۹؍فروری ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جس کا جی چاہے ازالہ شبہات کے لیے ہم سے کلام یا تحریر کر سکتا ہے۔ بحث میں تو فریقین کو ہار جیت
کا خیال ہوتا ہے مگر اس میں یہ خیال نہیں ہوتا ۔ بحث کے بند کرنے سے ہماری یہ غرض نہیں ہے کہ اگر
کوئی شخص کوئی اعتراض کرے یا سوال کرے یا اسے کچھ وساوس ہوں تو اس کی طرف توجہ ہی نہ کی
جاوے بلکہ اس سے مراد یہ تھی کہ جواب اور جواب الجواب اور پھر ہار جیت کا جو خیال لوگوں کو ہوتا
ہے اس سے وہ احقاق حق سے دور جا پڑتے ہیں۔ ورنہ سوالات اور ازالہ وساوس کے لیے دروازہ
کھلا ہے جس کا جی چاہے ہم سے پوچھ سکتا ہے ۔ لے
۹ ر فروری ۱۹۰۵ء
ظہر کے وقت تشریف لاکر طاعون کے ذکر پر فرمایا کہ
سردی کی شدت میں یہ کم ہو جایا کرتی تھی مگر اب سردی کی شدت کے ساتھ اس کی بھی شدت
ترقی کر رہی ہے۔ حالانکہ ابھی اس کی مزید ترقی کے ایام آنے والے ہیں ۔ ہے
۱۱ فروری ۱۹۰۵ء (بوقت ظهر)
انگریزوں کی حکومت میں رہنے کا مسئلہ غیر کی نمازادا فرماکر حضرت اقدس تشریف لے
گئے لیکن جناب صاحبزادہ سراج الحق صاحب
نعمانی کے اقارب میں سے ایک صاحب مولوی احمد سعید صاحب انصاری سهار نپوری برادر زاده و شاگرد
خلیفہ محی السنة وقامع البدعة حافظ حدیث جناب مولا نا شیخ محمد انصاری سہارنپوری مولداً مکی مهاجراً مرحوم
احقاق حق کے خیال سے تشریف لائے ہوئے تھے۔ اس لیے صاحبزادہ صاحب نے حضور اقدس سے ان کی
ملاقات کی درخواست کی جس پر حضور علیہ السلام اسی وقت تشریف لے آئے اور تھوڑی دیر مجلس فرمائی ۔
بعد استفسار اسم و سکونت و مختلف اذکار کے مسئلہ جہاد کا تذکرہ ہوا۔ جس میں ضمناً بعض ان گروہوں کا
لے ، کے البدر جلد ۴ نمبر ۶ مورخہ ۱۸ رفروری ۱۹۰۵ صفحه ۳ نیز الحکم جلد ۹ نمبر ۷ مورخہ ۲۴ رفروری ۱۹۰۵ صفحه ۲
ذکر بھی آگیا جو کہ ہر ایک کافر کو بذریعہ تلوار قتل کر دینے کو غزا اقرار دیتے ہیں اور انگریزوں کے ملکوں میں
رہنا بدعت اور کفر خیال کرتے ہیں ۔ اس پر حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ
ان کا یہ خیال کہ ہم کفر کے اثر سے بچنے کے لیے الگ رہتے ہیں اور اگر انگریزوں کی رعیت ہو
کر رہیں تو آنکھوں سے کفر اور شرک کے کام دیکھنے پڑیں اور مشرکانہ کلام کان سے سننے پڑیں،
میرے نزدیک درست نہیں ہیں ۔ کیونکہ اس گورنمنٹ نے مذہب کے بارے میں ہر ایک کواب تک
آزادی دے رکھی ہے اور ہر ایک کو اختیار ہے کہ وہ امن اور سلامت روی سے اپنے اپنے مذہب کی
اشاعت کرے۔ مذہبی تعصب کو گورنمنٹ ہرگز دخل نہیں دیتی۔ اس کی بہت سی زندہ نظیریں موجود
ہیں ۔ ایک دفعہ خود عیسائی پادریوں نے ایک جھوٹا مقدمہ خون کا مجھ پر بنایا۔ ایک انگریز اور عیسائی
