۲؍نومبر ۱۹۰۴ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایسے لوگ یاد رکھو کہ مخنث اور نامرد ہوتے ہیں۔ یہ تو ایسے ہوتے ہیں کہ جیسے ایک بچہ بعض اوقات
اپنی ماں اور باپ کو بھی نا سمجھی کی وجہ سے گالی دے دیتا ہے ۔ مگر اس کے اس فعل کو کوئی برا نہیں سمجھتا۔
پس یا درکھو کہ نری بیعت اور ہاتھ پر ہاتھ رکھنا کچھ بھی سود مند نہیں ۔ جب کوئی شخص شدت پیاس
سے مرنے کے قریب ہو جاوے یا شدت بھوک سے مرنے تک پہنچ جاوے تو کیا اس وقت ایک قطرہ پانی
یا ایک دانہ کھانے کا اس کو موت سے بچالے گا ؟ ہرگز نہیں ۔ جس طرح اس بدن کو بچانے کے واسطے
کافی خوراک اور کافی پانی بہم پہنچانے کے سوائے مفر نہیں ۔ اسی طرح پورے جہنم سے تھوڑی سی نیکی
سے تم بھی بچ نہیں سکتے ۔ پس اس دھو کہ میں نہ رہو کہ ہم نے ہاتھ پر ہاتھ رکھ دیا ہے اب ہمیں کیا غم
ہے۔ ہدایت بھی ایک موت ہے جو شخص یہ موت اپنے اوپر وارد کرتا ہے اس کو پھر نئی زندگی دی جاتی
ہے اور یہی اصفیاء کا اعتقاد ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بھی اسی ابتدائی حالت کے واسطہ فرمایا يَايُّهَا الَّذِينَ
آمَنُوا عَلَيْكُمُ انْفُسَكُمْ (المائدة : ۱۰۶) یعنی پہلے اپنے آپ کو درست کرو۔ اپنے امراض کو دور کرو
دوسروں کا فکر مت کرو۔ ہاں رات کو اپنے آپ کو درست کرو اور دن کو دوسروں کو بھی کچھ ہدایت کر دیا
کرو۔ خدا تعالیٰ تمہیں بخشے اور تمہارے گناہوں سے تمہیں مخلصی دے اور تمہاری کمزوریوں کو تم سے
او
دور کرے اور اعمال صالح اور نیکی میں ترقی کرنے کی توفیق دیوے ۔ آمین لے
۲ نومبر ۱۹۰۴ء (بمقام سیالکوٹ)
چونکہ آج کا دن آخری دن تھا جو حضرت نے یہاں قیام فرمانا تھا۔ چنانچہ کئی بار بیعت ہوئی ۔ بیعت
کے بعد حسب معمول حضرت اقدس مندرجہ ذیل نصیحت ان لوگوں کو کرتے رہے۔
بیعت کی غرض اس بیعت کی اصل غرض یہ ہے کہ خدا کی محبت میں ذوق و شوق پیدا ہوا اور
گناہوں سے نفرت پیدا ہو کر اس کی جگہ نیکیاں پیدا ہوں ۔ جو شخص اس غرض
کو ملحوظ نہیں رکھتا اور بیعت کرنے کے بعد اپنے اندر کوئی تبدیلی کرنے کے لیے مجاہدہ اور کوشش نہیں
ل الحکم جلد ۸ نمبر ۳۹،۳۸ مورخه ۱۰ و ۱۷ رنومبر ۱۹۰۴ صفحه ۶ تا ۸
کرتا جو کوشش کا حق ہے اور پھر اس قدر دعا نہیں کرتا جو دعا کرنے کا حق ہے تو وہ اس اقرار کی جو
خدا تعالیٰ کے حضور کیا جاتا ہے سخت بے حرمتی کرتا ہے اور وہ سب سے زیادہ گنہگار اور قابل سز ا ٹھہرتا
ہے۔ پس یہ ہرگز نہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ بیعت کا اقرار ہی ہمارے لیے کافی ہے اور ہمیں کوئی کوشش نہیں
کرنی چاہیے۔ مثل مشہور ہے جوئندہ یا بندہ۔ جو شخص دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اس کے لیے کھولا جاتا ہے
اور قرآن شریف میں بھی فرمایا گیا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت : ٧٠)
یعنی جو لوگ ہماری طرف آتے ہیں اور ہمارے لیے مجاہدہ کرتے ہیں ۔ ہم ان کے واسطے اپنی راہ
کھول دیتے ہیں اور صراط مستقیم پر چلا دیتے ہیں۔ لیکن جو شخص کوشش ہی نہیں کرتا ہے وہ کس طرح
