذریعہ تباہ کیا گیا تو ان عذابوں کا موجب محض اختلاف
نہیں ہوتا بلکہ ان کے عذابوں اور دکھوں کا موجب وہ شرارتیں اور شوخیاں اور تکلیفیں ہوتی ہیں
جو وہ نبیوں سے کرتے اور انہیں پہنچاتے ہیں آخر ان کی شرارتیں ان پر ہی لوٹ کر پڑتی ہیں اور
انہیں تباہ اور ہلاک کر دیتی ہیں جس طرح پر سیاست اور ملک داری کے اصولوں کی تہ میں یہ بات
رکھی ہوئی ہے کہ امن عامہ میں خلل انداز ہونے والوں کو وہ چور ہوں یا ڈا کو باغی ہوں یا کسی اور جرم
کے مجرم محض اس لئے سزا دی جاتی ہے تا آئندہ کے لئے امن ہو اور دوسروں کو اس سے عبرت ۔
اسی طرح پر خدا تعالیٰ نے یہ قانون رکھا ہوا ہے کہ وہ شریروں اور سرکشوں کو جو اس کے حدود اور
اوامر کی پروا نہیں کرتے سزا دیتا ہے تا کہ حد سے نہ بڑھ جائیں ۔ جنہوں نے حد سے بڑھنا چاہا
خدا نے وہیں انہیں تنبیہ کی۔ اور یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ یہ سزا اور تنبیہ اس شخص کے لئے بھی جسے دی
جاتی ہے اور دوسروں کے واسطے بھی جو عبرت کی نگاہ سے اسے دیکھتے ہیں بطور رحمت ہے کیونکہ اگر
سزا نہ دی جاتی تو امن اٹھ جاتا اور انجام کا نتیجہ بہت ہی برا ہوتا۔ قانون قدرت پر نظر کرو اس سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ فطرت انسانی میں یہ بات رکھی ہوئی ہے اور اس فطرتی نقش ہی کی بنا پر
قرآن نے یہ فرمایا ہے وَ لَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيُوةٌ يَأْولِي الْأَلْبَابِ (البقرۃ: ۱۸۰) یعنی تمہارے
تمدن کے قیام کے لئے قصاص کا ہونا ضروری ہے اگر افعال کے کچھ نتائج ہی نہیں ہوتے تو وہ
افعال کیا ہوتے ؟ اور ان سے کیا غرض مقصود ہوتی ؟ غرض ضروری اور واقعی طور پر یہ سزائیں نہیں
ہیں جو یہاں دی جاتی ہیں بلکہ یہ ایک ظل ہیں اصل سزاؤں کا اور ان کی غرض ہے عبرت ۔
دوسرے عالم کے مقاصد اور ہیں اور وہ بالاتر اور بالاتر ہیں وہاں تو مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًا
يرة (الزلزال : 9) کا انعکاسی نمونہ لوگ دیکھ لیں گے اور انسان کو اپنے مخفی در مخفی گناہوں اور عزیمتوں کی
سزا بھگتنی پڑے گی۔ دنیا اور آخرت کی سزاؤں میں ایک بڑا فرق یہ ہے کہ دنیا کی سزائیں امر
قائم
کرنے اور عبرت کے لئے ہیں اور آخرت کی سزائیں افعال انسانی کے آخری اور انتہائی نتائج ہیں
وہاں اسے سزا ضرور ملنی ٹھہری کیونکہ اس نے زہر کھائی ہوئی ہے اور یہ ممکن نہیں کہ بدوں تریاق وہ اس
زہر کے اثر سے محفوظ رہ سکے ۔ عاقبت کی سزا اپنے اندر ایک فلسفیانہ حقیقت رکھتی ہے جس کو کوئی مذہب
بجز اسلام کے کامل طور پر بیان نہیں کر سکا۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ
أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَى وَأَضَلُّ سَبِيلًا (بنی اسراءيل: ۷۳) یعنی جو شخص اس جہان میں اندھا
ہو وہ اس دوسرے جہان میں بھی اندھا ہی ہو گا بلکہ اندھوں سے بھی بدتر ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا
ہے کہ خدا تعالیٰ کو دیکھنے کی آنکھیں اور اس کے دریافت کرنے کے حواس اسی جہان سے انسان اپنے
ساتھ لے جاتا ہے جو یہاں ان حواس کو نہیں پاتا وہاں وہ ان حواس سے بہرہ ور نہیں ہو گا یہ ایک دقیق
راز ہے جس کو عام لوگ سمجھ بھی نہیں سکتے اگر اس کے یہ معنی نہیں تو یہ تو پھر بالکل غلط ہے کہ اندھے
اس جہان میں بھی اندھے ہوں گے اصل بات یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کو بغیر کسی غلطی کے پہچاننا اور
اسی دنیا میں صحیح طور پر اس کی صفات و اسماء کی معرفت حاصل کرنا آئندہ کی تمام راحتوں اور روشنیوں کی
کلید ہے اور یہ آیت اس امر کی طرف صاف اشارہ کر رہی ہے کہ اسی دنیا سے ہم عذاب اپنے ساتھ
لے جاتے ہیں اور اس دنیا کی کورانہ زیست اور نا پاک افعال ہی اس دوسرے عالم میں عذاب جہنم کی
صورت میں نمودار ہو جائیں گے اور وہ کوئی نئی بات نہ ہوں گے۔
جیسے ایک شخص گھر کے دروازے بند کر لینے سے روشنی سے محروم ہو جاتا ہے اور تازہ اور
زندگی بخش ہوا اسے نہیں مل سکتی یا کسی زہر کھا لینے سے اس کی زندگی باقی نہیں رہ سکتی اسی طرح پر جب
ایک آدمی خدا کی طرف سے ہٹتا ہے اور گناہ کرتا ہے تو وہ ایک ظلمت کے نیچے آکر عذاب میں مبتلا ہو
جاتا ہے۔ گناہ اصل میں جناح تھا جس کے معنے میل کرنے اور اصل مرکز سے ہٹ جانے کے ہیں
پس جب انسان خدا سے اعراض کرتا ہے اور اس کے نور کے مقابل سے ہٹ جاتا ہے اور اس روشنی
سے دور ہو جاتا ہے جو صرف خدا کی طرف سے اترتی اور دلوں پر نازل ہوتی ہے تو وہ ایک تاریکی
میں مبتلا ہوتا ہے جو اس کے لئے عذاب کا موجب ہو جاتی ہے پھر جس قسم کا یہ اعراض ہو اسی قسم کا کے کا یہ ہواس کا
عذاب اسے دکھ دیتا ہے لیکن اگر انسان پھر اس مرکز کی طرف آنا چاہے اور اپنے آپ کو اس مقام پر
پہنچاوے جو الہی روشنی کے پڑنے کا مقام ہے تو وہ پھر اس گمشدہ نور کو پالیتا ہے کیونکہ جیسے دنیا میں ہم
دیکھتے ہیں کہ اپنے کمرہ میں روشنی کو ایسے وقت پاسکتے ہیں جب اس کی کھڑکیاں کھول دیں ویسے ہی
روحانی نظام میں مرکز اصلی کی طرف بازگشت کرنا ہی راحت کا موجب ہو سکتا ہے اور اس دکھ درد سے
بچاتا ہے جو اس مرکز کو چھوڑ نے سے پیدا ہوا تھا اسی کا نام تو بہ ہے اور یہی ظلمت جو اس طرح پر پیدا
ہوتی ہے ضلالت اور جہنم کہلاتی ہے اور مرکز اصلی کی طرف رجوع کرنا جو راحت پیدا کرتا ہے جنت سے
تعبیر ہوتا ہے اور گناہ سے ہٹ کر پھر نیکی کی طرف آنا جس سے اللہ تعالیٰ خوش ہو جاوے اس بدی کا
کفارہ ہو کر اسے دور کر دیتا ہے اور اس کے نتائج کو بھی سلب کر دیتا ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے
إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ ( ہود : ۱۱۵) یعنی نیکیاں بدیوں کو زائل کر دیتی ہیں چونکہ بدی میں
ہلاکت کی زہر ہے اور نیکی میں زندگی کا تریاق اس لئے بدی کے زہر کو دور کرنے کا ذریعہ نیکی ہی ہے۔
یا اسی کو ہم یوں کہہ سکتے ہیں عذاب راحت کی نفی کا نام ہے اور نجات راحت اور خوشحالی کے حصول