حاکم کے پاس ہی وہ مقدمہ تھا اور اس وقت کا ایک لیفٹیننٹ گورنر بھی ایک پادری مزاج آدمی تھا مگر
آخر اس نے فیصلہ میرے حق میں دیا اور بالکل بری کر دیا۔ بلکہ یہاں تک کہا کہ میں پادریوں کی
خاطر انصاف کو ترک نہیں کر سکتا۔ اس کے بعد ابھی ایک مقدمہ فیصلہ ہوا ہے پہلے تو وہ ہندو
میجسٹریٹوں کے پاس تھا۔ نہیں معلوم کہ انہوں نے کسی رعب میں آ کر بہت ہی واضح اور بین
وجوہات کو نظر انداز کر دیا اور مجھ پر جرمانہ کیا لیکن آخر جب اس کی اپیل ایک انگریز حاکم کے پاس
ہوئی تو اس نے بری کر دیا اور مجسٹریٹ کی کارروائی پر افسوس کیا اور کہا کہ جو مقدمہ اپنے ابتدائی
مرحلہ پر خارج کے قابل تھا اس پر اس قدر وقت ضائع کیا گیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں
میں ابھی تک عدل اور انصاف کا مادہ موجود ہے۔ اگر کسی قسم کا مذہبی تعصب یا بغض ہوتا تو کم از کم
میرے ساتھ تو ضرور برتا جاتا۔ تین لاکھ کے قریب جماعت ہے پھر افغانستان کے لوگ بھی آ آ کر
بیعت کرتے رہتے ہیں اور ایک نیا فرقہ ہونے کی وجہ سے بھی گورنمنٹ کی نظر اور توجہ اس طرف
ہونی چاہیے تھی مگر دیکھ لو کہ قریب آٹھ کے ہمارے مقدمات ہوئے ہیں جن میں سے سوائے ایک دو
کے باقی کل مخالفین کی طرف سے ہم پر تھے مگر سب میں کامیابی ہم کو ہی حاصل ہوئی ہے۔ اور
انگریزوں نے ہی ہمارے حق میں فیصلے دیئے ہیں۔ اگر چہ ہم ان سب کامیابیوں کو خدا کی طرف
سے ہی سمجھتے ہیں کیونکہ اگر وہ نہ چاہتا تو یہ لوگ کیا کرتے ۔ مگر جن لوگوں کے ذریعہ اور ہاتھوں سے
اس کی نصرت ہمارے شامل حال ہوئی وہ بھی قابل شکر کے ہیں ۔ جہاں تک میرا خیال بلکہ یقین ہے
وہ یہ ہے کہ ابھی تک ان لوگوں میں تعصب نہیں ہے اور آئندہ کا حال خدا کو معلوم ہے اور اسی لیے میں
کہتا ہوں کہ اگر ان لوگوں کو خدمت دین ہی مطلوب ہے اور ان کی غرض خدا کو راضی کرنا ہے تو چھپ
کر بیٹھ رہنے سے کیا فائدہ؟ ان کو چاہیے کہ خدمت دین کا ایک پہلو ہاتھ میں لیں۔ گورنمنٹ کی
طرف سے کسی قسم کی سختی ہرگز نہیں ہے۔ لوگوں کو تبلیغ اور اتمام حجت کریں۔ یہ خیال بالکل غلط ہے کہ
واعظ لوگوں کو گورنمنٹ گرفت کرتی ہے ۔ ہرگز نہیں ۔ ہاں جو لوگ مفسد ہوتے ہیں وہ ضرور خود ہی
گرفت کے قابل ہوتے ہیں ۔ گورنمنٹ کا اس میں کیا قصور؟ اب تو عیسویت کا یہ حال ہے کہ اس پر
خود بخودموت آ رہی ہے۔ خود ان کے بڑے بڑے عالم اور فاضل تثلیث کے پکے دشمن ہو گئے ہیں
اور نئی تعلیم نے ان کے دلوں میں یہ بات کوٹ کر بھر دی ہے کہ بناوٹی خدا اب کام نہیں آ سکتا۔
پادریوں کی یہ حالت ہے کہ صرف ٹکڑے کی خاطر کام کر رہے ہیں ۔ ایک دن تنخواہ کو دیر ہو جاوے تو
کام چھوڑ دیتے ہیں اور خود عیسائی مذہب کی رڈ میں کتابیں لکھتے ہیں۔
اب
یہ زمانہ کسر صلیب کا ہے۔ تقریر کے مقابلہ پر تلوار سے کام لینا بالکل
اس زمانہ کا جہاد نادانی ہے۔ خدا تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ جس طرح اور جن آلات
سے کفار لوگ تم پر حملہ کرتے ہیں انہی طریقوں اور آلات سے تم ان لوگوں کا مقابلہ کرو۔ اب ظاہر
ہے کہ ان لوگوں کے حملے اسلام پر تلوار سے نہیں ہیں بلکہ قلم سے ہیں ۔ لہذا ضرور ہے کہ ان کا
جواب قلم سے دیا جاوے اگر تلوار سے دیا جاوے گا تو یہ اعتدا ہو گا جس سے خدا تعالیٰ کی صریح
ممانعت قرآن شریف میں موجود ہے إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ (البقرۃ: ۱۹۱) ۔ پھر اگر عیسائیوں
کو قتل بھی کر دیا جاوے تو اس سے وہ وساوس ہرگز دور نہ ہوں گے جو کہ دلوں میں بیٹھے ہوئے ہیں
بلکہ وہ اور پختہ ہو جاویں گے اور لوگ کہیں گے کہ واقعی میں اہل اسلام کے پاس اپنے مذہب کی
حقانیت کی دلیل کوئی نہیں ہے لیکن اگر شیریں کلامی اور نرمی سے ان کے وساوس کو دور کیا جاوے تو
امید ہے کہ وہ سمجھ جاویں گے اور ہم نے دیکھا کہ بعض عیسائی لوگ جو یہاں آتے ہیں ان کو جب
نرمی سے سمجھایا جاتا ہے تو اکثر سمجھ جاتے ہیں اور تبدیل مذہب کر لیتے ہیں ( جیسے کہ ماسٹر عبد الحق
صاحب نو مسلم ) پس ہماری رائے تو یہ ہے کہ جہاں تک ہو سکے کمر بستہ ہو کر دین کی خدمت میں
مصروف ہوں کیونکہ یہ وقت اسی کام کے لیے ہے اگر اب کوئی نہیں کرتا تو اور کب کرے گا ؟
بعض ایسے لوگ جن تک حضور علیہ السلام کی بعثت اور دعاوی کی مفصل کیفیت نہیں پہنچی تا ہم وہ
حسن ظن رکھتے ہیں اور بسبب دور ہونے کے یقینی فیصلہ نہیں کر سکتے ۔ ان کے ذکر پر آپ نے فرمایا کہ
نیک لوگوں کا یہی شیوہ ہوتا ہے کیونکہ ان کو کامل علم نہیں ہے اور علم اصل میں اسی کو کہتے ہیں جبکہ
انسان کی واقفیت رؤیت کے قائم مقام ہو۔
الہامات کے ذکر پر فرمایا کہ
قضا و قدر کے اسرار چونکہ عمیق در عمیق ہوتے ہیں اس لیے بعض وقت الہامات اور رویا کی تفہیم
میں انسان کو غلطی لگ جاتی ہے۔
مذکورہ بالا تقریر فرما کر حضرت اقدس تشریف لے گئے مگر پھر بہت جلد تشریف لائے اور فرمایا کہ
عصر کا وقت ہو گیا ہے۔ اذان دے دی جاوے۔
خاں صاحب شادی خاں اذان دینے گئے اور حضور علیہ السلام نے مجلس فرمائی ۔
چونکہ اس وقت اہل اسلام میں سے بھی بعض مخالف اور منکر سچے الہام کی علامات حضرت مسیح موعود الہام کے مدعی ہیں اور وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم
کو حضرت مرزا صاحب کے کا ذب اور دجال ہونے کے بارے میں خدا تعالیٰ سے وحی ہوئی ہے اور ادھر
بعض مذاہب غیر از اسلام میں بھی ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں جو کہ اپنے مذہب کی تصدیق کے بذریعہ
الہام مدعی ہیں اس لیے ایسے دعاوی کے جواب میں حضور علیہ السلام نے ایک لطیف تقریر فرمائی جو کہ
بہت ہی غور اور توجہ کے قابل ہے۔
ہر ایک شخص اپنی حالت کے لحاظ سے معذور ہوتا ہے اس لیے ان میں فیصلہ کا ایک موٹا طریق
ہے جسے ہم پیش کرتے ہیں۔ اس وقت مختلف اقوام جن کا اسلام سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے الہام کے
مدعی ہیں دس سال کا عرصہ گذرا کہ ایک دفعہ امرتسر سے ایک سکھ کا خط آیا کہ مذہب سکھ کے سچا ہونے
کی نسبت مجھے الہام ہوا ہے۔ اور ایسے ہی ایک انگریز نے الہ آباد سے لکھا کہ مجھے عیسویت کے سچا
ہونے کی نسبت الہام کے ذریعہ سے اطلاع دی گئی ہے۔ اور ایک مولوی عبداللہ صاحب غزنوی جن
کو میں نیک جانتا ہوں ان کی اولاد امرتسر میں ہے۔ ان کو بھی دعویٰ الہام کا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ
ہمیں الہام ہوتا ہے کہ یہ سلسلہ جھوٹا ہے اور مرزا صاحب کا ذب اور دجال ہیں ۔ پھر ادھر ہماری
جماعت میں بھی ہزار ہا ایسے آدمی ہیں جن کو الہام اور رؤیا کے ذریعہ سے یہ اطلاع ملی ہے اور خود
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زبان مبارک سے تصدیق کی ہے کہ یہ سلسلہ منجانب اللہ ہے اور یہی
ذریعہ ان کی بیعت کا ہوا ہے تو اب ان مختلف اقسام کے الہاموں میں جلدی سے فیصلہ تجویز کرنا
تقویٰ سے بعید ہے۔ اس لیے میں جلدی کو پسند نہیں کرتا ۔ انسان کو چاہیے کہ صبر اور دعا سے کام لے
اور تقویٰ کے پہلو کو ہاتھ سے نہ چھوڑے اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا (النحل : ١٢٩ ) ۔
۱۲۹:
اس وقت خود اسلام میں کئی فرقے موجود ہیں جو کہ ایک دوسرے کی تردید کر رہے ہیں ۔
پھر دوسرے مذاہب کے حملے الگ ہیں ۔ ایک کتاب ترک اسلام لکھی گئی تھی اور اب ایک
تہذیب الاسلام لکھی گئی ہے جس میں پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم پر سخت فحش اور شرمناک حملے کئے
گئے ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کل مذاہب اور فرقوں میں ایک جنگ چل رہی ہے اور ہر ایک کا
دعویٰ یہی ہے کہ ہم حق پر ہیں۔ پس ایسی حالت میں فیصلہ کرنا ایک آسان امر نہیں ہے۔ یا تو اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے کسی کو فہم دے اور رشد عطا کرے اور یا خود انسان جلدی نہ کرے اور صبر اور دعا سے
کام لے تا کہ وقت پر حقیقت کھل جاوے کہ خدا کی تائید اور نصرت کس کے شامل حال ہے کیونکہ
جھوٹے مذہب کے ساتھ اس کی نصرت اور تائید کبھی شامل نہیں ہو سکتی ۔ اگر جھوٹے مذہب کی بھی وہی
خاطر خدا کو ہو جو کہ سچے مذہب کی ہوتی ہے تو پھر سچ اور جھوٹ کا امتیاز کرنا محال ہو جائے گا۔ اس لیے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جیسے کہ قرآن شریف میں درج ہے یہ جواب دیا کہ اعْمَلُوا علی
مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِل (الانعام : ۱۳۶) کہ اگر تم لوگوں پر میر اسچا ہونا مشتبہ ہے تو تم بھی اپنی اپنی جگہ
عمل کرو میں بھی کرتا ہوں انجام پر دیکھ لینا کہ خدا کی تائید اور نصرت کس کے شامل حال ہے جو امر
خدا کی طرف سے ہو گا وہ بہر حال غالب ہو کر رہے گا والله غَالِبٌ عَلَى أَمْرِهِ (يوسف : ۲۲) ۔
ان مختلف الہامات کے فیصلہ کے لیے بھی دراصل یہی معیار ہے کیونکہ ایک طرف تو اہل اسلام
الہام کے مدعی ہیں دوسری طرف سکھ وغیرہ بھی۔ پس اگر یہ سب الہامات خدا کی طرف سے سمجھے
جائیں تو پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ خدا بھی بہت سے ہیں ۔ کیونکہ اگر وہ سب ایک ہی کا کلام ہے تو
آپس میں ایک دوسرے کی ضد کیوں ہیں کہ وہی خدا ایک کو کہتا ہے کہ فلاں شخص سچا ہے اور دوسرے
کو کہتا ہے کہ جھوٹا ہے ۔ پس اس میں فیصلہ کی جو آسان ترین راہ ہے وہ یہ ہے کہ ایک قول ہوتا ہے اور
ایک فعل ۔ اگر قول میں اختلاف ہے تو اب فعل کی انتظار چاہیے۔ قول پر اگر فیصلہ کا مدار رکھا جاوے تو
اس کی نظیر دوسری جگہ نکل آتی ہے اور دوسرا کہتا ہے کہ مجھے یہ الہام ہوا ہے کہ تم کذاب ہوا۔ لیکن فعل
کو کہاں چھپائیں گے۔ اس کی مثال تو ایک سورج کی ہے جس کی رؤیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا
ہے۔ قول سے مراد ہماری وحی الہی ہے اور فعل سے نصرت اور تائیدات الہیہ۔ لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ
فعل کو دکھلاؤ تو یادر ہے کہ اس کا جلدی ظاہر کرنا ہمارا اپنا اختیار نہیں ہے اور کسی نبی کے اختیار میں بھی
یہ بات نہیں ہوتی کہ وہ آیات اللہ کو جب چاہے دکھا دیوے۔ ہاں خلق اللہ کی خاطر ان کو اس قسم کے
اضطراب ضرور ہوتے ہیں اور وہ خواہاں ہوتے ہیں مگر آخر آیات خدا کے ہاتھ میں ہیں اور وہ
اپنے مصالحہ سے ان کو کھولتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بڑا اضطراب تھا تو خدا تعالیٰ نے
وحی کی کہ تو آسمان پر زمینہ لگا کر جا اور ان کو نشان لا دے۔
اگر ہم کذاب اور دجال ہیں تو صبر کرو ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِنْ تَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ
يَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمُ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمُ (المؤمن : ۲۹) جب سے دنیا قائم ہوئی ہے یہ کبھی اتفاق
