۲۱؍اکتوبر ۱۹۰۴ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ چونکہ موسم سرما ہے آپ کو کپڑوں کی ضرورت ہوگی ۔“
اس مہاجر کی طرف سے کوئی سوال نہ تھا۔ خود حضور علیہ السلام نے ان کی ضرورت کو محسوس کر کے
جلد ہفتم
یہ رقم عطا کی جس سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ آپ کو مخلص خدام کی ضرورت کا کس قدر خیال ہے۔
گناہوں سے معصوم انبیاء ہیں ۔ ہیں۔ لیکن دوسرے لوگ تو بہ واستغفار کے ذریعہ سے ان سے
مشابہت پیدا کر لیتے ہیں۔
۲۱ اکتوبر ۱۹۰۴ء
به
کے اللہ تعالیٰ کی رحمت وسیع ہے ایک صاحب کے رشتہ دارکی وجہ سے قید ہوگئے تھے۔ ان کے ذکر
پر حضرت حکیم نور الدین صاحب نے عرض کی کہ میں نے
ان سے یہ کہا ہے کہ اسے خود استغفار کی تاکید کی جاوے۔ اس پر حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ
بعض لوگ جو استغفار کے لائق ہیں وہ تو استغفار کرتے ہیں اور دوسروں کو محض خدا کی رحمت
سے بھی رہائی مل جایا کرتی ہے۔ جن کی طبیعت میں کبھی ہے ان کے لیے اس کی رحمت وسیع ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فاری کا ایک الہام ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
ایک نے دریافت کیا کہ کیا اللہ تعالیٰ
نے کبھی فارسی زبان میں بھی کلام کی ہے؟ تو آپ نے فرمایا ہاں! ایک دفعہ یہ فقرہ الہام ہوا تھا۔
ایں مشتِ خاک را گر نه بخشم چه کنم
ع
اس جنگ کے ذکر پر حضرت حکیم نورالدین صاحب نے بیان کیا کہ روس اور جاپان کی جنگ اس اس قدر خونخوار جنگ ہے کہ ہزاروں آدمی ہلاک ہو رہے ہیں۔
حالانکہ دونوں سلطنتوں کا مذہب ایسا ہے جس کے رو سے اس جنگ کی مطلق نوبت ہی نہ آنی چاہیے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه یکم و ۸ رنومبر ۱۹۰۴ ء صفحه ۸

جاپان کا بدھ مذہب ہے اور اس کے رو سے ایک چیونٹی کا مارنا بھی گناہ ہے۔ روس عیسائی لے ہے اور
ان کو چاہیے کہ مسیح کی تعلیم کے بموجب اگر جاپان ایک مقام پر قبضہ کرے تو دوسرا مقام خود اس کے
حوالہ کر دیں ۔
کے لیے
چند عیسائیوں سے گفتگو آج تین عیسائی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کے
تشریف لائے ۔ ایک تو جوان تھے جو کہ ایک صاحب کے بچے تھے
اور باقی میں سے ایک صاحب ڈاکٹر تھے جو کہ ضعیف العمر تھے اور ایک قاضی صاحب پشاوری جوان مرد
تھے۔ ایک صاحب ان میں سے وہ تھے جنہوں نے تحقیق مذاہب کی بنا پر نیاز مندانہ طور پر حضرت اقدس
سے کسی زمانہ میں خط و کتابت کی تھی جس کی وجہ سے ان کو کمال شوق حضور علیہ السلام کی زیارت کا تھا۔
خانقاہوں میں سے ایک مشہور خانقاہ ہے جہاں اکثر لوگ مشرکانہ عقائد کی بنا پر زیارت وغیرہ کے لیے
جاتے ہیں ۔ وہاں کی نسبت ایک عیسائی صاحب نے ذکر کیا کہ جالندھر کے ضلع کے لوگوں کے لیے وہ یہ کیا
کرتے ہیں کہ ایک سفید کبوتر کی ٹانگیں کمزور کر کے قبر پر بٹھا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ صاحب مزار کی
روح اس میں حلول کر آئی ہے۔
اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ” یہ کبوتر پیچھا نہیں چھوڑتا ۔“
اس کے بعد حضرت اقدس اور عیسائی صاحبوں میں ذیل کی گفتگو ہوئی جس میں اکثر روئے سخن
ڈاکٹر صاحب کی طرف ہی تھا۔
حضرت اقدس ۔ ادھر آپ کا آنا کس تقریب پر ہوا۔
ڈاکٹر صاحب۔ صرف زیارت کی غرض سے کیونکہ ایک عرصہ سے شوق تھا۔
حضرت اقدس ۔ مگر تا ہم ایسی کونسی تقریب ہوئی کہ آپ ادھر آگئے ۔
ڈاکٹر صاحب۔ میں نے رخصت لی تھی اور بال بچوں کو لے کر آیا تھا۔ وہ لاہور میں ہیں اور خود
ادھر آیا ہوں ۔ بڑا باعث رخصت کا آپ کی ملاقات ہی تھی ۔
لے اس وقت روس کا مذہب عیسائی تھا۔ (مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی