۱۹؍ نومبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہی خوش خط لکھا ہوا تھا اور میرے بھائی مرزا غلام قادر صاحب مرحوم کا لکھا ہوا تھا۔ میں نے اس
پروانہ کو جب پڑھا تو اس میں لکھا ہوا تھا ۔ عدالت عالیہ نے اسے بری کیا ہے۔“
فرمایا۔ اس سے پہلے کئی دن ہوئے یہ الہام ہوا تھا۔ رَشَنَ الْخَبَرُ (رشن نا خواندہ مہمان کو کہتے ہیں )
۱۹ نومبر ۱۹۰۱ء
فرمایا کہ تعجب کی بات ہے یہ لوگ اسے دعوی جدید کہتے ختم نبوت کا منکر کون ہے؟ ہیں۔ براہین میں ایسے الہامات موجود ہیں جن میں نبی یا
رسول کا لفظ آیا ہے۔ چنانچہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى اور جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ
وغیرہ ان پر غور نہیں کرتے اور پھر افسوس یہ نہیں سمجھتے کہ ختم نبوت کی مہر مسیح اسرائیلی کے آنے سے ٹوٹتی
ہے یا خود محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے۔ ختم نبوت کا انکار وہ لوگ کرتے ہیں جو مسیح اسرائیلی کو
آسمان سے اتارتے ہیں اور ہمارے نزدیک تو کوئی دوسرا آیا ہی نہیں نہ نیا نبی نہ پرانا نبی بلکہ خود
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی چادر دوسرے کو پہنائی گئی ہے اور وہ خود ہی آئے ہیں۔ کیا اگر ایک
شیشہ میں حافظ صاحب اپنی تصویر دیکھیں تو کیا عورتوں کو پردہ کر لینا چاہیے کہ یہ کون غیر محرم گھس آیا۔
آپ ان کو خوب مفصل اور واضح خط لکھیں ۔
حقیقت و استعاره
پھر فرمایا۔ انبیاء علیہم السلام کے آنے کے وقت لوگوں کے حالات دو قسم
کے ہوتے ہیں۔ وہ استعارات کو حقیقت پر محمول کرنا چاہتے ہیں اور حقیقت
کو استعارہ بنانا چاہتے ہیں۔ یہی مصیبت اب ان کو پیش آئی ہے۔ یہ کوئی ایسا دجال دیکھنا چاہتے ہیں
جس کی آنکھ در حقیقت باہر نکلی ہوئی ہو اور پورے ستر گز کا اس کا گدھا ہو اور آسمان سے حضرت عیسیٰ
کبوتر کی طرح منڈلاتے ہوئے اتریں۔ یہ کبھی ہونا ہی نہ تھا۔ یہودیوں کو بھی حضرت عیسی علیہ السلام
کے وقت یہی مصیبت پیش آئی۔ وہ یہی سمجھے بیٹھے تھے کہ مسیح سے پہلے جیسا کہ ملا کی نبی کی کتاب میں
لکھا ہے آسمان سے ایلیا اترے گا چنانچہ جب مسیح آیا تو انہوں نے یہی اعتراض کیا مگر مسیح نے ان کو
جواب میں یہی کہا کہ ایلیا آچکا اور وہ یہی یحیی بن زکریا ہے ۔ یہودی سمجھتے تھے کہ خود ایلیا آئے گا
اس لئے وہ منکر ہو گئے ۔ چنانچہ ایک یہودی کی کتاب میں نے منگوائی تھی ۔ اس میں وہ صاف لکھتا ہے
۔
کہ اگر خدا تعالیٰ ہم سے مؤاخذہ کرے گا تو ہم ملا کی نبی کی کتاب کھول کر رکھ دیں گے کہ اس میں تو
صاف لکھا ہوا ہے کہ ایلیا پہلے آسمان سے آئے گا۔ یہ کہاں لکھا ہے کہ وہ بیٹی ہی ہوگا ۔ اب ہمارا دعوی تو
خود حضرت مسیح کی ہائیکورٹ سے فیصلہ ہو گیا کہ جس کے دوبارہ آنے کا وعدہ ہوتا ہے۔ اس کی آمد ثانی کا
یہ رنگ ہوتا ہے کہ اس کی خُو بو اور خواص پر کوئی دوسرا آتا ہے۔ یہی دھوکا اور غلطی ہمارے علماء کو لگی
ہے۔ یہ اصل میں ایک استعارہ ہے۔ جس کو انہوں نے حقیقت پر حمل کر لیا ہے۔ ایسا ہی دجال اور
اس کے دیگر لوازمات کو حقیقت بنایا۔
عیسائیوں نے بھی دھوکا کھایا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے بعد فارقلیط کے آنے کی پیشگوئی
کی تھی۔ عیسائیوں نے اس سے روح القدس مراد لی حالانکہ اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مراد
تھے۔ یہ لفظ فارقلیط فارق اور لیط سے مرکب ہے۔ لیط شیطان کو کہتے ہیں (اور فارق کے معنی جدا
کرنے والا یعنی شیطان کو دور کرنے والا ۔ ناقل )
غرض یہ بڑی خطرناک غلطی ہے جو انبیاء علیہم السلام کی بعثت کے وقت لوگ کھاتے ہیں کہ
استعارات لوح لو حقیقت پر اور حقیقت کو استعارات پر محمول کر لیتے ہیں۔
اس کے بعد حضرت اقدس نے جناب ام المومنین حضرت ام المومنین کی ایک رؤیا رضی اللہ عنہا کی ایک رویا بنائی جو انہوں نے
گزشتہ شب کو دیکھی تھی ۔ اور وہ یہ ہے
آپ نے دیکھا کہ دو پہر کو بعد ظہر جس وقت عموماً یکے بٹالہ سے آتے ہیں۔ میں ( حضرت اقدس )
کچھ اسباب اور دو سر دے لے کر گیا ہوں اور اُم المومنین کو دیئے ہیں کہ مرزاغلام قادر آگئے ہیں اور
رحمت اللہ بھی ہے۔ ( رحمت اللہ حضرت اقدس کے والد مرحوم کا مختار تھا۔ ایڈیٹر ) اس پر اُم المومنین
نے حضرت سے دریافت کیا۔ اس خیال سے کہ ان کا گھر تو دوسری طرف ہے اور ان کی بیوی بھی موجود ہے