۲۷؍ نومبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حالت تھی وہ کسی سے پوشیدہ نہیں وہ سارے عیبوں اور برائیوں کا مجموعہ بنے ہوئے تھے اور صدیوں
سے ان کی یہ حالت بگڑی ہوئی تھی مگر کس قدر آپ کے فیوضات اور برکات میں قوت تھی کہ تئیس برس
کے اندر کل ملک کی کایا پلٹ دی یہ تعلیم ہی کا اثر تھا۔
ایک چھوٹی سے چھوٹی سورت بھی اگر قرآن شریف کی لے کر دیکھی جاوے تو معلوم ہوگا کہ اس
میں فصاحت بلاغت کے مراتب کے علاوہ تعلیم کی ذاتی خوبیوں اور کمالات کو اس میں بھر دیا ہے ۔
سورہ اخلاص ہی کو دیکھو کہ توحید کے کل مراتب کو بیان فرمایا ہے اور ہر قسم کے شرکوں کا رڈ کر دیا ہے۔
اسی طرح سورۂ فاتحہ کو دیکھو کہ کس قدر اعجاز ہے چھوٹی سی سورۃ جس کی سات آیتیں ہیں لیکن دراصل
سارے قرآن شریف کا فن اور خلاصہ اور فہرست ہے۔ اور پھر اس میں خدا تعالیٰ کی ہستی اس کی صفات اور خدا
دعا کی ضرورت اس کی قبولیت کے اسباب اور ذرائع مفید اور سودمند دعاؤں کا طریق ، نقصان رساں
راہوں سے بچنے کی ہدایت سکھائی ہے وہاں دنیا کے کل مذاہب باطلہ کارڈ اس میں موجود ہے۔
اکثر کتابوں اور اہل مذہب کو دیکھو گے کہ وہ دوسرے مذاہب کی برائیاں اور نقص بیان کرتے
ہیں اور دوسری تعلیموں پر نکتہ چینی کرتے ہیں مگر ان نکتہ چینیوں کو پیش کرتے ہوئے یہ کوئی اہل مذہب
نہیں کرتا کہ اس کے بالمقابل کوئی عمدہ تعلیم پیش بھی کرے اور دکھائے کہ اگر میں فلاں بُری بات سے
بچانا چاہتا ہوں تو اس کی بجائے یہ اچھی تعلیم دیتا ہوں یہ کسی مذہب میں نہیں یہ فخر قرآن شریف ہی کو
ہے کہ جہاں وہ دوسرے مذاہب باطلہ کا رڈ کرتا ہے اور ان کی غلط تعلیموں کو کھولتا ہے وہاں اصلی اور
حقیقی تعلیم بھی پیش کرتا ہے جس کا نمونہ اس سورہ فاتحہ میں دکھایا ہے کہ ایک ایک لفظ میں مذاہب باطلہ
کی تردید کر دی ہے۔
سورۃ فاتحہ میں حسن و احسان کا کمال مثلا فرمایا الحمد الوس مثلاً فرمایا الْحَمْدُ لِلهِ ساری تعریفیں خواہ وہ کسی قسم
کی ہوں وہ اللہ تعالیٰ ہی کے لئے سزا وار ہیں
اب اس لفظ کو کہہ کر یہ ثابت کیا کہ قرآن شریف جس خدا کو منوانا چاہتا ہے وہ تمام نقائص سے منزہ اور
تمام صفات کا ملہ سے موصوف ہے کیونکہ اللہ کالفظ اسی ہستی پر بولا جاتا ہے جس میں کوئی نقص ہو ہی نہیں۔
اس لفظ
اور کمال دو قسم کے ہوتے ہیں یا بلحاظ حسن کے یا بلحاظ احسان کے۔ پس وہ دونوں قسم کے کمال اس
میں پائے جاتے ہیں ۔ دوسری قوموں نے جو لفظ خدا تعالیٰ کے لئے تجویز کئے ہیں وہ ایسے جامع نہیں
ہیں اور یہی لفظ اللہ کا دوسرے باطل مذاہب کے معبودوں کی ہستی اور ان کی صفات کے مسئلہ کی
پوری تردید کرتا ہے مثلاً عیسائیوں کو لو وہ جس کو اللہ مانتے ہیں وہ ایک عاجز ضعیف عورت کا بچہ ہے
جس کا نام یسوع ہے جو معمولی بچوں کی طرح دکھ درد کے ساتھ ماں کے پیٹ سے نکلا اور عوارض میں
مبتلا رہا۔ بھوک پیاس کی تکلیف سے بے چین رہا اور سخت تکلیفیں اور دکھ اسے اٹھانے پڑے۔ جس قدر
ضعف اور کمزوریوں کے عوارض ہوتے ہیں ان کا شکار رہا آخر یہودیوں کے ہاتھوں سے پیٹا گیا اور
انہوں نے پکڑ کر صلیب پر چڑھا دیا۔
اب اس صورت کو جو یسوع کی ( عیسائیوں نے جس کو خدا بنا رکھا ہے ) انجیل سے ظاہر ظاہ ہوتی ہے
کسی دانش مند کے سامنے پیش کرو کیا وہ کہہ دے گا کہ بے شک اس میں تمام صفات کا ملہ پائی جاتی ہیں
