۳۰؍دسمبر ۱۹۰۴ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میری رائے میں کامل اخلاقی تعلیم بجز اسلام کے اور کسی کو نصیب ہی نہیں ہوئی ۔ مجھے صحت ہو جاوے
تو میں اخلاقی تعلیم پر ایک مستقل رسالہ لکھوں گا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ جو کچھ میرا منشا ہے وہ ظاہر ہو
جاوے اور وہ میری جماعت کے لیے ایک کامل تعلیم ہو اور ابْتِغَاءُ مَرْضَاتِ الله کی راہیں اس
میں دکھائی جائیں۔ مجھے بہت ہی رنج ہوتا ہے جب میں آئے دن یہ دیکھتا اور سنتا ہوں کہ کسی سے یہ
سرزد ہوا اور کسی سے وہ ۔ میری طبیعت ان باتوں سے خوش نہیں ہوتی ۔ میں جماعت کو ابھی اس بچہ کی
طرح پاتا ہوں جو دو قدم اٹھاتا ہے تو چار قدم گرتا ہے لیکن میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس
جماعت کو کامل کر دے گا۔ اس لیے تم بھی کوشش ، تدبیر، مجاہدہ اور دعاؤں میں لگے رہو کہ خدا تعالیٰ
اپنا فضل کرے کیونکہ اس کے فضل کے بغیر کچھ بنتا ہی نہیں ۔ جب اس کا فضل ہوتا ہے تو وہ ساری
راہیں کھول دیتا ہے۔
۳۰ دسمبر ۱۹۰۴ء
تقریر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
جو کہ آپ نے بعد از نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں فرمائی
چونکہ خاکسار ایڈیٹر کچھ دیر سے پہنچا تھا اس لیے جس قدر ضبط ہو سکا وہ ہدیہ ناظرین ہے۔ سلسلہ تقریر سے
ایسا معلوم ہوتا تھا کہ انقطاع دنیا اور حصول قرب الی اللہ کے متعلق مضمون تھا اور وہ تقریر یہ ہے۔
اللہ تعالی کو اپنا نصب العین بنائیں انسان کو چاہیے کہ جنات کا پلڑا بھاری رکھے۔ مگر جہاں تک دیکھا جاتا ہے اس کی مصروفیت اس
قدر دنیا میں ہے کہ یہ پلڑا بھاری ہوتا نظر نہیں آتا ۔ رات دن اسی فکر میں ہے کہ وہ کام دنیا کا ہو
جاوے۔ فلانی زمین مل جاوے۔ فلاں مکان بن جاوے۔ حالانکہ اسے چاہیے کہ افکار میں بھی
الحکم جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۲ تا ۴
دین کا پلڑا دنیا کے پلڑے سے بھاری رکھے ۔ اگر کوئی شخص رات دن نماز روزہ میں مصروف ہے تو یہ
بھی اس کے کام ہرگز نہیں آ سکتا۔ جب تک کہ خدا کو اس نے مقدم نہیں رکھا ہوا۔ ہر بات اور فعل میں
اللہ تعالیٰ کو نصب العین بنانا چاہیے ورنہ خدا کی قبولیت کے لائق ہرگز نہ ٹھہرے گا۔ دنیا کا ایک بت
ہوتا ہے جو کہ ہر وقت انسان کی بغل میں ہوتا ہے۔ اگر وہ مقابلہ اور مواز نہ کر کے دیکھے گا تو اسے
معلوم ہوگا کہ طرح طرح کی نمائش اس نے دنیا کے لیے ہی بنا رکھی ہے اور دین کا پہلو بہت کمزور
ہے۔ حالانکہ عمر کا اعتبار نہیں اور نہ علم ہے کہ اس نے اس پل کے بعد زندہ بھی رہنا ہے کہ نہیں ۔
شیخ سعدی نے کیا عمدہ فرمایا ہے ۔
ع
مکن تکیه بر عمر نا پائیدار