اس راہ کو پاسکتا ہے۔ خدا یا بی اور حقیقی کامیابی اور نجات کا یہی گر اور اصول ہے۔ انسان کو
چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں مجاہدہ کرنے سے تھکے نہیں نہ درماندہ ہو اور نہ اس راہ میں کوئی کمزوری
ظاہر کرے۔
تم لوگوں نے اس وقت خدا تعالیٰ کے حضور میرے ہاتھ پر اپنے گناہوں سے توبہ کی ہے۔ ایسا
نہ ہو کہ یہ تو بہ تمہارے لیے باعث برکت ہونے کی بجائے لعنت کا موجب ہو جاوے۔ کیونکہ اگر تم
لوگ مجھے شناخت کر کے بھی اور خدا تعالیٰ سے اقرار کر کے بھی اس عہد کو توڑتے ہو تو پھر تم کو دوہرا
عذاب ہے کیونکہ عمداً تم نے معاہدہ کو توڑا ہے۔ دنیا میں جب کوئی شخص کسی سے عہد کر کے اسے توڑتا
ہے تو اس کو کس قدر ذلیل اور شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔ وہ سب کی نظروں سے گر جاتا ہے۔ پھر جو شخص
خدا تعالیٰ سے عہد اور اقرار کر کے توڑے وہ کس قدر عذاب اور لعنت کا مستحق ہوگا۔
پس جہاں تک تم سے ہو سکتا ہے اس اقرار اور عہد کی رعایت کرو اور ہر قسم کے گناہوں سے
بچتے رہو۔ پھر اس اقرار پر قائم اور مضبوط رہنے کے واسطے اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہو۔ وہ یقیناً
تمہیں تسلی اور اطمینان دے گا اور تمہیں ثابت قدم کرے گا کیونکہ جو شخص سچے دل سے خدا تعالیٰ سے
مانگتا ہے اسے دیا جاتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ تم میں سے بعض ایسے بھی ہوں گے جن کو میرے ساتھ
ل الحکم جلد ۸ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه ۳۰ نومبر و ۱۰ دسمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۶
تعلق پیدا کرنے کے واسطے قسم قسم کے ابتلا اور مشکلات پیش آئیں گے۔ لیکن میں کیا کروں یہ ابتلا
نئے نہیں ہیں ۔ جب خدا تعالیٰ کسی کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور کوئی اس کی طرف جاتا ہے تو اس کے واسطے
ضرور ہے کہ ابتلاؤں میں سے ہو کر گزرے۔ دنیا اور اس کے رشتہ عارضی اور فانی ہیں مگر خدا تعالیٰ
کے ساتھ تو ہمیشہ کے ہمیشہ کے لیے معاملہ پڑتا ہے پھر اس سے آدمی کیوں بگاڑے؟ دیکھو! صحابہؓ کو کچھ تھوڑے
ابتلا پیش آئے تھے۔ ان کو اپنا وطن ، مال و دولت ، اپنے عزیز رشتہ دار سب چھوڑنے پڑے۔ لیکن
انہوں نے خدا کی راہ میں ان چیزوں کو مری ہوئی مکھی کے برابر بھی نہیں سمجھا۔ خدا تعالیٰ کو اپنے لیے
کافی سمجھا پر خدا تعالیٰ نے بھی ان کی کس قدر قدر کی ۔ اس سے وہ خسارہ میں نہیں رہے بلکہ دنیا و آخرت
میں انہوں نے وہ فائدہ پایا جو اس کے بغیر انہیں مل سکتا ہی نہیں تھا۔ اس لیے اگر کوئی ابتلا آوے تو
گھبرانا نہیں چاہیے۔ ابتلا مومن کے ایمان کو مضبوط کرنے کا ایک ذریعہ ہوتا ہے کیونکہ اس وقت
روح میں عجز و نیاز اور دل میں ایک سوزش اور جلن پیدا ہوتی ہے جس سے وہ خدا تعالیٰ کی طرف
رجوع کرتا ہے اور اس کے آستانہ پر پانی کی طرح گداز ہو کر بہتا ہے۔ ایمان کامل کا مزاحم وغم ہی
کے دنوں میں آتا ہے۔ اس وقت اپنے اعمال کی اصلاح کی فکر کرو۔ خدا تعالیٰ سے اب تمہارا نیا
معاملہ شروع ہوا ہے کیونکہ وہ پچھلے گناہ سچی توبہ کے بعد بخش دیتا ہے اور توبہ سے یہ مراد نہیں کہ انسان