اور کوئی نقص اس میں نہیں؟ ہرگز نہیں بلکہ انسانی کمزوریوں اور نقصوں کا پہلا اور کامل نمونہ اسے ماننا
پڑے گا تو الْحَمْدُ لِلهِ کہنے والا کب ایسے کمزور اور مصلوب اور ملعون کو خدامان سکتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا
کہ قرآن عیسائیوں کے بالمقابل ایسے خدا کی طرف بلاتا ہے جس میں کوئی نقص ہو سکتا ہی نہیں ۔
پھر آریہ مذہب کو دیکھو وہ کہتے ہیں کہ ہمارا پرمیشر وہ ہے جس نے ذرات عالم اور ارواح عالم کو
بنایا ہی نہیں بلکہ جیسے وہ ازلی ابدی ہے ویسے ہی ہمارے ذرات جسم وغیرہ بھی خدا کے بالمقابل اپنی
ایک مستقل ہستی رکھنے والی چیزیں ہیں جو اپنے قیام اور بقا کے لئے اس کی محتاج نہیں ہیں بلکہ ایک
طرح وہ اپنی خدائی چلانے کے واسطے ان چیزوں کا محتاج ہے وہ کسی چیز کا خالق نہیں اور پھر اس بات کا
سمجھ لینا کچھ بھی مشکل نہیں کہ جو خالق نہیں وہ مالک کیسے ہو سکتا ہے؟ اور ایسا ہی ان کا اعتقاد ہے کہ وہ
رازق، کریم وغیرہ کچھ بھی نہیں کیونکہ انسان کو جو کچھ ملتا ہے اس کے کرموں کا پھل ملتا ہے اس سے زائد
اسے کچھ مل سکتا ہی نہیں ۔
اب بتاؤ اس قدر نقص جس خدا میں پیش کئے جاویں عقل سلیم کب اسے تسلیم کرنے کے لئے
رضامند ہو سکتی ہے؟ اسی طرح سے جس قدر مذاہب باطلہ دنیا میں موجود ہیں الْحَمْدُ لِلهِ کا جملہ خدا تعالیٰ
کے متعلق ان کے کل غلط اور بے ہودہ خیالات و معتقدات کی تردید کرتا ہے۔
فیض ربوبیت پھر اس کے بعد رَبِّ الْعَلَمِینَ کا لفظ ہے جیسا پہلے بیان کیا گیا ہے اللہ وہ ذات
جمیع صفات کا ملہ ہے جو تمام نقائص سے منزہ ہو اور حسن اور احسان کے اعلیٰ نکتہ
پر پہنچا ہوا ہو ، تا کہ اس بے مثل و مانند ذات کی طرف لوگ کھینچے جائیں اور روح کے جوش اور کشش
سے اس کی عبادت کریں۔ اس لئے پہلی خوبی احسان کی صفت رَبِّ الْعَلَمِینَ کے اظہار سے ظاہر فرمائی
ہے جس کے ذریعہ سے کل مخلوق فیض ربوبیت سے فائدہ اٹھا رہی ہے مگر اس کے بالمقابل باقی سب
مذہبوں نے جو اس وقت موجود ہیں اس صفت کا بھی انکار کیا ہے مثلاً آریہ جیسا ابھی بیان کیا ہے یہ
اعتقاد رکھتے ہیں کہ انسان کو جو کچھ مل رہا ہے وہ سب اس کے اپنے ہی اعمال کا نتیجہ ہے اور خدا کی
ربوبیت سے وہ ہرگز ہرگز بہرہ ور نہیں ہے کیونکہ جب وہ اپنی روحوں کا خالق ہی خدا کو نہیں مانتے اور
ان کو اپنے بقا و قیام میں بالکل غیر محتاج سمجھتے ہیں تو پھر اس صفت ربوبیت کا بھی انکار کرنا پڑا۔
ایسا ہی عیسائی بھی اس صفت کے منکر ہیں کیونکہ وہ مسیح کو اپنا رب سمجھتے ہیں اور رَبُّنَا الْمَسِيحُ
رَبُّنَا الْمَسِيحُ کہتے پھرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو جَمِيعُ مَا فِي الْعَالَمِ کا رب نہیں مانتے بلکہ مسیح کو
اس فیض ربوبیت سے باہر قرار دیتے ہیں اور خود ہی اس کو رب مانتے ہیں اسی طرح پر عام ہندو بھی
اس صداقت سے منکر ہیں کیونکہ وہ تو ہر ایک چیز اور دوسری چیزوں کو رب مانتے ہیں ۔
برہم سماج والے بھی ربوبیت تامہ کے منکر ہیں کیونکہ وہ یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ خدا ۔ ی اعتقاد رکھتے ہیں کہ خدا نے جو کچھ کرنا تھا
وہ سب یک بار کر دیا اور یہ تمام عالم اور اس کی قوتیں جو ایک دفعہ پیدا ہو چکی ہیں مستقل طور پر اپنے
کام میں لگی ہوئی ہیں اللہ تعالیٰ ان میں کوئی تصرف نہیں کر سکتا اور نہ کوئی ان میں تغیر و تبدل واقع ہو سکتا
ہے ان کے نزدیک اللہ تعالیٰ اب معطل محض ہے غرض جہاں تک مختلف مذاہب کو دیکھا جاوے اور ان