اس وقت جس قدر لوگ کھڑے ہیں کون کہہ سکتا ہے کہ ایک سال تک ان میں سے میں ضرور
زندہ رہوں گا لیکن اگر خدا کی طرف سے علم ہو جاوے کہ اب زندگی ختم ہے تو ابھی سب ارادے باطل
ہو جاتے ہیں ۔ پس خوب یا د رکھو کہ مومن کو دنیا کا بندہ نہ ہونا چاہیے ۔ ہمیشہ اس امر میں کوشاں رہنا
چاہیے کہ کوئی بھلائی اس کے ہاتھ سے ہو جاوے۔ خدا تعالیٰ بڑا رحیم کریم ہے اور اس کا ہرگز یہ منشا
نہیں ہے کہ تم دکھ پاؤ لیکن خوب یا درکھو کہ جو اس سے عمداً دوری اختیار کرتا ہے اس پر اس کا قہر ضرور
ہوتا ہے۔ عادت اللہ اسی طرح سے چلی آتی ہے۔ نوح کے زمانہ کو دیکھو ، لوط کے زمانہ کو دیکھو، موسی
کے زمانہ کو دیکھو اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کو دیکھو کہ اس وقت جن لوگوں نے عمداً خدا
سے بعد اختیار کیا ان کا کیا حال ہوا۔ ان لمبی آرزوؤں نے انسان کو ہلاک کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ بھی
فرماتا ہے الهام التكَاثُرُ حَتَّى رُرْتُمُ الْمَقَابِرَ ( التكاثر : ۲، ۳) کہ اے لوگو ! جو تم خدا سے غافل ہو
دنیا طلبی نے تمہیں غافل کر دیا ہے یہاں تک کہ تم قبروں میں داخل ہو جاتے ہو مگر غفلت سے باز
نہیں آتے ۔ گلا سَوْفَ تَعْلَمُونَ (التکاثر : ۴) مگر اس غلطی کا تم کو عنقریب علم ہو جائے گا ۔ ثُمَّ كَلا
سَوْفَ تَعْلَمُونَ (التكاثر : ۵) پھر تم کو اطلاع دی جاتی ہے کہ عنقریب تم کو علم ہو جاوے گا کہ جن
خواہشات کے پیچھے تم پڑے ہو وہ ہر گز تمہارے کام نہ آئیں گی اور حسرت کا موجب ہوں ہوں گی۔
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ (التكاثر : ٦) اگر تم کو یقینی علم حاصل ہو جاوے تو تم علم کے ذریعہ سے
سوچ کر اپنے جہنم کو دیکھ لو اور تم کو پتہ لگ جاوے کہ تمہاری زندگی جہنمی زندگی ہے اور جن خیالات
میں تم رات دن لگے ہوئے ہو وہ بالکل ناکارہ ہیں۔ میں ہر چند کوشش کرتا ہوں کہ کسی طرح یہ باتیں
لوگوں کے دل نشین ہو جاویں مگر آخر کار یہی کہنا پڑتا ہے کہ اپنے اختیار میں کچھ نہیں ہے جب تک
خدا تعالیٰ خود ایک واعظ دل میں نہ پیدا کرے تب تک فائدہ نہیں ہوتا ۔ جب انسان کی سعادت
اور ہدایت کے دن آتے ہیں تو دل کے اندر ایک واعظ خود پیدا ہو جاتا ہے۔ اور اس وقت اس کے
دل کو ایسے کان مل جاتے ہیں کہ وہ دوسرے کی بات کو سنتا ہے۔ راتوں کو اور دنوں کو خوب سوچ کر
دیکھو تو تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ انسان بہت ہی بے بنیاد شے ہے اور اس کے وجود کی کوئی گل بھی
اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ ایک آنکھ ہی پر نظر کرو کہ کس قدر باریک عضو ہے اگر ایک ذرا پتھر آلگے
تو فوراً نا بینا ہو جاوے۔ پھر اگر یہ خدا کی نعمت نہیں ہے تو کیا ہے؟ کیا کسی نے ٹھیکہ لیا ہوا ہے کہ خدا