کا نام ہے اسی طرح پر جیسے بیماری اس حالت کا نام ہے جب حالت بدن مجری طبیعت پر نہ رہے۔
اور صحت وہ حالت ہے کہ امور طبیعہ اپنی اصل حالت پر قائم ہوں اور جیسے کسی ہاتھ پاؤں یا کسی عضو
کے اپنے مقام خاص سے ذرا ادھر ادھر کھسک جانے سے درد شروع ہو جاتا ہے اور وہ عضو نکما ہو جاتا
ہے اور اگر چندے اسی حالت پر رہے تو پھر نہ خود بالکل بیکار ہو جاتا ہے بلکہ دوسرے اعضاء پر بھی
اپنا برا اثر ڈالنے لگتا ہے ۔ بعینہ یہی حالت روحانی ہے کہ جب انسان خدا تعالیٰ کے سامنے سے جو
اس کی زندگی کا اصل موجب اور مایۂ حیات ہے ہٹ جاتا ہے اور فطرتی دین کو چھوڑ بیٹھتا ہے تو
عذاب شروع ہو جاتا ہے اور اگر قلب مردہ نہ ہو گیا ہو اور اس میں احساس کا مادہ باقی ہو تو وہ اس عذاب
کو خوب محسوس کرتا ہے اور اگر اس بگڑی ہوئی حالت کی اصلاح نہ کی جاوے تو اندیشہ ہوتا ہے کہ پھر
ساری روحانی قوتیں رفتہ رفتہ نکمی اور بیکار ہو جائیں اور ایک شدید عذاب شروع ہو جاوے۔
پس اب کیسی صفائی کے ساتھ یہ امر سمجھ میں آجاتا ہے کہ کوئی عذاب باہر سے نہیں آتا بلکہ خود انسان باہر سے با
کے اندر ہی سے نکلتا ہے ۔ ہم کو اس سے انکار نہیں کہ عذاب خدا کا فعل ہے۔ بے شک اسی کا فعل
ہے مگر اسی طرح جیسے کوئی زہر کھائے تو خدا اسے ہلاک کر دے۔ پس خدا کا فعل انسان کے
اپنے فعل کے بعد ہوتا ہے۔ اسی کی طرف اللہ جلشانہ اشارہ فرماتا ہے نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ الَّتِي
تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ ( الهمزة : ۷، ۸ ) یعنی خدا کا عذاب وہ آگ ہے جس کو خدا بھڑکا تا ہے اور اس کا
شعلہ انسان کے دل ہی سے اٹھتا ہے۔ اس کا مطلب صاف لفظوں میں یہی ہے کہ عذاب کا اصل بیچ
اپنے وجود ہی کی ناپا کی ہے جو عذاب کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔
اسی طرح بہشت کی راحت کا اصل سرچشمہ بھی انسان کے اس
بہشت کی نعماء کی حقیقت اپنے کی اپنے ہی افعال ہیں ۔ اگر وہ فطرتی دین کو نہیں چھوڑتا، اگر وہ
مرکز اعتدال سے اِدھر اُدھر نہیں ہٹتا اور عبودیت الوہیت کے محاذ میں پڑی ہوئی اس کے انوار سے
حصہ لے رہی ہے تو پھر یہ اس عضو صحیح کی طرح ہے جو مقام سے ہٹ نہیں گیا اور برابر اس کام کو دے
رہا ہے جس کے لئے خدا نے اس کو پیدا کیا ہے اور اسے کچھ بھی درد نہیں بلکہ راحت ہے۔
قرآن شریف میں فرمایا ہے وَ بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ
تَحْتِهَا الأَنْهرُ ( البقرة : ۲۶) یعنی جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کرتے ہیں ان کو خوشخبری دے دو
کہ وہ ان باغوں کے وارث ہیں جن کے نیچے ندیاں بہہ رہی ہیں ۔ اس آیت میں ایمان کو اللہ تعالیٰ نے
باغ سے مثال دی ہے اور اعمال صالحہ کو نہروں سے جو رشتہ اور تعلق نہر جاربہ نہر جاریہ اور درخت میں ہے وہی
رشتہ اور تعلق اعمال صالحہ کو ایمان سے ہے پس جیسے کوئی باغ ممکن ہی نہیں کہ پانی کے بدوں سرسبز اور
