۲۱؍فروری ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
صرف ۴۰ شخص بچے۔ اور ان میں سے بھی صرف ۹ کس تندرست تھے اور باقی کچھ نہ کچھ مریض ہی
تھے۔ ان 9 میں ان کا چچا بھی تھا۔ ان کے دل میں آیا کہ اس قدر عبرتناک حادثہ موت کا چونکہ گاؤں میں
گذرا ہے ممکن ہے کہ چچا کا دل رقیق ہوا ہو چلوا سے چل کر تبلیغ کر آویں شاید ہدایت نصیب ہو۔ باوجود اس
کے کہ لوگوں نے اس طاعون زدہ گاؤں میں جانے سے روکا مگر تبلیغ حق کے جوش میں وہ چلے گئے اور جا کر
اپنے چچا کو اس سلسلہ کی صداقت کی نسبت سمجھایا۔ چانے یہ جواب دیا کہ اگر یہ طاعون مرزے کی
مخالفت کی وجہ سے ہے تو مجھے خوشی سے اس سے مر جانا قبول ہے بیشک مجھے طاعون ہو ۔ انجام یہ ہوا کہ وہ
اور اس کا تمام بال بچہ تباہ اور ہلاک ہو گیا، مگر مخالفت پر برابر آمادہ رہا اور مرتے دم تک نہ مانا۔
۲۱ فروری ۱۹۰۵ء ( ما بین مغرب و عشاء)
فارغ نشینی اچھی نہیں حسب دستور قریب ایک گھنٹہ کے حضور نے مجلس فرمائی۔ اول رسالہ زیر تصنیف کا ذکر رہا فرمایا کہ
اول بوجہ علالت طبع کے فارغ نشینی رہی ۔ اب خدا نے کچھ صحت عطا فرمائی ہے تو قلم میں بھی
قوت آگئی ہے۔ اگر خدا تعالیٰ صحت رکھے تو فارغ نشینی اچھی نہیں ہے۔ بندہ اگر خدمت ہی کرتا
رہے تو خوب ہے۔
ہریت کو نبی کا وجود ہی جلا سکتا ہے فرمایا کہ دہرہ پن کو اگرکوئی شے چل سکی ہے تو وہ صرف انبیاء کا وجود ہے ورنہ عقلی دلائل سے
وہاں کچھ نہیں بنتا۔ کیونکہ عقل کی حد سے تو پیشتر ہی گزر کر وہ دہر یہ بنتا ہے۔ پھر عقل کی پیش اس کے
آگے کب چلتی ہے۔
خدا نمائی کی ضرورت فرمایا کہ آج کل خدا نمائی کی بڑی ضرورت ہے۔ دراصل اگر دیکھا
جاوے تو خدا کی ہستی سے انکار ہو رہا ہے۔ بہت لوگوں کو یہ خیال
البدر جلد ۴ نمبر ۷ مورخه ۵ / مارچ ۱۹۰۵ صفحه ۲ و الحکم جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۷
ہے کہ کیا ہم خدا کی ہستی کے قائل نہیں ہیں۔ وہ اپنے زعم میں تو سمجھتے ہیں کہ خدا کو وہ مانتے ہیں لیکن
ذرا غور سے ایک قدم رکھیں تو ان کو معلوم ہو کہ وہ در حقیقت قائل نہیں ہیں کیونکہ اور اشیاء کے وجود
کے قائل ہونے سے جو حرکات اور افعال ان سے صادر ہوتے ہیں وہ خدا کے وجود کے قائل ہونے
سے کیوں صادر نہیں ہوتے ۔ مثلاً جب کہ وہ سم الفار سے واقف ہے کہ اس کے کھانے سے آدمی مر
جاتا ہے تو وہ اس کے نزدیک نہیں جاتا اور نہیں کھاتا کیونکہ اسے یقین ہے کہ میں اگر کھالوں گا تو مر
جاؤں گا۔ پس اگر خدا کی ہستی پر بھی یقین ہوتا تو وہ اسے مالک، خالق اور قادر جان کر نا فرمانی کیوں کرتا؟
پس ظاہر ہے کہ بڑا ضروری مسئلہ ہستی باری تعالیٰ کا ہے اور قابل قدر وہی مذہب ہو سکتا ہے جو کہ اسے
نئے نئے لباس میں پیش کرتا رہے تا کہ دلوں پر اثر پڑ سکے ۔ دراصل یہ مسئلہ ام المسائل ہے اور اسلام
اور غیر مذاہب میں ایک فرقان ہے۔
عیسائیوں نے بھی فرقان کا دعوی کیا ہے کہ انجیل نے ایمانداروں کی فلاں فلاں علامت قرار
دی ہے مگر اب وہ کسی میں بھی پائی نہیں جاتیں ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں ایمان کا نام ونشان
نہیں مگر اسلام میں فرقان کی سب علامات موجود ہیں ۔
جو براہین احمدیہ کا حصہ چھپ چکا ہے اس پر ذکر چلا۔ براہین احمد یہ عہد عتیق ہے ہے
فرمایا کہ اس میں خدا کی حکمت تھی ورنہ اگر وہ چاہتا تو اسے
ہم لکھتے ہی رہتے ۔ لیکن خدا نے اب اول حصہ کو منقطع کر کے بائبل کے عہد عتیق کی طرح الگ کر دیا
ہے ۔ کیونکہ جو پیشگوئیاں اس میں درج ہیں وہ اب اس اثنا میں پوری ہو رہی ہیں اور جو حصہ اس کا طبع
ہوگا وہ عہد جدید ہوگا جس میں سابقہ حصہ کے حوالے ہوں گے کہ خدا نے یوں فرمایا تھا اور وہ اس
طرح پورا ہو کر رہا۔
براہین میں ہم نے لکھا ہے کہ حضرت مسیح آسمان سے آویں سادگی سچائی کی دلیل ہے کے اس پر لوں نے اعتراض کے کر تناقض ہے وہ یہ ہیں گے۔ کہ
دیکھتے کہ اسی براہین میں ہم نے تمام الہامات بھی درج کئے ہیں جن میں ہمارا نام مسیح رکھا گیا ہے اور