۳؍مارچ ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کوئی پھول ہی نکلتا ہے تو آخر با غبان سوائے اس کے اور کیا کرے گا کہ اسے کاٹ کر جلا دے کیونکہ
اب تو وہ حطب ہے نہ کہ شجر ۔ اور ہمیں ان لوگوں کی باتوں کی پرواہی کیا ہے جو کاروبار آسمانی ہوتا ہے
وہ ہو کر رہتا ہے۔ فقط
جاد و والا مکان
ایک شخص نے دریافت کیا کہ ایک مکان میں جانا چاہتا ہوں مگر لوگ کہتے ہیں کہ
اس میں جنات ہوتے ہیں اور جادو کا اثر ہے۔
آپ نے فرمایا کہ مومن کے پاس جن اور شیطان نہیں آتا۔
ایک شخص نے بیان کیا کہ ایک احمدی بھائی سرحد پر مارے گئے ہیں وہ فوج
نہ شہادت نہ جرم میں نوکر تھے اور سرحدی لوگ جب ان کے افسر کو وقت کرنے آئے تو وہ پہرہ
دے
ں لئے ان لوگوں نے اوّل اسے قتل کیا۔ کیا وہ شہید ہے یا کہ نہیں ۔
آپ نے فرمایا کہ شہادت تو اس موت کا نام ہے جو کہ دین کے لئے ہو باقی اغراض نفسانی
کے لئے جو انسان جد و جہد کرتا ہے اور اس میں کامیاب اور نا کام بھی ہوتا ہے بعض وقت جان بھی
جاتی ہے اس لئے اس کو نہ ہم شہادت کہتے ہیں اور نہ کوئی گناہ قرار دیتے ہیں ۔ لے
۱۳ مارچ ۱۹۰۵ء ( قبل ظهر )
حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی نے مولوی محمد ابراہیم صاحب کو بعض نکات معرفت حضرت اقدس حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور پیش کیا۔
مولوی صاحب موصوف نے حضرت مسیح موعود سے چند استفسار کئے ۔ آپ نے ان کے جواب میں جو کچھ
فرمایا وہ درج ذیل ہے۔
سائل ۔ اطمینان قلب کیونکر حاصل ہو سکتا ہے؟
حضرت اقدس ۔ قرآن سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ذکر ایسی شے ہے جو قلوب کو
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۵ صفحه ۲
اطمینان عطا کرتا ہے ۔ جیسا کہ فرمایا اَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ (الرعد: ۲۹) پس جہاں تک
ممکن ہو ذکر الہی کرتا رہے اسی سے اطمینان حاصل ہوگا۔ ہاں اس کے واسطے صبر اور محنت درکار ہے۔
اگر گھبرا جاتا اور تھک جاتا ہے تو پھر یہ اطمینان نصیب نہیں ہو سکتا ۔ دیکھو! ایک کسان کس طرح پر محنت
کرتا ہے اور پھر کس صبر اور حوصلہ کے ساتھ باہر اپنا غلہ بکھیر آتا ہے۔ بظاہر دیکھنے والے یہی کہتے
ہیں کہ اس نے دانے ضائع کر دیئے لیکن ایک وقت آجاتا ہے کہ وہ ان بکھیرے ہوئے دانوں
سے ایک خرمن جمع کرتا ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ پر حسن ظن رکھتا ہے اور صبر کرتا ہے۔ اسی طرح پر مومن
جب اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک تعلق پیدا کر کے استقامت اور صبر کا نمونہ دکھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے
فضل و کرم سے اس پر مہربانی کرتا ہے اور اسے وہ ذوق شوق اور معرفت عطا کرتا ہے جس کا وہ
طالب ہوتا ہے۔
یہ بڑی غلطی ہے جو لوگ کوشش اور سعی تو کرتے نہیں اور پھر چاہتے ہیں کہ ہمیں ذوق شوق اور
معرفت اور اطمینان قلب حاصل ہو جبکہ دنیوی اور سفلی امور کے لئے محنت اور صبر کی ضرورت ہے تو
پھر خدا تعالیٰ کو پھونک مار کر کیسے پا سکتا ہے؟ دنیا کے مصائب اور مشکلات سے کبھی گھبرانا نہیں ۔ رانا نہیں چاہیے
