۲۲؍اکتوبر ۱۹۰۴ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت اقدس ۔ اب رخصت کے کتنے دن باقی ہیں؟
مفتی صاحب۔ ( حساب کر کے ) ے ا دن باقی ہیں۔
حضرت اقدس ۔ تو اب آپ کو یہ ایام یہاں ہمارے پاس ہی گزار نے چاہئیں۔
حکیم نورالدین صاحب ۔ یہ تو آج ہی رخصت ہوتے تھے مگر رات کو میں نے رکھ لیا ہے۔
حضرت اقدس ۔ جب رخصت ہمارے لیے لی تو پھر رخصت کے ایام ہمارے پاس ہی
گزار نے چاہئیں ۔
عیسائی قاضی صاحب ۔ اتنی فرصت نہیں ۔ زیارت مقصود تھی سو ہوگئی ۔
حضرت اقدس ۔ ڈاکٹر صاحب کو مخاطب کر کے ۔ اب پھر کیا صلاح ہے۔ کتنے دن رہو گے؟
عیسائی قاضی صاحب نے پھر جلدی جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔
حضرت اقدس ۔ یہ مہمان داری کے ادب کے خلاف ہے اور آپ کے ارادے کے بھی
برخلاف ہے کہ اس قدر جلدی کی جاوے۔ میرا ارادہ جمعرات کو سیالکوٹ جانے کا ہے تب تک
رہیں۔ پھر اکٹھے چلیں گے۔
اس اثنا میں نماز کا وقت ہو گیا ۔ حضرت اقدس نے حکم فرمایا کہ
ان کی خواب گاہ اور بستر اور خوراک وغیرہ کا اہتمام بہت عمدہ طور سے کر دیا جاوے کہ
کوئی تکلیف نہ ہو ۔
اور ہر سہ صاحبان تشریف لے گئے ۔ دوسرے دن احمدی عمارات اور کارخانوں کو دیکھ کر رخصت ہو گئے ۔ اے
۲۲ اکتوبر ۱۹۰۴ء
ایک بیمار شخص کا ذکر ہوا۔ آپ نے فرمایا کہ
انسان حالت تندرستی میں صحت کی قدر نہیں کرتا (کہ ان ایام میں اپنے تعلقات اللہ تعالیٰ سے
البدر جلد ۳ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخہ یکم ، ۸ رنومبر ۱۹۰۴ء صفحه ۸
مضبوط کرے تا کہ ہر طرح وہ اس کا حافظ و ناصر ہوئے) اور جب بیمار ہوتا ہے تو پھر دوبارہ صحت
اس لیے طلب کرتا ہے کہ انہی دنیا کے امور میں مبتلا ہو ( اگر اس کا ارادہ خدمت دین ہو تو اس کا صحت ا
کا طلب کرنا گو یا منشائے الہی کے مطابق ہوگا ۔ )
اسی بیمار کی نسبت ذکر ہوا کہ اس نے کئی سو روپیہ لوگوں سے لینا ہے مگر صرف چند روپیوں کے
کا غذات ہیں باقی تمام زبانی لین دین ہے اور اس کی دولڑکیاں ہیں ۔
بعض احباب نے تجویز کیا کہ جو کچھ رقوم لوگوں کے ذمہ ہیں اور وہ تحریر میں نہیں آئیں تو چاہیے کہ اب
دو آدمی گواہ مقرر کر کے اس کی زندگی میں وہ رقمیں ان مقروضوں سے منوالی جاویں اور تحریر کرالی جاوے۔
حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ اس کی ضرور کوشش کرنی چاہیے یہ بڑے ثواب کی بات ہے ممکن
ہے کہ اگر وہ مر جاوے تو بے چاری لڑکیوں کو ہی کچھ فائدہ پہنچ جاوے۔
اہل اسلام کی وحدت اور اخوت پر ذکر ہوا کہ عیسائیوں نے بھی اس خوبی کو
اسلام میں مساوات تسلیم کیا ہے کہ مسلمان لوگ جب مسجد میں داخل ہو جاویں تو ان میں بادشاہ
اور امیر و غریب کی کوئی تمیز نہیں رہتی اور کسی کو حق نہیں کہ کسی قسم کا امتیاز کرے۔ حالانکہ عیسائیوں کے
گرجے اس سے محروم ہیں۔ خاص انگریزوں کے گرجوں میں عام عیسائی لوگ داخل نہیں ہو سکتے ۔ پھر
گرجوں میں درجہ بدرجہ چوکیاں لگی ہوتی ہیں اور رومن کیتھولک تو نشست گاہوں پر نام بھی لکھ دیتے ہیں۔
