۲۴؍نومبر۱۹۰۴ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں نے چلنے پھرنے کے قابل اپنے آپ کو پایا اور پھر گھر کے آدمیوں کو لے کر باغ تک چلا گیا اور
وہاں دس رکعت اشراق نماز کی ادا کیں۔
صفات باری تعالی
خدا تعالیٰ کی ان صفات رب ، رحمن، رحیم ، مالک یوم الدین پر توجہ کی
جاوے تو معلوم ہوتا ہے کہ کیسا عجیب خدا ہے۔ پھر جن کا ربّ ایسا ہو
کیا وہ کبھی نامراد اور محروم رہ سکتا ہے؟ رب کے لفظ سے یہ بھی سمجھ میں آتا ہے کہ دوسرے عالم میں بھی
ربوبیت کام کرتی رہے گی ۔
جہاں اسباب غیر مؤثر معلوم ہوں وہاں دعا سے کام لے لے
۲۴ نومبر ۱۹۰۴ء 19ء (بوقت ظهر )
حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ذیل کی رؤیا سنائی۔
ایک الہام اور ایک رویا میں نے ایک سفید تہ بند باندھا ہوا ہے مگر وہ بالکل سفید نہیں
ہے۔ کچھ کچھ میلا ہے کہ اس اثناء میں مولوی صاحب نماز پڑھانے لگے ہیں اور انہوں نے سورۃ الحمد
جہر سے پڑھی ہے اور اس کے بعد انہوں نے یہ پڑھا الْفَارِقُ وَمَا أَدْرَكَ مَا الْفَارِقُ اس وقت
مجھے یہی معلوم ہوا کہ یہ قرآن شریف میں سے ہی ہے۔ اور ایک اور الہام ہوا روزِ نقصاں بر تو نیاید ۔
حضرت حکیم نور الدین صاحب اور مولوی عبد الکریم آریہ مذہب اور اس کے عقائد صاحب نے عرض کی بعض آریوں نے بہت ہی گندے
کلمات قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں لکھے ہیں ۔
فرمایا کہ ہانڈی میں جب اُبال آتا ہے تو پھر بہت جلدی بیٹھ جایا کرتا ہے۔ یہی حالت ان
لوگوں کی ہے۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ اسلام جیسا مذہب جس خدا نے پیش کیا ہے اس کے مقابل پر اور
بھی کوئی خدا مانا جا سکتا ہے۔ اسلام کا خدا کل کمالات کا مالک ہے اور جبکہ روح اور اس کے خواص
ل البدر جلد ۳ نمبر ۴۴، ۴۵ مورخه ۲۴ نومبر و یکم دسمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۳

آج 10 میں سے 10 باقی