اسے ضرور بینا ہی رکھے گا؟ اور اسی پر سب قولی کا قیاس کرو کہ اگر آج کسی میں فرق آجاوے تو انسان
کی کیا پیش چل سکتی ہے۔ غرضیکہ ہر آن اور پل میں اس کی طرف رجوع کی ضرورت ہے اور مومن کا
گزارا تو ہو ہی نہیں سکتا جب تک اس کا دھیان ہر وقت اس کی طرف لگا نہ رہے۔ اگر کوئی ان
باتوں پر غور نہیں کرتا اور ایک دینی نظر سے ان کو وقعت نہیں دیتا تو وہ اپنے دنیوی معاملات پر ہی نظر
ڈال کر دیکھے کہ کیا خدا کی تائید اور فضل کے سوا کوئی کام اس کا چل سکتا ہے؟ اور کوئی منفعت دنیا کی وہ
حاصل کر سکتا ہے؟ ہر گز نہیں ۔ دین ہو یا دنیا ہر ایک امر میں اسے خدا کی ذات کی بڑی ضرورت ہے
اور ہر وقت اس کی طرف احتیاج لگی ہوئی ہے جو اس کا منکر ہے سخت غلطی پر ہے۔ خدا تعالیٰ کو تو اس
بات کی مطلق پرواہ نہیں ہے کہ تم اس کی طرف میلان رکھویا نہ ۔ وہ فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي
لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸) اگر اس کی طرف رجوع رکھو گے تو تمہارا ہی اس میں فائدہ ہوگا۔
انسان جس قدر اپنے وجود کو مفید اور کار آمد ثابت کرے گا اسی قدر اس کے انعامات کو حاصل کرے
گا۔ دیکھو! کوئی بیل کسی زمیندار کا کتنا ہی پیارا کیوں نہ ہومگر جب وہ اس کے کسی کام بھی نہ آوے گا
نہ گاڑی میں جتے گا نہ زراعت کرے گا نہ کنوئیں میں لگے گا تو آخر سوائے ذبح کے اور کسی کام نہ
آوے گا ۔ ایک نہ ایک دن مالک اسے قصاب کے حوالہ کر دے گا۔ ایسے ہی جو انسان خدا کی راہ
میں مفید ثابت نہ ہوگا تو خدا اس کی حفاظت کا ہرگز ذمہ دار نہ ہوگا۔ ایک پھل اور سایہ دار درخت کی
طرح اپنے وجود کو بنانا چاہیے تا کہ مالک بھی خبر گیری کرتا رہے۔ لیکن اگر اس درخت کی مانند ہوگا کہ
جو نہ پھل لاتا ہے اور نہ پتے رکھتا ہے کہ لوگ سایہ میں آ بیٹھیں تو سوائے اس کے کہ کاٹا جاوے اور
آگ میں ڈالا جاوے اور کس کام آ سکتا ہے؟
خدا تعالیٰ نے انسان کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ اس کی معرفت اور قرب حاصل کرے
مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الريت : (۵۷) جو اس اصل غرض کو مد نظر نہیں رکھتا اور
رات دن دنیا کے حصول کی فکر میں ڈوبا ہوا ہے کہ فلاں زمین خریدلوں ۔ فلاں مکان بنالوں ۔ فلاں
جائیداد پر قبضہ ہو جاوے۔ تو ایسے شخص سے سوائے اس کے کہ خدا تعالیٰ کچھ دن مہلت دے کر واپس
بلا لے اور کیا سلوک کیا جاوے۔
دل
خدا تعالیٰ کے قرب کے حصول کی تڑپ انسان کے دل میں خدا کے قرب کے حصول پ کا ایک درد ہونا چاہیے جس کی وجہ سے اس
کے نزدیک وہ ایک قابل قدر شے ہو جاوے گا ۔ اگر یہ درد اس کے دل میں نہیں ہے اور صرف دنیا
اور اس کے مافیہا کا ہی درد ہے تو آخر تھوڑی سی مہلت پا کر وہ ہلاک ہو جاوے گا ۔ خدا تعالیٰ
مہلت اس لیے دیتا ہے کہ وہ حلیم ہے لیکن جو اس کے حکم سے خود ہی فائدہ نہ اٹھا وے تو اسے وہ
کیا کرے ۔ پس انسان کی سعادت اسی میں ہے کہ وہ اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ ضرور تعلق بنائے
رکھے۔ سب عبادتوں کا مرکز دل ہے۔ اگر عبادت تو بجا لاتا ہے مگر دل کا خدا کی طرف رجوع نہیں
ہے تو عبادت کیا کام آوے گی؟ اس لیے دل کا رجوع نام اس کی طرف ہونا ضروری ہے۔ اب
دیکھو کہ ہزاروں مساجد ہیں ۔ مگر سوائے اس کے کہ اس میں رسمی عبادت ہو اور کیا ہے؟ ایسے ہی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت یہودیوں کی حالت تھی کہ رسم اور عادت کے طور پر عبادت
ا
کرتے تھے اور دل کا حقیقی میلان جو کہ عبادت کی روح ہے ہرگز نہ تھا اس لیے خدا تعالیٰ نے ان پر
لعنت کی ۔ پس اس وقت بھی جو لوگ پاکیزگی قلب کی فکر نہیں کرتے تو اگر رسم و عادت کے طور پر وہ
سینکڑوں ٹکریں مارتے رہیں ان کو کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ اعمال کے باغ کی سرسبزی پاکیزگی قلب سے
ہوتی ہے اسی لیے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسْهَا ( الشَّمس : ۱۱،۱۰)
کہ وہی با مراد ہوگا جو کہ اپنے قلب کو پاکیزہ کرتا ہے اور جو اسے پاک نہ کرے گا بلکہ خاک میں
ملا وے گا یعنی سفلی خواہشات کا اسے مخزن بنارکھے گا وہ نامرادر ہے گا۔ اس بات سے ہمیں انکار نہیں
ہے کہ خدا کی طرف آنے کے لیے ہزار ہا روکیں ہیں ۔ اگر یہ نہ ہوتیں تو آج صفحہ دنیا پر نہ کوئی ہندو
ہوتا نہ عیسائی ، سب کے سب مسلمان نظر آتے ۔ لیکن ان روکوں کو دور کرنا بھی خدا کے فضل سے ہوتا
ہے۔ وہی توفیق عطا کرے تو انسان نیک و بد میں تمیز کر سکتا ہے۔ اس لیے آخر کار بات پھر اسی پر
آٹھہرتی ہے کہ انسان اسی کی طرف رجوع کرے تا کہ قوت اور طاقت دیوے ۔
کوشش کی برکت دنیا میں جس قدر مشورے نفس پرستی اور شہوت پرستی وغیرہ کے ہوتے
ہیں ان سب کا ماخذ نفس اتارہ ہی ہے لیکن اگر انسان کوشش کرے تو اسی
اتارہ سے پھر وہ لوامہ بن جاتا ہے۔ کیونکہ کوشش میں ایک برکت ہوتی ہے اور اس سے بھی بہت کچھ
تغیرات ہو جاتے ہیں۔ پہلوانوں کو دیکھو کہ وہ ورزش اور محنت سے بدن کو کیا کچھ بنا لیتے ہیں تو کیا
وجہ ہے کہ محنت اور کوشش سے نفس کی اصلاح نہ ہو سکے۔ نفس اتارہ کی مثال آگ کی ہے جو کہ
مشتعل ہو کر ایک جوش طبیعت میں پیدا کرتا ہے جس سے انسان حد اعتدال سے گذر جاتا ہے۔
لیکن جیسے پانی آگ سے گرم ہو کر آگ کی مثال تو ہو جاتا ہے اور جو کام آگ سے لیتے ہیں وہ اس سے
بھی لے لیتے ہیں مگر جب اسی پانی کو آگ کے اوپر گرایا جاوے تو وہ اس آگ کو بجھا دیتا ہے کیونکہ