اس راہ میں مشکلات کا آنا ضروری ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مصائب کا سلسلہ دیکھو کس قدر
لمبا تھا۔ تیرہ سال تک مخالفوں سے دکھ اٹھاتے رہے۔ مکہ والوں کے دکھ اٹھاتے اٹھاتے طائف گئے
تو وہاں سے پتھر کھا کر بھاگے۔ پھر اور کوئی شخص ہے جو ان مصائب کے سلسلہ سے الگ ہو کر خدا شناسی
کی منزلوں کو طے کر لے؟
جو لوگ چاہتے ہیں کہ ہمیں کوئی محنت اور مشقت نہ کرنی پڑے وہ بیہودہ خیال کرتے
ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں صاف فرمایا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ
سبلنا (العنكبوت: ۷۰) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی معرفت کے دروازوں کے کھلنے کے لیے
مجاہدہ کی ضرورت ہے۔ اور وہ مجاہدہ اسی طریق پر ہو جس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے۔ اس کے
لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ اور اسوہ حسنہ ہے۔ بہت سے لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے اسوہ حسنہ کو چھوڑ دیتے ہیں اور پھر سبز پوش یا گیروے پوش فقیروں کی خدمت میں جاتے ہیں کہ
وہ پھونک مار کر کچھ بنا دیں۔ یہ بیہودہ بات ہے۔ ایسے لوگ جو شرعی امور کی پابندیاں نہیں کرتے اور
ایسے بیہودہ دعوے کرتے ہیں وہ خطرناک گناہ کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے بھی
اپنے مراتب کو بڑھانا چاہتے ہیں کیونکہ ہدایت دینا اللہ تعالیٰ کا فعل ہے اور وہ مشت خاک ہو کر خود
ہدایت دینے کے مدعی ہوتے ہیں ۔ اصل راہ اور گر خداشناسی کا دعا ہے اور پھر صبر کے ساتھ دعاؤں
میں لگار ہے۔ ایک پنجابی فقرہ ہے ۔
ع
جو منگے سو مر رہے مرے سو منگن جا
حقیقت میں جب تک انسان دعاؤں میں اپنے آپ کو اس حالت تک نہیں پہنچا لیتا کہ گویا اس
پر موت وارد ہو جاوے۔ اس وقت تک باب رحمت نہیں کھلتا۔ خدا تعالیٰ میں زندگی ایک موت کو
چاہتی ہے۔ جب تک انسان اس تنگ دروازہ سے داخل نہ ہو کچھ نہیں ۔ خدا جوئی کی راہ میں لفظ پرستی
سے کچھ نہیں بنتا بلکہ یہاں حقیقت سے کام لینا چاہیے ۔ جب طلب صادق ہوگی تو میں یقین رکھتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ اسے محروم نہ کرے گا۔
سائل ۔ استقامت بھی تو ملنی چاہیے۔
حضرت اقدس ۔ ہاں یہ سچ ہے کہ استقامت ہونی چاہیے اور یہ استقامت بھی اللہ تعالیٰ کے
فضل اور کرم ہی سے ملتی ہے۔ ایک ادنی درجہ کا فقیر بھی ایک بخیل سے بخیل انسان کے دروازے پر
جب دھر نا مارتا ہے تو کچھ نہ کچھ لے کر ہی اٹھتا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ تو کریم رحیم خدا ہے ۔ یہ ناممکن ہے
کہ کوئی اس کے دروازہ پر گرے اور خالی اٹھے۔ اگر چاہتے ہو کہ ساری مرادیں پوری ہو جاویں تو یہ
تو اس کے ہی فضل سے ہوں گی ۔ بعض اوقات انسان کو یہ بھی دھوکا لگتا ہے کہ فلاں مراد پوری نہیں
ہوئی ۔ حالانکہ بات یہ ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ احتیاج سے ہی انسان کو بری کر دیتا ہے۔
لکھا ہے کہ ایک بادشاہ کا گذر ایک فقیر پر ہوا جس کے پاس صرف ستر پوشی کو چھوٹا سا پارچہ تھا
مگر وہ بہت خوش تھا۔ بادشاہ نے اس سے پوچھا کہ تو اس قدر خوش کیوں ہے؟ فقیر نے جواب دیا کہ
جس کی ساری ہی مرادیں پوری ہو جاویں وہ خوش نہ ہو تو اور کون ہو؟ بادشاہ کو بڑی حیرانی ہوئی ۔ اس
نے پوچھا کہ کیا تیری ساری مرادیں پوری ہوگئی ہیں ؟ فقیر نے کہا کہ کوئی مراد ہی نہیں رہی۔ حقیقت
میں حصول دوہی قسم کا ہوتا ہے۔ یا پالے یا ترک۔
غرض بات یہی ہے کہ خدا یابی اور خدا شناسی کے لیے ضروری امر یہی ہے کہ انسان دعاؤں
میں لگا ر ہے ۔ زنانہ حالت اور بزدلی سے کچھ نہیں ہوتا ۔ اس راہ میں مردانہ قدم اٹھانا چاہیے۔
ہر قسم کی تکلیفوں کے برداشت کرنے کو طیار ہونا چاہیے ۔ خدا تعالیٰ کو مقدم کرلے اور گھبرائے
نہیں ۔ پھر امید کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل دستگیری کرے گا اور اطمینان عطا فرمائے گا۔ ان
باتوں کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان تزکیہ نفس کرے جیسا کہ فرمایا ہے قَدْ اَفْلَحَ مَنْ
زلها (الشمس: ١٠) ۔
سائل ۔ دعا جب تک دل سے نہ اٹھے کیا فائدہ ہوگا ؟ دعا تک اٹھے فائدہ ہوگا؟
حضرت اقدس۔ میں اسی لیے تو کہتا ہوں کہ صبر کرنا چاہیے۔ اور کبھی اس سے گھبرانا نہیں
چاہیے۔ خواہ دل چاہے یا نہ چاہے۔ کشاں کشاں مسجد میں لے آؤ۔ کسی نے ایک بزرگ سے پوچھا
کہ میں نماز پڑھتا ہوں مگر وساوس رہتے ہیں ۔ اس نے کہا کہ تو نے ایک حصہ پر تو قبضہ کر لیا
دوسرا بھی حاصل ہو جائے گا۔ نماز پڑھنا بھی تو ایک فعل ہے اس پر مداومت کرنے سے دوسرا بھی
انشاء اللہ مل جائے گا۔
اصل بات یہ ہے کہ ایک فعل انسان کا ہوتا ہے اس پر نتیجہ مرتب کرنا ایک دوسرا فعل ہوتا ہے جو
اللہ تعالیٰ کا فعل ہے ۔ سعی کرنا مجاہدہ کرنا یہ تو انسان کا اپنا فعل ہے ۔اس پر پاک کرنا استقامت
بخشنا یہ اللہ تعالیٰ کا فعل ہے۔ بھلا جو شخص جلدی کرے گا کیا؟ کیا اس طریق پر وہ جلد کامیاب ہو جائے
گا؟ یہ جلد بازی انسان کو خراب کرتی ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ دنیا کے کاموں میں بھی اتنی جلدی کوئی امر
نتیجہ خیز نہیں ہوتا ۔ آخر اس پر کوئی وقت اور میعاد گذرتی ہے۔ زمیندار بیج بو کر ایک عرصہ تک صبر کے
ساتھ اس کا انتظار کرتا ہے بچہ بھی نو مہینے کے بعد پیدا ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ پہلی ہی
خلوت کے بعد بچہ پیدا ہو جاوے تو لوگ اسے بیوقوف کہیں گے یا نہیں ؟ ؟ پھر جب دنیوی امور
میں قانونِ قدرت کو اس طرح پر دیکھتے ہو تو یہ کیسی غلطی اور نادانی ہے کہ دینی امور میں انسان
بلا محنت و مشقت کے کامیاب ہو جاوے۔ جس قدر اولیاء، ابدال، مرسل ہوئے ہیں انہوں نے کبھی
گھبراہٹ اور بزدلی اور بے صبری ظاہر نہیں کی ۔ وہ جس طریق پر چلے ہیں اسی راہ کو اختیار کرو۔ اگر
کچھ پانا ہے بغیر اس راہ کے تو کچھ مل نہیں سکتا۔ اور میں یقیناً کہتا ہوں اپنے تجربہ سے کہتا ہوں کہ
انبیاء علیہم السلام کو اطمینان جب نصیب ہوا ہے تو اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمُ (المؤمن : ۶۱) پر عمل کرنے
