۲۸؍اکتوبر۱۹۰۴ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سلسلہ نہیں ہے کہ پھونک مار کر کچھ حاصل ہو جائے یا بدوں سعی اور مجاہدہ کے کوئی کامیابی مل سکے۔
دیکھو! آپ شہر سے چلے تو سٹیشن پر پہنچے۔ اگر شہر سے ہی نہ چلتے تو کیونکر پہنچتے ۔ پاؤں کو حرکت دینی
پڑی ہے یا نہیں؟ اسی طرح سے جس قدر کاروبار دنیا کے ہیں سب میں اول انسان کو کچھ کرنا پڑتا
ہے ۔ جب وہ ہاتھ پاؤں ہلاتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ بھی برکت ڈال دیتا ہے۔ اسی طرح پر خدا تعالیٰ کی
راہ میں وہی لوگ کمال حاصل کرتے ہیں جو مجاہدہ کرتے ہیں ۔ اس لیے فرمایا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا
فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت : ۷۰) پس کوشش کرنی چاہیے کیونکہ مجاہدہ مجاہدہ ہی کامیابیوں کی
راہ ہے۔
۲۸ اکتوبر ۱۹۰۴ء (بمقام سیالکوٹ بعد نماز جمعه )
بیعت کی اہمیت میں ان لوگوں کے لیے جنہوں نے بیعت کی ہے چند نصیحت آمیز کلمات کہنا
چاہتا ہوں ۔ یہ بیعت تخم ریزی ہے اعمالِ صالحہ کی ۔ جس طرح کوئی باغبان یا
درخت لگاتا ہے یا کسی چیز کا بیج ہوتا ہے۔ پھر اگر کوئی شخص بیج بو کر یا درخت لگا کر وہیں اس کو ختم کر دے
اور آئندہ آبپاشی اور حفاظت نہ کرے تو وہ تخم بھی ضائع ہو جاوے گا ۔ اسی طرح انسان کے ساتھ
شیطان لگا رہتا ہے۔ پس اگر انسان نیک عمل کر کے اس کے محفوظ رکھنے کی کوشش نہ کرے تو وہ عمل
ضائع جاتا ہے۔ تمام مخلوقات مثلاً مسلمان ہی سہی اپنے مذاہب کے فرائض میں پابند ہیں مگر اس میں
کوئی ترقی نہیں کرتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نیک عمل کے بڑھانے کا خیال ان کو نہیں ہوتا اور رفتہ رفتہ
وہ عمل رسم میں داخل ہو جاتا ہے۔ پس مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہوئے تو کلمہ پڑھنے لگے۔ ہندوؤں
کے گھر میں ہوتے تو رام رام کرتے ۔
یا د رکھو کہ بیعت کے وقت تو بہ کے اقرار میں ایک برکت پیدا ہوتی ہے۔ اگر ساتھ اس کے
دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کی شرط لگا لے تو ترقی ہوتی ہے۔ مگر یہ مقدم رکھنا تمہارے اختیار میں نہیں
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۹،۳۸ مورخہ ۱۰ و۱۷نومبر ۱۹۰۴ء صفحه ۳

بلکہ امداد الہی کی سخت ضرورت ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ
سبلنا (العنكبوت: ۷۰) کہ جو لوگ کوشش کرتے ہیں ہماری راہ میں انجام کار راہنمائی پر پہنچ جاتے
ہیں۔ جس طرح وہ دانہ تخم ریزی کا بدوں کوشش اور آبپاشی کے بے برکت رہتا بلکہ خود بھی فنا ہو جاتا
ہے ۔ اسی طرح تم بھی اس اقرار کو ہر روز یاد نہ کرو گے اور دعائیں نہ مانگو گے کہ خدایا ! ہماری مدد کر تو
فضل الہی وارد نہیں ہوگا اور بغیر امداد الہی کے تبدیلی ناممکن ہے۔ چور، بدمعاش، زانی وغیرہ جرائم پیشہ
لوگ ہر وقت ایسے نہیں رہتے بلکہ بعض وقت ان کو ضرور پشیمانی ہوتی ہے ۔ یہی حال ہر بدکار کا
ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان میں نیکی کا خیال ضرور ہے۔ پس اس خیال کے واسطے اس کو
