۲۴؍ دسمبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یہاں تک پہنچی ہوئی ہے۔
جلد دوم
حضرت مسیح موعود - گالیاں دیتے ہیں اس کی تو مجھے کچھ بھی پروانہیں ہے۔ بہت سے خطوط گالیوں
کے آتے ہیں جن کا مجھے محصول بھی دینا پڑتا ہے اور کھولتا ہوں تو گالیاں ہوتی ہیں ۔ اشتہاروں میں
گالیاں دی جاتی ہیں ۔ اور اب تو کھلے لفافوں پر گالیاں لکھ کر بھیجتے ہیں ۔ مگر ان باتوں سے کیا ہوتا ہے
اور خدا کا نور کہیں بجھ سکتا ہے؟ ہمیشہ نبیوں ، راستبازوں کے ساتھ ناشکروں نے یہی سلوک کیا ہے ہم
جس کے نقش قدم پر آئے ہیں مسیح ناصری اس کے ساتھ کیا ہوا۔ اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ کیا ہوا ۔ اب تک نا پاک طبع لوگ گالیاں دیتے ہیں ۔ میں تو بنی نوع انسان کا حقیقی خیر خواہ
ہوں جو مجھے دشمن سمجھتا ہے وہ خود اپنی جان کا دشمن ہے۔ (اتنے میں مکان کے قریب پہنچ گئے اور
حضرت نے پھر فرمایا کہ ) آپ مہمان ہیں آپ کو جس چیز کی تکلیف ہو مجھے بے تکلف کہیں کیونکہ میں
تو اندر رہتا ہوں اور نہیں معلوم ہوتا کہ کس کو کیا ضرورت ہے اور آج کل مہمانوں کی کثرت کی وجہ سے
بعض اوقات خادم بھی غفلت کر سکتے ہیں ۔ آپ اگر زبانی کہنا پسند نہ کریں تو مجھے لکھ کر بھیج دیا کریں۔
مہمان نوازی تو میرا فرض ہے۔
۲۴ دسمبر ۱۹۰۱ء
مسٹر عبدالحق ۔ کفارہ کا مسئلہ تو میں نے سمجھ لیا ہے تثلیث کا رد کریں۔
تیسری ملاقات حضرت مسیح موعود ۔ میں نے سب سے پہلے اس لیے آپ کو کہا تھاکہ آپ
اپنے اعتراض پیش کریں جو اسلام پر ہوتے ہیں اور خود اپنی تقریر کے ضمن میں جہاد، غلامی ، تعدد ازدواج
پر کچھ باتیں کی تھیں تا کہ آپ کو اس پر اعتراض کرنے کا موقع ملے ۔
میری رائے میں طالب حق کا فرض ہے کہ جو بات اس کے دل میں خلجان کرے اس کو فوراً پیش
کر دے ورنہ وہ ایمان کو کمزور کرے گی اور روحانی قوتوں پر برا اثر ڈالے گی ۔ جیسے کوئی خراب غذا ے ورنہ وہ ایمان کو کمزور کرے گی
الحکم جلد ۶ نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۲ صفحه ۳ تا ۵
کھالے تو وہ اندر جا کر خرابی پیدا کرتی ہے اور قے یا دست کی صورت میں نکلتی ہے۔ اسی طرح کوئی
گنده عقیده اندر رہ کر فساد کرنے سے نہیں رکتا اور اس کا فساد یہی ہے کہ انسان کے اخلاق چال چلن
پر برا اثر ہو جاتا ہے اور وہ ایک مجذوم کی مانند بن جاتا ہے ۔ پس جو چیز آپ کے دل میں کھٹکے آپ
اُسے پوچھیں اور تثلیث کے رد میں مختصراً میں کہہ چکا ہوں اور اب میں آپ سے اُس کے دلائل
سننا چاہتا ہوں کیونکہ اُس کا بار ثبوت آپ پر ہے جو اسے مدار نجات ٹھہراتے ہیں اور ایک گروہ کثیر سے
اختلاف کرتے ہیں مثلاً ایک شخص ایک معمولی بات کے خلاف جو دنیا نے مانی ہے کہ انسان آنکھ سے
دیکھتا ہے اور زبان - ہے اور زبان سے چکھتا اور بولتا ہے اور کانوں سے سنتا ہے یہ کہے کہ انسان آنکھ سے بولتا ہے اور
کان سے دیکھتا ہے تو قانون کی رو سے ثبوت اسی کے ذمہ ہے۔
ر
اس طرح پر تثلیث کا تو کوئی قائل نہیں۔ یہودی جو ابراہیمی سلسلہ میں ہیں وہ اس سے انکار کرتے
ہیں اور صاف کہتے ہیں کہ ہماری کتابوں میں اس کا کوئی نام و نشان نہیں بر خلاف اس کے توحید کی تعلیم
ہے اور نہ آسمان پر نہ زمین پر نہ پانی میں غرض کہیں بھی دوسرا خدا تجویز کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
پھر میں نے قانون قدرت سے آپ کو ثابت کر دکھا یا کہ توحید ہی ماننی چاہیے۔ پھر باطنی شریعت
میں توحید کے نقوش ہیں ۔ اب آپ جو نقل عقل اور باطنی شریعت کے خلاف کہتے ہیں کہ خدا ایک نہیں
بلکہ تین ہیں تو یہ ثبوت آپ ہی کے ذمہ ہے۔ یہ مسئلہ ایسا ہے کہ ہمیں تو فقط اس کے سننے ہی کا حق ہے۔
کیونکہ نبیوں اور راست بازوں کی تعلیم کے صریح خلاف ہے۔
میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں اور خدا نے میرے دل کو اس سے پاک بنایا ہے کہ اس میں
بے انصافی ہو کہ اس کا بار ثبوت آپ کے ذمہ ہے رکیک تاویلوں سے کام نہیں چلتا اور نہ اُن سے تسلی
ہو سکتی ہے۔ آپ خود دل میں انصاف کریں کہ راست باز کے بغیر کوئی وہ کام نہ کرے گا جو میں کرتا ہوں۔
پس آپ جس قدر مفصل اس پر لکھ سکیں وہ لکھ کر سناویں مگر اتنا یا درکھیں کہ دعوی اپنے نفس
میں ابہام رکھتا ہے۔ بعض آدمیوں کو یہ دھوکا لگ جاتا ہے کہ وہ دعوئی اور دلیل میں فرق نہیں کر سکتے ۔
دعوٹی کے لیے دلیل ایک روشن چراغ ہوتی ہے۔ پس دعوئی اور دلیل میں فرق کر لینا ضروری ہے۔