بلا تاریخ
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پھر صرف نام ہی نہیں بلکہ جو کام مسیح نے آکر کرنا ہے اس کی نسبت بھی الہامات میری نسبت ہی درج
ہیں۔ پس یہ تناقض تو سچائی کی دلیل ہے کیونکہ اگر بناوٹ ہوتی تو تناقض نہ جمع کیا جاتا۔ کم بختوں کی
نظر انسان کی غلطی پر تو پڑتی ہے اور خدا کے کلام پر جو اس میں درج ہے نہیں پڑتی ۔
کل یا پرسوں آپ کو الہام ہوا۔
ایک الہام إِنَّمَا أَمْرُكَ إِذَا أَرَدْتَ شَيْئًا أَنْ تَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ
بلا تاریخ
تقریر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
جناب حافظ غلام رسول صاحب مدرس وزیر آبادی ایک اپنے واجب التعظیم صاحب کو قادیان
میں معالجہ کے لئے لائے تھے اور چونکہ ان کو حضرت مرزا صاحب کے دعوی کی نسبت کچھ شکوک و شبہات
تھے اس لئے حافظ صاحب موصوف نے حضرت اقدس کی خدمت میں ان کے حل کرنے کے لئے
عرض کی ۔ اس پر حضور علیہ السلام نے ایک ذیل کی مختصر تقریر فرمائی جس سے ان کے شکوک کا اکثر حصہ
رفع ہو گیا اور بجائے نفرت کے دل میں محبت پیدا ہوگئی۔
مجھے ان لوگوں کے اعتراضوں پر تعجب آتا ہے کہ اعتراض کرتے وقت وہ
مسئلہ نبوت قرآن شریف کی تعلیم اور اسلام کی عظمت اور پاک تاثیرات کو بالکل جواب
دے دیتے ہیں۔ ایک روحانیت ہی ایسی شے ہے کہ جو خاصہ اسلام ہے اور کسی دوسرے مذہب
میں نہیں ملتی ۔ پس اگر شریعت میں روحانیت ہی نہ رہی تو پھر سوائے اساطیر کے اور کیا باقی رہا۔ جو
اہل دل ہیں وہ تو سمجھتے ہیں مگر جو گو دن ہیں وہ ان رموز سے بالکل نا واقف ہیں ۔ جس کو خدا تعالیٰ نے
قلب سلیم عطا کیا ہے اور وہ دینی ضرورتوں سے واقفیت رکھتا ہے وہ جانتا ہے کہ سلسلہ الہام و وحی کبھی
ل البدر جلد ۴ نمبر ۷ مورخه ۵ / مارچ ۱۹۰۵ صفحه ۲ والحکم جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۷
بند نہیں ہوتا۔ ہاں ایسی وحی جو بجر قرآن کے کوئی اور نئی شریعت تجویز کرتی ہے وہ بالکل بند ہے اور جو کوئی
اس کا مدعی ہو وہ بلا شک و شبہ کافر ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ وہ نبوت ختم ہو گئی لیکن مکالمات و مخاطبات
ایسے جس سے ایمان کو ترقی ہوتی ہے وہ جاری ہیں اور رہیں گے کیونکہ اگر آواز کا سلسلہ ہی بند
ہو جاوے تو پھر یقین کامل کا طریق کوئی نہیں رہتا۔ ایک بند مکان میں اگر آواز میں مارتے رہو اور
کوئی جواب نہ آوے تو آخر یہی کہو گے کہ اس میں کوئی نہیں ۔ پس اسی طرح اگر خدا سے کوئی آواز نہ
آوے تو اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ وہ ہے بھی ۔ پھر ہم پوچھتے ہیں کہ اگر یہ سلسلہ الہام اور وحی کا بند
ہو گیا ہوا ہے تو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ٧،٦ ) کو نماز میں
تکرار کرنے کا فائدہ کیا ہے؟ کیونکہ منعم علیہ گروہ میں تو انبیاء بھی ہیں اور دوسرے صلحاء وغیرہ جن پر
ا
خدا نے انعام وحی کیا تھا اور وہ تو اب ہونی نہیں تو پھر اس دعا کا کیا فائدہ؟ یہ تو ظاہر ہے کہ انبیاء اور
رسل پر انعام الہی مال و دولت کے رنگ میں نہیں ہوتے اور نہ وہ ان باتوں کے لئے دنیا میں آتے
ہیں بلکہ اس کے برعکس فقر و فاقہ کو پسند کرتے ہیں تو آخر پھر ماننا پڑے گا کہ صرف مکالمات اور
مخاطبات الہی کا انعام ہی ان پر تھا اور قرآن شریف سے بھی یہی ظاہر ہے تو اب اس کا سلسلہ منقطع
کرنا کس قدر کفر کی بات ہے ۔ علاوہ اس کے ہمیں باوجود اس ایمان کے کہ یہ امت خیر الامت ہے
یہ بھی ماننا پڑے گا کہ بنی اسرائیل کی عورتیں اس امت کے مردوں سے بدر جہا اچھی ٹھیریں کیونکہ
موسیٰ علیہ السلام کی ماں سے خدا تعالیٰ نے کلام کی اور اس کو وحی کی ۔ پھر بتلاؤ کہ جب اس امت کے
رجال اسرائیلی امت کی عورتوں کی مانند بھی نہ ہوئے حالانکہ بڑھ کر ہونے چاہئیں تو اس کا نام
خیر الامت کی جگہ شر الامت ہوا یا کہ نہیں ۔ اور یہ کفر ہے یا کہ نہیں ۔
ایمان کا ستون تو یقین ہے اور وہ وحی اور الہام سے حاصل ہوتا ہے۔ پھر جب وحی نہ رہی اور
صرف باتیں اور قصے ہی رہ گئے اور آسمانی اور روحانی امور بالکل نہ رہے تو رہا کیا۔ قاعدہ کی بات ہے
کہ انسان کے ہاتھ میں جب تک کسی بات کی نظیر ( نمونہ ) نہ رہے تو رفتہ رفتہ وہ اس سے منکر ہو جاتا
ہے اسی لیے خدا تعالیٰ نے اسلام میں یہ انتظام کیا ہے کہ اس میں صاحب الہام و وحی ہوتے رہتے
ہیں تا کہ ان نمونوں کو دیکھ کر شجر ایمان ویقین ہمیشہ تر و تازہ رہے ۔ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
لِيَعْبُدُونِ (الثريت : ۵۷) کے یہ معنے ہیں کہ جن و انسان کو اس لئے پیدا کیا کہ وہ معرفت الہی
حاصل کریں ۔ اب جب کہ آواز ہی خدا کی طرف سے نہ آئی تو پھر معرفت کیا ہوئی اور انسانی خلقت
سے جو اصل مطلب تھا وہ پورا نہ ہوا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی بھی بڑی علت غائی یہی
تھی کہ معرفت تامہ حاصل ہو۔ پھر ہم کہتے ہیں کہ مکالمہ اور مخاطبہ الہی کا ایسا مسئلہ ہے کہ کل اکابروں کا
اس سے اتفاق ہے۔ سید عبد القادر جیلانی علیہ الرحمہ بھی یہی کہتے ہیں۔ ذرا فتوح الغیب کو دیکھو پھر
اس حدیث کے کیا معنے ہوئے کہ میں اپنے بندے کی زبان ہو جاتا ہوں؟
بعض لوگ یہ اعتراض پیش کرتے ہیں الہام رحمانی اورشیطانی میں تمیز کی ضرورت کے ایلام ایلانی بھی ہوتا ہے اور کہ
رحمانی بھی مگر ہم کہتے ہیں کہ آخر کوئی تمیز بھی ہے یا نہیں ۔ اگر کلام رحمانی اور شیطانی میں کوئی تمیز نہ رکھیں
گے تو پھر وہ بتلاویں کہ رحمان کی عزت کیا ہوئی ۔ کیا ان کے نزدیک رحمان اور شیطان میں کوئی فرق
ہے یا کہ مساوات ہے؟ اگر فرق ہے تو دونوں کے کلام میں کیوں فرق تسلیم نہیں کرتے؟ حالانکہ دیکھتے
ہیں کہ دنیا میں مختلف مدارج کے لوگوں کے کلام میں ایک فرق بین ہوتا ہے تو کیا خالق کی کلام مخلوق کی
کلام سے بھی اس درجہ گری ہوئی ہوگی کہ اس میں کوئی تمیز نہ ہوگی ۔ یہی وجہ ہے نہ ہمارا اور کسی اور اکابردین
کا یہ مذہب ہوا ہے کہ رحمانی اور شیطانی الہام ایک ہی صورت رکھتے ہیں۔ اگر اس امت میں
مامورین و مرسلین نہ آویں تو بتلاؤ کہ اس میں اور دوسری امتوں میں فرق کیا ہوا ؟ جس طریق سے ہم
مانتے ہیں اس طریق سے عظمت قرآن شریف کی اور خاتم الانبیاء کی ظاہر ہوتی ہے۔ تعجب کی بات ہے کہ
حضرت موسیٰ کی شریعت پر عمل درآمد کے لئے تو نبی اور رسول مبعوث ہوں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی شریعت ایسی ہوئی کہ کوئی نبی اور رسول اس پر عمل درآمد کے لئے نہ آوے۔
یاد رکھو کہ جس دین میں روحانیت نہ رہے تو وہ قابل جلانے کے ہوتا ہے۔ اس کی مثال ایسی
ہے جیسے باغ میں ایک درخت ہوا اور وہ بالکل خشک ہو گیا ہو نہ کوئی پھل دیتا ہے نہ اس کا سایہ ہے نہ