۲۴؍ دسمبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سے پیش آوے اور کوشش کرتا رہے کہ ان کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو ۔
یہ کہہ کر آپ گھر میں تشریف لے گئے ۔ لے
جلد دوم
۲۴ / دسمبر ۱۹۰۱ء
مامور من اللہ کا نشان حضرت مسیح موعود ۔ مامور اگر ان امور کی جو اس پر کھولے جاتے
پر ظلم کرتا ہے
ہیں ، اشاعت نہ اعت نہ کرے تو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ مخلوق پر طلا
۔
اور خود اللہ تعالیٰ کے سپرد کردہ فرض کو انجام نہیں دیتا۔ مامور کا ایک یہ بھی نشان ہے کہ وہ اشاعت حق
سے نہیں رکتا اور ہمیں افسوس ہوتا ہے جب انجیل میں ایسے فقرات دیکھتے ہیں جن میں مسیح اپنے آپ
کو چھپانے اور کسی پر ظاہر نہ کرنے کی تعلیم اپنے شاگردوں کو دیتا ہے۔ مامور من اللہ میں ایک شجاعت
ہوتی ہے اس لیے وہ کبھی بھی اپنے پیغام پہنچانے اور اشاعت حق میں نہیں ڈرتا۔ شہادت حقہ کا چھپانا
سخت گناہ ہے پس میں کیونکر اس حقیقت کو چھپا سکتا ہوں جو خدا نے مجھ پر کھولی ہے۔ میرے نزدیک
یہ طریق بہت ہی مناسب ہے جو یہ اس طرح پر مرتب ہو جایا کرے۔ آپ نے اب دوبارہ سن لیا ہے۔
اس پر غور کریں اور جو کچھ آپ کو شک باقی ہو بے شک پوچھ لیں ۔
مسٹر عبدالحق۔ میں اس پر مزید غور کروں گا۔
حضرت مسیح موعود ۔ میں آپ کی اس بات کو بہت پسند کرتا ہوں کہ جلدی نہیں کی ۔ آپ بے شک چار
پانچ روز تک اس پر کافی غور کر لیں ۔
مسٹر عبد الحق۔ میں نے آج ایک سوال قرآن شریف کی ضرورت پر سوچا تھا مگر وہ اس تقریر میں آچکا ہے
میں ایک یہ سوال بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ انجیل میں تحریف ہو گئی ہے۔ اگر کوئی یہ پوچھے
کہ اصل کہاں ہے تو اس کا کیا جواب ہے۔
حضرت مسیح موعود ۔ یہ سوال آپ کا ایک نیا سوال ہے اور پہلے سوالوں سے الگ ہے۔ میں ۔ چاہتا
ہوں کہ تداخل نہ ہو۔ میں اس سوال کا جواب بیان کروں گا مگر اول مناسب یہی ہے کہ آپ اپنے
الحکم جلد ۶ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۲ صفحه ۳، ۴
سوالوں کے جواب پر غور کر کے اور جو کچھ ان کے متعلق پوچھنا ہو پوچھ لیں اور جب وہ طے
ہو جائیں پھر میں آپ کے اس سوال کا جواب دوں گا ۔ مگر تداخل کو میں مناسب نہیں سمجھتا جیسے
تداخل طعام درست نہیں ہے۔ یعنی ایک کھانا کھایا پھر کچھ اور کھا لیا پھر کچھ اور۔ اس کا نتیجہ یہی ہوگا
کہ سوء ہضم ہو کر ہیضہ یا قے یا کسی اور بیماری کی نوبت آئے ۔ اسی طرح تداخل کلام منع ہے۔
تداخل کلام سے کوئی بات محفوظ نہیں رہ سکتی اور انسان اس سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھا سکتا بلکہ وہ وقت
بالکل ضائع چلا جاتا ہے۔ میری عین مراد یہی ہے کہ یہ سوالات آپ آپ کے با ترتیب ہوں اور ہر سوال
کی ایک مدرکھی جاوے اور اس کو دوسرا سوال قرار دے لیا جاوے۔ اس وقت میرا مقصد یہ نہیں ہے
کہ میں خلط مبحث کر کے اپنا وقت ضائع کروں اور آپ کو فائدہ سے محروم رکھوں بلکہ میں چاہتا ہوں
کہ آپ کو پورا فائدہ پہنچاؤں جو میرے امکان اور طاقت میں ہے اور اس کے لیے میری رائے میں
یہی طریق مناسب ہے جو اختیار کیا گیا ہے۔ میں اس سوال کا جواب دیتے وقت آپ کو بتاؤں گا کہ
تحریف کے خیالات شروع میں مسلمانوں سے پیدا نہیں ہوئے بلکہ انجیل کے ماننے والوں ہی کی
طرف سے ان خیالات کی ابتدا ہوئی ہے اور میں اس کو جیسا میں نے کہا ہے اور دوسرے وقت پر رکھتا