سے ہی ہوا ہے۔ مجاہدات عجیب اکسیر ہیں سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ نے کیسے کیسے مجاہدات کئے ۔
ہندوستان میں جو اکابر گذرے ہیں جیسے معین الدین چشتی اور فرید الدین رحمہا اللہ ان کے حالات
پڑھو تو معلوم ہو کہ کیسے کیسے مجاہدات ان کو کرنے پڑے ہیں ۔ مجاہدہ کے بغیر حقیقت کھلتی نہیں۔
جو لوگ کہتے ہیں کہ فلاں فقیر کے پاس گئے اور اس نے توجہ کی تو قلب جاری ہو گیا۔ یہ کچھ
بات نہیں۔ ایسے ہند و فقراء کے پاس بھی جاری ہوتے ہیں۔ توجہ کچھ چیز نہیں ہے۔ یہ ایک ایسا عمل
ہے جس کے ساتھ تزکیہ نفس کی کوئی شرط نہیں ہے۔ نہ اس میں کفر و اسلام کا کوئی امتیاز ہے۔
انگریزوں نے اس فن میں آجکل وہ کمال کیا ہے کہ کوئی دوسرا کیا کرے گا۔ میرے نزدیک یہ
بدعات اور محدثات ہیں ۔
شریعت کی اصل غرض تزکیہ نفس ہوتی ہے اور انبیاء علیہم السلام اسی مقصد کو لے کر آتے ہیں ۔
اور وہ اپنے نمونہ اور اسوہ سے اس راہ کا پتہ دیتے ہیں جو تزکیہ نفس کی حقیقی راہ ہے۔ وہ چاہتے ہیں
اللہ تعالیٰ کی محبت دلوں میں پیدا ہو اور شرح صدر حاصل ہو۔ میں بھی اسی منہاج نبوت پر آیا
ہوں ۔ پس اگر کوئی یہ چاہتا ہے کہ میں کسی ٹوٹکے سے قلب جاری کر سکتا ہوں یہ غلط ہے۔ میں تو اپنی
جماعت کو اسی راہ پر لے جانا چاہتا ہوں جو ہمیشہ سے انبیاء علیہم السلام کی راہ ہے جو خدا تعالیٰ کی وحی
کے ماتحت طیار ہوئی ہے۔ پس اور راہ وغیرہ کا ذکر ہماری کتابوں میں آپ نہ پائیں گے اور نہ اس
کی ہم تعلیم دیتے ہیں اور نہ ضرورت سمجھتے ہیں ۔ ہم تو یہی بتاتے ہیں کہ نمازیں سنوار سنوار کر پڑھو
اور دعاؤں میں لگے رہو۔
جلد ہفتم
سائل ۔ حضور نمازیں پڑھتے ہیں ۔ مگر منہیات سے باز نہیں رہتے اور اطمینان حاصل نہیں ہوتا ہے؟
حضرت اقدس نمازوں کے نتائج اور اثر تو تب پیدا ہوں جب نمازوں کو سمجھ کر پڑھو۔ بجز
کلام الہی اور ادعیہ ماثورہ کے اپنی زبان میں بھی دعائیں کرو اور پھر ساتھ ہی یہ بھی یا درکھو۔ یہی ایک
امر ہے جس کی بار بار تاکید کرتا ہوں کہ تھکو اور گھبراؤ نہیں۔ اگر استقلال اور صبر سے اس راہ کو اختیار
کرو گے تو انشاء اللہ یقیناً ایک نہ ایک دن کامیاب ہو جاؤ گے۔ ہاں یہ یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ ہی کو مقدم
کرو اور دین کو دنیا پر ترجیح دو ۔ جب تک انسان اپنے اندر دنیا کا کوئی حصہ بھی پاتا ہے وہ یاد رکھے کہ
ابھی وہ اس قابل نہیں کہ دین کا نام بھی لے۔ یہ بھی ایک غلطی لوگوں کو لگی ہوئی ہے کہ دنیا کے بغیر دین
حاصل نہیں ہوتا ۔ انبیاء علیہم السلام جب دنیا میں آئے ہیں کیا انہوں نے دنیا کے لیے سعی اور مجاہدہ کیا
ہے یا دین کے لیے؟ اور باوجود اس کے کہ ان کی ساری توجہ اور کوشش دین ہی کے لیے ہوتی ہے۔
پھر کیا وہ دنیا میں نامراد ر ہے ہیں؟ کبھی نہیں ۔ دنیا خودان کے قدموں پر آ کر گری ہے۔ یہ یقینا سمجھو
کہ انہوں نے دنیا کو گو یا طلاق دے دی تھی۔ لیکن یہ ایک عام قانون قدرت ہے کہ جو لوگ خدا کی
طرف سے آتے ہیں وہ دنیا کو ترک کرتے ہیں ۔ اس سے یہ مراد ہے کہ وہ دنیا کو اپنا مقصود اور غایت
نہیں ٹھہراتے اور دنیا ان کی خادم اور غلام ہو جاتی ہے۔ جو لوگ برخلاف اس کے دنیا کو اپنا اصل
مقصود ھہراتے ہیں خواہ وہ دنیا کو کسی قدر بھی حاصل کر لیں مگر آخر ذلیل ہوتے ہیں ۔ کی خوشی اور
اطمینان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عطا ہوتا ہے۔ یہ مجرد دنیا کے حصول پر منحصر نہیں ہے۔ اس لیے
ضروری امر ہے کہ ان اشیاء کو اپنا معبود نہ ٹھہراؤ۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ اور اسی کو یگانہ و یکتا معبود
سمجھو۔ جب تک انسان ایمان نہیں لاتا کچھ نہیں۔ اور ایسا ہی نماز روزہ میں اگر دنیا کو کوئی حصہ دیتا
ہے تو وہ نماز و روزہ اسے منزل مقصود تک نہیں لے جا سکتا۔ بلکہ محض خدا کے لیے ہو جاوے۔ اِن
صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الانعام : ۱۶۳) کا سچا مصداق ہو تب
مسلمان کہلائے گا۔ ابراہیم کی طرح صادق اور وفادار ہونا چاہیے۔ جس طرح پر وہ اپنے بیٹے کو ذبح
کرنے پر آمادہ ہو گیا اسی طرح انسان ساری دنیا کی خواہشوں اور آرزوؤں کو جب تک قربان نہیں
کر دیتا کچھ نہیں بنتا۔ میں سچ کہتا ہوں کہ جب انسان اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف
اس کو ایک جذبہ پیدا ہو جاوے اس وقت اللہ تعالیٰ خود اس کا متکفل اور کارساز ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ
پر کبھی بدظنی نہیں کرنی چاہیے اگر نقص اور خرابی ہوگی تو ہم میں ہوگی ۔
پس یا د رکھو کہ جب تک انسان خدا کا نہ ہو جاوے بات نہیں بنتی اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے
ہو جاتا ہے اس میں شتاب کاری نہیں رہتی ۔ مشکل یہی ہے کہ لوگ جلد گھبرا جاتے ہیں اور پھر شکوہ
کرنے لگتے ہیں۔
سائل ۔ ابتدائی منزل اس مقصد کے حصول کی کیا ہے؟
حضرت اقدس ۔ ابتدائی منزل یہی ہے کہ جسم کو اسلام کا تابع کرے۔ جسم ایسی چیز ہے جو ہر
طرف لگ سکتا ہے ۔ بتاؤ زمینداروں کو کون سکھاتا ہے جو جیٹھ ہاڑ کی سخت دھوپ میں باہر جا کر کام
کرتے ہیں اور سخت سردیوں میں آدھی آدھی رات کو اٹھ کر باہر جاتے اور ہل چلاتے ہیں ۔ پس جسم کو تے ہیں اور سخت سے
جس طریق پر لگاؤ اسی طریق پر لگ جاتا ہے۔ ہاں اس کے لیے ضرورت ہے عزم کی ۔
کہتے ہیں کہ ایک بادشاہ مٹی کھایا کرتا تھا۔ بہت تجویزیں کی گئیں مگر وہ باز نہیں رہ سکتا تھا۔ آخر
ایک طبیب آیا اور اس نے دعوی کیا کہ میں اس کو روک دوں گا ۔ چنانچہ اس نے بادشاہ کو مخاطب کر
کے کہا أَيُّهَا الْمَلِكُ أَيْنَ عَزْمُ الْمُلُوكِ یعنی اے بادشاہ! وہ بادشاہوں والا عزم کہاں گیا؟ یہ سن
کر بادشاہ نے کہا اب میں مٹی نہیں کھاؤں گا۔ پس عزم مومن بھی تو کوئی چیز ہے۔
سائل ۔ عزم کرتے تو آپ کی کیا ضرورت ہے؟
حضرت اقدس۔ بات یہ ہے کہ جب نفوس صافیہ کا جذب ہوتا ہے تو ممد و معاون بھی پیدا ہو
جاتے ہیں ۔ صحابہ کے دل اچھے تھے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے ایک رسول بھی پیدا کر دیا۔ ایسا ہی
کہتے ہیں کہ مکہ سے جو مدینہ کی طرف ہجرت کی اس میں بھی یہی سر تھا کہ وہاں کے اصلاح پذیر