شمر دار ہو سکے اسی طرح پر کوئی ایمان جس کے ساتھ اعمال صالحہ نہ ہوں مفید اور کارگر نہیں ہو سکتا۔ پس
بہشت کیا ہے وہ ایمان اور اعمال ہی کے مجسم نظارے ہیں وہ بھی دوزخ کی طرح کوئی خارجی چیز نہیں
ہے بلکہ انسان کا بہشت بھی اس کے اندر ہی سے نکلتا ہے ۔ یاد رکھو کہ اس جگہ پر جو راحتیں ملتی ہیں وہ
وہی پاک نفس ہوتا ہے جو دنیا میں بنایا جاتا ہے۔ پاک ایمان پودہ سے مماثلت رکھتا ہے اور اچھے اچھے
اعمال اخلاق فاضلہ یہ اس پودہ کی آبپاشی کے لئے بطور نہروں کے ہیں جو اس کی سرسبزی اور شادابی کو
بحال رکھتے ہیں۔ اس دنیا میں تو یہ ایسے ہیں جیسے خواب میں دیکھے جاتے ہیں مگر اس عالم میں محسوس اور
مشاہد ہوں گے۔
یہی وجہ ہے کہ لکھا ہے کہ جب بہشتی ان انعامات سے بہرہ ور ہوں گے تو یہ کہیں گے ھذا الَّذِی
رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَاتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا ( البقرة : ۲۶) اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ دنیا میں جو دودھ یا شہد یا
انگور، اناروغیرہ چیزیں ہم کھاتے پیتے ہیں وہی وہاں ملیں گی نہیں وہ چیزیں اپنی نوعیت اور حالت کے
لحاظ سے بالکل اور کی اور ہوں گی ہاں صرف نام کا اشتراک پایا جاتا ہے۔ اور اگر چہ ان تمام نعمتوں کا
نقشہ جسمانی طور پر دکھایا گیا ہے مگر ساتھ ہی ساتھ بتا دیا گیا ہے کہ وہ چیزیں روح کو روشن کرتی ہیں اور
خدا کی معرفت پیدا کرنے والی ہیں ان کا سر چشمہ روح اور راستی ہے۔ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ سے یہ مراد لینا کہ
وہ دنیا کی جسمانی نعمتیں ہیں بالکل غلط ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کا منشا اس آیت میں یہ ہے کہ جن مومنوں نے
اعمال صالحہ کئے انہوں نے اپنے ہاتھ سے ایک بہشت بنایا جس کا پھل وہ اس دوسری زندگی میں بھی
کھائیں گے اور وہ پھل چونکہ روحانی طور پر دنیا میں بھی کھا چکے ہوں گے اس لئے اس عالم میں اس کو
پہچان لیں گے اور کہیں گے کہ یہ تو وہی پھل معلوم ہوتے ہیں اور یہ وہی روحانی ترقیاں ہوتی ہیں جو دنیا
میں کی ہوتی ہیں اس لئے وہ عابد و عارف ان کو پہچان لیں گے۔
میں پھر صاف کر کے کہنا چاہتا ہوں کہ جہنم اور بہشت میں ایک فلسفہ ہے جس کا ربط باہم اسی
طرح پر قائم ہوتا ہے جو میں نے ابھی بتایا ہے مگر اس بات کو کبھی بھی بھولنا نہیں چاہیے کہ دنیا کی سزائیں
تنبیہ اور عبرت کے لئے انتظامی رنگ کی حیثیت سے ہیں ۔
سیاست اور رحمت دونوں باہم ایک رشتہ رکھتی ہیں اور اسی رشتہ کے اطلال یہ سزائیں اور جزائیں
ہیں۔ انسانی افعال اور اعمال اسی طرح پر محفوظ اور بند ہوتے جاتے ہیں جیسے فونوگراف میں آواز بند
کی جاتی ہے جب تک انسان عارف نہ ہو اس سلسلہ پر غور کر کے کوئی لذت اور فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
معرفت کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ اول خدا شناس ہو اور خدا شناسی حاصل نہیں ہوتی
جب تک کسی خدا نما انسان کی مجلس میں صدق نیت اور اخلاص کے ساتھ ایک کافی مدت تک نہ رہے۔
اس کے بعد وہ اس سلسلہ کو جو جزاوسزا کا اور دنیا اور عقبیٰ کا ہے بڑی سہولت کے ساتھ سمجھ لے گا۔ اس بیان
پر غور کرنے سے یہ بھی صاف معلوم ہوتا ہے کہ دوزخ اور بہشت کی فلاسفی جو قرآن شریف نے بیان فرمائی
ہے وہ کسی اور کتاب نے نہیں بتائی اور قرآن شریف کے مطالعہ سے یہ امر بھی کھل جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ یہ
نے اس کو تدریجاً بیان فرمایا ہے مگر یہ راز ان پر ہی کھلتا ہے جو خدا تعالیٰ کی راہ میں مجاہدہ کرتے ہیں اور
پاک نفس لے کر سوچتے ہیں کیونکہ کوئی عمدہ بات بدوں تکلیف کے نہیں ملتی ہے۔ یہ کہنا کہ ہر شخص اس راز
پر کیوں اطلاع نہیں پاتا میں کہتا ہوں کہ دیکھو! ہمارے حواس کے کام الگ الگ ہیں مثلاً آنکھ دیکھ سکتی
ہے زبان چکھ سکتی ہے اور بول سکتی ہے کان سن سکتے ہیں گویا ہر ایک حواس میں سے اپنے اپنے فرائض
اور قوت کے ذمہ دار ہیں۔ یہ کبھی نہیں ہو سکتا ہے کہ کان کے پاس مصری کی ڈلی رکھ دی جاوے اور وہ اس کا
ذائقہ بتا دے اور آنکھ خارجی آوازیں سن لے یا زبان دیکھ لے پس اسی طرح پر خدا تعالیٰ کی
معرفت کے دقیق اسرار کو معلوم کرنے کے واسطے خاص قوی ہیں وہی ان پر اطلاع دے سکتے ہیں
اور یہ قومی دیئے تو سب کو گئے ہیں لیکن ان سے کام لینے والے بہت تھوڑے ہیں۔ ظن کا کوئی قومی اثر
نہیں ہو سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ فلاسفروں کی ایمانی حالت بہت ہی کمزور ہوتی ہے اور وہ ظنیات سے آگے
نہیں بڑھتے ۔ افلاطون جو بڑا مدبر اور دانش مند سمجھا جاتا تھا جب مرنے لگا تو اس نے یہی کہا کہ فلاں بت پر
اس کے لئے ایک مرغ چڑھا دینا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کیسا کمزور ایمان تھا توحید پر قائم نہ ہوا۔ نا۔اس
ا
صحبت صالحین پس وہ عظیم الشان ذریعہ جس سے ایک چھکتا ہوا یقین حاصل ہو اور خدا تعالیٰ
پر بصیرت کے ساتھ ایمان قائم ہو ایک ہی ہے کہ انسان ان لوگوں کی صحبت
اختیار کرے جو خدا تعالیٰ کے وجود پر زندہ شہادت دینے والے ہوں خود جنہوں نے اس سے سن لیا
ہے کہ وہ ایک قادر مطلق اور عالم الغیب تمام صفات کا ملہ سے موصوف خدا ہے۔
ابتدا میں جب انسان ایسے لوگوں کی صحبت میں جاتا ہے تو اس کی باتیں بالکل انوکھی اور نرالی
معلوم ہوتی ہیں وہ بہت کم دل میں جاتی ہیں گو دل ان کی طرف کھنچا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اندر کی
گندگیوں اور ناپاکیوں سے ان معرفت کی باتوں کی ایک جنگ شروع ہو جاتی ہے جو کچھ گرد و غبار دل
پر بیٹھا ہوتا ہے صادق کی باتیں ان کو دور کر کے اسے جلا دینا چاہتی ہے تا اس میں یقین کی قوت پیدا ہو
جیسے جب کبھی کسی آدمی کو مسہل دیا جاتا ہے تو دست آور دوائی پیٹ میں جا کر ایک گڑ گڑاہٹ سی پیدا کر
دیتی ہے اور تمام مواد رڈ یہ اور فاسدہ کو حرکت اور جوش دے کر باہر نکالتی ہیں اسی طرح پر صادق ان