کے اعتقادات کی پڑتال کی جاوے تو صاف طور پر معلوم ہو جاوے گا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے رَبِّ الْعَلَمِينَ
ہونے کے قائل نہیں ہیں یہ خوبی جو اعلیٰ درجہ کی خوبی ہے اور جس کا مشاہدہ ہر آن ہو رہا ہے صرف اسلام
ہی بتاتا ہے اور اس طرح پر اسی ایک لفظ کے ساتھ ان تمام غلط اور بے ہودہ اعتقادات کی بیخ کنی کرتا
ہے جو اس صفت کے خلاف دوسرے مذہب والوں نے خود بنا لئے ہیں ۔
پھر اللہ تعالیٰ کی صفت الرحمن بیان کی ہے اور اس صفت کا تقاضا یہ ہے کہ وہ انسان کی فطری
خواہشوں کو اس کی دعا یا التجا کے بغیر اور بدوں کسی عمل عامل کے عطا کرتا ہے مثلاً جب انسان پیدا ہوتا
ہے تو اس کے قیام و بقا کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ پہلے سے موجود ہوتی ہیں۔ پیدا
پیچھے ہوتا ہے لیکن ماں کی چھاتیوں میں دودھ پہلے آجاتا ہے۔ آسمان ، زمین،سورج ، چاند، ستارے،
پانی، ہوا، وغیرہ یہ تمام اشیاء جو اس نے انسان کے لئے بنائی ہیں یہ اس کی صفت رحمانیت ہی کے
تقاضے ہیں لیکن دوسرے مذہب والے یہ نہیں مانتے کہ وہ بلا مبادلہ بھی فضل کر سکتا ہے آر یہ تو سرے
سے اس مسئلہ کو مانتے ہی نہیں جب کہ رب العالمین کے معنے بیان کرتے وقت بتایا ہے۔ عیسائیوں
نے بھی کفارہ کا مسئلہ درست کرنے کے لئے یہی اعتقاد کر رکھا ہے کہ وہ بلا مبادلہ رحم نہیں کر سکتا مگر
آریوں سے تو یہ پوچھنا چاہیے کہ یہ زمین ، آسمان، چاند ، سورج، ہوا ، پانی جو موجود ہے کن گذشتہ
کرموں کا پھل ہے۔
پھر اللہ تعالیٰ کی صفت رَحِیم بیان کی ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی وہ صفت ہے جس
صفت رحیمیت
کا تقاضا ہے کہ محنت اور کوشش کو ضائع نہیں کرتا بلکہ ان پر ثمرات اور نتائج
مترتب کرتا ہے اگر انسان کو یہ یقین ہی نہ ہو کہ اس کی محنت اور کوشش کوئی پھل لاوے گی تو پھر وہ سست
اور نکما ہو جاوے گا ۔ یہ صفت انسان کی امیدوں کو وسیع کرتی اور نیکیوں کے کرنے کی طرف جوش سے
لے جاتی ہے اور یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ رحیم قرآن شریف کی اصطلاح میں اللہ تعالیٰ اس وقت کہلاتا
ہے جب کہ لوگوں کی دعا ، تضرع ، اور اعمال صالحہ کو قبول فرما کر آفات اور بلاؤں اور تضیع اعمال سے
سے ان کو محفوظ رکھتا ہے رحمانیت تو بالکل عام تھی لیکن رحیمیت خاص انسانوں سے تعلق رکھتی ہے اور
دوسری مخلوق میں دعا، تضرع اور اعمال صالحہ کا ملکہ اور قوت نہیں یہ انسان ہی کو ملا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۷ مورخہ ۱۰ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱ تا ۳
صفت رحمانیت
جلد دوم
رحمانیت اور رحیمیت میں یہی فرق ہے کہ رحمانیت دعا کو نہیں چاہتی مگر رحیمیت
دعا کو چاہتی ہے اور یہ انسان کے لئے ایک خلعت خاصہ ہے اور اگر انسان
انسان ہو کر اس صفت سے فائدہ نہ اٹھا وے تو گو یا ایسا انسان حیوانات بلکہ جمادات کے برابر ہے۔
یہ صفت بھی تمام مذاہب باطلہ کے رد کے لئے کافی ہے کیونکہ بعض مذہب اباحت کی طرف مائل ہیں
اور وہ مانتے ہیں کہ دنیا میں ترقیات نہیں ہوتی ہیں آریہ جبکہ اس صفت کے فیضان سے منکر ہے تو وہ
اللہ تعالیٰ کی صفات کاملہ کا کب قائل ہو سکتا ہے ، سید احمد خان مرحوم نے بھی دعا کا انکار کیا ہے اور
اس طرح پر وہ فیض جو دعا کے ذریعہ انسان کو ملتا ہے اس سے محروم رکھا ہے۔