نہیں ہوا کہ خدا تعالیٰ نے کا ذب کی تائید کر کے سچوں کو شکست دی ہو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں آپ کے مقابلہ پر الہام کے مدعی موجود تھے اور وہ آپ کو جھوٹا خیال کرتے تھے۔
مسیلمہ کذاب بھی انہی میں تھا۔ اگر قول پر مدار ہوتا تو اشتباہ رہتا مگر آخر فعل الہی نے فیصلہ کر دیا۔
دیکھ لو کہ اب کس کے دین کا نقارہ بج رہا ہے۔ کس کا نام روشن ہے جو خدا کی طرف سے ہوتا ہے اس کو
برکت دی جاتی ہے وہ بڑھتا ہے وہ پھلتا اور پھولتا ہے اور اس کے دشمنوں پر اسے فتح پر فتح ملتی ہے۔
لیکن جو خدا کی طرف سے نہیں ہوتا وہ مثل جھاگ کے ہوتا ہے جو کہ بہت جلد نابود ہو جاتا ہے۔ خدا کو
کوئی دھوکا نہیں دے سکتا ۔ جس کا مدار تقویٰ پر ہوگا اور جس کے خدا کے ساتھ پاک تعلقات ہوں
گے اسی کی نصرت ہوگی ۔ یہ صرف ہمارے ساتھ ہی نہیں ہے کہ اس وقت اور ملہم ہمیں جھوٹا قرار دیتے
ہیں۔ بلکہ عیسی علیہ السلام اور موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں بھی ایسے لوگ موجود تھے جو کہ ملہم تھے اور
وہ ان نبیوں کی تکذیب کرتے تھے تو اس وقت کے داناؤں نے یہی فیصلہ دیا تھا کہ جو سچا ہوگا اس کا
کاروبار با برکت ہوگا۔ پس اب بجز اس بات کے اور فیصلہ نہیں نظر آتا کہ اگر قول میں پیچیدگی ہے تو فعل
کو دیکھو، لیکن میں پھر کہتا ہوں کہ مجھ سے یہ درخواست کہ فعل ظاہر ہو عبث ہے میں تو ایک عاجز بندہ
ہوں یہ خدا کا کام ہے کہ جو فعل وہ چاہے ظاہر کر دے۔ میں کیا ہوں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے یہی جواب دیا کہ اِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللهِ وَ إِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌن (العنکبوت : ۵۱) انبیاؤں کا
کام بازیگروں کی طرح چٹے بٹے دکھانا نہیں ہوتا وہ تو خدا کے پیغام رساں ہوتے ہیں۔ علمی بحث
الگ ہے اور الہامی بحث الگ ہے۔ مختصر فیصلہ یہی ہے کہ اگر قول میں تعارض ہے تو فعل خود فیصلہ کر
دے گا ۔ ایک مفتری تحصیلدار گورنمنٹ سے عزت نہیں پا سکتا اور گرفتار کیا جاتا ہے تو مفتری علی اللہ
کیسے اس کا محبوب ہو سکتا ہے اور وہ کب اس کی تائید کر سکتا ہے۔ اگر سچے کی عزت بھی ویسی ہو جیسے کہ
جھوٹے کی تو پھر دنیا سے امان اُٹھ جاوے گا۔
پاس
پس یاد رکھو کہ قول کے اشتباہ فعل سے ہی دور ہو سکتے ہیں۔ میرے ساتھ جو وعدے خدا کے
ہیں وہ ۳۰،۲۵ سال پیشتر براہین میں درج ہو چکے ہیں اور بہت سے پورے ہو گئے ہیں۔ جو باقی
ہیں چاہو تو ان کا انتظار کرو۔
الہام میں دخل شیطانی بھی ہوتا ہے جیسے کہ قرآن شریف سے بھی ظاہر ہے مگر جو شخص شیطان
کے اثر کے نیچے ہوا سے نصرت نہیں ملا کرتی نصرت اسے ہی ملا کرتی ہے جو رحمان کے زیر سایہ ہو۔