ہوں جب آپ پہلے سوالوں کے جوابات سمجھ لیں گے۔ جو لوگ بحث مباحثہ کرنے کے لیے بیٹھے ہیں
اور تلاش حق اُن کا مقصد نہیں ہوتا وہ ایک ہی جلسہ میں سب کچھ طے کر لینا چاہتے ہیں۔ میں اس کو
مذہبی قمار بازی کہتا ہوں جیسے قمار باز اپنی چابک دستی اور چالاکی سے ہاتھ مارنا چاہتے ہیں اسی طرح
پر یہ لوگ کرتے ہیں اور ہم نے تجربہ سے دیکھ لیا ہے کہ اصل بات کو چھپاتے ہیں اور فرضی اور خیالی
باتیں پیش کرتے ہیں ۔ پس میں اس کو بہت ہی برا سمجھتا ہوں کہ انسان مذہبی قمار بازی کے لیے
دست دراز ہو اور خدا کا ذرا بھی خوف اور حیا نہ کر کے اپنی چالاکیوں سے کام لے۔ یہ مذہبی قمار بازی
کب ہوتی ہے جب دنیا کی ہار جیت اور خیالی فتح و شکست مد نظر ہو اور احباب اور ہم عصروں کی نگاہ
میں واہ واہ سننے اور فتح یاب کہلانے کا خیال دل میں ہو۔ یہ قمار بازی دنیا کی قمار بازی سے بہت ہی
بڑھ کر نقصان رساں ہے کیونکہ اس میں تو صرف مال کا زیاں ہے مگر اس قمار بازی میں دین اور دنیا
دونوں تباہ ہو جاتے ہیں اور تمام اخلاقی اور روحانی قوتیں جو انسان کو اعلیٰ درجہ کے کمالات کا وارث
بنا سکتی ہیں ہار دی جاتی ہیں اور اس متاع کے ہارنے سے جو رنج پیدا ہوتا ہے وہ ابدی ہوتا ہے۔
پس اس قمار بازی کے خیال کو کبھی پاس بھی آنے نہیں دینا چاہیے اگر مقصد عظیم یہ ہو کہ راست بازوں
کے نور سے حصہ ملے۔ کبھی کوئی شخص اس نور کو نہیں پاسکتا اور اس متاع کو محفوظ نہیں رکھ سکتا جو
فطرت سلیم اس کے پاس ہے جب تک حق گوئی اور حق جوئی اور پھر قبول حق کے لیے ساری دنیا
کو اس کے سامنے مردہ قرار نہ دے لے اور ان امور کے لیے خدا تعالیٰ سے ایک عہد کرے جو
ایسا عہد خدا تعالیٰ سے نہیں کرتا وہ خدا کو مان کر بھی دہر یہ ہے۔ ہماری جماعت کو یا د رکھنا چاہیے کہ
جیسے امراض کا بحران ہوتا ہے اسی طرح پر مختلف ملتوں اور مذہبوں کے بحران کے یہ ایام ہیں۔
شیطان کی بھی یہ آخری جنگ ہے۔ اس لیے وہ اپنے تمام آلات حرب و ضرب لے کر حق کے مقابلہ
میں نکلا ہے اور وہ پورے زور اور پوری طاقت سے کوشش کرتا ہے کہ حق پر غلبہ پاوے مگر خوداُ سے
بھی یقین کامل ہے کہ اُس کی یہ ساری کوشش بے سود اور بے فائدہ ہوگی اور بہت جلد وہ وقت آتا
ہے کہ شیطان مارا جاوے گا اور ملائک کی فتح ہو گی مگر بایں ہمہ وہ اپنی پوری طاقت سے اس وقت
میدان میں آیا ہے اور اس کے بالمقابل حق بھی ہے اور اس کے سامان اور ہتھیار بھی آسمان سے
نازل ہو رہے ہیں۔ چونکہ اس وقت دونوں میدان میں ہیں پس تم کو واجب ہے کہ حق کا ساتھ دو۔
حق کی شناخت کے کے نشان نشان اور حق میں کی شناخت نے بارہا اس کے امر واسطے کو بیان تین کیا نشان ہے اور ہیں۔ اب پھر ان بتا پر تا اگر ہوں تم کہ اس
کو جسے حق کہا جاتا ہے پر کچھ لو گے تو تم کو شیطان دھوکا نہ دے سکے گا ورنہ اس نے اپنی طرف سے
التباس حق و باطل کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔
اور وہ نشان یہ ہیں ۔ اوّل نصوص صریحہ یعنی جو معتقدات ہم رکھتے ہیں۔ دیکھنا چاہیے کہ کیا ان کا
نام و نشان خدا تعالیٰ کی کتاب میں بھی پایا جاتا ہے یا نہیں ۔ اگر اس کے متعلق منقولی شہادت
یعنی نصوص صریحہ قطعیہ نہ ہوں تو خود سوچنا چاہیے کہ اس کو کہاں تک وقعت دی جاسکتی ہے مثلاً جیسے
کیمیا گر کہتا ہے کہ میں ایک ہزار کا دس ہزار کر دیتا ہوں تو کیا یہ ضروری نہیں کہ ہمیں علم ہو کہ پہلے کتنے
ایسے بزرگ گزرے ہیں؟ لیکن جب ہم اس پر غور کریں گے تو معلوم ہوگا کہ ہزاروں نے ایسی باتوں
