۲۸؍ دسمبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے۔ غرض یہ خدا تعالیٰ کے نشان ہیں ، ان کو عزت اور عبرت کی نگاہ سے دیکھو اور اپنی ساری
قوتوں کو خدا تعالیٰ کی مرضی کے نیچے استعمال کرو ۔ توبہ اور استغفار کرتے رہو تا خدا تعالیٰ اپنا تم پر
فضل کرے۔
۲۸ / دسمبر ۱۹۰۱ء
مرشد اور مرید کے تعلقات استاد اور شاگرد کی مثال سے سمجھ مرشد اور مرید کے تعلقات لینے چاہئیں۔ جیسے شاگرد استاد سے فائدہ اٹھاتا ہے اس
طرح مرید اپنے مرشد سے لیکن شاگرد اگر اُستاد سے تعلق تو رکھے مگر اپنی تعلیم میں قدم آگے نہ
بڑھائے تو فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔ یہی حال مرید کا ہے پس اس سلسلہ میں تعلق پیدا کر کے اپنی معرفت
اور علم کو بڑھانا چاہیے۔ طالب حق کو ایک مقام پر پہنچ کر ہر گز ٹھہر نا نہیں چاہیے ورنہ شیطان لعین اور
طرف لگا دے گا اور جیسے بند پانی میں عفونت پیدا ہو جاتی ہے اسی طرح اگر مومن اپنی ترقیات کے
لیے سعی نہ کرے تو وہ گر جاتا ہے پس سعادت، عادت مند کا فرض ہے وہ طلب دین میں لگا ر ہے ۔ ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کوئی انسان کامل دنیا میں نہیں گزرا لیکن آپ کو بھی رَبِّ زِدْنِی
علما (طہ: ۱۱۵) کی دعا کی تعلیم ہوئی تھی پھر اور کون ہے جو اپنی معرفت اور علم پر کامل بھروسہ کر کے
ٹھہر جاوے اور آئندہ ترقی کی ضرورت نہ سمجھے ۔ جوں جوں انسان اپنے علم اور معرفت میں ترقی
کرے گا اُسے معلوم ہوتا جاوے گا کہ ابھی بہت سی باتیں حل طلب باقی ہیں بعض امور کو ابتدائی نگاہ
میں ( اس بچے کی طرح جو اقلیدس کے اشکال کو محض بیہودہ سمجھتا ہے ) بالکل بیہودہ سمجھتے تھے لیکن
آخر وہی امور صداقت کی صورت میں ان کو نظر آئے اس لیے کس قدر ضروری ہے کہ اپنی حیثیت کو
بدلنے کے ساتھ ہی علم کو بڑھانے کے لیے ہر بات کی تکمیل کی جاوے تم نے بہت ہی بیہودہ باتوں دے ہم نے بہت ہی بیہودہ بالوں
کو چھوڑ کر اس سلسلہ کو قبول کیا ہے۔ اگر تم اس کی بابت پورا علم اور بصیرت حاصل نہیں کرو گے تو اس کر کوقبول ہے۔ اگرتم کی اور
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۲ ء صفحه ۵ تا ۷
سے تمہیں کیا فائدہ ہوا۔ تمہارے یقین اور معرفت میں قوت کیونکر پیدا ہو گی ۔ ذرا ذراسی بات پر ۔ ذراذراسی
شکوک اور شبہات پیدا ہوں گے اور آخر قدم کو ڈگمگا جانے کا خطرہ ہے ۔
دین کو ہر حال میں دنیا پر مقدم کرنا چاہیے دیکھوا دوقسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک تو وہ جو اسلام قبول کر کے دنیا کے کاروبار
اور تجارتوں میں مصروف ہو جاتے ہیں ۔ شیطان ان کے سر پر سوار ہو جاتا ہے۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ
تجارت کرنی منع ہے۔ نہیں صحابہ تجارتیں بھی کرتے تھے مگر وہ دین کو دنیا پر مقدم رکھتے تھے، انہوں
نے اسلام قبول کیا تو اسلام کے متعلق سچا علم جو یقین سے اُن کے دلوں کو لبریز کر دے انہوں نے
حاصل کیا۔ یہی وجہ تھی کہ وہ کسی میدان میں شیطان کے حملے سے نہیں ڈگمگائے۔ کوئی امر ان کو سچائی کے
اظہار سے نہیں روک سکا۔ میرا مطلب اس سے صرف یہ ہے کہ جو بالکل دنیا ہی کے بندے اور غلام
ہو جاتے ہیں گو یا دنیا کے پرستار ہو جاتے ہیں ایسے لوگوں پر شیطان اپنا غلبہ اور قابو پالیتا ہے۔
دوسرے وہ لوگ ہو ۔ ے وہ لوگ ہوتے ہیں جود جو دین کی ترقی کی فکر میں ہو جاتے ہیں ۔ یہ وہ گروہ ہوتا ہے جو
حزب اللہ کہلاتا ہے اور جو شیطان اور اس کے لشکر پر فتح پاتا ہے مال چونکہ تجارت سے بڑھتا ہے اس
لیے خدا تعالیٰ نے بھی طلب دین اور ترقی دین کی خواہش کو ایک تجارت ہی قرار دیا۔ چنانچہ فرمایا ہے
هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ (الصف: 11) سب سے عمدہ تجارت دین کی ہے
جو دردناک عذاب سے نجات دیتی ہے، پس میں بھی خدا تعالیٰ کے ان ہی الفاظ میں تمہیں یہ کہتا ہوں
که هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ (الصف: (١) ۔
میں زیادہ اُمیدان پر کرتا ہوں جو دینی ترقی اور شوق کو کم نہیں کرتے ۔ جو اس شوق کو کم کرتے ہیں
مجھے اندیشہ ہوتا ہے کہ شیطان ان پر قابو نہ پالے۔ اس لیے کبھی سست نہیں ہونا چاہیے ۔ ہر امر کو جو سمجھ میں
نہ آئے پوچھنا چاہیے تا کہ معرفت میں زیادت ہو ۔ پوچھنا حرام نہیں بہ حیثیت انکار کے بھی پوچھنا چاہیے
اور علمی ترقی کے لیے بھی۔ جو علمی ترقی چاہتا ہے اس کو چاہیے کہ قرآن شریف کو غور سے پڑھیں جہاں سمجھ
میں نہ آئے دریافت کریں۔ اگر بعض معارف سمجھ نہ سکے تو دوسروں سے دریافت کر کے فائدہ پہنچائے۔
قرآن شریف ایک دینی سمندر ہے جس کی تہہ میں بڑے بڑے نایاب اور بے بہا گو ہر موجود
ہیں۔ جب تم کسی عیسائی سے ملو گے تو دیکھو گے کہ اُن میں نقالوں اور ٹھٹھے والوں کی طرح دیانت مفقود
نظر آئے گی۔ یوں تو ان میں سے بعض ایسے ہیں جو یہ دعوے کرتے ہیں کہ ہم قرآن شریف کے ترجمہ
سے واقف ہیں ۔ مگر انہوں نے مشق تو کی ہے لیکن ان میں روحانیت نہیں ہے اور اس کا ہمیں بارہا
تجربہ ہوا ہے جب ان کو بلایا گیا تو اُنہوں نے گریز کی ہے۔ اگر واقعی ان میں روحانیت ہے اگر واقعی
ان کی معرفت اور علم یقین کے درجہ تک پہنچا ہوا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ وہ گریز کرتے ہیں۔
دیکھو ! لاہور کے بشپ صاحب نے لاہور میں بڑے اہم مضامین لاہور کے بشپ کا فرار پر لکچر دیئے اور اپنی قرآن دانی اور حدیث دانی کے ثبوت کے