پھر اللہ تعالیٰ کی چوتھی صفت ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ (الفاتحة:۴) صفت مالکیت يَوْمِ الدین بیان کی ہے۔ جولوگ قیامت کے منکر ہیں اس میں ان کا رڈ
موجود ہے اس کی تفصیل قرآن میں بہت جگہ آئی ہے۔
اللہ تعالیٰ کی اس صفت اور رحیمیت میں فرق یہ ہے کہ رحیمیت میں دعا اور عبادت کے ذریعہ اور
کامیابی کی راہ پیدا ہوتی اور ایک حق ہوتا ہے مگر مالکیت يَوْمِ الدِّينِ وہ حق اور ثمرہ عطا کرتی ہے۔
اور فقرہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ (الفاتحة : (۵) تمام باطل معبودوں کی تردید کرتا ہے اور مشرکین کا رڈ اس
میں موجود ہے کیونکہ پہلے اللہ تعالیٰ کی صفات کا ملہ کو بیان فرمایا ہے اس سے مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ
إِيَّاكَ نَعْبُدُ یعنی صفات کا ملہ والے خدا جو رب العالمین ، رحمن ، رحیم ، مالک یوم الدین ہے تیری ہی
عبادت ہم کرتے ہیں۔ یہ ہر چہار صفات جو ائم الصفات کہلاتی ہیں معبودان باطلہ میں کہاں پائی جاتی
ہیں جو لوگ پتھروں یا درختوں یا حیوانات اور چیزوں کی پرستش کرتے ہیں ان میں ان صفات کو
ثابت نہیں کر سکتے ۔
اور اسی طرح إِيَّاكَ خدا تعالیٰ کے فیوض اور برکات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے میں
نَسْتَعِينُ میں ان
لوگوں کا رڈ ہے جو دعا اور اس کی قبولیت کے منکر ہیں اور اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ۷،۶ ) میں آج کل کے مولویوں کا رڈ ہے جو یہ مانتے ہیں کہ سب روحانی فیوض
اور برکات ختم ہو گئے ہیں اور کسی کی محنت اور مجاہدہ کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں کر سکتا اور ان برکات اور ثمرات
سے حصہ نہیں ملتا جو پہلے منعم علیہ گروہ کو ملتا ہے۔
یہ لوگ قرآن شریف کے فیوض کو اب گویا بے اثر مانتے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
تاثیرات قدسی کے قائل نہیں کیونکہ اگر اب ایک بھی آدمی اس قسم کا نہیں ہو سکتا جو منعم علیہ گروہ کے رنگ
میں رنگین ہو سکے تو پھر اس دعا کے مانگنے سے فائدہ کیا ہوا؟ مگر نہیں یہ ان لوگوں کی غلطی اور سخت غلطی
ہے جو ایسا یقین کر بیٹھے ہیں خدا تعالیٰ کے فیوض اور برکات کا دروازہ اب بھی اسی طرح کھلا ہے لیکن وہ
سارے فیوض اور برکات محض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے ملتے ہیں اور اگر کوئی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر یہ دعویٰ کرے کہ وہ روحانی برکات اور سماوی انوار سے حصہ پاتا ہے
تو ایسا شخص جھوٹا اور کذاب ہے۔
۔
سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی چند عبارتیں ایسی تھیں جو قرآن کے رنگ کی تھیں مولوی عبدالحی صاحب
جنہوں نے اتباع سنت کیا ہے اور مجھے ان سے بہت محبت ہے ان کا مذہب تو حید کا تھا۔ وہ بدعات اور
محدثات سے جدا رہتے تھے۔ وہ ان عبارتوں کے متعلق کہتے ہیں کہ اگر یہ قرآن کے موافق ہیں تو اس
کا کیا جواب دیں؟ تو فرماتے ہیں کہ ولیوں کے کرامات اور خوارق انبیاء علیہم السلام کے معجزات ہی کی
طرح ہوتے ہیں۔ اس لئے یہ قرآن ہی کا معجزہ ہے اصل یہی ہے کہ کامل اتباع سنت کے بعد جو
خوارق ملتے ہیں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم ہی کے خوارق ہیں اور اگر اب ان خوارق