میں آکر نقصان اٹھایا ہے۔ ہمارے اس علاقہ میں ایک کیمیا گر اسی طرح پر دو آدمیوں کو ایک ہی وقت
میں ٹھگ کر لے گیا۔ غرض پہلا نشان نصوص صریحہ کا ہے۔ اس کے ذریعہ اگر ہم عیسائیوں کے عقائد کو
پر کھنے لگیں تو صاف معلوم ہو جائے گا کہ یہ نر المتع ہے۔ حق کی چمک اس میں نہیں ہے۔ جیسا کہ کل میں
نے بیان کیا تھا کہ تثلیث اور یسوع کی خدائی کی بابت اگر یہودیوں سے پوچھا جاوے اور ان کی
کتابوں کو ٹٹولا جاوے تو صاف جواب ہے وہ کبھی تثلیث کے قائل نہ تھے اور نہ کبھی انہوں نے کسی
جسمانی خدا کی بابت اپنی کتاب میں پڑھا تھا جو کسی عورت کے پیٹ سے عام بچوں کی طرح حیض
کے خون سے پرورش پاکر نو مہینے کے بعد پیدا ہونے والا ہو اور انسانوں کے سارے دکھ خسرہ چیچک
وغیرہ جو انسانوں کو ہوتے ہیں اُٹھا کر آخر یہودیوں کے ہاتھ سے مار کھاتا ہوا صلیب پر چڑھایا
جاوے گا اور پھر ملعون ہو کر تین دن ہاویہ میں رہے گا ۔ یا باپ، بیٹا ، روح القدس کے مجموعہ اور مرکب
خدا ہی کا ذکر ان کی کتابوں میں کہیں ہوتا ۔ اگر ہے تو ہم عیسائیوں سے ایک عرصہ سے سوال کرتے
رہے ہیں وہ دکھا ئیں ۔ برخلاف اس کے ہم یہ دیکھتے ہیں کہ یہودیوں نے منجملہ اور اعتراضوں کے جو
اُس پر کیے سب سے بڑا اعتراض یہی تھا کہ یہ خدا کا بیٹا اور خدا بنتا ہے۔ اور یہ کفر ہے۔ اگر
یہودیوں نے توریت اور نبیوں کے صحیفوں میں یہ تعلیم پائی تھی کہ دنیا میں خود خدا اور اس کے بیٹے بھی
ماریں کھانے کے لیے آیا کرتے ہیں اور انہوں نے دس پانچ کو دیکھا تھا تو پھر انکار کی وجہ کیا ہوسکتی
تھی ؟ اصل حقیقت یہی ہے کہ اس معیار پر یہ عقیدہ کبھی پورا نہیں اتر سکتا اس لئے کہ اس میں حقانیت
کی روح نہیں ہے۔
اور دوسرا طریق شناخت حق اور اہل حق کا یہ ہے کہ عقلِ سلیم بھی ان کی ممد اور معاون ہو ۔ عقل
ایسی چیز ہے کہ اگر اسے چھوڑ دو تو دین اور دنیا دونوں کے کاموں میں فتور پیدا ہوتا ہے۔ اب عقل
کے معیار پر اس کو کسا جاوے تو وہ دور سے ان عقائد کورڈ کرتی ہے۔ کیا عقل کے نزدیک یہ بات
قابل تسلیم ہو سکتی ہے کہ ایک عاجز مخلوق بھی جس میں انسانیت کے سارے لوازم اور بشری کمزوریوں
کے سارے نمونے موجود ہیں خدا ہو سکتا ہے؟ کیا عقل اس بات کو ایک لمحہ کے لیے بھی روا رکھ سکتی ہے
کہ مخلوق اپنے خالق کو کوڑے مارے اور خدا کے بندے اپنے قادر خدا کے منہ پر تھوکیں اور اس کو
پکڑیں اور سولی پر کھینچیں اور وہ یہ ساری ذلت دیکھ کر اور خدا ہو کر اپنی رسوائی کا تماشہ دکھاتا رہے؟ کیا
عقل مان لیتی ہے کہ ایک عورت کا بچہ جو نو مہینے تک پیٹ میں رہے اور خون حیض کھاوے اور آخر عام
بچوں کی طرح چلاتا ہوا شرمگاہ سے پیدا ہو وہ خدا ہوتا ہے؟ کیا کسی دل کو اس پر اطمینان ہو سکتا ہے کہ
ایک شخص خدا کہلا کر ساری رات موت سے بچنے کے لیے دعا کرتا رہے اور قبول نہ ہو؟ ایسا ہی کبھی عقل
یہ تجویز نہیں کر سکتی کہ کسی کی خودکشی سے دوسرے کے گناہ بخشے جاتے ہیں ۔ اگر مسیح کے روٹی کھانے
سے حواریوں کے پیٹ بھر جاتے تھے اور عقل کے نزدیک یہ جائز ہے تو شاید یہ بھی سچ ہو کہ کسی کے
در دسر کا علاج اپنے سر میں پتھر مارنا بھی ہے۔
تیسرا ذریعہ شناخت کا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کبھی سچے مذہب کو ضائع نہیں کرتا اور اہل حق کو ہر گز نہیں
چھوڑتا کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کا باغ ہے اور کبھی کسی نے نہیں دیکھا ہوگا کہ ایک شخص باغ لگا کر اپنے باغ