امداد الہی کی بہت ضرورت ہے۔ اسی لیے پنجوقتہ نماز میں سورۂ فاتحہ کے پڑھنے کا حکم دیا۔ اس میں
إِيَّاكَ نَعْبُدُ فرمایا اور پھر إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی عبادت بھی تیری ہی کرتے ہیں اور مدد بھی تجھ ہی سے
چاہتے ہیں۔ اس میں دو باتوں کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ یعنی ہر نیک کام میں قومی، تدابیر، جدوجہد سے
کام لیں یہ اشارہ ہے نعبد کی طرف۔ کیونکہ جو شخص نری دعا کرتا اور جد و جہد نہیں کرتا وہ بہرہ یاب
نہیں ہوتا۔ جیسے کسان بیج بو کر اگر جد و جہد نہ کرے تو پھل کا امیدوار کیسے بن سکتا ہے۔ اور یہ سنت اللہ
ہے۔ اگر بیج بو کر صرف دعا کرتے ہیں تو ضرور محروم رہیں گے۔ مثلاً دو کسان ہیں ایک تو سخت محنت اور
کلبہ رانی کرتا ہے یہ تو ضرور زیادہ کامیاب ہوگا ۔ دوسرا کسان محنت نہیں کرتا یا کم کرتا ہے اس کی
پیداوار ہمیشہ ناقص رہے گی جس سے وہ شاید سرکاری محصول بھی ادا نہ کر سکے اور وہ ہمیشہ مفلس رہے
گا۔ اسی طرح دینی کام بھی ہیں۔ انہیں میں منافق ، انہیں میں لکھے ، انہیں میں صالح ، انہیں میں ابدال،
قطب ، غوث بنتے ہیں ۔ اور خدا کے نزدیک درجہ پاتے ہیں ۔ اور بعض چالیس چالیس برس سے نماز
پڑھتے مگر ہنوز روز اول ہی ہے اور کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی ۔ تیس روزوں سے کوئی فائدہ محسوس
نہیں کرتے ۔ بہت لوگ کہتے ہیں کہ ہم بڑے متقی اور مدت کے نماز خواں ہیں مگر ہمیں امداد الہی نہیں
ملتی ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ رسمی اور تقلیدی عبادات کرتے ہیں ترقی کا کبھی خیال نہیں ، گناہوں کی
جستجو ہی نہیں، سچی توبہ کی طلب ہی نہیں ۔ پس وہ پہلے قدم پر ہی رہتے ہیں ۔ ایسے انسان بہائم سے کم

نہیں۔ ایسی نمازیں خدا کی طرف سے ویل لاتی ہیں ۔ نماز تو وہ ہے جو اپنے ساتھ ترقی لے
آوے ۔ جیسے طبیب کے زیر علاج ایک بیمار ہے ایک نسخہ وہ دس روز استعمال کرتا ہے پر اس سے اس کو
روز بروز نقصان ہو رہا ہے۔ جب اتنے دنوں کے بعد فائدہ نہ ہو تو بیمار کو شک پڑ جاتا ہے کہ یہ نسخہ
ضرور میرے مزاج کے موافق نہیں اور بدلنا چاہیے۔ پس رسم اور رسمی عبادت ٹھیک نہیں ۔
دعاؤں کی اہمیت نمازوں میں دعا ئیں اور درود ہیں یہ عربی زبان میں ہیں۔ مگر تم پر حرام نہیں کہ نمازوں میں اپنی زبان میں بھی دعائیں مانگا کرو۔ ورنہ ترقی نہ
ہوگی ۔ خدا کا حکم ہے کہ نماز وہ ہے جس میں تضرع اور حضور قلب ہو ایسے ہی لوگوں کے گناہ دور
ہوتے ہیں۔ چنانچہ فرمایا اِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ (هود: ۱۱۵) یعنی نیکیاں بدیوں کو دور کرتی
ہیں۔ یہاں حسنات کے معنے نماز کے ہیں ۔ اور حضور اور تضرع اپنی زبان میں مانگنے سے حاصل ہوتا
ہے ۔ پس کبھی کبھی ضرور اپنی زبان میں دعا کیا کرو اور بہترین دعا فاتحہ ہے کیونکہ وہ جامع دعا ہے
جب زمیندار کو زمینداری کا ڈھب آجاوے گا تو وہ زمینداری کے صراط مستقیم پر پہنچ جاوے گا اور
کامیاب ہو جاوے گا۔ اسی طرح تم خدا کے ملنے کی صراط مستقیم تلاش کرو اور دعا کرو کہ یا الہی میں