اور معجزات کا دروازہ بند ہو گیا ہے تو پھر معاذ اللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی بھاری ہتک ہو گی ۔
یہ جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو فرما یا اِنَّا اَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ ( الكوثر : ۲) یہ اس وقت کی بات ہے کہ
ایک کافر نے کہا کہ آپ کی اولا د نہیں ہے معلوم نہیں اس نے ابتر کا لفظ بولا تھا جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ( الكوثر : ۴) تیرا دشمن ہی بے اولا در ہے گا۔
روحانی طور پر جو لوگ آئیں گے وہ آپ ہی کی اولاد سمجھے جائیں گے اور وہ آپ کے علوم و برکات
کے وارث ہوں گے اور اس سے حصہ پائیں گے اس آیت کو مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ
وَلَكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ (الاحزاب: ۴۱) کے ساتھ ملا کر پڑھو تو حقیقت معلوم ہو جاتی ہے
اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی اولا د بھی نہیں تھی تو پھر معاذ اللہ آپ ابتر ٹھہرتے ہیں جو آپ
کے اعداء کے لئے ہے اور اِنَّا اَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ ( الكوثر : ۲) سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو روحانی
اولا د کثیر دی گئی ہے پس اگر ہم یہ اعتقاد نہ رکھیں کہ کثرت کے ساتھ آپ کی روحانی اولاد ہوئی ہے تو
اس پیشگوئی کے بھی منکر ٹھہریں گے۔
اولاد
اس لئے ہر حالت میں ایک سچے مسلمان کو یہ ماننا پڑے گا اور ماننا چاہیے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی تاثیرات قدسی ابدالآباد کے لئے ویسی ہی ہیں جیسی تیرہ سو برس پہلے تھیں چنانچہ ان تاثیرات
کے ثبوت کے لئے ہی خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے اور اب وہی آیات و برکات ظاہر ہو رہے ہیں
جو اس وقت ہو رہے تھے۔
سچی بات یہی ہے کہ اگر اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة:1) نہ ہوتا تو سالک جو اپنے نفس
کی تکمیل چاہتے ہیں مر ہی جاتے ۔ لاہور میں ایک مولوی عبدالحکیم صاحب سے مباحثہ ہوا تھا تو ہم نے
اس کو یہی پیش کیا کہ تم خدا تعالیٰ کے مکالمات سے کیوں ناراض ہوتے ہو۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی
تو محدث تھے تو اس نے صاف طور پر انکار کیا اور کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرضی طور پر کہا تھا
حضرت عمر بھی محدث نہ تھے یہ محال ہے کہ آئندہ کسی کو الہام ہو ۔ ان کو اس پر بالکل ایمان نہیں ہے وہ
مکالمات کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند کئے بیٹھے ہیں اور خدا تعالیٰ کو انہوں نے گونگا خدامان لیا ہے۔
میری سمجھ میں نہیں آتا کہ قرآن شریف میں جو یہ آیا ہے لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا (یونس : ۶۵)
اس کا ان کے نزدیک کیا مطلب ہے؟ اور جب ملائکہ ایسے مومنوں پر نازل ہوتے ہیں اور ان کو
بشارتیں دیتے ہیں تو وہ بشارتیں کس کی طرف سے دیتے ہیں ۔ اس اعتقاد سے پھر قرآن شریف کا ان کو
انکار کرنا پڑے گا کیونکہ سارا قرآن شریف اس بات سے بھرا پڑا ہے کہ خدا تعالیٰ کے مکالمہ کا شرف
عطا ہوتا ہے اگر یہ شرف ہی کسی کو نہیں ملتا تو پھر قرآن شریف کی تاثیرات کا ثبوت کہاں سے ہوگا ؟
اگر آفتاب دھندلا اور تاریک ہے تو اس کی روشنی پر کوئی کیا فرق کر سکے گا اور کیا یہ کہہ کر فخر کرے گا کہ
اس میں روشنی نہیں بلکہ تاریکی ہے؟!