کی طرف سے بالکل لا پروا ہو جاوے نہیں بلکہ اس کی آبپاشی ، شاخ تراشی اور حفاظت وغیرہ تمام
امور کا جو اس کی سرسبزی اور شادابی کے لیے ضروری ہیں پورا اہتمام کرتا ہے۔ اسی طرح پر اللہ تعالیٰ
اپنے راست بازوں اور دی ہوئی صداقتوں کی تائید کے لیے ہمیشہ تازہ بتازہ تائیدات دیتا رہتا ہے
جن کی روشنی میں صادق چلتا ہے اور شناخت کیا جاتا ہے۔
عیسائیت میں کوئی زندہ نشان نہیں اب عیسائیوں کے عقائد اور مذہب کواس معیار پر بھی آزما کر دیکھ لو کہ ان میں بجز بوسیدہ ہڈیوں اور
مردہ باتوں کے اور کیا رکھا ہے۔ بالا تفاق وہ مانتے ہیں کہ ان میں آج ایک بھی ایسا شخص نہیں جو اپنے
مذہب کی صداقت اور خون مسیح کی سچائی پر اپنے نشانات کی مہر لگا سکے ۔ یہ تو بڑی بات ہے۔ میں کہتا
ہوں کہ انجیل کے قرار داده نشانوں کے موافق تو شاید ایمان دار ہونا بھی ایک امر محال ہوگا۔
اچھا! زندہ نشانات کو تو جانے دو۔ عیسائی مذہب جو اپنے تائیدی نشانوں کے لیے مسیح کی قبر کا پتہ
دیتا ہے کہ اس نے فلاں قبر سے مردہ اُٹھایا تھا وہ بجز قصوں کے اور کیا وقعت رکھ سکتے ہیں۔ اسی لیے
میں نے بارہا کہا ہے کہ یہ سلب امراض کے اعجوبے جو بعض ہندو سنیاسی بھی کرتے ہیں اور اس ترقی
کے زمانہ میں مسمریزم والے بھی دکھاتے ہیں آج کوئی معجزات کے رنگ میں نہیں مان سکتا اور
پیشگوئی ہی ایک ایساز بر دست نشان ہے جو ہر زمانہ میں قابلِ عزت سمجھا جاتا ہے۔ مگر ہمیں افسوس
سے کہنا پڑتا ہے کہ مسیح کی جو پیشگوئیاں انجیل میں درج ہیں وہ ایسی ہیں کہ ان کو پڑھ کر ہنسی آتی ہے کہ
قحط پڑیں گے زلزلہ آئیں گے مرغ بانگ دے گا وغیرہ ۔ اب ہر ایک گاؤں میں جا کر دیکھو کہ ہر وقت
مرغ بانگ دیتے ہیں یا نہیں اور قحط اور زلزلے بالکل معمولی باتیں ہیں جو آجکل کے مد بر تو اس سے بھی
بڑھ کر بتا دیتے ہیں کہ فلاں وقت طوفان آئے گا فلاں وقت بارش شروع ہوگی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کو دیکھو کہ کس طرح پر چھ سو سال پہلے کہا کہ ایک آگ
نکلے گی جو سبزہ کو چھوڑے گی اور پتھر کو گلائے گی اور وہ پوری ہوئی ۔ اس قسم کی درخشاں پیشگوئیاں تو
پیش کریں۔ میں نے ایک ہزار روپیہ کا انعام کا اشتہار مسیح کی پیشگوئیوں کے لیے دیا تھا مگر آج تک
کسی عیسائی نے ثابت نہ کیا کہ مسیح کی پیشگوئیاں ثبوت کی قوت اور تعداد میں میری پیشگوئیوں سے بڑھ
کر ہیں ۔ جن کا گواہ سارا جہان ہے۔
مسیح کے معجزات جو قصص کے رنگ میں ہیں ان سے کوئی فوق العادت تائید الہی کا پتہ نہیں لگتا۔
جبکہ آج اس سے بھی بڑھ کر طبی کرشمے اور عجائبات دیکھے جاتے ہیں۔ خصوصاً ایسی حالت میں کہ خود
انجیل میں ہی لکھا ہے کہ ایک تالاب تھا جس میں ایک وقت پر غسل کرنے والے شفا پا لیتے تھے اور
اب تک یورپ کے بعض ملکوں میں ایسے چشمے پائے جاتے ہیں اور ہمارے ہندوستان میں بھی بعض
چشموں یا کنوؤں کے پانی میں ایسی تاثیر ہوتی ہے۔ تھوڑے دن ہوئے اخبارات میں شائع ہوا تھا کہ
ایک کنوئیں کے پانی سے جذامی اچھے ہونے لگے ہیں ۔ اب عیسائی مذہب کے کن تائیدی نشانوں
الحکم جلد ۶ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۲ صفحه ۴ تا ۶
کو ہم دیکھیں۔ پچھلوں کا یہ حال ہے اور اب کوئی دکھا نہیں سکتا۔ اگر اسی طرح پر ہی مان لینا ہے تو
ہندوؤں نے کیا قصور کیا ہے کہ اُن کے ۳۳ کروڑ دیوتاؤں کو نہ مانا جاوے اور پورانوں کے قصوں کو