ظنیات کو دور کرنا چاہتا ہے اور سچے علوم اور اعتقاد صحیحہ کی معرفت کرانی چاہتا ہے اور وہ باتیں اس دل کو
جس نے بہت بڑا زمانہ ایک اور ہی دنیا میں بسر کیا ہوا ہوتا ہے ناگوار اور نا قابل عمل معلوم ہوتی ہیں
لیکن آخر سچائی غالب آجاتی ہے اور باطل پرستی کی قوتیں مر جاتی ہیں اور حق پرستی کی قوتیں نشو و نما پانے
لگتی ہیں۔ پس میں اس نور کو لے کر آیا ہوں اور دنیا میں قوت یقین کو پیدا کرنا چاہتا ہوں اور اس قوت کا
پیدا ہونا صرف الفاظ اور باتوں سے نہیں ہو سکتا بلکہ یہ ان نشانات سے نشو و نما پاتی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی
مقتدرانہ طاقت سے صادقوں کے ہاتھ پر ظہور پاتے ہیں ۔
میرا مدعا یہی ہوتا ہے کہ دوسری کلام نہ کروں جب تک ایک امر سننے والے کے ذہ کے ذہن نشین نہ کر
لوں اور سننے والا فیصلہ نہ کر لے کہ اس بات کو اس نے سمجھ لیا ہے یا اس پر کوئی اعتراض کرے۔
کیونکہ سوال کرنا بھی ایک قسم کا علم پیدا کرنا ہوتا ہے السُّؤَالُ نِصْفُ چی معرفت کیا ہے العلیم مشہور ہے پس میں اس کو بھی غنیمت سمجھتا ہوں کہ کسی کے دل میں
امر حق کے متعلق سوال کرنے کی تحریک پیدا ہو جاوے۔
یقیناً یا درکھو کہ سچی معرفت ہر ایک طالب حق کو جو مستقل مزاجی سے اس راہ میں قدم رکھتا ہے مل
سکتی ہے۔ یہ کسی کے لئے خاص نہیں ہے ہاں یہ سچ ہے کہ جو غفلت کرتا ہے اور صدق نیت سے اس کی
جستجو نہیں کرتا اس کا کوئی حصہ نہیں ہے ورنہ خدا تعالیٰ تو ہر ایک انسان کو اپنی معرفت کے رنگ سے
رنگین کرنا چاہتا ہے کیونکہ انسان کو خدا نے اپنی صورت پر پیدا کیا ہے اور اسی لئے فرمایا ہے وَ الَّذِینَ
جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت : ٧٠)
جن لوگوں نے ایک عورت کے بچے کو یا یوں کہو کہ انسان کو خدا بنایا ہے انہوں نے نہ خدا کو سمجھا ہے بچے
اور نہ انسان ہی کی حقیقت پر غور کی ہے۔ انسان کیا ہے؟ وہ گویا کل مخلوقات الہیہ کی ایک مجموعی صورت
ہے جس قدر مخلوق دنیا میں جیسے بھیڑ بکری وغیرہ موجود ہے یہ سب انسانی قومی کی انفرادی صورتیں ہیں۔
جیسے ایک مصنف جب کوئی کتاب لکھنی چاہتا ہے تو پہلے متفرق نوٹ ہوتے ہیں پھر ان کو ترتیب
دے کر ایک کتاب کی صورت میں لے آتا ہے اسی طرح پر کل مخلوقات انسانی قومی کے خاکے ہیں گویا
یہ عملی صورت بتاتی ہے کہ انسان اعلیٰ قومی لے کر آیا ہے پس عیسائی مذہب انسانی قومی کی توہین کرتا ہے
الحکم جلد ۶ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۲ صفحه ۳ تا ۶
اور ان کی تکمیل اور نشوونما کے لئے ایک خطرناک روک پیدا کر دیتا ہے جب کہ وہ انسان کو خدا بنا کر
اس کے خون پر نجات کا انحصار رکھ دیتا ہے۔
پس میں جو بات آپ کو پہنچانا چاہتا تھا وہ یہی ہے کہ میں انسان کو گناہ سے بچنے کا حقیقی ذریعہ
بتاتا ہوں اور خدا تعالیٰ پر سچا ایمان پیدا کرنے کی راہ دکھاتا ہوں یہی میرا مقصد ہے جس کو لے کر
میں دنیا میں آیا ہوں ۔ میری دلی خواہش ہے کہ آپ اس کو سمجھ لیں اور خوب غور سے سمجھ لیں تا کہ جہاں