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی کا فیضان اس طرح پر قرآن شریف کی تاثیرات اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی قوت قدسی کی برکات کے لئے یہ اعتقاد کرنا کہ وہ ایک وقت خاص اور ایک شخص خاص ہی
کے لئے تھے آئندہ کے لئے ان کا سلسلہ بند ہو گیا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت بے ادبی اور توہین
ہے اور نہ صرف قرآن شریف اور آنحضرت کی بے ادبی بلکہ اللہ تعالیٰ کی پاک ذات پر اعتراض کرنا ہے۔
یا درکھو کہ نبیوں کا وجود اس لئے دنیا میں نہیں آتا کہ وہ محض ریا کاری اور نمود کے طور پر ہواگران لئے ریا
سے کوئی فیض جاری نہیں ہوتا اور مخلوق کو روحانی فائدہ نہیں پہنچتا تو پھر یہی ماننا پڑے گا کہ وہ صرف
نمائش کے لئے ہیں اور ان کا عدم وجود معاذ اللہ برابر ہے مگر ایسا نہیں وہ دنیا کے لئے بہت سی برکات
اور فیوض کے باعث بنتے ہیں اور ان سے ایک خیر جاری ہوتی ہے جس طرح پر آفتاب سے ساری دنیا
فائدہ اٹھاتی ہے اور اس کا فائدہ کسی خاص حد تک جا کر بند نہیں ہوتا بلکہ جاری رہتا ہے اسی طرح پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض و برکات کا آفتاب ہمیشہ چمکتا ہے اور سعادت مندوں کو
فائدہ پہنچا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرما یا قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ
الله (ال عمران: ۳۲) یعنی ان کو کہہ دو کہ اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب بن جاؤ تو میری
اطاعت کرو اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا آپ کی سچی اطاعت اور اتباع انسان کو اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا
دیتی ہے اور گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہوتی ہے۔
پس جب کہ آپ کی اتباع کامل اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیتی ہے پھر کوئی وجہ نہیں ہو سکتی کہ ایک
محبوب اپنے محب سے کلام نہ کرے۔ اگر یہ مانا جاوے کہ اللہ تعالیٰ ایک شخص کو باوجود محبوب بنانے کے
پھر بھی اس سے کلام نہیں کرتا تو یہ محبوب معاذ اللہ آبگم ہے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ باطل معبودوں کے لئے
الحکم جلدے نمبر ۱۹ مورخہ ۲۴ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲،۱
ی نقص ٹھہراتا ہے کہ وہ کلام نہیں کرتے مگر ہم یہ ثابت کرنے کو تیار ہیں اور اسی غرض کے لئے اللہ تعالیٰ
نے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع کے آثار اور ثمرات ہر وقت
پائے جاتے ہیں۔ اس وقت بھی وہ خدا جو ہمیشہ سے ناطق خدا ہے اپنا لذیذ کلام دنیا کی ہدایت کے لئے
بھیجتا ہے اور قرآن شریف کے اعجاز کا ثبوت اس وقت بھی دے رہا ہے۔ یہ قرآن شریف ہی کا
معجزہ ہے کہ جو ہم تحدی کر رہے ہیں کہ ہمارے بالمقابل قرآن شریف کے حقائق ، معارف عربی
زبان میں لکھو اور کسی کو یہ قدرت نہیں ہوتی کہ مقابلہ کے لئے نکل سکے۔ ہمارا مقابلہ دراصل
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقابلہ ہے کیونکہ وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعة : ٤) جو
فرمایا گیا ہے اس وقت جو تعلیم الکتب والحکمت ہو رہی ہے اور ایک قوم کو اس وقت بھی صحابہ کی طرح
اللہ تعالیٰ بنانا چاہتا ہے اس کی اصلی غرض یہی ہے کہ تا قرآن شریف کا معجزہ ثابت ہو۔
حاصل ہے
ماحصل یہ ہے کہ قرآن شریف ایسا معجزہ ہے کہ نہ وہ اوّل قرآن مجید بے مثل معجزہ ہے مثل ہوا اور آخر بھی ہوگا ۔ اس کے فیوض و برکات کا ڈر
نہ
و
ہمیشہ جاری ہے اور وہ ہر زمانہ میں اس طرح نمایاں اور درخشاں ہے جیسا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت تھا علاوہ اس کے یہ بھی یادرکھنا چاہیے کہ ہر شخص کا کلام اس کی ہمت کے موافق ہوتا ہے جس قدر
اس کی ہمت اور عزم اور مقاصد عالی ہوں گے اسی پایہ کا وہ کلام ہوگا اور وحی الہی میں بھی یہی رنگ ہوتا ہے ی پایه وه لام
جس شخص کی طرف اس کی وحی آتی ہے جس قدر ہمت بلند رکھنے والا وہ ہو گا اسی پایہ کا کلام اسے ملے گا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمت و استعداد اور عزم کا دائرہ چونکہ بہت ہی وسیع تھا اس لئے آپ کو