تسلیم نہ کیا جاوے۔ دیانند نے ایک جدید طریق نکال کر ہندوؤں کے مذہب پر تو ہاتھ صاف کیا کہ
رام کا نام وید میں نہیں ہے مگر خود جو کچھ ویدوں کا خلاصہ پیش کیا وہ بھی ایک گند نکالا ۔
مذہب کا خلاصہ دو ہی باتیں ہیں اور اصل میں ہر مذہب کا خلاصہ ان دو ہی
باتوں پر آ کر ٹھہرتا ہے یعنی حق اللہ اور حق العباد ۔ مگر ان دونوں ہی کے
مذہب کا خلاصہ
متعلق اس نے گند پیش کیا اور اسے وید کی تعلیم کا عطر بتایا ہے۔
یا درکھنا چاہیے کہ حق دو ہی ہیں ایک خدا کے حقوق کہ اسے کس طرح ماننا چاہیے اور کس طرح پر
اس کی عبادت کرنی چاہیے۔ دوم بندوں کے حقوق یعنی اس کی مخلوق کے ساتھ کیسی ہمدردی اور مواسات
کرنی چاہیے۔
دیا نند نے اس کے متعلق جو کچھ بتایا ہے وہ میں پھر بتاؤں گا۔ پہلے یہ ظاہر کر دوں کہ عیسائیوں
نے بھی ان دونوں اصولوں میں سخت بیہودہ پن ظاہر کیا ہے۔ حق اللہ میں تو دیکھ لیا کہ انہوں نے اس
خدا کو چھوڑ دیا جو موسیٰ اور دیگر راستبازوں اور پاکیزہ لوگوں پر ظاہر ہوا تھا اور ایک عاجز انسان کو خدا بنا
لیا اور حقوق العباد کی وہ مٹی پلید کی کہ کسی طرح پر وہ درست ہونے میں نہیں آتے ۔ انجیل کی ساری تعلیم
ایک ہی طرف جھکی ہوئی ہے اور انسان کی کل قوتوں کی مربی نہیں ہو سکتی ۔ اول تو کفارہ کا مسئلہ مان کر
پھر حقوق العباد کے اتلاف سے بچنے کے لئے کوئی وجہ ہی نہیں مل سکتی ہے کیونکہ جب یہ مان لیا گیا ہے
ج کے خون نے گناہوں کی نجاست کو دور کر دیا ہے اور دھودیا ہے حالانکہ عام طور پر بھی خورا
کوئی نجاست دور نہیں ہو سکتی ہے تو پھر عیسائی بتائیں کہ وہ کونسی بات ہے جو حقیقت میں انہیں روک سکتی
ہے کہ وہ دنیا میں فساد نہ کریں اور کیونکر یقین کریں، چوری کرنے ، بیگا نہ مال لینے ، ڈاکہ زنی، خون
کرنے ، جھوٹی گواہی دینے پر کوئی سزا ملے گی اگر باوجود کفارہ پر ایمان لانے کے بھی گناہ گناہ ہی ہیں
تو میری سمجھ میں نہیں آتا کہ کفارہ کے کیا معنی ہیں اور عیسائیوں نے کیا پایا۔
غرض حقوق العباد کو پورے طور پر ادا کرنے اور بجالانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے انسان کو
مختلف قوتوں کا مالک بنا کر بھیجا تھا اور اس سے منشا یہی تھا کہ اپنے محل پر ہم ان قوتوں سے کام لے
کر نوع انسان کو فائدہ پہنچائیں مگر انجیل کا ساراز در حلم اور نرمی ہی کی قوت پر ہے حالانکہ یہ قوت بعض
موقعوں پر زہر قاتل کی تاثیر رکھتی ہے۔
ترکیب
تمدنی زندگی کی ترکیب اس لئے ہماری یہ مدنی زندگی جو تلف طبائع کے اختلاط اور تر سے بنی ہے اپنی ترکیب اور صورت ہی میں بالطبع یہ تقاضا
کرتی ہے کہ ہم اپنے تمام قومی کو محل اور موقع پر استعمال کریں لیکن انجیل محل اور موقع شناسی کو تو
پس پشت ڈالتی ہے اور اندھا دھند ایک ہی امر کی تعلیم دیتی ہے کیا ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری
پھیر دینا عملی صورت میں بھی آسکتا ہے اور کر تہ مانگنے والے کو چغہ دینے والے آپ نے بھی دیکھے ہیں
اور کیا کوئی آدمی جو انجیل کی اس تعلیم کا عاشق زار ہو کبھی گوارا کر سکتا ہے کہ کوئی شریر اور نا بکار انسان اس
کی بیوی پر حملہ کرے تو وہ لڑکی بھی پیش کر دے؟ ہر گز نہیں۔
جس طرح پر ہم کو اپنے جسم کی صحت اور صلاحیت کے لئے ضرور ہے کہ مختلف قسم کی غذا ئیں موسم
اور فصل کے لحاظ سے کھائیں اور مختلف قسم کے لباس پہنیں ویسی ہی روح کی صلاحیت اور اس کی
