۱۹؍دسمبر ۱۹۰۴ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میرے دوست مفتی محمد صادق روایت کرتے ہیں کہ ایک بار میاں کرم داد صاحب نجات فضل سے ہے احمدی کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ماہ رمضان میں حکم دیا کہ
مفتی صاحب کے ہمراہ بٹالہ تک جاویں اور تاکید کی کہ روزہ نہ رکھنا۔
کرم داد نے خواہش ظاہر کی کہ روزہ رکھ لیا جاوے بعد کو تکلیف ہوتی ہے۔
فرمایا۔ نجات خدا کے فضل سے ہے عمل سے نہیں ہے ۔ لے
۱۹ دسمبر ۱۹۰۴ء بوقت ظهر )
حضرت اقدس بوقت ظہر تشریف لائے اور مولانا حکیم مریدان با صفا کی خاطر داری نورالدین صاحب کی علامت طبع کا حال خود ان سے
دریافت کیا۔ غذا کے انتظام کے لیے تاکید فرمائی ۔ حضرت مولوی صاحب نے عرض کی کہ ہر چند کوشش کی
جاتی ہے مگر قدرت کی طرف سے کچھ ایسے اسباب پیدا ہو جاتے ہیں کہ جس سے انتظام قائم نہیں رہتا۔
شاید ا رادہ الہی ابھی اس امر کا خواہاں نہیں ہے کہ آرام ہو۔
اس اثناء میں ایک صاحب جن کو حکیم صاحب موصوف سے نہایت محبت اور اخلاص اور نیاز مندی کا
تعلق ہے بول اٹھے کہ آخر تد بیر کرنی چاہیے۔ قرآن شریف میں آیا ہے فَالْمُدَبِرَاتِ اَمْرًا ( النزعت : ۶)
اس پر حکیم صاحب نے ایک لطیف عارفانہ جواب یہ دیا کہ یہاں صیغہ مؤنث کا استعمال ہوا ہے
فَالْمُدَبِرُونَ اَمْرًا نہیں ہے۔ جس سے ظاہر ہے کہ اس کا بڑا تعلق اناث سے ہے ( اور ان میں ضرور نقص
ہوتا ہے ) بہر حال یہ ایک عجیب نکتہ ہے۔ اس بحث کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی دلچسپی سے سنا
اور پھر خوراک کا انتظام ایک خاص صاحب کے سپر دفرما کر زبان مبارک سے ارشاد فرمایا کہ
یہ سب لوگ سنتے ہیں اور گواہ ہیں کہ ہم نے اب تم کو ذمہ وار بنا دیا ہے۔ اب اس کا ثواب یا
عذاب تمہاری گردن پر ہے۔ کے
البدر جلد ۴ نمبر ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه ۵
البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه ۳
۲۰ دسمبر ۱۹۰۴ء (بوقت ظهر )
اپنے نیک انجام پر پختہ یقین فرمایا کہ پختہ یقین ظہر کے وقت حضرت اقدس تشریف لائے ۔ مقدمہ کے ذکر پر
که
خواہ کچھ ہی ہو ہم تو سب کچھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے سمجھتے ہیں اور اس پر راضی ہیں ۔
ع
هرچه از دوست می رسد نیکوست
جلد ہفتم
لیکن ہمارا ایمان جیسے خدا تعالیٰ کے ملائکہ اور کتب اور رسل پر ہے ایسے ہی اس بات پر بھی ہے
کہ انجام کا رہم ہی کامیاب ہوں گے۔ اگر چہ ایک دنیا ہماری مخالف کیوں نہ ہو۔
آج کل کے عقلمندوں کے نزدیک تو کسی کو اپنا دشمن بنانا غلطی ہے۔ لیکن سچ پوچھو تو یہ بھی حقانیت
کی ایک دلیل ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ایک سے بھی نہ رکھی سب سے بگاڑ لی ۔ ان
لوگوں کے نزدیک تو نعوذ باللہ آپ نے غلطی کی حالانکہ محض خدا کے لیے سب سے بگاڑ لینا آپ کی
صداقت کا بین ثبوت ہے کہ جس سے آپ کی قوت ایمانی کا حال معلوم ہوتا ہے۔ ایک طرف مسیح کو
دیکھو کہ اس کی تعلیم سے جو کہ انجیلوں میں پائی جاتی ہے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا مشرب کسی کو ناراض
کرنے کا ہرگز نہ تھا۔ یہودیوں کو سنایا گیا کہ میں توریت کا ایک شوشہ تک زیر و زبر کرنے نہیں
آیا۔ اس فقرہ سے ظاہر ہے کہ ان کی خوشامد مد نظر تھی ۔ برخلاف اس کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی تعلیم کو دیکھا جاوے تو کوئی بھی فرقہ اور مذہب روئے زمین پر ایسا نظر نہ آوے گا جس کو آپ
نے دعوت نہ کی ہو اور جس کی غلطی نہ نکالی ہو ( اور پھر ہر ایک کے مقابلہ پر اپنے مظفر ومنصور ہونے
کا دعوی بھی کیا ) بھلا بتلاؤ کہ جب تک خدا پر پورا بھروسہ اور یقین نہ ہو کب کوئی اس طرح سے کر
سکتا ہے؟
خیر بات یہ ہے کہ درمیان میں کیا کیا مکروہات ہوں ہمیں اس کا علم نہیں مگر انجام بہر حال نیک
ہے ۔ الہاموں کی ترتیب میں میں یہ امر مد نظر رکھتا ہوں کہ مکروہات کا مرتبہ اول رکھا جاتا ہے اور یہ