جو کلام ملا وہ بھی اس پایہ اور رتبہ کا ہے اور دوسرا کوئی شخص اس ہمت اور حوصلہ کا کبھی پیدا نہ ہوگا کیونکہ
آپ کی دعوت کسی محدود وقت یا مخصوص قوم کے لئے نہ تھی۔ جیسے آپ سے پہلے نبیوں کی ہوتی تھی
بلکہ آپ کے لئے فرمایا گیا قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹) اور
مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : (۱۰۸) جس شخص کی بعثت اور رسالت کا دائرہ اس قدر
وسیع ہو اس کا مقابلہ کون کر سکتا ہے۔ اس وقت اگر کسی کو قرآن شریف کی کوئی آیت بھی الہام ہو تو
ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ اس کے اس الہام میں اس کا اتنا دائرہ وسیع نہیں ہو گا جس قدر آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا تھا اور ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خواب کی تعبیر میں معبرین نے یہ اصول رکھا ہے کہ وہ ہر شخص کی
حیثیت اور حالت کے لحاظ سے ہوتی ہے۔ اگر کوئی آدمی غریب ہے تو اس کی خواب اس کی ہمت اور
مقاصد کے اندر ہو گی امیر کی اپنے رنگ کی اور بادشاہ کی اپنے رتبہ کی ۔ کوئی غریب اگر مثلاً یہ دیکھے کہ
اس کے سر میں خارش ہوتی ہے تو اس سے یہ مراد تو ہونے سے رہی کہ اس کے سر پر تاج شاہی رکھا
جاوے گا بلکہ اس کے لئے تو یہی مراد ہوگی کہ وہ کسی سے جوتے کھائے گا جیسے استعدادوں کے
دائرے مختلف ہیں اسی طرح پر کلام الہی کے دوائر بھی مختلف ہیں ۔
علاوہ ازیں خدا تعالیٰ کے کلام میں اور بھی بہت سے پہلو بے مثلی کے ہوتے ہیں وہ اس پہلو سے
بے مثل نہیں ہوتا جس پہلو سے ہم خیال کرتے ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کا کلام بدوں تدبر کے وحی ہے مگر
ہمارا کلام بعض بعض اوقات تدبر کا نتیجہ ہوتا ہے اور ہم اس میں اصلاح بھی کر دیتے ہیں ہر ایک چیز نسبتاً
بے نظیری پیدا کرتی ہے۔ دو مرغ ہوں تو ایک اس کے مقابلہ میں اور اس کی نسبت سے بے نظیر کہلا سکتا
ہے لیکن ہاتھی کے مقابلہ میں تو اس کی کوئی حیثیت ہی نہیں قرار پاسکتی ۔
اسی طرح پر کرامات کا سلسلہ اللہ تعالیٰ نے جب کہ رکھا ہوا ہے پھر کیا وجہ ہے کہ کلام کا اعجاز نہ رکھا
جاوے جیسے ہر زمانہ میں کرامات ہوتی رہی ہیں اسی طرح پر اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کے اعجازی
کلام کے ثبوت کے لئے کلام کا معجزہ بھی رکھا ہے جیسے حضرت سید عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی دو چند
سطریں معجزہ تھیں ۔ اس زمانہ میں ) بھی قرآن شریف کے کلام کے اعجاز کے لئے مسیح موعود کو کلام کا کے کے
معجزہ دیا گیا ہے اسی طرح پر جیسے دوسرے خوارق اور نشانات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نشانات
اور خوارق کے ثبوت کے لئے دیئے گئے ہیں ۔ جس جس قسم کے نشانات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
ہے
ملے تھے اسی رنگ پر اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نے نشانات کو رکھا ہے کیونکہ یہ سلسلہ اسی نقش قدم پر
اور دراصل وہی سلسلہ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بروزی آمد کی پہلے ہی سے پیشگوئی ہوچکی تھی
اور آخَرِينَ مِنْهُم ( الجمعة : (۴) میں یہ وعدہ کیا گیا تھا پس جیسے آپ کو اس وقت کلام کا معجزہ اور نشان اس
وقت دیا گیا تھا اور قرآن شریف جیسی لا نظیر کتاب آپ کو ملی اسی طرح پر اسی رنگ میں آپ کی اس
بروزی آمد میں بھی کلام کا نشان دیا گیا دیکھ لوکس قدر تحدی کے ساتھ غیرت دلانے والے الفاظ میں
مقابلہ کے واسطے بلایا گیا ہے مگر کسی کو ہمت اور حوصلہ بھی نہیں ہوتا۔ خدا تعالیٰ نے ان کی ہمتوں کو سلب
کر لیا ہے اور ان کے علوم اور قابلیتوں کو چھین لیا۔ باوجود یکہ یہ لوگ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں اور
اپنے علوم کی لاف زنیاں کرتے تھے مگر اس مقابلہ میں خدا تعالیٰ نے ان سب کو ذلیل اور شرمندہ کیا۔
اللہ دوسرا بڑا عظیم الشان معجزہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا شق القمر تھا اور شق القمر معجزہ شق القمر دراصل ایک قسم کا خسوف ہی تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اشارے
سے ہوا ۔ اس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے کسوف خسوف کا ایک نشان دکھایا اور یہ مسیح موعود اور مہدی
کے لیے مخصوص تھا اور ابتدائے دُنیا سے کبھی اس رنگ میں یہ نشان نہیں دکھایا گیا تھا۔ یہ صرف مسیح موعود
ہی کے زمانہ کے لیے رکھا گیا تھا اور احادیث میں آیات مہدی میں سے اُسے قرار دیا گیا ہے جس کی
بابت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ وہ میرے ہی نام پر آئے گا۔ اس میں یہی نکتہ ہے کہ
جونشانات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے گئے تھے اس رنگ کے نشان یہاں بھی دیئے جانے
ضروری تھے کیونکہ یہ آمد آپ ہی کی ہے۔
ضرورت اعجاز
غرض قرآن شریف پڑوں غور خوض بڑوں محو و اثبات اپنے اندر زندگی کی روح
رکھتا ہے اور بڑوں کسی نسبتی لحاظ یا مقابلہ کے وہ مستقل اعجاز ہے اور اس
وقت جو اعجاز کلام دیا گیا ہے یہ گویا اُسی اعجاز کو اس طرح پر دکھایا گیا ہے جیسے ایک عمارت کو ایک نقشہ
کے رنگ میں دکھایا جاتا ہے اور ایک شیشہ کو دوسرے شیشہ میں دکھا یا جاوے ۔ مسلمانوں کے لیے
یہ امر کس قدر رنج کا موجب ہوتا اگر یہ مان لیا جاتا کہ کوئی خوارق اور نشانات اُن کو نہیں دیئے گئے
کیونکہ پچھلے نشانات آئندہ آنے والے لوگوں کے لیے بطور کہانی کے ہو جاتے ہیں اور انسانی فطرت
تو تازہ بتازہ نشانات دیکھنا چاہتی ہے ۔ مجھے ان خشک موحدوں پر افسوس ہی آتا ہے جو یہ سمجھ بیٹھے
ہیں کہ اب خوارق کا کوئی نشان نہیں اور نہ ان کی ضرورت ہے۔ خشک زندگی سے تو مرنا بہتر ہے۔ اگر
خدا تعالیٰ نے اپنے فضل کو بند کر دیا ہے اور قفل لگا دیا ہے تو پھر اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة : 1)
کی دعا تعلیم کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔ یہ تو وہی بات ہوئی کہ ایک شخص کی مشکیں باندھ دی جاویں اور
پھر اس کو ماریں کہ ثواب چل کر کیوں نہیں دکھاتا۔ بھلا وہ کس طرح چل سکتا ہے فیوض و برکات کے
دروازے تو خود بند کر دیئے اور پھر یہ بھی کہہ دیا کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة : ٦) کی دعا
ہر روز ہر نماز میں کئی مرتبہ مانگا کرو۔ اگر قانون قدرت یہ رکھا تھا کہ آپ کے بعد معجزات اور برکات کا
سلسلہ ختم کر دیا تھا اور کوئی فیض اور برکت کسی کو ملنا ہی نہیں تھی تو پھر اس دعا سے کیا مطلب؟
اگر اس دعا کا کوئی اور نتیجہ نہیں تو پھر نصاری کی تعلیم کے آثار اور نتائج اور اس تعلیم کے آثار اور
نتائج میں کیا فرق ہوا۔ لکھا تو انجیل میں یہی ہے کہ میری پیروی سے تم پہاڑ کو بھی ہلا سکو گے مگر اب وہ
جوتی بھی سیدھی نہیں کر سکتے۔ لکھا ہے میرے جیسے معجزات دکھاؤ گے مگر کوئی کچھ نہیں دکھا سکتا۔ لکھا ہے
کہ زہریں کھا لو گے تو اثر نہ کریں گی ۔ مگر اب سانپ ڈستے اور کتے کاٹتے ہیں اور وہ ان زہروں
سے ہلاک ہوتے ہیں اور کوئی نمونہ وہ دعا کا نہیں دکھا سکتے ۔ ان کا وہ نمونہ دعا کی قبولیت کا نہ دکھا سکنا
ایک سخت حربہ اور حجت ہے عیسائی مذہب کے ابطال پر کہ اس میں زندگی کی روح اور تاثیر نہیں اور یہ
ثبوت ہے اس امر کا کہ انہوں نے نبی کا طریق چھوڑ دیا۔
اب اگر ہم بھی یہ اقرار کر لیں کہ اب نشانات اور خوارق نہیں ہوتے اور یہ دعا جو سکھائی گئی ہے
اس کا کوئی اثر اور نتیجہ نہیں تو کیا اس کے یہ معنے نہیں ہوں گے کہ یہ اعمال معاذ اللہ بے فائدہ ہیں ۔ نہیں
خدا تعالیٰ جو دانا اور حکمت والا ہے وہ نبوت کی تاثیرات کو قائم رکھتا ہے اور اب بھی اس نے اس
سلسلہ کو اسی لئے قائم کیا ہے تا وہ اس امر کی سچائی پر گواہ ہو۔ قرآن شریف کے جس قدر اعجاز معارف
معجز کلامی کے میں نے جمع کئے ہیں اس وقت اللہ تعالیٰ ان کو ظاہر کر رہا ہے تا کہ آنحضرت کی نبوت اور
آپ کے خوارق کا ثبوت ہو یہی ایک ہتھیار اور حربہ ہے جو ہم کو اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اور جس کے ساتھ
ہم مذاہب باطلہ کے سحر کو توڑنا چاہتے ہیں ہم قرآن شریف کو زندہ کلام ثابت کرنا چاہتے ہیں اسے