اس پر حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ
مسلمانوں کے معبد میں یہ ایک بے نظیر نمونہ ہے کہ سب کو یکساں نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
مولانا حکیم نور الدین صاحب نے عرض کی کہ ہماری مسجد میں تو خود امام الوقت بھی مقتدی بن کر نماز
پڑھتا ہے۔
مہمان کی تواضع کے متعلق آپ نے فرمایا کہ مہمان خانہ کے منتظمین کے لیے ہدایات مہمان کی تو اس کے لنگر خانہ کے مہتم کو تاکید کر دی جاوے کہ
ے ، ۲ بریکٹ کے اندر کی عبارت ایڈیٹر کی طرف سے معلوم ہوتی ہے۔ ورنہ اگر حضور ہی کے فقرات ہوتے تو بریکٹ
میں دینے کی ضرورت نہ تھی۔ حضور کی ڈائریوں میں بالعموم یہ طریق چلتا ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ (مرتب)
وہ ہر ایک شخص کی احتیاج کو مد نظر رکھے مگر چونکہ وہ اکیلا آدمی ہے اور کام کی کثرت ہے ممکن ہے کہ
اسے خیال نہ رہتا ہو، اس لیے کوئی دوسرا شخص یا د دلا دیا کرے۔ کسی کے میلے کپڑے وغیرہ دیکھ کر
اس کی تواضع سے دست کش نہ ہونا چاہیے، کیونکہ مہمان تو سب یکساں ہی ہوتے ہیں اور جو نئے
ناواقف آدمی آتے ہیں تو یہ ہمارا حق ہے کہ ان کی ہر ایک ضرورت کو مد نظر رکھیں ۔ بعض وقت کسی کو
بیت الخلاء کا ہی پتہ نہیں ہوتا تو اسے سخت تکلیف ہوتی ہے۔ اس لیے ضرور ہے کہ مہمانوں کی
ضروریات کا بڑا خیال رکھا جاوے۔ میں تو اکثر بیمار رہتا ہوں اس لیے معذور ہوں ۔ مگر جن لوگوں کو
ایسے کاموں کے لیے قائم مقام کیا ہے یہ ان کا فرض ہے کہ کسی قسم کی شکایت نہ ہونے دیں۔ کیونکہ
لوگ صدہا اور ہزار ہا کوس کا سفر طے کر کے صدق اور اخلاص کے ساتھ تحقیق حق کے واسطے آتے ہیں
پھر اگر ان کو یہاں تکلیف ہو تو ممکن ہے کہ رنج پہنچے اور رنج پہنچنے سے اعتراض بھی پیدا ہوتے ہیں
اس طرح سے ابتلا کا موجب ہوتا ہے۔ اور پھر گناہ میز بان کے ذمہ ہوتا ہے۔
بیان کیا گیا کہ حضور بعض لوگ جو مسافر خانہ میں نو وارد لوگوں سے مذہبی مناظرے شروع کر دیتے
ہیں اور اس میں وہ اپنے خیال اور رائے کے موافق کلام کرتے ہیں جو کہ بعض اوقات بے محل اور حضور
کے منشاء کے خلاف بھی ہوتی ہے اور نو وارد متلاشی آدمی اس سے اندازہ لگاتا ہے کہ یہاں کے لوگوں کا
یہی مشرب ہو گا حالانکہ یہ بالکل غلطی ہوتی ہے اور اس کا نتیجہ نو واردوں کے لیے ابتلا ہوتا ہے۔
حضور علیہ السلام نے تجویز فرمایا کہ
اس قسم کی کلام ہرگز نہ ہونی چاہیے ۔ ہمارے بعض مناظرین کو چونکہ نصاری کے ساتھ کلام
کرنی پڑتی ہے اور جب وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کسر شان کرتے ہیں تو محل اور موقع کے لحاظ
سے ان کو یسوع کی نسبت اسی قسم کے ثبوت دینے پڑتے ہیں ۔ اور وہ مقتضائے وقت ہوتا ہے مگر ہر
ایک آدمی اس کا اہل نہیں ہے اور دوسرے لوگ اکثر کسی نبی کی شان میں بھی کوئی کلمہ گستاخی یا
بے ادبی کا استعمال کرتے ہیں تو وہ گناہ کرتے ہیں۔ یہ کبھی نہ گمان کرنا چاہیے کہ حضرت مسیح یا
دوسرے انبیاء ایک معمولی آدمی تھے وہ اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ اور مقرب تھے قرآن شریف نے