زبان سے کہہ دے اور اعمال میں اس کا اثر ظاہر نہ ہو۔ نہیں۔ تو بہ یہی ہے کہ بدیوں اور خدا کی
نافرمانیوں کو قطعاً چھوڑ دے اور نیکیاں کرے اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں اپنی زندگی بسر کرے۔
اب بے فکر رہنے کے دن نہیں ہیں۔ خدا تعالیٰ کا تازیا نہ ہوشیار کر رہا ہے۔ تم کو خوب معلوم ہے
کہ طاعون نے اس ملک کو کیسا تباہ کیا ہے اور کس طرح پر فنا کا تصرف جاری ہے۔ اور ثابت ہو رہا
ہے کہ دنیا فانی ہے۔ اب بھی اگر انسان اپنے اعمال کو درست نہ کرے تو یہ اس کی کیسی غفلت اور بدنصیبی
ہے۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ تم ہرگز ہرگز بے فکر نہ ہو۔ خدا تعالیٰ کے عذاب کا کچھ پتہ نہیں ہوتا
کہ وہ کس وقت آجاوے اور وہ غافلوں کو ہلاک کر دیتا ہے جو دنیا میں مست ہو جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ کو
چھوڑ کر بے باک اور شوخی اختیار کرتے ہیں ۔ تم جانتے ہو کہ طاعون کے دن آتے ہیں اور معلوم نہیں
ا
کہ کون اس کے حملہ سے بچے ۔ ہاں اس قدر میں کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان لوگوں کو اپنے فضل و کرم
سے محفوظ رکھتا ہے جو اپنے اندر سچی تبدیلی کر لیتے ہیں اور کسی قسم کا کھوٹ اور کبھی دل میں باقی نہیں
رکھتے ۔ بسا اوقات کہ جن شہروں میں طاعون پڑی ہے ان کا پیچھا نہیں چھوڑتی جب تک انہیں تباہ نہیں
کر لیتی ۔ اور یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ اس کے دورے بڑے بڑے لمبے ہوتے ہیں۔ مجھ پر خدا تعالیٰ
نے ایسا ہی ظاہر کیا ہے اور خدا تعالیٰ کی کتابوں سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ یہ شامت اعمال سے
آتی ہے۔ میں اس وقت دیکھتا ہوں کہ دنیا میں غفلت حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ شوخی اور بے باکی
خدا تعالیٰ کی کتابوں اور باتوں سے بہت ہو گئی ہے۔ دنیا ہی دنیا لوگوں کا مقصود اور معبود ٹھہر گئی ہے۔
اس لیے جیسا کہ پہلے سے کہا گیا تھا اور نبیوں کی معرفت وعدہ دیا گیا تھا میرے اس زمانہ میں یہ
طاعون لوگوں کو متنبہ کرنے کے لیے آئی ہے۔ مگر افسوس ہے لوگ اس کو اب تک بھی ایک معمولی
بیماری سمجھتے ہیں۔ مگر میں تمہیں کہتا ہوں کہ تم ان لوگوں کے ساتھ مت ملو بلکہ تم اپنے اعمال اور افعال
سے ثابت کر کے دکھا دو کہ واقعی تم نے سچی تبدیلی کر لی ہے۔ تمہاری مجلسوں میں وہی ہنسی اور ٹھٹھا نہیں
جو دوسرے لوگوں کی مجلسوں اور محفلوں میں پایا جاتا ہے۔ یقیناً سمجھو کہ زمین و آسمان کا خالق ایک خدا
ہے ۔ وہی خدا ہے جس کے قبضہ قدرت میں زندگی اور موت ہے۔ کوئی شخص دنیا میں کسی قسم کی راحت
اور کوئی نعمت حاصل نہیں کر سکتا مگر اسی کے فضل اور کرم سے ۔ ایک پتہ بھی اس کے فضل بغیر ہرا
نہیں رہ سکتا۔ اس لیے ہر وقت اسی سے سچا تعلق پیدا کرے اور اس کی رضا جوئی کی راہوں پر مضبوط
قدم رکھے ۔ اگر وہ اس بات کی پابندی کرے گا تو یقیناً اسے کوئی غم نہیں ہے۔ ہر قسم کی راحت،
صحت ، عمر و دولت یہ سب اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں ہے۔ جب انسان کا وجود ایسا نافع اور سودمند
ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو ضائع نہیں کرتا۔ جیسے باغ میں کوئی درخت عمدہ پھل دینے والا ہو تو اسے باغبان
کاٹ نہیں ڈالتا بلکہ اس کی حفاظت کرتا ہے۔ اسی طرح نافع اور مفید وجود کو اللہ تعالیٰ بھی محفوظ رکھتا
ہے جیسا کہ اس نے فرمایا ہے وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُتُ فِي الْأَرْضِ (الرعد: ۱۸) جو لوگ دنیا
کے لیے نفع رساں لوگ بنتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمریں بڑھا دیتا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کے وعدے ہیں
جو سچے ہیں اور کوئی ان کو جھٹلا نہیں سکتا۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سچے اور فرمانبردار بندے ایسی بلاؤں سے محفوظ
رہتے ہیں۔ پس اس بات کو کبھی بھولنا نہیں چاہیے کہ نری بیعت اور اقرار سے کچھ نہیں بنتا، بلکہ انسان
زیادہ ذمہ دار اور جوابدہ ہو جاتا ہے ۔ اصل فائدہ کے لیے ضرورت ہے حقیقی ایمان اور پھر اس ایمان
کے موافق اعمال صالحہ کی ۔ جب انسان یہ خوبی اپنے اندر پیدا کرتا ہے تو جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے کہ متقی حقیقی مومن اور اس کے غیر میں ایک امتیاز رکھ دیا جاتا ہے۔ اسے ممتاز کیا جاتا ہے اور اس
امتیاز کا نام قرآن شریف کی اصطلاح میں فرقان ہے۔ آخرت میں بھی مومن اسی فرقان سے شناخت
کئے جائیں گے اور کافر ، فاسق ، فاجر کے منہ سیاہ ہو جائیں گے۔ اس دنیا میں بھی دیکھا جاتا ہے کہ
مومن ہمیشہ ممتاز رہتا ہے۔ اس کے اندر ایک سکینت اور اطمینان بخش روح ہوتی ہے۔ اگر چہ مومن
کو دکھ بھی اٹھانے پڑتے ہیں اور قسم قسم کی مصائب اور شدائد کے اندر سے گذرنا پڑتا ہے خواہ لوگ
اس کے کتنے ہی بڑے نام رکھیں اور خواہ اس کے تباہ اور برباد کرنے کے لیے کچھ بھی ارادے
کریں۔ لیکن آخر وہ بچا لیا جاتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ اس سے محبت کرتا ہے اور اسے عزیز رکھتا ہے۔
اس لیے دنیا اس کو ہلاک نہیں کر سکتی ۔ مومن اور اس کے غیر میں امتیا ز ضرور ہوتا ہے اور یہ میزان خدا تعالیٰ
کے ہاتھ میں ہے۔ خدا کی آنکھیں خوب دیکھتی ہیں کہ کون بد اور شریر ہے۔ خدا کو کوئی دھوکا نہیں
دے سکتا۔ پس تم دنیا کی پروا نہ کرو بلکہ اپنے اندر کو صاف کرو ۔ یہ دھو کا مت کھاؤ کہ ظاہری رسم ہی
کافی ہے۔ نہیں امن اس وقت آتا ہے جب انسان سچے طور سے خدا تعالیٰ کے حرم میں داخل ہو۔
پس اب بڑی تبدیلی کا وقت ہے اور خدا تعالیٰ سے سچی صلح کے دن ہیں۔ بعض لوگ اپنی غلط فہمی
اور شرارت سے اس سلسلہ کو بدنام کرنے کے لیے یہ اعتراض کرتے ہیں کہ اس سلسلہ میں سے بھی
بعض آدمی طاعون سے ہلاک ہوئے ہیں۔ میں نے بارہا اس اعتراض کا جواب دیا ہے کہ یہ سلسلہ
منہاج نبوت پر واقع ہوا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کفار پر جو عذاب آیا تھا وہ تلوار کا
رض
عذاب تھا۔ حالانکہ وہ ان کے لیے مخصوص تھا۔ لیکن کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ صحابہ میں سے بعض شہید نہیں