ایک تیرا گنہگار بندہ ہوں اور افتادہ ہوں میری راہنمائی کر ۔ ادنی اور اعلیٰ سب حاجتیں بغیر شرم کے
خدا سے مانگو کہ اصل معطی وہی ہے۔ بہت نیک وہی ہے جو بہت دعا کرتا ہے کیونکہ اگر کسی بخیل کے
دروازہ پر سوالی ہر روز جا کر سوال کرے گا تو آخر ایک دن اس کو بھی شرم آجاوے گی ۔ پھر خدا تعالیٰ
سے مانگنے والا جو بے مثل کریم ہے کیوں نہ پائے؟ پس مانگنے والا کبھی نہ کبھی ضرور پالیتا ہے۔ نماز کا
دوسرا نام دعا بھی ہے۔ جیسے فرمایا اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمُ (المؤمن: ۶۱) پھر فرمایا وَ إِذَا سَأَلَكَ
عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقرۃ: ۱۸۷) جب میرا بندہ میری
بابت سوال کرے پس میں بہت ہی قریب ہوں۔ میں پکارنے والے کی دعا کو قبول کرتا ہوں جب
وہ پکارتا ہے۔ بعض لوگ اس کی ذات پر شک کرتے ہیں ۔ پس میری ہستی کا نشان یہ ۔ ا یہ ہے کہ تم مجھے
پکارو اور مجھ سے مانگو میں تمہیں پکاروں گا اور جواب دوں گا اور تمہیں یاد کروں گا۔ اگر یہ کہو کہ ہم

پکارتے ہیں پر وہ جواب نہیں دیتا تو دیکھو کہ تم ایک جگہ کھڑے ہو کر ایک ایسے شخص کو جو تم سے بہت
دور ہے پکارتے ہو اور تمہارے اپنے کانوں میں کچھ نقص ہے۔ وہ شخص تو تمہاری آواز سن کر تم کو
جواب دے گا مگر جب وہ دور سے جواب دے گا تو تم بباعث بہرہ پن کے سن نہیں سکو گے ۔ پس سے
جوں جوں تمہارے درمیانی پردے اور حجاب اور دوری دور ہوتی جاوے گی تو تم ضرور آواز کو سنو
گے۔ جب سے دنیا کی پیدائش ہوئی ہے اس بات کا ثبوت چلا آتا ہے کہ وہ اپنے خاص بندوں سے
ہم کلام ہوتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو رفتہ رفتہ بالکل یہ بات نابود ہو جاتی کہ اس کی کوئی ہستی ہے بھی۔
پس خدا کی ہستی کے ثبوت کا سب سے زبردست ذریعہ یہی ہے کہ ہم اس کی آواز کو سن لیں یا دیدار یا
گفتار ۔ پس آج کل کا گفتار قائم مقام ہے دیدار کا ۔ ہاں جب تک خدا کے اور اس سائل کے درمیان
کوئی حجاب ہے اس وقت تک ہم سن نہیں سکتے ۔ جب درمیانی پردہ اٹھ جاوے گا تو اس کی آواز سنائی
دے گی ۔ بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ تیرہ سو برس سے خدا کا مکالمہ مخاطبہ بند ہو گیا ہے۔ اس کا اصل
میں مطلب یہ ہے کہ اندھا سب کو ہی اندھا سمجھتا ہے۔ کیونکہ اس کی اپنی آنکھوں میں جونور موجود
نہیں ۔ اگر اسلام میں یہ شرف بذریعہ دعاؤں اور اخلاص کے نہ ہوتا تو پھر اسلام کچھ چیز بھی نہ ہوتا۔
اور یہ بھی اور مذاہب کی طرح مردہ مذہب ہو جاتا۔
کا
پس تم ان مردوں کی طرف خیال مت کرو۔ جو خود بھی مردہ اور اسلام کو اسلام کا خاص امتیاز بھی مردہ بناتے ہیں۔ یہ تو درحقیقت ایسا مذہب ہے کہ جس میں
انسان ترقی کرتا ہوا فرشتوں سے مصافحہ جا کرتا ہے۔ اور اگر یہ بات نہ تھی تو صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ٧) کیوں سکھایا ؟ اس میں صرف جسمانی اموال کی طلب نہیں کی گئی بلکہ روحانی
انعام کی درخواست ہے۔ پس اگر تم نے ہمیشہ اندھا ہی رہنا ہے تو پھر تم مانگتے کیا ہو؟ یہ دعا فاتحہ ایسی
