۲۷؍اکتوبر ۱۹۰۴ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حسن انڈرسن احمدی
اقدس
مسٹر سٹیفن حسن انڈرسن جو امریکہ میں احمدی : احمدی جماعت میں شامل ہوئے ہیں اور آپ نے حضرت ا
کے دعاوی مسیحیت و مہدویت کو قبول فرمایا ہے ۔۔۔ درخواست کی ہے کہ میرا نام بزمرہ مبائعین درج
کیا جاوے۔ ان کے یہ حالات حضرت کی خدمت میں بیان کئے گئے ۔
آپ نے فرمایا کہ اس کو لکھ دیا جاوے کہ مومن جو قوی الایمان ہوتا ہے اسے خدا اکیلا نہیں
چھوڑتا۔ قوت ایمانی ایک جذب اپنے اندر رکھتی ہے۔ اس سے ہمیشہ کام لیتے رہیں۔ اور دعا اور
کوشش کریں کہ اکیلے نہ رہیں کیونکہ اکیلے کو بہت سے خطرات کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اور شیطان اس پر
ہر طرف سے حملہ کرنا چاہتا ہے۔ تبلیغ بھی کرتے رہیں اور اپنی علمی اور عملی حالت کو درست رکھیں ۔
کیونکہ امریکہ میں وہ ایک انسان ہماری جماعت کے ہیں جو کہ بطور پیشرو کے ہوں گے۔
۲۷ اکتوبر ۱۹۰۴ء (سفر سیالکوٹ بمقام بنالہ )
سیالکوٹ کے سفر کے لیے ۴ بجے کے قریب اعلیٰ حضرت اپنے خدام کے زمرہ میں دارالامان سے روانہ
ہوئے ۔ اور قریب آٹھ بجے کے حضور بٹالہ پہنچے۔ بٹالہ سٹیشن پر جماعت بٹالہ نے آکر شرف نیاز حاصل کیا۔
ایک صاحب نے عرض کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی محنت و تکلیف نہ اٹھانی پڑے اور کمال حاصل ہو جاوے۔
اس پر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ہے
اس قسم کے لوگ ہمیشہ گذرے ہیں جو چاہتے حصول کمال کے لیے مجاہدہ شرط ہے کیوں کہ بغیرکسی قم کی صحت اور تکلیف اور سعی اور
البدر جلد ۳ نمبر ۴۲،۴۱ مورخہ یکم و ۸ رنومبر ۱۹۰۴ء صفحه ۱۰
کے بدر میں یہ ڈائری ان الفاظ میں ہے۔
بٹالہ سٹیشن پر حضرت اقدس چہل قدمی فرمارہے تھے کہ ایک ضعیف العمر صاحب نے جن کو حضرت اقدس سے
شاید کوئی دیرینہ تعارف ہو گا ملاقات کی ۔ طرز کلام سے جو مجھے سننے کا اتفاق ہوا معلوم ہوتا ہے کہ روحانی فیوض
کے حصول کے لیے وہ صاحب خواستگار تھے اور حضرت اقدس شاید ان کو کہتے تھے کہ قادیان آ رہو اور ان

مجاہدہ کے وہ کمالات حاصل کر لیں جو مجاہدات سے حاصل ہوتے ہیں۔ صوفیاء کرام کے حالات میں
لکھا ہے کہ بعض لوگوں نے آکر ان سے کہا کہ کوئی ایسا انتظام ہو کہ ہم پھونک مارنے سے ولی ہو
جاویں۔ ایسے لوگوں کے جواب میں انہوں نے یہی فرمایا ہے کہ پھونک کے واسطے بھی تو قریب
ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ پھونک بھی دور سے نہیں لگتی ۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (النجم : (۴۰) یعنی کوئی انسان بغیر سعی کے کمال حاصل نہیں کر سکتا۔ یہ
خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ قانون ہے۔ پھر اس کے خلاف اگر کوئی کچھ حاصل کرنا چاہے تو وہ خدا تعالیٰ
کے کاموں کو توڑتا ہے اور اسے آزماتا ہے اس لیے محروم رہے گا۔ دنیا کے عام کا روبار میں بھی تو یہ
(بقیہ حاشیہ ) دنیاوی مخمصوں کو ترک کر دو۔
اس پر ان صاحب نے کہا کہ آپ وہاں ہی دعا کر سکتے ہیں ۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
دعا جب کام کرتی ہے جب انسان کی کوشش بھی ساتھ ہو۔ بعض لوگ چاہتے ہیں کہ پھونک مار کر ولی بنا دیا
جاوے۔ وہ یہ نہیں جانتے کہ پھونک بھی اسی آدمی کو لگتی ہے جو نزدیک آوے۔ یہ خیال بالکل غلط ہے کہ بغیر انسان
کی سعی کے کچھ ہو جاوے۔ قرآن شریف میں ہے لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعَى (النجم:۴۰) اور دل کی ہر ایک
حالت کے لیے ایک ظاہری عمل کا نشان ضرور ہوتا ہے۔ جب دل پر غم کا غلبہ ہو تو آنسو نکل آتے ہیں۔ اسی لیے
شریعت نے ثبوت کا مدار ایک شہادت پر نہیں رکھا جب تک دوسرا گواہ بھی نہ ہو۔ پس جب تک ظاہر و باطن ایک
نہ ہو۔ تب تک کچھ نہیں بنتا۔
پوچھا کہ آپ کب واپس ہوں گے؟
فرمایا۔ رفتن به ارادت و آمدن به اجازت۔
طاعون کے ذکر پر فرمایا کہ
ہے بلا
لوگوں کی شقاوت کی ایک یہ نشانی ہے کہ نزول بلا پر بجائے اس کے کہ استغفار کریں جھوٹی تاویلوں سے دل کو تسلی
دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میاں بیماری ہوا ہی کرتی ہے۔ یہ دہریت کی علامت ہے یعنی وہ لوگ اس میں تصرف الہی
کو نہیں مانتے۔ پھر یہ تاویل کرتے ہیں کہ دیکھو چین اور لنڈن میں نہیں ۔ کم بختوں کو یہ خیال نہیں کہ اپنے نفس کی
اصلاح اور فکر کریں اور چین اور لنڈن کی فکر پڑ جاتی ہے۔“ (البدر جلد ۳ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه کم و ۸ رنومبر ۱۹۰۴ صفحه ۱۰)

آج 10 میں سے 10 باقی