لیے بڑی کوشش کی لیکن اُسے ہم نے دعوت کی تو باجود یکہ پایونیر نے بھی اس کو شرمندگی دلائی مگر وہ
صرف یہ کہہ کر کہ ہمارا دشمن ہے مقابلہ سے بھاگ گیا۔ ہم کو افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بشپ صاحب
تو مسیح کی تعلیم کا کامل نمونہ ہونا چاہیے تھا اور اپنے دشمنوں کو پیار کرو پر ان کا پورا عمل ہوتا اگر میں ان کا
دشمن بھی ہوتا حالانکہ میں سچ کہتا ہوں اور خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ نوع انسان کا سب سے بڑھ کر
خیر خواہ اور دوست میں ہوں ۔ ہاں یہ سچ ہے کہ میں ان تعلیمات کا دشمن ہوں جو انسان کی روحانی دشمن
ہیں اور اس کی نجات کی دشمن ہیں۔ غرض بشپ صاحب کو کئی بار اخباروں نے اس معاملہ میں شرمندہ
کیا مگر وہ سامنے نہ آئے ۔ عیسائیوں کی یہ حالت ہے کہ اگر کسی کو سادہ دیکھتے ہیں تو چھوٹا ہے تو بیٹا بنا
کر اور بڑا ہے تو باپ بنا کر اندر داخل ہوتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اگر وہ حالات سے واقف ہے تو
پھر اس سے بغض کرتے ہیں اس لیے کہ جب خدا سے تعلق توڑ بیٹھتے ہیں تو مخلوق سے سچی ہمدردی
کیونکر پیدا ہو مگر ہماری جماعت خاص ہے اس کو عام مسلمانوں کی طرح نہ سمجھیں۔
جو آسمان سے
آتا ہے ۔ جو زمینی بات کرتا ہے وہ دَابَّةُ الْأَرْضِ ہے۔ خدا تعالیٰ نے ایسا ہی
دَابَّةُ الْأَرْضِ اَرْضِ یہ مسلمان دَابَّةُ الْأَرْضِ ہیں اور اس لیے اس کے مخالف ہیں جو
فرمایا تھا روحانی اُمور کو وہی دریافت کرتے ہیں جن میں مناسبت ہو۔ چونکہ ان میں مناسبت نہ تھی ہا
اس لیے اُنہوں نے عصائے دین کو کھا لیا ۔ جیسے سلیمان کے عصا کو کھا لیا تھا۔ اور اس سے آگے
قرآن شریف میں لکھا ہے کہ جب جنوں کو یہ پتہ لگا تو اُنھوں نے سرکشی اختیار کی ہے۔ اسی طرح پر
عیسائی قوم نے جب اسلام کی یہ حالت دیکھی یعنی اس دَابَّةُ الْأَرْضِ نے عصائے راستی کو کمزور
کر دیا تو ان قوموں کو اس پر وار کرنے کا موقع دے دیا۔ جن وہ ہیں جو چھپ کر وار کرے اور پیار
کے رنگ میں دشمنی کرتے ہیں وہی پیار جو حوا سے آکر نگاش نے کیا تھا اس پیار کا انجام وہی ہونا چاہیے
جو ابتدا میں ہوا۔ آدم پر اسی سے مصیبت آئی ۔ اُس وقت گویا وہ خدا سے بڑھ کر خیر خواہ ہو گیا۔ اسی
طرح پر یہ بھی وہی حیات ابدی پیش کرتے ہیں جو شیطان نے کی تھی ، اس لیے قرآن شریف نے
اول اور آخر کو اسی پر ختم کیا۔ اس میں یہ سر تھا کہ تا بتایا جاوے کہ ایک آدم آخر میں بھی آنے والا ہے
قرآن شریف کے اول یعنی سورۃ فاتحہ کو ولا الضالین پر ختم کیا ۔ یہ امر تمام مفسر با اتفاق مانتے ہیں کہ
ضالین سے عیسائی مراد ہیں اور آخر جس پر ختم ہوا وہ یہ ہے قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ - مَلِكِ النَّاسِ ۔
الهِ النَّاسِ - مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ - الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ - مِنَ الْجِنَّةِ
والنَّاسِ ( الناس : ۲ تا ۷ ) ۔
سورۃ الناس سے ۔
پہلے قُلْ هُوَ اللهُ (الاخلاص: ۲ تا ۷) میں خدا تعالیٰ کی توحید بیان فرمائی اور
اس طرح پر گویا تثلیث کی تردید کی اس کے بعد سورۃ الناس کا بیان کرنا صاف ظاہر کرتا ہے کہ عیسائیوں
کی طرف اشارہ ہے۔ پس آخری وصیت یہ کی کہ شیطان سے بچتے رہو، یہ شیطان وہی نتاش ہے جس کو
اس سورۃ میں خناس کہا ہے جس سے بچنے کی ہدایت کی اور یہ جو فرمایا کہ رب کی پناہ میں آؤ۔ اس سے
معلوم ہوا کہ یہ جسمانی امور نہیں ہیں بلکہ روحانی ہیں ۔ خدا کی معرفت اور معارف اور حقا اور حقائق پر پکے
ہو جاؤ تو اس سے بچ جاؤ گے ۔ اس آخری زمانہ میں شیطان اور آدم کی آخری جنگ کا خاص ذکر ہے
شیطان کی لڑائی خدا اور اس کے فرشتوں سے آدم کے ساتھ ہو کر ہوتی ہے۔ اور خدا تعالیٰ اس کے ہلاک
کرنے کو پورے سامان کے ساتھ اُترے گا اور خدا کا مسیح اس کا مقابلہ کرے گا۔ یہ لفظ شیح ہے جس کے
معنی خلیفہ کے ہیں عربی اور عبرانی میں ، حدیثوں میں مسیح لکھا ہے اور قرآن شریف میں خلیفہ لکھا ہے۔
غرض اس کے لیے مقدر تھا کہ اس آخری جنگ میں خاتم الخلفاء جو چھٹے ہزار کے آخر میں پیدا ہو کامیاب ہو۔
سورۃ العصر میں دنیا کی تاریخ سورۃ العصر میں دنیا کی تاریخ موجود ہے ر ہے جس پر خدا تعالیٰ
نے اپنے الہام سے مجھ کو اطلاع دی ہے اور یہ اصلی اور سچی
تاریخ ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک کس قدر زمانہ گزرا ہے، پس اس
حساب سے اب ساتویں ہزار سے کچھ سال گزر گئے ہیں اور خاتم الخلفاء چھٹے ہزار کے آخر میں پیدا ہوا
تا که اول را بآخر نسبتی دارد کا مصداق ہو۔ آدم بھی چھٹے دن پیدا ہوا تھا اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایک دن
ایک ہزار سال کا ہوتا ہے اس چھ دن کے چھ ہزار ہوئے اور پھر آدم کی پیدائش چھٹے دن کے آخر میں
ہوئی تھی اس لیے خاتم الخلفاء چھٹے ہزار کے آخر میں ہوا اور ساتویں میں جنگ ہے۔
حق اور باطل کی آخری جنگ اس جنگ سے توپ و تفنگ کی لڑائی مراد نہیں بلکہ یہ عیسائیت اور الہی دین کی آخری جنگ ہے۔ عیسائیت
نے زمینی خدا بنالیا ہے اور یہ وہی خدا یا خیالی خدا ہے جیسے بہت سی عورتیں ایک وہمی حمل رجا کا کر لیتی
ہیں یہاں تک کہ پیٹ میں وہمی طور پر حرکت بھی معلوم ہوتی ہے اور پیٹ بڑھتا بھی ہے۔ اس طرح
پر فرضی مسیح بنالیا گیا ہے جسے خدا سمجھا گیا ہے۔ غرض سچے مسیح کے مقابل وہ کھڑا ہے اب یہ لڑائی ان
دونوں میں شروع ہے اور خدا اس میں اپنا چمکتا ہوا ہاتھ دکھلائے گا۔
چالیس کروڑ سے بھی زائد انسان عیسائی ہو چکے ہیں جب اوّل ہی اوّل یہ لوگ آئے تو مولوی ان
کے حملوں اور اعتراضوں سے محض نا واقف تھے اُن کو پورا علم نہ اُن کے اعتراضوں کا تھا اور نہ قرآن شریف
کے حقائق ہی سے آگاہ تھے، برخلاف اس کے عیسائیوں کے پاس اقبال اور تالیف قلوب کے ذریعے
تھے ، اس لیے اُن کی ترقی ہوتی گئی مگر اب اُن میں ایک بھی نہیں جو اس کے تنزل کو دیکھ سکے اب ان کا
دور ختم ہونے والا ہے اور مختصر طور پر جعلی فرضی خدا کو سمجھ لیں گے۔ اصل بات تو یہ ہے کہ عیسائیوں کا
تانا بانا آریہ اور سناتن سے بھی بودہ ہے کیونکہ اُنہوں نے ساری بنیاد حیات مسیح پر رکھی ہوئی ہے اس
کے ٹوٹنے کے ساتھ ہی ساری عمارت گر جاتی ہے۔ یہ بات اس زمانہ میں کہ وہ زندہ آسمان پر گیا ہے
کوئی مان نہیں سکتا جبکہ دلائل قطعِيَّةُ الدَّلالت کے ساتھ ثابت ہو گیا کہ وہ مر گیا ہے اور اس سے بھی
بڑھ کر یہ کہ اب تو لاش کے دکھا دینے تک نوبت پہنچ گئی ہے۔ کیونکہ ( سرینگر) کشمیر میں اس کی قبر
واقعات صحیحہ کی بنا پر ثابت ہو گئی ہے۔ ان ساری باتوں کے ہوتے ہوئے کون عقلمند یہ قبول کر سکتا ہے
اور اس کی موت کے ساتھ ہی ہی صلیب، کفارہ ، لعنت وغیرہ ساری باتیں علوم یقینیہ کی طرح غلط ثابت ہو
جائیں گی۔ ان ساری باتوں کے علاوہ یہ مذہب ایسا کمزور ہے کہ جو پہلو اس نے اختیار کیا ہے وہی
بودا۔ ایک لعنت ہی کے پہلو کو دیکھو۔ اگر اس پہلو کو اختیار نہ کرتے تو بہتر تھا کیونکہ جب یہ سچی بات
ہے کہ لعنت کا تعلق دل سے ہے اور اس کا مفہوم یہ ہے کہ ملعون خدا کا اور خدا ملعون کا دشمن ہو جاوے
اور خدا سے اس کا کوئی تعلق نہ رہے اور وہ خدا سے برگشتہ ہو جاوے تو پھر کیا باقی رہا۔ ایک کتاب میں
لکھا ہے کہ مسیح کو شیطان لیے پھرا ۔ اگر جسمانی طور پر شیطان لیے پھر ا ہوتا تو مسیح تماشہ دکھا سکتے تھے۔
اس کا کوئی معقول جواب تو نہیں دے سکے۔ کسی یہودی کو شیطان کہہ دیا اور پھر تین مرتبہ شیطانی الہام
ہوا۔ غرض اب عیسائی مذہب کے خاتمہ کا وقت آگیا۔
پس تم اپنی ہمت اور سرگرمی میں سست نہ ہو۔ بہت سے مسلمان کہلا کر دوسرے امور میں منہمک
ہو جاتے ہیں ۔ مگر تم خدا سے ڈرو اور سچی تبدیلی اور تقویٰ ، طہارت پیدا کرو۔ اس راہ میں سست ہونا
شیطان کو نقب لگا کر ایمان کا مال لے جانے کا موقع دینا ہے۔
اس وقت وہی خدا جو آدم پر ظاہر ہوا تھا اور دوسرے نبیوں پر ظاہر ہوتا رہا ہے وہی مجھ پر ظاہر
ہوا ہے۔ اس وقت خدا نے موقع دیا ہے کہ تم اپنے معلومات کو بڑھا سکو۔اس لیے جو بات سمجھ میں نہ
آئے اُس کو فوراً پوچ د را پوچھ لینا چاہیے۔ جو سمجھنے سے پہلے کہتا ہے کہ سمجھ لیا اس کے دل پر ایک چھالا سا پڑ جاتا
ہے۔ آخر وہ ناسور ہو کر بہہ نکلتا ہے۔ میں تھکتا نہیں ہوں ، خواہ کوئی ایک سال تک پوچھتا رہے۔ پس
اس موقع کی قدر کرو۔ میری باتوں کو سنو اور سمجھو اور ان پر عمل کرو۔ پھر خادم دین بنو۔ سچی سچائی کو ظاہر کرو۔
خدا سے محبت کرنا اور مخلوق سے ہمدردی کرنا یہ دونوں باتیں دین کی ہیں۔ ان پر عمل کرو۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۵ تا ۷
از صفحه نمبر
لده
ترجمه فارسی عبارات مندرجہ
ملفوظات جلد دوم
ترجمه فارسی
کہتے ہیں قیامت کے دن تفتیش ہوگی اور اس دن وہ پیارا محبوب تند خو ہوگا۔
خالص بھلائی والی ہستی سے برا سلوک ہرگز ممکن نہیں مطمئن رہو کہ انجام بخیر ہوگا۔
وہ خدا جس سے اہل جہاں بے خبر ہیں اس نے مجھ پر اپنا جلوہ کیا ہے اگر تو اہل
ہے تو قبول کر ۔
خلافت پر اس کا دل بہت مائل تھا لیکن ابو بکر اس میں حائل ہو گیا۔
یہ سب تجھے قتل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کبھی صلح سے مارتے ہیں اور کبھی
جنگ کر کے ۔
اگر ساتھ حضرت سلیمان کا ہاتھ نہ ہو تو خالی نقش سلیمانی ( والی انگوٹھی ) کیا تاثیر
دکھا سکتی ہے۔
بات جو ( کسی ) دل سے نکلتی ہے وہ ( دوسروں کے ) دل میں بیٹھ جاتی ہے۔
جب خدا تیرا ہے تو تجھے کیا غم ہو سکتا ہے؟
ایک شخص ٹہنی کے سرے پر بیٹھا اس کی جڑ کاٹ رہا تھا۔
آواز سے ظاہر ہے کہ تیری بارگاہ بہت بلند ہے
ایک مبارک زمانہ اور ایک مبارک سال میں دو عیدوں کے درمیاں ایک
مبارک تاریخ کو۔
از صفحه نمبر
ترجمه فارسی
جلد دوم
مٹی بننے سے پہلے مٹی ہوجا۔
اگر چہ محبوب تک رسائی پانے کا کوئی ذریعہ نہ ہو پھر بھی عشق کا تقاضا یہ ہے کہ
اس کی تلاش میں جان لڑا دی جائے
(کسی چیز کے ) طلب گار کو صابر اور متحمل مزاج ہونا چاہیے میں نے کبھی
نہیں سنا کہ کوئی کیمیا گرا کتا گیا ہو۔ ا
حضرت در دہی نہیں ورنہ طبیب تو موجود ہے۔
آئندہ سال کا حساب کون جانتا ہے جو دوست گذشتہ سال ہمارے ساتھ تھے
وہ اب کدھر گئے ۔
انسان جو حد مشترک ہے، وہ مسیحا بھی بن سکتا ہے اور گدھا بھی ۔
تو جس شخص سے قرآن وحدیث ( بیان کرنے ) سے رہائی نہ پاسکے، اس کا
( صحیح ) جواب یہ ہے کہ اسے جواب نہ دے۔
کسی نے اس ( یعقوب ) سے جس کا بیٹا گم ہو گیا تھا پوچھا ، کہ اے روشن
ضمیر دانا بزرگ
تو نے ملک مصر سے تو گرتے کی بو سونگھ لی لیکن یہیں کنعان کے کنوئیں میں
اسے کیوں نہ دیکھا۔
اس نے کہا کہ ہمارا حال بجلی کی طرح ہے، ایک لمحہ دکھائی دیتی ہے اور
دوسرے لمحہ غائب ہو جاتی ہے۔
کبھی تو میں ایک بلند مقام پر بیٹھتا ہوں اور کبھی اپنے پاؤں کی پشت پر بھی
نہیں دیکھ سکتا۔
ترجمه فارسی
از صفحه نمبر
جلد دوم
اگر چہ محبوب تک رسائی پانے کا کوئی ذریعہ نہ ہو پھر بھی عشق کا تقاضا یہ ہے کہ
اس کی تلاش میں جان لڑا دی جائے۔
تنور ( پر سونے والی رات بھی گزر گئی اور سمور ( پہن کر سونے ) والی رات بھی
گزر گئی۔
وقت ایسے گزارتے کہ کبھی تو جبرائیل و میکائیل کے ساتھ ہوتے اور کبھی
حفصہ وزینب مورد توجہ ہوتیں ۔
کسی نے اس ( یعقوب ) سے جس کا بیٹا گم ہو گیا تھا پوچھا ، کہ اے روشن
ضمیر دانا بزرگ ۔
تو نے ملک مصر سے تو گرتے کی بو سونگھ لی لیکن یہیں کنعان کے کنوئیں میں
اسے کیوں نہ دیکھا۔
ہر آزمائش جو خدا نے اس قوم کے لئے مقدر کی ہے اس کے نیچے رحمتوں کا
خزانہ چھپا رکھا ہے۔
وہ نماز دوزخ کے دروازہ کی چابی ہے جو تو لوگوں کو دکھانے کے لئے دراز کرتا
ہے۔
صبا پھول کو دیکھ کر شرمندہ ہوتی ہے کہ اس نے پھول کو کھلا تو دیا لیکن اسے
لپیٹنے کی طاقت نہیں رکھتی ۔
ترک دنیا ، پرہیز گاری اور صدق وصفا کے لئے ضرور کوشش کر ، مگر مصطفی
کے بتائے ہوئے طریقوں ) سے تجاوز نہ کر۔
میں تو بن گیا تو میں بن گیا میں تن بنا تو جان بن گیا ۔ تا بعد میں کوئی یہ نہ کہہ
سکے کہ میں کوئی اور ہوں اور تو کوئی اور ہے۔
ترجمه فارسی
از صفحه نمبر
لدله
لد ٦٧
جلد دوم
خدا کی قسم! میں خدا کی طرف سے نوح کی کشتی کی طرح ہوں وہی بدنصیب
ہے جو میری کشتی سے دور رہا۔
بر اسودا خاوند کی داڑھی پر (یعنی خاوند کے ذمے )۔
اگر تو لوگوں کے مرتبہ کا دھیان نہیں رکھتا تو تو بے دین ہے۔
ناخلف بیٹے کا باپ سے پہلے مر جانا بہتر ہے۔
عیسائی ہو جاؤ جو چاہو سو کرو۔
ولی ولی کو پہچانتا ہے۔
اگر تو لوگوں کے مرتبہ کا دھیان نہیں رکھتا تو تو بے دین ہے۔
وہ معجزہ جو کسی ولی کے متعلق سنا جائے وہ معجزہ اس نبی کا ہے جس کا وہ ولی
پیروکار ہے۔
ایک ہی جگہ استقلال سے کام کرنا چاہیے۔
ترک دنیا ، پرہیز گاری اور صدق و صفا کے لئے ضرور کوشش کر ، مگر مصطفی
کے بتائے ہوئے طریقوں ) سے تجاوز نہ کر۔
وہ مہربان اچھوں کے ساتھ بروں کو بھی بخش دیتا ہے۔
اے مرد سلامت تجھ پر سلامتی ہو۔
جھوٹے کا حافظہ نہیں ہوتا۔
اسرائیل میرا بیٹا بلکہ پہلوٹھا ہے۔
غیب سے ایک مرد ظہور پذیر ہوتا ہے اور کام کر ڈالتا ہے۔
وہ تو خود ہی گمراہ ہے کسی کی کیا رہبری کرے گا۔
از صفحه نمبر
ترجمه فارسی
جلد دوم
وہ تو خود ہی گمراہ ہے کسی کی کیا رہبری کرے گا۔
اب ظہور کر اور نکل کہ تیرا وقت نزد یک آگیا اور اب وہ وقت آ رہا ہے کہ محمدی
گڑھے میں سے نکال لئے جاویں گے اور ایک بلند اور مضبوط مینار پر ان کا
قدم پڑے گا۔
ابتدا کا انتہا سے ایک تعلق ہے۔
ا۔ تفسیر آیات قرآنیہ
انڈیکس
( ملفوظات جلد دوم )
مرتبه: سید عبدالحی
۔۔
۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
7V
خالد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
کلید مضامین
اسماء
مقامات
کتابیات
که
لد
♡