جامع اور عجیب دعا ہے کہ پہلے کبھی کسی نبی نے سکھلائی ہی نہیں۔ پس اگر یہ نرے الفاظ ہی الفاظ ہیں اور
اس کو خدا نے منظور نہیں کرنا تو ایسے الفاظ خدا نے ہمیں کیوں سکھلائے؟ اگر تمہیں وہ مقام ملنا ہی نہیں تو
ہم پانچ وقت کیوں ضائع کرتے ہیں؟ خدا کی ذات میں بخل نہیں اور نہ انبیاء اس لیے آتے ہیں کہ ان کی

پوجا کی جاوے بلکہ اس لیے کہ لوگوں کو تعلیم دیں کہ ہماری راہ اختیار کرنے والے ہمارے ظل کے نیچے
آجاویں گے۔ جیسے فرمایا ان كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران: ۳۲) یعنی
میری پیروی میں تم خدا کے محبوب بن جاؤ گے ۔ آنحضرت پر محبوب ہونے کی بدولت یہ سب اکرام
ہوئے مگر جب کوئی اور شخص محبوب بنے گا تو اس کو کچھ بھی نہیں ملے گا ؟ اگر اسلام ایسا مذہب ہے تو
سخت بیزاری ہے ایسے اسلام سے ۔ مگر ہرگز اسلام ایسا مذہب نہیں ۔ آنحضرت تو وہ مائدہ لائے ہیں
کہ جو چاہے اس کو حاصل کرے۔ وہ نہ تو دنیا کی دولت لائے اور نہ مہاجن بن کر آئے تھے۔ وہ تو
خدا کی دولت لائے تھے اور خود اس کے قاسم تھے۔ پس اگر وہ مال دینا نہیں تھا تو کیا وہ گٹھڑی واپس
لے گئے؟ پر سچ ہے جس اندھے کے پاس روشنی موجود نہیں وہ کیسے دعوی کر سکتا ہے کہ میں روشنی رکھتا
ہوں اور تقسیم کر سکتا ہوں۔ دیکھو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ
أَعْلَى وَ أَضَلُّ سَبِيلًا (بنی اسراءیل : (۷۳) انبیاء تو علی وجہ البصیرت ہوتے ہیں ۔ پس جو لوگ یہ
کہتے ہیں کہ وہ بصیرت کسی کو نہیں ملے گی تو گویا یہ خود اس دنیا سے اندھے ہی جاویں گے ۔
اگر ان کا ایمان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر سچا ہوتا تو یہ یقین رکھتے کہ وہ آسمانی مال تقسیم
کرنے آئے تھے؟ اور ان کا عقیدہ نہ ہوتا کہ یہ امت تمام امتوں سے فوقیت حاصل کرے گی؟
حالانکہ مانتے ہیں کہ حضرت موسی کی ماں کو وحی ہوتی تھی ۔ اب بتاؤ کہ ان کے مردوں کو بھی کبھی ایسی
وحی ہوئی ہے؟ لاہور میں ایک مولوی سے میری بحث ہوئی محدث کے لفظ پر کہ حدیثوں میں آیا ہے
کہ محدث وہ ہے جو خدا سے مکالمہ کر سکے اور یہ بات حضرت عمرؓ کے متعلق تھی تو اس مولوی نے
جواب دیا کہ چونکہ اسلام کو آنحضرت کے بعد مکالمہ الہی نصیب نہیں ۔ اس لیے حضرت عمر کو یہ عہدہ
نصیب نہیں ہوا۔ گویا اس امت میں تو دجال ہی آتے رہیں گے۔
مسیح موعود کی بعثت مسیح کے متعلق جس زمانہ کی اطلاع احادیث وغیرہ میں دی گئی ہے وہ
یہی زمانہ ہے۔ سورہ نور اور بخاری میں مِنْكُمْ کا لفظ صاف ہے۔
آثار تمام نمودار ہو گئے ہیں۔ کسوف و خسوف رمضان میں ہو گیا۔ طاعون آگئی ۔ یہ کیسے کھلے نشان

تھے، لیکن لوگ ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا آیا ہے ۔ نہ تو یہ ہارتے ہیں اور نہ خدا ہار نے
والا ہے۔ آخر تم جانتے ہو کہ نتیجہ کیا ہوگا یہی کہ وہ پاک خدا جیتے گا۔ باوجود اس قدر کھلے نشانات کے
جواب یہ دیتے ہیں کہ تیس دجالوں میں سے یہ بھی ایک دجال ہے۔ او کم بختو ! تمہارے حصہ میں
دجال ہی دجال رہ گئے ہیں؟ بیرونی اور اندرونی بلائیں تم پر آئیں اور خدا کی طرف سے بھی آیا تو