ذاتی صفت اس کی آگ کو بجھانا ہے۔ وہ وہی رہے گی ۔ ایسے ہی اگر انسان کی روح نفس اتارہ کی
آگ سے خواہ کتنی ہی گرم کیوں نہ ہو مگر جب وہ نفس سے مقابلہ کرے گی اور اس کے اوپر گرے گی
تو اسے مغلوب کر کے چھوڑے گی ۔ بات صرف اتنی ہے کہ خدا کو ہر ایک بات پر قادر مطلق جانا
جاوے اور کسی قسم کی بدظنی اس پر نہ کی جاوے۔ جو بدظنی کرتا ہے وہی کافر ہوتا ہے۔ مومن کی
صفات میں سے ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کو غایت درجہ قادر جانے ۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بہت
نیکیاں کرنے سے انسان ولی بنتا ہے ۔ یہ نادانی ہے ۔ مومن کو تو خدا نے اول ہی ولی بنایا ہے جیسے
کہ فرمایا ہے اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا ( البقرۃ : ۲۵۸) اللہ تعالیٰ کی قدرت کے ہزاروں عجائبات ہیں
اور انہی پر کھلتے ہیں جو دل کے دروازہ کھول کر رکھتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ بخیل نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی
شخص مکان کا دروازہ خود ہی نہیں کھولتا تو پھر روشنی کیسے اندر آوے۔ پس جو شخص خدا کی طرف رجوع
کرے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی طرف رجوع کرے گا۔ ہاں یہ ضروری ہے کہ جہاں تک بس چل
سکے وہ اپنی طرف سے کوتا ہی نہ کرے۔ پھر جب اس کی کوشش اس کے اپنے انتہائی نقطہ پر پہنچے گی
تو وہ خدا کے نور کو دیکھ لے گا ۔ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: ۷۰ ) میں
اس کی طرف اشارہ ہے کہ جو حق کوشش کا اس کے ذمہ ہے اسے بجالائے ۔ یہ نہ کرے کہ اگر پانی
۲۰ ہاتھ نیچے کھودنے سے نکلتا ہے تو وہ صرف دو ہاتھ کھود کر ہمت ہار دے۔ ہر ایک کام میں کامیابی
کی یہی جڑ ہے کہ ہمت نہ ہار دے۔ پھر اس امت کے لیے تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اگر کوئی
پورے طور سے دعا و تزکیہ نفس سے کام لے گا سب وعدے قرآن شریف کے اس کے ساتھ
پورے ہو کر رہیں گے۔ ہاں جو خلاف کرے گا وہ محروم رہے گا کیونکہ اس کی ذات غیور ہے ۔
اس نے اپنی طرف آنے کی راہ ضرور رکھی ہے لیکن اس کے دروازے تنگ بنائے ہیں ۔ پہنچتا
وہی ہے جو تلخیوں کا شربت پی لیوے۔ لوگ دنیا کی فکر میں درد برداشت کرتے ہیں حتی کہ بعض اسی
میں ہلاک ہو جاتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے لیے ایک کانٹے کی درد بھی برداشت کرنا پسند نہیں کرتے
جب تک اس کی طرف سے صدق اور صبر اور وفاداری کے آثار ظاہر نہ ہوں تو ادھر سے رحمت کے
آثار کیسے ظاہر ہوں ۔
ان کو دیا۔ میرے کہنے کا صدق دکھلاؤ ابراہیم علیہ السلام نے صدق دکھایا تو ان کو ابوالانبیاء بنا دیا۔ مدعا یہ ہے کہ دن بہت سخت ہیں اور کسی نے اب تک نہیں سمجھا تو آئندہ سمجھ