۳؍نومبر ۱۹۰۴ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہو گئے؟ اسی طرح پر یہ سچ ہے کہ اس سلسلہ میں سے بھی بعض لوگ طاعون سے شہید ہوئے ہیں مگر یہ
بھی تو دیکھو کہ طاعون کے ذریعہ سے ہمارا نقصان ہوا ہے یا دوسروں کا ؟ ہماری جماعت کی تو ترقی
ہوتی گئی ہے اور ہو رہی ہے اور میں پھر کہتا ہوں کہ جو لوگ نافع الناس ہیں اور ایمان ،صدق و وفا میں
کامل ہیں وہ یقیناً بچا لیے جاویں گے۔ پس تم اپنے اندر یہ خوبیاں پیدا کرو۔ اپنے رشتہ داروں اور
بیوی بچوں کو بھی سمجھاؤ اور یہی تلقین کرو اور دوستوں کے ساتھ یہی شرط دوستی رکھو کہ وہ بدی سے بچیں۔
پھر میں یہ بھی کہتا ہوں کہ سختی نہ کرو اور نرمی سے پیش آؤ۔ جنگ کرنا اس سلسلہ کے خلاف ہے۔
نرمی سے کام لو اور اس سلسلہ کی سچائی کو اپنی پاک باطنی اور نیک چلنی سے ثابت کرو۔ یہ میری نصیحت
ہے اس کو یا درکھو ۔ اللہ تعالیٰ تمہیں استقامت بخشے ۔ آمین ۔
او
۱۳ نومبر ۱۹۰۴ء (سیالکوٹ سے واپسی پر بمقام وزیر آبادریلوے اسٹیشن )
کو تھی ۔ ایک پادری سے گفتگو زیر آبادیش پر وی ہوم اور کثر زائرین تھی جوپہلے تھے حافظ غلام رسول صاحب نے پھر لیمونیڈ اور سوڈا واٹر کی دعوت اپنے بھائیوں کو دی۔
اس مرتبہ اس سٹیشن پر ایک عجیب بات جو پیش آئی وہ یہ تھی کہ ڈسکہ کا مشنری پادری سکاٹ صاحب
حضرت اقدس سے آکر ملا ۔ پادری سکاٹ صاحب کے ساتھ ہمارے مکرم بھائی شیخ عبدالحق صاحب نو مسلم
کے بھی عیسائیت کے ایام میں دوستانہ تعلقات تھے۔ پادری صاحب نے حضرت اقدس کے پاس آکر
پہلے سلسلہ کلام شیخ عبد الحق ہی سے شروع کیا کہ آپ نے ہمارا ایک لڑکا لے لیا۔ اس قسم کی باتیں ہو رہی
تھیں ۔ جبکہ ہم نے پہنچ کر اس گفتگو کو قلمبند کرنا شروع کیا۔
پادری سکاٹ ۔ آپ میں اور عیسوی مذہب میں کیا اختلاف ہے؟
حضرت اقدس موجودہ عیسوی مذہب اور ہم میں تو زمین و آسمان کا فرق ہے۔ البتہ حضرت مسیح علیہ السلام
کی اصل تعلیم اور مذہب اور ہمارے مذہب کے اصولوں میں اختلاف نہیں ہے۔ وہ بھی خدا کی
الحکم جلد ۸ نمبر ۴۳، ۴۴ مورخه ۱۷ و ۲۴ دسمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۳، ۴

پرستش کرتے اور اس کی توحید کا وعظ اور تبلیغ کرتے تھے اور دوسرے تمام نبی بھی یہی تعلیم لے کر
آتے تھے۔
پادری سکاٹ ۔ آپ لوگوں میں تو بہت سے فرقے موجود ہیں؟
حضرت اقدس ۔ مجھے تعجب ہے کہ آپ اسلام پر یہ اعتراض کرتے ہیں ۔ کیا آپ کو معلوم نہیں کہ
عیسائیوں میں کس قدر فرقے ہیں جو ایک دوسرے کی تکفیر کرتے ہیں اور اصولوں میں بھی متفق نہیں۔
مسلمانوں کے فرقوں میں اگر کوئی اختلاف ہے تو فروعات اور جزئیات میں ہے۔ اصول سب کے
ایک ہی ہیں ۔
پادری سکاٹ ۔ ان عیسائی فرقوں میں سے آپ کس کو حق پر سمجھتے ہیں؟
حضرت اقدس۔ میرے نزدیک تو راستباز وہی فرقہ تھا جو حضرت مسیح اور ان کے حواریوں کا تھا۔
اس کے بعد تو اس مذہب کی مرمت شروع ہوگئی اور کچھ ایسی تبدیلی شروع ہوئی کہ حضرت مسیح کے
وقت کی عیسویت اور موجودہ عیسویت میں کوئی تعلق ہی نہیں رہا۔
پادری۔ اس کی خبر آپ کو کہاں سے ملی؟
حضرت اقدس ۔ پیغمبروں کو خدا تعالیٰ ہی سے خبریں ملا کرتی ہیں۔ میں بھی خدا ہی سے خبریں پاتا
ہوں اور اسی پر ایمان لاتا ہوں ۔
پادری۔ اس میں شک نہیں کہ پیغمبروں کو خدا سے ہی خبر ملتی ہے۔
اس مقام تک جب پہنچے تو پادری صاحب کی نظر ایڈیٹر الحکم پر پڑی جو اس گفتگو کو قلمبند کر رہا تھا۔
پادری صاحب اسے دیکھ کر گھبرائے اور بولے یہ کون نوٹ کر رہا ہے۔ جب ان کو یہ کہا گیا کہ یہ الحکم اخبار
کا ایڈیٹر ہے جو اس سفر میں حضرت کے ساتھ ہے اور حالات سفر قلمبند کر کے شائع کرے گا تو پادری
صاحب بولے میں اب جاتا ہوں یہ تو شائع کر دیں گے۔ انہیں کہا گیا کہ کیا حرج ہے دوسرے لوگوں کو
فائدہ پہنچے گا۔ مگر ہم سچ کہتے ہیں اور اس وقت جو لوگ موجود تھے وہ پادری صاحب کی گھبراہٹ کا اندازہ
کر سکتے ہیں۔ ہر چند وہ چاہتے تھے کہ کسی طرح اس سلسلہ کلام کو یہاں چھوڑ دیں مگر حاضرین نے انہیں
سلسلہ کلام جاری رکھنے پر اصرار کیا اور کہا کہ اگر آپ کو نہیں تو ہم لوگوں کو فائدہ پہنچ جاوے گا۔ اس اصرار

پر انہوں نے سلسلہ کلام جاری رکھا اور پھر بولے تو یہ بولے
پادری۔ تمہار تمہارے: ارے بہت سے چیلے ہیں یہ حملہ نہ کر دیں۔
جلد ہفتم
حضرت اقدس ۔ بڑے افسوس کی بات ہے کہ آپ خواہ مخواہ ایک قوم پر جس کو نیک چلنی ، انکسار اور
تواضع کی تعلیم دی جاتی ہے حملہ کرتے ہیں۔ ایسی حالت میں کہ میں ان میں موجود ہوں اور آپ
دیکھتے ہیں کہ کوئی ان میں سے بولتا بھی نہیں آپ یہ امید کر سکتے ہیں۔ آپ جس طرح چاہیں جو
چاہیں مجھ سے پوچھیں ان میں سے کوئی تمہیں مخاطب بھی نہیں کرے گا۔ ان کو یہ تعلیم نہیں دی جاتی ۔
علاوہ بریں چیلے کا لفظ ٹھیک نہیں ہے گو اس لفظ کے معنے اور مفہوم بُرا نہ ہو۔ لیکن ہر ایک قوم کو
اسی لفظ اور نام سے پکارنا چاہیے جو وہ اپنے لیے پسند کرتی ہے۔ یہ لفظ چیلے کا ہندوؤں کے ساتھ
مختص ہے۔
پادری۔ میں نے سنا ہے سیالکوٹ میں بڑی رونق تھی ۔
حضرت اقدس ۔ ہاں بہت بڑا مجمع تھا۔
پادری۔ آپ لوگوں کو صرف ہدایت دیتے ہیں یا فضل بھی ؟
حضرت اقدس ۔ میری ہدایت کچھ چیز نہیں جب تک اس کے ساتھ فضل نہ ہو۔ کوئی آدمی کبھی ہدایت کچھ چیز میں جب
ہدایت نہیں پا سکتا جب تک آسمانی فضل ہی اس کی دستگیری نہیں کرتا ہے۔ وہ میری شناخت اسے عطا
کرتا
رتا ہے تب وہ میرے پاس آتا ہے اور وہ ہدایت اور معرفت لیتا ہے جو مجھے خدا نے دی ہے اور پھر
اپنے فضل سے دی ہے۔
پادری۔ میں اس فضل کا ذکر نہیں کرتا جو آپ کو ملتا ہے بلکہ میں اس فضل کا ذکر کرتا ہوں جو ان کو ملتا ہے۔
حضرت اقدس میں بھی تو اس فضل کا ذکر کرتا ہوں جو ان کو ملتا ہے۔ ان کو پہلے تو وہ فضل ہی ہے جو
میرے پاس لاتا ہے۔ پھر جو فضل مجھے دیا جاتا ہے وہی فضل میری صحبت اور تعلق کی وجہ سے ان میں
سرایت کرتا ہے۔ جس قدر اعتقاد بڑھے گا اسی قدر یہ لوگ اور ہر ایک مخلص ارادتمند اس فضل کو جذب
ر
کرے گا۔ ان لوگوں کا تعلق میرے ساتھ درخت کی شاخوں کی طرح ہے۔ جس جس قدر وہ شاخیں

قریب ہیں اور اپنی سبزی اور زندگی میں تروتازہ ہیں اسی قدر زیادہ وہ اس غذا کو جو جڑ کے ذریعہ
درخت حاصل کرتا ہے یہ جذب کرتی ہیں۔ اگر کوئی شاخ خشک ہو تو ہر چند وہ درخت کے ساتھ تعلق
بھی رکھتی ہو لیکن اس غذا سے کوئی حصہ نہیں پاسکتی۔ اسی طرح پر شاگرد اور مرید شاخوں کی طرح ہی
ہوتے ہیں۔ جس قدر کوئی تعلق محبت اور حسن ایمان رکھتا ہے اور جس قدر زیادہ صحبت میں رہتا ہے اسی
کے موافق وہ حصہ پاتے ہیں ۔ اول فضل خود اس درخت میں بھی ہونا چاہیے۔ اگر اس میں ہی کوئی
قوت اور روح معرفت کی نہ ہوگی تو وہ دوسروں کو کیا پہنچا سکے گا۔
پادری۔ کس درخت کی شاخ ۔
حضرت اقدس ۔ وہ درخت جس کو خدا لگاتا ہے جو خدا کی طرف سے آتا ہے جیسے میں خدا کی طرف
سے آیا ہوں اور خدا نے مجھے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے۔
پادری۔ میں آپ کے دعوی کا اصل مطلب نہیں سمجھا۔ کیا آپ مسیح کہلاتے ہیں؟
حضرت اقدس ۔ تعجب ہے۔ میرا دعویٰ تو عرصہ سے شائع ہو رہا ہے اور ولایت اور امریکہ تک لوگوں
کو معلوم ہو گیا ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ میں مطلب نہیں سمجھا۔ ہاں میں مسیح کہلاتا ہوں اور خدا نے مجھے
مسیح کہا اور مسیح کر کے بھیجا۔
پادری۔ وہ تو ایک ہی مسیح ہے۔
حضرت اقدس ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات میں بخل نہیں ہے وہ ہزاروں ہزار مسیح بنا سکتا ہے۔ چنانچہ ایک
میں نمونہ موجود ہوں جو زندہ مسیح ہے۔
پادری۔ انیس سو برس پیشتر آپ سے ایک مسیح دنیا میں آیا تھا اور وہی مسیح مشہور ہے جس کی طرف
یہودیوں کے عہد نامے میں اشارہ ہے کہ مسیح آئے گا اور وہ اس کے منتظر تھے ۔ اس کے سوا تو کوئی اور
مسیح نہیں ۔
حضرت اقدس ۔ ہاں انیس سو برس پیشتر ایک مسیح آیا تھا۔ مگر جس مسیح کا آپ ذکر کرتے ہیں یا جس کو
مانتے ہیں اس کا ذکر یہودیوں کے عہد نامے میں کہیں نہیں ہے، کیونکہ وہ کسی خدا مسیح کے منتظر نہ تھے

بلکہ ایک نبی کے منتظر تھے ۔ اگر وہ کسی خدا یا خدا کے بیٹے کے منتظر ہوتے تو وہ اس کو مان لیتے ۔
علاوہ بریں یہودیوں کے عہد نامہ میں جس مسیح کا ذکر ہے وہ نشان دو مسیحوں کی طرف جاتا
ہے۔ ایک وہ جو مجھ سے پہلے آیا دوسرا میں ہوں جو ساتویں ہزار میں آنے والا تھا۔ مسیح کی آمد ثانی
کے تم لوگ بھی قائل ہو، لیکن دوسری آمد کو تم نے اسی کی آمد سمجھ لیا ہے ۔ حالانکہ اس سے مراد کسی اور
کا آنا مراد تھا یعنی میرا آنا مراد تھا۔ دانیال نبی کی کتاب میں بھی بڑی وضاحت کے ساتھ اس امر کو
بیان کیا ہے ۔
یہ ساتواں ہزار ہے جو آپ کے دعوی کو باطل کرتا ہے کہ وہی آنے والا تھا۔ اس نے میری
تصدیق کی ۔ چنانچہ بڑے عیسائی فاضلوں نے مسیح کے آنے کا یہی زمانہ قرار دیا ہے اور آخر مایوس ہو
کر امریکہ وغیرہ میں ایسے رسائل بھی شائع ہو گئے کہ دوبارہ آنے کا خیال غلط ہے۔ آمد ثانی سے مراد
صرف کلیسیا ہی ہے۔ اگر یہ وقت آنے کا نہ تھا تو ان لوگوں کو کیا مصیبت پیش آئی تھی کہ وہ ایسی
تاویلیں کرتے یا انکار کرتے ۔ حقیقت میں آنے کا زمانہ یہی تھا۔ اور آنے والا آ گیا مگر تھوڑے ہیں
جو اسے دیکھتے ہیں ۔ اب آپ خواہ قبول کریں یا نہ کریں اور کوئی مسیح تو آنے والا نہیں ۔ جس کا آپ کو
انتظار ہے وہ مر چکا اور میں خدا کے وعدہ کے موافق آگیا۔
پادری۔ جو دھو کا یہودیوں کو تھا وہی آپ کو ہے کہ ایک مسیح دکھ اٹھائے گا۔ دوسرا بزرگی پائے گا۔
حضرت اقدس ۔ در اصل یہودیوں والا دھو کہ تو آپ کو لگا ہوا ہے کہ اگر آپ حضرت مسیح کے اپنے
فیصلہ کو یا درکھتے تو ٹھو کر نہ کھاتے۔ یہودیوں کو جو دھوکا لگا تھا وہ یہی تو تھا کہ مسیح کے آنے سے پہلے ایلیا
ہی کا آنا مانتے تھے اور اقرار کرتے تھے کہ وہی ایلیا آئے گا۔ حالانکہ مسیح نے اس کا فیصلہ یہ کیا کہ
آنے والا ایلیا یوحنا کے رنگ میں آیا ہے چاہو تو قبول کرو ۔ اب اگر دوبارہ آنا صحیح ہوتا تو پھر ایلیا ہی کو
آنا چاہیے تھا۔ اسی طرح مسیح کی آمد ثانی ہے اس سے مراد وہ آپ ہی کیونکر ہو سکتے ہیں ۔اسی واسطے
میں کہتا ہوں کہ آپ کو یہودیوں والا دھوکہ لگا ہے۔ ورنہ میں تو وہی مسیح ہوں جو آنے والا تھا اور میرا
وہی فیصلہ ہے جو ایلیا کے حق میں مسیح نے کیا۔

آج 10 میں سے 10 باقی