دجال ہی آیا۔ اول تو تم خود بخود مرتے جاتے تھے۔ اب ایسی حالت میں خدا نے تم سے یہ سلوک کیا
کہ مرتے کو مارنے کی تجویز ٹھہرائی ۔ کیا خدا کو تم سے کوئی ایسی ہی سخت عداوت تھی کہ سختی پر سختی کر رہا
ہے؟ یہ انسانی غلطیاں ہیں تم لوگ ان سے ہوشیار رہو۔ خدا بڑا کریم و رحیم ہے۔ جب کسی کے
کپڑے پر ہفتہ گذر جاتا ہے تو اس کو فکر لگ جاتی ہے کہ اس کو صاف کرایا جاوے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ
دنیا پر سو کی جگہ ایک سو بیس برس گزر گئے پر خدا نے تجدید دین کی کوئی تجویز نہ کی اور بجائے تجدید کے
دجال بھیج کر اس کی تخریب کی ۔ اس وقت ۳۰ لاکھ مسلمان عیسائی ہو چکا ہے ۔ یہ وہ قوم تھی اگر اس
میں سے ایک شخص بھی عیسائی ہوتا تھا تو حشر بپا ہو جاتا تھا۔ دوسری طرف ایک اور خبیث قوم نے سر
اٹھایا ہے وہ مسلمانوں کو پکڑ پکڑ کر آریہ بنا رہی ہے۔ مگر ان ہمارے مسلمانوں کو یہی خیال آتا ہے کہ
ابھی ہمار ہمارے اندر دجال ہی پیدا ہوا ہے۔ اور خدا نے بھی ان کے ساتھ یہ دھوکا کیا کہ دجال کو صدی
کے سر پر بھیجا تا کہ انکی رہی سہی امید بھی باقی نہ رہے۔ معلوم ہوا کہ تمہارے اندر بڑے بڑے
حبت اور گناہ پوشیدہ ہیں جس کی تمہیں یہ سزا مل رہی ہے۔ خدا تعالیٰ نے تو فرمایا ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا
الذِكرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : ۱۰) ہم ہی نے اس قرآن کو نازل کیا اور ہم ہی اس کی محافظت
کریں گے۔ یعنی جب اس کے معانی میں غلطیاں وارد ہوں گی تو اصلاح کے لیے ہمارے مامور آیا
کریں گے۔ پس تم میرے اوپر خیال مت کرو بلکہ صدی کے ابتدا اور بیرونی حملوں اور اندرونی
اعمال کو دیکھ کر تم خود غور اور فکر کرو کہ آیا دجال کی ضرورت ہے یا مہدی اور مسیح کی ؟
تعصب بری بلا ہوتی ہے۔ تعصب والوں نے تو کسی رسول کو بھی نہیں مانا اور ان کو دوکاندار قرار
دیا ہے حالانکہ وہ خدا کی طرف بلاتے رہے ہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ قوم ضرور ہمیشہ ساتھ رہی ہے

اور رہے گی ۔ قرآن کریم کا ابتدا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سے ہے۔ رحمن بے مانگے دینے والا
اور رحیم محنت کو نہ ضائع کرنے والا ۔ پس اس وقت رحمانیت اور رحیمیت کہاں گئی ؟ سوچو تو سہی کہ یہ
اس کے مناسب حال ہے یا کیا ؟
اصل میں جب انسان تعصب پر آتا ہے تو آنکھ دھندلی ہو جاتی ہے اور جب اس میں ترقی کرتا
ہے تو وہ نور چھین لیا جاتا ہے۔ پس ہدایت پانے کا طریق اشتہار بازی نہیں ۔ ان لوگوں سے پوچھو کہ
تم ایک دفعہ بھی میرے پاس آئے ہو اور اپنے اعتراضات کا جواب پوچھا ہے یا کم سے کم میری
تصانیف کو ہی دیکھا ہے؟ تو جواب دیں گے کہ میاں ہم کو ان باتوں کی فرصت نہیں ۔ پھر تم نے جھٹ
دجال کا فتویٰ کیوں لگا دیا ؟ پھر ہم نے دین میں کونسی تحریف کی ہے۔ تم منہ سے نماز اور روزہ کا نام
لیتے ہو اور میں کہتا ہوں کہ ان کی روحانیت لو۔ صرف میں ہی نہیں کہتا بلکہ وہ خدا کہتا ہے جس نے مجھے
مامور کیا ہے اور یہ اس لیے کہ تمہارے پوست میں کیفیت داخل ہو جاوے ۔