قوتوں اور خواص کے نشو نما کے واسطے لازم ہے کہ اسی قاعدہ کو مدنظر رکھیں ۔ جسمانی تمدن میں جس
طرح پر گرم سرد، نرم سخت ، حرکت و سکون کی رعایت رکھنی ضروری ہے اسی طرح پر روحانی صحت کے
لئے مختلف قوتوں کا عطا ہونا ہی صاف دلیل اس امر کی ہے کہ روح کی بھلائی کے لئے ان سے کام لینا
ضروری ہے اور اگر ان مختلف قوتوں سے ہم کام نہیں لیتے یا نہ لینے کی تعلیم دیتے ہیں تو ایک خدا ترس
اور غیور انسان کی نگاہ میں ایسا معلم خدا کی توہین کرنے والا ٹھہرے گا کیونکہ وہ اپنے اس طریق سے یہ
ثابت کرتا ہے کہ خدا نے یہ قوتیں لغو پیدا کی ہیں۔
انجیل ایک ہی قوت پر زور دیتی ہے ہیں اگر فیل ایک ہی قوت پر زور دیتی ہے اور انجیل
دیتی ہے تو میں آپ سے ہی انصافاً پوچھتا ہوں کہ
خدا سے ڈر کر بتائیں کہ یہ خدا کے اس فعل کی ہتک نہیں ہے کہ اس نے مختلف قوتیں اور
استعداد میں انسان کی روح میں رکھ دی ہیں ۔
اگر کوئی عیسائی یہ کہے کہ صرف نرمی اور حلم ہی کی قوت سے ساری قوتوں کا نشو و نما ہوسکتا ہے تو اس
کی دانش مندی میں کوئی شک کرے گا بحالیکہ خود خدا کی صفات بھی مختلف ہیں اور ان سے مختلف افعال کا
صدور ہوتا ہے اور خود کوئی عیسائی پادری ہم نے ایسا نہیں دیکھا کہ مثلاً سردی کے ایام میں بھی گرمی ہی
کے لباس سے کام لے اور دیسی غذاؤں پر گزارہ کرے یا ساری عمر ماں ہی کا دودھ پیا ر ہے یا بچپن ہی
کے چھوٹے چھوٹے گرتے پاجامے پہنا کرے غرض اس قسم کی تعلیم پیش کرتے ہوئے شرم آ جاتی ہے
اگر ایمان اور خدا کا خوف ہو۔ اگر نرمی اور حلم ہی کافی تھا تو پھر کیا یہ مصیبت پڑی کہ انجیل کے ماننے یہ
والوں کو دیوانی ، فوجداری جرائم کی سزاؤں کے لئے قانون بنانے پڑے اور سیاست اور ملک داری
کے آئین کی ضرورت ہوئی ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری طرف پھیرنے والوں کو فوجوں اور پولیس
کی کیا ضرورت !! خدا کے لئے کوئی غور کرے ۔ پس اس اصول نے تمام حقوق العباد پر پانی پھیر دیا
ہے جب کہ ساری قوتوں ہی کا خون کر دیا۔
اسلام کل انسانی قوئی کا متکفل ہے ۔ اب اس کے مقابل میں دیکھو کہ اسلام نے کیسی
کا ہے تعلیم دی اور کس طرح پر ساری قوتوں اور طاقتوں
ا ہے تعلیم دی اور کس طرح پر ساری قوتوں اور طاقتوں
کا تکفل فرمایا۔ اسلام نے سب سے اول یہ بتایا ہے کہ کوئی قوت اور طاقت جو انسان کو دی گئی ہے
فی نفسہ وہ بڑی نہیں ہے بلکہ اس کی افراط یا تفریط اور بڑا استعمال اسے اخلاق زمیمہ کی ذیل میں داخل
کرتا ہے اور اس کا برمحل اور اعتدال پر استعمال ہی اخلاق ہے۔ یہی وہ اصول ہے جو دوسری قوموں
نے نہیں سمجھا اور قرآن نے جس کو بیان کیا ہے اب اس اصول کو مد نظر رکھ کر وہ کہتا ہے جَزُوا سَيِّئَةٍ
سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ الآية (الشوری: ۴۱) یعنی بدی کی سزا تو اسی قدر بدی ہے لیکن جس
نے عفو کیا اور اس عفو میں اصلاح بھی ہو۔ عفو کو تو ضرور رکھا ہے مگر یہ نہیں کہ اس عفو سے شریرا اپنی شرارت
میں بڑھے یا تمدن اور سیاست کے اصولوں اور انتظام میں کوئی خلل واقع ہو بلکہ ایسے موقع پر سزا
ضروری ہے۔ عفواصلاح ہی کی حالت میں روا رکھا گیا ہے۔ اب بتاؤ کہ کیا یہ تعلیم انسانی اخلاق کی متمم
اور مکمل ہو سکتی ہے یا زرے طمانچے کھانے۔ قانون قدرت بھی پکار کر اس کی تائید کرتا ہےاور عملی طور پر بھی
اس کی ہی تائید ہوتی ہے۔ انجیل پر عمل کرنا ہے تو پھر آج ساری عدالتیں بند کر دو اور دو دن کے لئے
پولیس اور پہرہ اٹھا دو تو دیکھو کہ انجیل کے ماننے سے کس قدر خون کے دریا بہتے ہیں اور انجیل کی تعلیم اگر
ناقص اور ادھوری نہ ہوتی تو سلاطین کو جدید قوانین کیوں بنانے پڑتے۔
غرض یہ حقوق العباد پر انجیل کی تعلیم کا اثر ہے۔
آریوں کے عقائد
اب میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ دیانند نے جو دید کا خلاصہ ان دونوں
اصولوں کے رو سے پیش کیا ہے وہ کیا ہے؟ حق اللہ کے متعلق تو اُس نے یہ ظلم کیا ہے کہ مان لیا ہے کہ خدا
کسی چیز کا بھی خالق نہیں ہے بلکہ یہ ذرات اور ارواح خود بخود ہی اس کی طرح ہے وہ صرف اُن کا
جوڑ نے جاڑنے والا ہے جس کو عربی زبان میں مؤلّف کہتے ہیں۔ اب اس سے بڑھ کر حق اللہ کا
اتلاف اور کیا ہوگا کہ اس کی ساری صفات ہی کو اُڑا دیا اور عظیم الشان صفت خالقیت کا زور سے انکار کیا
گیا ۔ جبکہ وہ جوڑ نے جاڑنے والا ہی ہے تو پھر سمجھ میں نہیں آتا کہ اگر یہ تسلیم کر لیا جاوے کہ وہ ایک
وقت مر بھی جاوے گا تو اس سے مخلوق پر کیسا اثر پڑ سکتا ہے۔ کیونکہ جب اس نے اُسے پیدا ہی نہیں کیا
تو وہ اپنے وجود کے بقا اور قیام میں قائم بالذات ہیں اُس کی ضرورت ہی کیا ہے؟ جوڑ نے جاڑ نے
سے اس کا کوئی حق اور قدرت ثابت نہیں ہوتی جبکہ اجسام اور روحوں میں مختلف قوتیں اتصال اور
انفصال کی بھی موجود ہیں ۔ روح میں بڑی بڑی قوتیں ہیں جیسے کشف کی قوت ۔ انسانی روح جیسی یہ
قوت دکھا سکتا ہے اور کسی کا روح نہیں دکھا سکتا مثلاً گائے یا بیل کا۔ اور افسوس ہے کہ آریہ ان ارواح
کو بھی مع اُن کی قوتوں اور خواص کے خدا کی مخلوق نہیں سمجھتا۔ اب سوال یہ ہوتا ہے کہ جب یہ اشیاء
اجسام اور ارواح خود بخود قائم بالذات ہیں اور ان میں اتصال اور انفصال کی قوتیں بھی موجود ہیں تو
وجود باری پر ان کے وجود سے کیا دلیل لی جاسکتی ہے۔ کیونکہ جب میں یہ کہتا ہوں کہ یہ لوٹا ایک قدم
چل سکتا ہے دوسرے قدم پر اس کے نہ چلنے کی کیا وجہ؟
وجود باری پر دو ہی قسم کے دلائل ہو سکتے ہیں ۔ اوّل تو مصنوع کو دیکھ کر صانع کے وجود کی طرف
ہم انتقال ذہن کا کرتے ہیں۔ وہ تو یہاں مفقود ہے کیونکہ اس نے کچھ پیدا ہی نہیں کیا۔ کچھ پیدا کیا ہو
تو اس سے وجود خالق پر دلیل پیدا کریں اور یا دوسری صورت خوارق اور معجزات کی ہوتی ہے ۔اس
سے وجود باری پرز بر دست دلائل قائم ہوتے ہیں مگر اس کے لیے دیا نند اور سب آریوں نے اعتراف
کیا ہے کہ وید میں کسی پیشگوئی یا خارق عادت امر کا ذکر نہیں اور معجزہ کوئی چیز ہی نہیں ہے اب بتاؤ کہ
کون سی صورت خدا کی ہستی پر دلیل قائم کرنے کی اُن کے عقیدہ کے رو سے رہی اور پھر اُن کا ایسا خدا
ہے کہ کوئی ساری عمر کتنی ہی محنت و مشقت سے اُس کی عبادت کرے مگر اس کو ابدی نجات ملے گی ہی
نہیں۔ ہمیشہ جونوں کے چکر میں اُسے چلنا ہو گا کبھی کیڑا مکوڑا اور کبھی کچھ کبھی کچھ بننا ہوگا۔
حقوق العباد کے متعلق اتنا ہی کافی ہے کہ اُن میں نیوگ کا مسئلہ موجود ہے کہ اگر ایک عورت کے
اپنے خاوند سے اولاد نہ ہوتی ہو تو وہ کسی دوسرے مرد سے ہمبستر ہو کر اولاد پیدا کر لے اور کھانے پینے
مقویات اور بستر وغیرہ کے سارے اخراجات اُس بیرج داتا کے اس خاوند کے ذمہ ہوں گے جو اپنی
عورت کو اُس سے اولا د لینے کی اجازت دیتا ہے۔ اس سے بڑھ کر قابل شرم اور کیا بات ہوگی ۔ یہ تو مختصر
ا نمونہ ہے ۔ یہاں قادیان میں پنڈت سومراج ایک مدرس تھا جو آ ا جو آریہ ہے اُس کو میں نے ایک
جماعت کے رو برو بلا یا جس میں بعض ہندو بھی تھے اور اُس سے یہ مسئلہ پوچھا۔ تو اُس نے کہا ہاں جی
کیا مضائقہ ہے۔ اب ہمیں تو اس کے منہ سے یہ سن کر تعجب ہی ہوا دوسرے ہندو رام رام کرنے لگے۔
میں نے سن کر کہا کہ بس آپ جائے ۔ غرض یہ ہے اُن میں حقوق العباد کا لحاظ ۔
مسٹر عبدالحق صاحب ۔ میں نے آپ کی کتاب ” آر یہ دھرم پڑھی ہے۔
دو
حضرت مسیح موعود ۔ ساری تقریر کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر سچا مذہب اور سچا عقیدہ ان تین نشانوں یعنی
نصوص، عقل اور تائید سماوی سے شناخت کیا جاتا ہے اور عیسائی مذہب کی بابت میں نے مختلف پہلوؤں
سے مختصر طور پر آپ کو دکھایا ہے کہ اس معیار پر پورا نہیں اترتا۔ یہودیوں کی کتابوں میں اس تثلیث اور
کفارہ کا کوئی پتہ نہیں اور کبھی وہ بیٹے خدا کے منتظر ہی نہ تھے اور عقل دور سے دھکے دیتی ہے۔ نشانات کا
یہ حال کہ ایمانداروں کے نشان کا پایا جانا بھی مشکل ہے۔ ایک بار فتح مسیح نام ایک عیسائی نے کہا تھا
کہ مجھے الہام ہوتا ہے۔ میں نے جب اُسے کہا کہ تو پیشگوئی کر تو گھبرایا اور مجھے کہا کہ ایک مضمون
بند لفافہ میں رکھا جاوے اور آپ اس کا مضمون بتادیں۔ مجھے خدا تعالیٰ نے اطلاع دی کہ تو اس کو قبول
کر لے۔ جب میں نے اس کو بھی قبول کر لیا تو کئی سو آدمیوں کے مجمع میں آخر پادری وائٹ بریخٹ
نے کہا کہ یہ فتح مسیح جھوٹا ہے۔ غرض حق ایک ایسی چیز ہے کہ اپنے ساتھ نصوص اور عقل کی شہادت کے
علاوہ نور کی شہادت بھی رکھتا ہے اور یہ شہادت سب سے بڑھ کر ہوتی ہے اور یہی ایک نشان مذہب کی
زندگی کا ہے کیونکہ جو مذہب زندہ خدا کی طرف سے ہے اس میں ہمیشہ زندگی کی روح کا پایا جانا
ضروری ہے تا اس کے زندہ خدا سے تعلق ہونے پر ایک روشن نشان ہو مگر عیسائیوں میں یہ ہرگز نہیں ہے
حالانکہ اس زمانہ میں جو سائنس اور ترقی کا زمانہ کہلاتا ہے ایسے خارق عادت نشانوں کی بڑی بھاری
ضرورت ہے جو خدا تعالیٰ کی ہستی پر دلائل ہوں ۔ اب اس وقت اگر کوئی عیسائی مسیح کے گذشتہ معجزات
جن کی ساری رونق تالاب کی تاثیر دور کر دیتی ہے سنا کر اُس کی خدائی منوانا چاہے تو اس کے لیے
لازمی بات ہے کہ وہ خود کوئی کرشمہ دکھائے ورنہ آج کوئی منطق یا فلسفہ ایسا نہیں ہے جو ایسے انسان کی
خدائی ثابت کر دکھائے جو ساری رات روتا رہے اور اُس کی دعا بھی قبول نہ ہو اور جس کی زندگی کے
واقعات نے اُسے ایک ادنیٰ درجہ کا انسان ثابت کیا ہو ۔ پس میں دعوئی سے کہتا ہوں اور خدا تعالیٰ
خوب جانتا ہے کہ میں اس میں سچا ہوں اور تجربہ اور نشانات کی ایک کثیر تعداد نے میری سچائی کو روشن کر
دیا ہے کہ اگر یسوع مسیح ہی زندہ خدا ہے اور وہ اپنے صلیب برداروں کی نجات کا باعث ہوا ہے اور ان ملیب برداروں کی نجات کا باعث؟
کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے باوجود یکہ اس کی خود دعا قبول نہیں ہوئی تو کسی پادری یا راہب کو میرے
مقابلہ پر پیش کرو کہ وہ یسوع مسیح سے مدد اور توفیق پا کر کوئی خارق عادت نشان دکھائے۔ میں اب
میدان میں کھڑا ہوں اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ میں اپنے خدا کو دیکھتا ہوں وہ ہر وقت میرے سامنے
اور میرے ساتھ ہے۔ میں پکار کر کہتا ہوں مسیح کو مجھ پر زیادت نہیں کیونکہ میں نور محمدی کا قائم مقام
ہوں جو ہمیشہ اپنی روشنی سے زندگی کے نشان قائم کرتا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کس چیز کی ضرورت