۱۱؍نومبر ۱۹۰۴ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بعض ایسے نظر آتے ہیں کہ عنقریب عبداللطیف بننے والے ہیں ۔
۵ رنومبر ۱۹۰۴ء بمقام قادیان - بوقت مغرب ) ( -
طاعون کی شدت طاعون کے ذکر پرفرمایا کہ
کسوف اور خسوف کے ساتھ ہی قرآن شریف میں اَيْنَ الْمَفَرُّ (القيامة : 11)
آیا ہے جس سے یہی مراد ہے کہ طاعون اس کثرت سے ہوگی کہ کوئی جگہ پناہ کی نہ رہے گی ۔ میرے
الهام عَفَتِ الدِّيَارُ مَحَلُّهَا وَ مُقَامُهَا کے یہی معنے ہیں ۔
حضرت مسیح علیہ السلام کا وجود باعث ابتلا ثابت ہوا ہے
حضرت مسیح موعود کے علیہ السلام کے وجود کی نسبت فرمایا کہ
ان کا وجود دنیا کے لیے ابتلا ہی ثابت ہوا ہے۔ یعنی ابتلا اور حضرت مسیح موعود سے علیہ السلام کے
وجود کا گہرا تعلق ہے کیونکہ جو منکر ہوئے وہ بھی دوزخی بنے اور جوان پر ایماندار ہیں وہ بھی دوزخ کے
گندے ہیں جیسے کہ عیسائیوں کے عقائد اور عملی حالت سے واضح ہے ۔ پھر مسلمان بھی ان پر ایمان
رکھتے تھے وہ بھی غلو کر کے اور آسمان پر بٹھا کر مغضوب ہوئے۔ پس صرف مسیح کا وجود ہی اس قسم کا
ہے کہ جس کا دوست بھی جہنم میں اور دشمن بھی جہنم میں ۔ اس قسم کا ابتلا کسی اور نبی کے وجود کے ساتھ
نہیں ہے۔ کے
۱۱ نومبر ۱۹۰۴ء
ایک شخص کی طرف سے رقعہ پیش کیا گیا کہ یہ مولوی صاحب ہیں اور ان کا لڑکا فوت ہو گیا ہے۔ ان کو
ل البدر جلد ۳ نمبر ۴۱، ۰۴۲ ۴۱، ۴۲ مورخه یم و ۱۸ مورخہ یکم و ۸ و ۸ نومبر ۱۹۰۴ صفحه ۱۳
ہے ، سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے حضرت مسیح ناصری علیہ السلام مراد ہیں۔ (مرتب)
الحکم جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۰۴ صفحه ۲

ہستی باری پر شبہات پیدا ہو گئے ہیں یہ اپنی اصلاح کی تدبیر دریافت کرتے ہیں۔
فرمایا۔ دل کی بے قراری کو اللہ تعالیٰ دور کرے۔ دیکھو اگر کسی شخص کے سامنے دو بچے ہوں
ایک تو کسی اجنبی کا ہو اور دوسرا اس کا اپنا پیارا ۔ تو کیا وہ اس اجنبی بچہ کی خاطر اپنے بچہ سے محبت چھوڑ
دے گا۔ نہیں بلکہ ہرگز نہیں ۔ پس جب انسان مسلمان کہلاتا ہے جس کے معنے ہیں بالکل خدا کا
ہو جانا اور کسی حالت میں اس سے بے وفائی نہ کرنا ۔ پھر اولاد کے حق میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے
إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ (التغابن : ١٦ ) - فَاحْذَرُوهُمُ (التغابن: ۱۵) کہ مال اور اولاد
تمہاری دشمن ہیں ۔ ان سے ڈرتے رہو۔ کیونکہ اگر زندہ رہے تو ممکن ہے کہ نافرمان ہو، مرتد
ہو جاوے، بدکار ہو، چور یا ڈاکو بن جاوے ، مر جاوے تو پھر ویسے ابتلا آجاتا ہے۔ پس ہر حالت
میں موجب فتنہ اور ابتلا ہوتی ہے مگر جب مومن کو خدا سے تعلق ہوتا ہے تو وہ خوش ہوتا (ہے) کہ اگر
یہ بچہ مر گیا ہے تو کیا ہوا ۔ اللہ تعالیٰ نے جو حکم دیا ہے مَا نَنْسَحُ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا
أَوْ مِثْلِهَا (البقرة : ١٠٧ ) ۔
دیکھو! آنحضرت کے ۱۲ بچے فوت ہوئے ۔ ایمان تو وہ ہوتا ہے جس میں لغزش نہ ہوا اور ایسے
ایمان والا خدا کو بہت محبوب ہوتا ہے۔ ہاں اگر بچہ خدا سے زیادہ محبوب ہے تو میں نہیں سمجھ سکتا کہ ایسا
شخص خدا پر ایمان کا دعوی کر سکے؟ اور وہ کیوں ایسا دعوی کرتا ہے۔ ہم نہیں جان سکتے کہ ہماری
اولادیں کیسی ہوں گی ۔ صالح ہوں گی یا بد معاش ؟ اور نہ ان کے ہم پر کوئی احسان ہیں اور خدا کے تو
ہم پر لاکھوں لاکھ احسان ہیں۔ پس سخت ظالم ہے وہ شخص کہ اس خدا سے تعلق توڑ کر اولاد کی طرف
تعلق لگاتا ہے ۔ ہاں خدا کے حقوق کے ساتھ مخلوق کے حقوق کا بھی خیال رکھو ۔ اگر خدا پر تمہارا کامل
ایمان ہو تو پھر تو تمہارا یہ مذہب ہونا چاہیے کہ
هر چه از
از دوست می رسد نیکوست
اور اس ایمان والے کے شیطان قریب بھی نہیں آتا ۔ وہ بھی تو وہاں ہی آجاتا ہے جہاں اس کو
تھوڑی سی بھی گنجائش مل جاتی ہے۔ جب خدا کو مقدم رکھا جائے تو برکات کا نزول ہوتا ہے۔ ہر کسی

آج 10 میں سے 10 باقی