ہاں تمہارے ہمارے درمیان مسیح کا جھگڑا ضرور ہے لیکن خدا کی کلام سے زیادہ سچا گواہ اور کوئی
نہیں ہو سکتا۔ ہمیں دوسرے کے قول سے کیا غرض ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قول حق اور سچ
ہیں مگر جو قرآن کریم کے خلاف نہ ہوں۔ پس ہمیں ایمان محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے قصوں
پر جو احادیث میں درج ہیں قرآن کریم کو مقدم رکھیں ۔ پس ہم تو قرآن کریم کو ترجیح دیں گے اور جو
احادیث قومی اور صحیح ہیں وہ ضرور قرآن کے ساتھ ہیں اور ہمارے دعوے میں ہماری مؤید ہیں۔ پس
ہمارا اور ان لوگوں کا اور کوئی اختلاف نہیں بجز اس کے کہ یہ پوست پر قناعت کرتے ہیں اور ہم مغز کو چاہتے
ہیں ۔ مسیح کی موت کا قرآن نے خود فلما تو فیتنی میں فیصلہ کر دیا ہے۔ اگر ہم قبول کر لیں کہ مسیح ناصری
آج تک زندہ ہے تو ہمیں یہ بھی قبول کرنا پڑے گا کہ عیسائی بھی آج تک راہ راست پر ہیں۔ اور اس
کی قرآن کریم خود تردید کرتا ہے تَكَادُ السَّمَاتُ يَتَفَكَّرُنَ مِنْهُ وَ تَنْشَقُّ الْأَرْضُ (مريم : ٩١) الآية
میں ۔ مجھے میرے خدا نے ہزار ہا و حیوں میں مامور کیا ہے اور وہ وہی بات ہے جو تیرہ سو برس پہلے
سے لکھی ہوئی تھی ۔ ہمارا اور ان کا کوئی جھگڑا نہیں اگر شرم و حیا اور ایمان ہو ۔ یہ بھی نہ سہی ۔ کیا

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کل لوگ مسلمان ہو گئے تھے؟ نہیں مگر وہی کہ جن کے حق
میں سعادت تھی۔ پس ہمارا کام تو سمجھانا ہے۔ پس جو شخص مسیح کو زندہ مانتا ہے وہ جھوٹا ہے اور خدا کا
منکر ہے اور جس کو خدا نے مامور کیا ہے اس کو تو تازہ علم اس کی وفات کا دیا ہے۔ پھر اگر انہوں نے مسیح
کو ماننا نہیں تو وہ حکم کس بات کا ہوگا اور ہر ایک مذہب والا اس کا فیصلہ کس طرح مانے گا ؟ حکم گا؟ حکم کا لفظ
تو صاف دلالت کر رہا ہے کہ ضرور ان لوگوں میں اختلاف اور اغلاط ہوں گے جن کا وہ آکر فیصلہ
کرے گا۔ پس ہم تو تم سے سچا اتباع نبی کریم اور ترک اغلاط طلب کرتے ہیں اور بس۔
پس ہمارے لوگ ہمارے مخالفین سے سختی سے مخالفین سے نرمی کا سلوک ہونا چاہیے پیش نہ آیا کریں ۔ ان کی دوستی کا نرمی سے
در
سے
جواب دیں اور ملاطفت سے سلوک کریں۔ چونکہ یہ خیالات مدت مدید سے ان کے دلوں میں ہیں
رفتہ رفتہ ہی دور ہوں گے اس لیے نرمی سے کام لیں ۔ اگر وہ سخت مخالفت کریں تو اعراض کریں مگر
اس بات کے لیے اپنے اندر قوت جاذبہ پیدا کرو اور قوت جاذ بہ اس وقت پیدا ہوگی جب تم صادق
مومن بنو گے اور اگر تم صادق نہیں تو تمہاری نصیحت ایسی ہے جیسے پر نالہ کا پانی موجب فساد ہوتا ہے۔
پس صادق کے واسطے ورزش کی اشد ضرورت ہے۔ جیسے ایک پہلوان کے سامنے تمہاری کیا ہستی ہے
کہ مقابلہ کر سکو۔ اگر چہ وہ بھی تمہارے جیسا آدمی تھا ۔ جسمانی نشو و نما میں اس نے ترقی اور ورزش کر
کے یہ طاقت حاصل کی ۔ پس تم روحانی قومی میں ورزش کر کے روحانی پہلوان یعنی صادق مومن بنو۔
جو شخص اپنا نشو و نما نہیں کرتا وہ تو اپنے کنبہ کو بھی درست نہیں کر سکتا۔ پس قوت روحانی پیدا کرو۔ دیکھو!