کہیں آپ جائیں اور اپنے دوستوں میں بیٹھ کر اپنے سفر کے عجائبات سنائیں وہاں ان کو یہ باتیں بھی
بتائیں جو میں نے آپ کو سنائی ہیں ۔
مسٹر ڈکسن۔ میں نے آپ کا مدعا خوب سمجھ لیا ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جہاں کہیں میں جاؤں گا
میں یوروپین لوگوں میں اس کا تذکرہ کروں گا ۔
حضرت اقدس ۔ ہم نے تو آپ کا چہرہ دیکھ کر ہی سمجھ لیا تھا کہ آپ میں انصاف ہے ہماری دلی
آرزو یہی تھی کہ آپ کچھ دنوں ہمارے پاس رہ جاتے تا کہ ہمیں پورا موقع ملتا کہ اپنے اصول آپ
کو سمجھائیں اور آپ کو بھی غور کرنے اور بار بار پوچھنے کا موقع ملتا مگر تا ہم ہم امید کرتے ہیں کہ آپ
کی غور کرنے والی طبیعت ضرور کچھ نہ کچھ فائدہ اٹھائے گی ۔ انسان کے اعلیٰ درجہ کے اخلاق کا نمونہ
یہی ہے کہ وہ راستی کے قبول کرنے کے لئے ہر وقت طیار رہے بہت سے امور ایسے ہوتے ہیں کہ
انسان محض ماں باپ کی تقلید کی وجہ سے باوجود یکہ ان میں صریح نقص دیکھتا ہے نہیں چھوڑتا۔ لیکن
جو شخص سچے اخلاق اور اخلاقی جرات سے حصہ رکھتا ہے وہ ان باتوں کی کچھ پروانہیں کرتا وہ صرف
راستی کا خواہش مند ہوتا ہے۔
بچپن میں دو قو تیں بڑی تیز ہوتی ہیں اوّل ہر ایک چیز اندر چلی جاتی ہے دوم خوب یا د رہتی
ہے۔ بچہ کبھی دلائل نہیں پوچھتا کہ کیوں یہ بات ہے مگر اصل شجاعت یہی ہے کہ ان باتوں کو جو شیر مادر
کی طرح پیتا ہے جب اسے معلوم ہو جاوے کہ ان میں حقیقت اور معرفت کا رنگ اور قوت نہیں ہے
تو انہیں چھوڑنے کے لئے فی الفور طیار ہو جاوے۔ تمام قومی کا بادشاہ انصاف ہے اگر یہ قوت ہی
انسان میں مفقود ہے تو پھر سب سے محروم ہونا پڑتا ہے۔ انسان دنیا میں اس لئے نہیں آیا کہ وہ
باطل کا ذخیرہ جمع کرے بلکہ اسے حقیقت شناس اور حق پرست ہونا چاہیے۔ دنیا میں چونکہ باطل بھی
ہے اور کچھ تعجب نہیں کہ باطل پرست اسے سچ سے بھی زیادہ چمکدار دکھانا چاہیں مگر دانش مند کو دھوکا
نہیں کھانا چاہیے اس کو لازم ہے کہ سچائی کو پورے طور پر پر کھے اور پھر قبول کرے۔
میرے نزدیک عام مذاہب کا اس وقت یہ حال ہے کہ گویا کل مذاہب کا یہ حال ہے کہ گویا کل مذاہب کا ایک میدان لگا ہوا ہے
۔
اور ہر ایک بجائے خود کوشش کرتا ہے کہ اپنے مذہب کو سچا دکھائے مگر میں کہتا ہوں کہ روحانیت کو دیکھو
کہ کس میں ہے اور تائیدی نشان کون اپنے ساتھ رکھتا ہے اور کون سا مذہب ہے جو گناہ کے کیڑے کو
ہلاک کرنے کی قوت رکھتا ہے۔ میں آپ کو اپنے تجربہ کی بنا پر کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی سچی معرفت جس
کی گرمی سے گناہ کا کیڑا ہلاک ہوتا ہے اسلام میں ملتی ہے اور یہ کبھی نہیں ہو سکتا ہے کہ کسی کے خون سے
اس کیڑے کو موت آوے بلکہ خون پڑ کر تو اور بھی کیڑے پیدا کرے گا اس لئے خون گناہوں کی معافی
کا ذریعہ ہرگز نہیں ہے۔ نجات اور پاکیزگی کی سچی اصل وہی ہے جو میں نے آپ کو بتائی ہے اور ساری
دنیا کو چاہیے کہ اسی کو تلاش کریں ۔
اس تقریر کے ختم کرتے کرتے نہر کا پل جو قادیان سے ۴ رمیل کے قریب ہے آپہنچا۔ یہاں پہنچ کر
مسٹر ڈکسن حضرت سے رخصت ہو کر بٹالہ کو چلا گیا اور حضرت اقدس واپس تشریف فرما ہوئے ۔ (ایڈیٹر )
سیر سے واپسی پر حضرت اقدس نے نواب صاحب کو خطاب کر کے فرمایا۔
یام تبلیغ میں سنتا رہتا ہوں کہ آپ اپنے اعزہ کو وقتا فوقتا تبلیغ کرتے رہتے ہیں۔ یہ بہت ہی عمدہ
اعرہ کو تبلیغ
بات ہے۔ ہر وقت انسان کو ایسی فکر کرنی چاہیے کہ جس طرح ممکن ہو عورتوں اور
اور مردوں کو اس امر الہی سے اطلاع کر دیوے۔ حدیث میں آیا ہے کہ اپنے قبیلہ کا شیخ اسی طرح
سوال کیا جائے گا جیسے کسی قوم کا نبی ۔ غرض جو موقع مل سکے اسے کھونا نہیں چاہیے۔ زندگی کا کچھ اعتبار
نہیں ہوتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب وَ انْذِرُ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ (الشعراء:۲۱۵) آء:۲۱۵) کا حکم ہوا
الحکم جلد ۶ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۲ صفحه ۳
تو آپ نے نام بنام سب کو خدا کا پیغام پہنچا دیا۔ ایسا ہی میں نے بھی کئی مرتبہ عورتوں اور مردوں کو
مختلف موقعوں پر تبلیغ کی ہے اور اب بھی کبھی گھر میں وعظ سنایا کرتا ہوں ۔
میں نے ارادہ کیا تھا کہ عورتوں کے لئے ایک قصہ کے پیرا یہ میں سوال وجواب کے طور پر
سارے مسائل آسان عبارت میں بیان کیے جاویں مگر مجھے اس قدر فرصت نہیں ہو سکتی ۔ کوئی اور
صاحب اگر لکھیں تو عورتوں کو فائدہ پہنچ جاوے۔
فضول خرچی فرمایا۔ امرا بہت سے فضول خرچ رکھتے ہیں جس سے آخر کو نہیں بہت نقصان
اُٹھانا پڑتا ہے۔ اگر وہ اعتدال کے ساتھ اپنی زندگی بسر کریں تو کچھ حرج
نہیں ہے۔ سود کی بلا نے مسلمانوں کو بہت کمزور کر دیا ہے۔ یہ بکے شود در شود لے کر آخر ساری
جائیدادوں پر قبضہ کر لیتے ہیں ۔
کثرت ازدواج کی اسلامی بنا فرمایا کہ اگرچہ عورت بجائے خود پند نیں کرتی کہ کوئی اور اس کی سوت آوے مگر اسلام نے جس اصول پر
کثرت ازدواج کو رکھا ہے وہ تقویٰ کی بنا پر ہے۔ بعض اوقات اولاد نہیں ہوتی اور بقائے نوع کا
خیال انسان میں ایک فطرتی تقاضا ہے اس لئے دوسری شادی کرنے میں کوئی عیب نہیں ہوتا۔ بعض
اوقات پہلی بیوی کسی خطر ناک مرض میں مبتلا ہو جاتی ہے اور بہت سے اسباب اس قسم کے ہوتے
ہیں ۔ پس اگر عورتوں کو پورے طور پر خدا تعالیٰ کے احکام سے اطلاع دی جاوے اور انہیں آگاہ کیا
جاوے تو وہ خود بھی دوسری شادی کی ضرورت پیش آنے پر ساعی ہوتی ہیں ۔
۔
فرمایا۔ رات میں نے ایک رؤیا دیکھی ہے یعنی ۱۷ رنومبر کی رات کو جس کی صبح کو
ایک رویا ۱۸ نومبر تھی اور وہ رویا یہ ہے۔ میں نے دیکھا کہ ایک سپاہی وارنٹ لے کر آیا ہے
اور اس نے میرے ہاتھ پر ایک رسی سی پیٹی ہے تو میں اسے کہہ رہا ہوں کہ یہ کیا ہے۔ مجھے تو اس سے
ایک لذت اور سرور آ رہا ہے۔ وہ لذت ایسی ہے کہ میں اسے بیان نہیں کر سکتا۔ پھر اسی اثنا میں
میرے ہاتھ میں معاً ایک پروانہ دیا گیا ہے کسی نے کہا کہ یہ اعلیٰ عدالت سے آیا ہے۔ وہ پروانہ بہت