عرضِ حال
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
عرض حال
پر
پر مشتمل
ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا دس جلدوں
تازہ ایڈیشن پیش خدمت ہے۔ قبل از میں ملفوظات مکمل سیٹ کی صورت میں پہلی بار الشرکۃ الاسلامیہ
کے زیر انتظام دس جلدوں میں شائع ہوئے تھے۔ بعدہ اس کو پانچ جلدوں میں بھی تقسیم کر کے طبع
کروایا گیا تھا۔
اس کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ملفوظات کا
کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن شائع کرنے کی ہدایت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ ملفوظات کی موجودہ جلدوں کی
ضخامت زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ وزنی اور بھاری محسوس ہوتی ہیں اور آسانی سے ہاتھ میں
سنبھال کر پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ اس کو پانچ کی بجائے دس جلدوں میں شائع کیا جائے۔ کو
چنانچہ تعمیل ارشاد میں یہ ایڈیشن دوبارہ دس جلدوں میں طبع کروایا جا رہا ہے ۔
اس مرتبه از سر نو اصل ماخذ یعنی اخبار الحکم اور اخبار البدر قادیان کی جلدوں کا مطالعہ کر کے یہ
کوشش کی گئی ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی ارشاد مطبوعہ ایڈیشن میں درج ہونے سے
رہ گیا ہے تو وہ اس ایڈیشن میں شامل اشاعت ہو جائے۔ چنانچہ اس کاوش کے نتیجہ میں کچھ ارشادات
سامنے آئے جو ملفوظات کے مجموعہ میں شامل نہ ہو پائے تھے، اس لئے ان کو شامل اشاعت کیا گیا ہے۔
حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں کہ اخبار بدر اور الحکم
کی رپورٹنگ میں اگر کوئی کمی بیشی ہے تو اس کو حاشیہ میں درج کیا جائے اور حاشیہ میں اس عبارت کو اس طور پر
درج کیا جائے کہ اس سے مفہوم واضح ہو جائے ، حاشیہ کی عبارات کو حسب ضرورت بڑھایا گیا ہے۔
ا
ابتداء میں ملفوظات کو مکمل سیٹ کی شکل میں شائع کرنے کا شرف حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کو
حاصل ہوا جن کی نگرانی میں ۱۹۶۰ء سے ۱۹۶۷ء کے قلیل عرصہ میں ملفوظات کی دس جلدیں شائع
ہوئیں۔ اس سیٹ کی پہلی چار جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے اور بقیہ
چھ جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا عبد اللطیف صاحب بہاولپوری نے مرتب فرمایا تھا۔
انگلستان سے یہ سیٹ قبل ازیں طبع ہو چکا ہے۔ بعدہ محترم سید عبد الحئی شاہ صاحب مرحوم کی
زیر نگرانی ملفوظات میں مذکورہ آیات قرآنی کے حوالہ جات، نئے عنوانات اور انڈیکس کو از سر نو مرتب
کر کے یہ قیمتی خزانہ علم و معرفت پانچ جلدوں کے سیٹ میں طبع کیا گیا تھا۔
گزشتہ ایڈیشن میں بعض ارشادات تاریخی اعتبار سے اپنے موقع اور محل پر نہ تھے۔
اب نئے دس جلدوں پر مشتمل سیٹ میں ان کو اپنے مقام پر لایا گیا ہے۔ اسی طرح بعض جگہوں پر
ایڈیٹر کا نوٹ سہواً آگے پیچھے ہو گیا تھا اس کو بھی درست کر دیا گیا ہے۔
ملفوظات کا یہ پہلا کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن ہے۔ اس کی کمپوزنگ ، پروف ریڈنگ اور کام کو تکمیل
کے مراحل تک پہنچانے میں مرکزی ٹیم کے جن مربیان نے اس ذمہ داری کو نبھایا ہے ان کے لئے دعا
ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اپنے فضلوں کا وارث بنائے ۔آمین
مختلف مقامات پر بعض اشعار و عبارات بزبان فارسی ہیں کتاب کے آخر میں ان کا اردو
ترجمہ دے دیا گیا ہے تا کہ قارئین کو سمجھنے میں سہولت ہو۔
سابقہ پانچ جلدوں والے ایڈیشن کا انڈیکس محترم سید عبد الحئی صاحب نے مرتب فرمایا
تھا۔ وہ انڈیکس چونکہ پانچ جلدوں میں تھا ، اب دس جلدوں کے لحاظ سے اسی انڈیکس کو موافق حال
بنادیا گیا ہے۔
خاکسار
منیر الدین شمس
جنوری ۲۰۲۲ء
ایڈیشنل وکیل التصنيف
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
جلد ہفتم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظات طیبہ کی یہ ساتویں جلد ہے جو ۲ رمئی ۱۹۰۴ء
سے لے کر ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء تک کے ملفوظات مبارکہ پر مشتمل ہے اس جلد کی ترتیب و تدوین
بھی میری اصولی ہدایات کے مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب دیا لگڑھی کی مساعی کی رہین منت
ہے ۔ اللہ تعالیٰ انہیں دنیا و آخرت میں اس کارخیر کی بہترین جزا عطا فرمائے ۔ آمین
جب سے کہ نوع انسانی دنیا کے مختلف بلا دو امصار اور اطراف و اقطار میں پھیلنی شروع ہوئی
اس وقت سے لے کر آج تک صرف دو مبارک وجود ہیں جو دنیا کی تمام قوموں اور تمام مذاہب اور
تمام ملکوں وں کے باشندوں کی ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مبعوث کئے گئے ۔ ان میں سے
ایک تو حضرت خاتم الانبیاء سید الرسل والاصفیاء سیدنا ومولانا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جنہیں
اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص وحی سے یہ اعلان کرنے کا ارشاد فرمایا ۔ قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ
الَيْكُم جَمِيعًا کہ اے انسانو! میں تم سب کی طرف خدا تعالیٰ کی طرف سے رسول ہو کر آیا ہوں اور
دوسرا وجود آپ کے خادم و مطیع حضرت میرزا غلام احمد مسیح موعود و معہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کا
ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے ان پیشگوئیوں کے مطابق جو قرآن مجید اور احادیث نبویہ اور انجیل وغیرہ
میں پائی جاتی ہیں اس زمانہ میں مبعوث فرمایا۔ اور آپ نے حسب وحی الہی اپنی بعثت کی غرض
بیان کرتے ہوئے یہ اعلان فرمایا :۔
اے تمام وہ لوگو جو زمین پر رہتے ہو! اور اے تمام وہ انسانی روحو جو مشرق اور مغرب
میں آباد ہو ! میں پورے زور کے ساتھ آپ کو اس طرف دعوت کرتا ہوں کہ اب زمین پر
سچا مذہب صرف اسلام ہے اور سچا خدا بھی وہی خدا ہے جو قرآن نے بیان کیا ہے اور ہمیشہ کی
روحانی زندگی والا نبی اور جلال اور تقدس کے تخت پر بیٹھنے والا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
ہے“
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۴۱)
یہ دونو عظیم الشان وجود جو آپس میں آقا و غلام اور مخدوم و خادم اور استا دوشا گرد اور محبوب و مُحِب وغا
اور مطاع و مطیع کی نسبت رکھتے ہیں، عالم ہدایت کے شمس و قمر کے بمنزلہ ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان دونو
کی وحی اور ان کے ملفوظات کی حفاظت کا سامان فرمایا۔ یہ وہ فضیلت ہے جو مرسلین الہی میں سے
صرف انہیں دو پاک وجودوں کو حاصل ہوئی ۔ پس ہمیں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے
اپنے فضل و کرم سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظات طیبہ کو ہمارے لئے اور ہماری
قیامت تک آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ کر دیا۔ پس کیا ہی بدنصیب ہیں وہ دوست جوان مطائبات
روحانی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرتے اور بے پرواہی سے کام لیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی
نعمت کی ناشکری کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس نعمت خداوندی کی قدر کرنے کی توفیق بخشے ۔
۔
ملفوظات طیبہ کی پہلی جلدوں کی طرح یہ جلد بھی مختلف روحانی غذاؤں پر مشتمل ہے۔ زندگی کا
کوئی ایسا پہلو نہیں جس سے متعلق اس میں کوئی ہدایت موجود نہ ہو۔ اس جلد میں کہیں تو جماعت کو دعا
کے لئے ترغیب دی گئی ہے اور کہیں وجودی اور شہودی فرقہ کی حقیقت بیان ہوئی ہے اور
کہیں نمازوں کے بعد دعا اور تسبیح وغیرہ مسائل پر بحث ہے اور کہیں تزکیہ نفس کا طریق بتایا ہے۔
کہیں اخلاق کے فلسفہ پر اور کہیں عبادات پر اور کہیں عورتوں کی اصلاح کے ضمن میں پردہ کی
اہمیت بیان کی گئی ہے وغیرہ ۔
الغرض ایک مرشد کامل اور مصلح حقیقی کی طرح آپ نے جب کبھی اپنی جماعت کے افراد میں
کوئی کمزوری دیکھی تو اس کے مناسب حال نصیحت کی اور کبھی روحانی مدارج کے حصول کے لئے
جن اعمال کی ضرورت تھی ان کی طرف پورے زور سے توجہ دلائی ۔ مثلاً دعا کے لئے ترغیب دیتے
ہوئے فرمایا :۔
یقینا سمجھو کہ دعا بڑی دولت ہے۔ جو شخص دعا کو نہیں چھوڑتا اس کے دین اور دنیا پر
آفت نہ آئے گی ۔ وہ ایک ایسے قلعہ میں محفوظ ہے جس کے ارد گرد مسلح سپاہی ہر وقت
حفاظت کرتے ہیں ۔
( ملفوظات جلد ششم صفحه ۳۴۴)
اور فرمایا :۔
”’دعا کی مثال ایک چشمہ شیریں کی طرح ہے جس پر مومن بیٹھا ہوا ہے وہ جب چاہے
اس چشمہ سے اپنے آپ کو سیراب کر سکتا ہے۔ جس طرح ایک مچھلی بغیر پانی کے زندہ
نہیں رہ سکتی اسی طرح مومن کا پانی دعا ہے کہ جس کے بغیر وہ زندہ نہیں رہ سکتا۔ اس دعا کا
ٹھیک محل نماز ہے ۔
دو
( ملفوظات جلد ششم صفحه ۲۲۲)
” یہ میری نصیحت ہے جس کو میں ساری نصائح قرآنی کا مغز سمجھتا ہوں ۔“
( ملفوظات جلد ششم صفحه ۳۴۵)
پس اے ہمارے پیارے خدا! تو ان دوستوں کے گھروں کو اپنی برکات اور انوار سے بھر
دے جو تیرے مُرسل کی باتوں کی قدر کرتے اور ان ملفوظات کا اس پاک نیت سے ان میں درس
جاری کرتے ہیں کہ ان کی اولادیں اور ان کے رشتہ دار سب کے سب اس رنگ سے رنگین
ہوں جسے تو نے پسند کیا ہے یعنی ان میں سے ہر ایک کی روح حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح
به آواز بلند پکار اٹھے کہ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ۔ آمین
خاکسار
جلال الدین شمس
ربوه ۹ نومبر ۱۹۶۴ء