نبی رسول سب ایک ایک ہو کر ہی آئے ہیں مگر وہ صادق اور جاذب تھے ۔ مال کی غریبی اور کمزوری
جدا چیز ہے۔
روحانی قوت ہونی چاہیے۔ ہاں کشش میں بھی وہی سعادت مند روحانی قوت کی ضرورت
آتے ہیں جن کو کچھ مناسبت ہوتی ہے۔ مثلاً انجن اگر سرد ہے تو
فائدہ نہیں دے سکتا ہے۔ اگر خوب گرم ہے تو سو گاڑی بھی لے جاوے گا۔ پس گرم اور پر تا ثیر مومن بنو۔

اس ہماری جماعت کے واسطے خدا کا وعدہ ہے کہ دنیا میں پھیلے گی ۔ پھر اگر طاقت والے اور اس کے
پھیلانے والے اور لوگ ہوں گے تو تم نے کیا حاصل کیا ؟
اب سوال یہ ہوگا کہ طاقت کس طرح پیدا ہوتی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ صادق اور پکا بندہ
بن جاوے تا کہ کسی زلزلہ سے برگشتہ اور منہ پھیرنے والا نہ ہو۔ صحابہ کرام سارے ہی باخدا اور
عاقل تھے مگر آنحضرت ان سے بڑھ کر ایسے وفادار تھے کہ کوئی سمجھ ہی نہیں سکتا تھا۔ اسی لیے آپ کو
سانپوں اور درندوں اور خاردار کانٹوں والا جنگل اس کے درندے حیوانات انسانی شکل میں دکھلائے گئے ۔
پھر ملک بھی ایسا اس کے سپرد کیا کہ جس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی شریر النفس نہ تھا۔ پھر آئے ایسے
وقت پر کہ تمام مردہ اور فساد کی جڑھ تھے جیسے فرمایا ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲) اور
گئے ایسے وقت پر کہ فرمایا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي الآية ( المائدة : ۴)
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ الآیة (النصر : ۲) اس کو معجزہ کہتے ہیں اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کتنی
محبت الہی اور قوت جاذبہ آنحضرت کے اندر تھی ۔ پس خدا کے خاص بندوں اور غیروں میں اتنا فرق
ہوتا ہے کہ قوت ایمانی اور استقامت ایسی ہو کہ کسی رکاوٹ شدید سے باز نہ رہے۔ اس صفت سے
جس کو جتنا حصہ ملا ہے اتنا ہی وہ برکت کا موجب ہوگا ۔ میرا مطلب یہ ہے کہ تم اپنی تبدیلی کے واسطے
تین باتیں یا درکھو۔
(1) نفس امارہ کے مقابل پر تدابیر اور جد و جہد سے کام لو۔ (۲) دعاؤں سے کام لو۔
(۳) سست اور کاہل نہ بنوا اور تھکو نہیں ۔
ہماری جماعت بھی اگر بیج کا بیج ہی رہے گی تو کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ جوردی رہتے ہیں خدا ان کو بڑھاتا
نہیں۔ پس تقوی ، عبادت اور ایمانی حالت میں ترقی کرو۔ اگر کوئی شخص مجھے دجال اور کافر وغیرہ
ناموں سے پکارتا ہے تو تم اس بات کی کچھ بھی پرواہ نہ کرو ۔ کیونکہ جب خدا میرے ساتھ ہے تو مجھے
ان کے ایسے بد کلمات اور گالیوں کا کیا ڈر ہے؟ فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو کافر کہا تھا۔ ایک
زمانہ ایسا آگیا کہ پکار اٹھا کہ میں اس خدا پر ایمان لایا جس پر موسیٰ اور اس کے متبع ایمان لائے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی