۱۰؍مارچ ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قلوب کا ایک جذب تھا۔
۱۰ مارچ ۱۹۰۵ء ( بوقت شب )
پیرانہ سالی کے لحاظ سے عمدہ مجاہدہ
جلد ہفتم
ایک صاحب نے عرض کی کہ ایک عرصہ سے میرے
دل میں خواہش ہے کہ کشف کی حالت طاری ہو اور
اگرچہ میں اپنے علم کے رو سے جانتا ہوں کہ اس کا حاصل ہونا کوئی کمالات میں سے نہیں ہے مگر تاہم اس کا خیال
ہرگز دور نہیں ہوتا۔ اس کے لیے کچھ شفاعت فرماویں۔ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ
اس کا تعلق مجاہدات اور ریاضات سے ہے۔ لیکن اب آپ کی عمران کی متحمل نظر نہیں آتی۔
عالم شباب میں ایسے مجاہدات اور ریاضات انسان کر سکتا ہے جس سے اس پر یہ حالت جلد طاری ہو۔
پیرانہ سالی میں قومی ضعیف ہو جاتے ہیں ۔ معدہ کام کرنے سے رہ جاتا ہے۔ اس لیے مجاہدات میں
استقامت حاصل نہیں ہوتی ۔ آپ کے مناسب حال اگر کوئی مجاہدہ ہے تو میری رائے میں یہ ہے کہ
خلوت کے درمیان ذکر الہی اور توجہ الی اللہ کی کثرت کریں ۔ غیر اللہ کو قلب سے دفع کرنا اور اللہ تعالیٰ کو
اس کا مسکن بنالینا آسان بات نہیں ہے۔ یہی بڑا مجاہدہ ہے ۔ بیہودہ مجلسوں اور قیل و قال سے الگ
رہیے۔ اور غفلت کے پردہ کو جو کہ انسان کی زندگی پر پڑے ہوئے ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش
کریں۔ پیرانہ سالی کے لحاظ سے یہ عمدہ مجاہدہ ہے جس سے تزکیہ نفس ہو سکتا ہے کیونکہ اب اس عمر میں
نوافل اور روزے وغیرہ کی برداشت مشکل ہے۔ اصل مطلب میرا اس شعر میں خوب بیان ہے۔
لب به بند و گوش بند و چشم بند
گر نه بینی نور حق بر ما بخند
کہ انسان اپنی زبان کو اور کانوں اور آنکھوں کو اپنے قابو میں ایسا کرے کہ سوائے رضائے حق کے
اور ان سے کوئی فعل صادر نہ ہو۔ انسانی زندگی میں جو بے اعتدالی ہوتی ہے اسے اعتدال پر لانا بڑا
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه ۱۰،۹
کام ہے۔ اب اس وقت یہی مناسب حال ہے کہ خلوت بہت ہوا اور ذکر الہی سے قلب غافل نہ ہو۔
اگر انسان اس کی مداومت اختیار کرے تو آخر کا ر قلب مؤثر ہو جاتا ہے اور ایک تبدیلی انسان اپنے
اندر دیکھتا ہے۔
کشف کیا ہے یہ رویا کا ایک اعلیٰ مقام اور مرتبہ ہے اس کشف رویا کا اعلیٰ درجہ ہے کی ابتدائی حالت کی جس میں غیبت جس ہوتی ہے صرف
اس کو خواب (رویا) کہتے ہیں۔ جسم بالکل معطل بیکار ہوتا ہے اور حواس کا ظاہری فعل بالکل ساکت
ہوتا ہے۔ لیکن کشف میں دوسرے حواس کی غیبت نہیں ہوتی ۔ بیداری کے عالم میں انسان وہ کچھ
دیکھتا ہے جو کہ وہ نیند کی حالت میں حواس کے معطل ہونے کے عالم میں دیکھتا تھا۔ کشف اسے کہتے
ہیں کہ انسان پر بیداری کے عالم میں ایک ایسی ربودگی طاری ہو کہ وہ سب کچھ جانتا بھی ہو اور
حواس خمسہ اس کے کام بھی کر رہے ہوں اور ایک ایسی ہوا چلے کہ نئے حواس اسے مل جاویں جن سے
وہ عالم غیب کے نظارے دیکھ لے۔ وہ حواس مختلف طور سے ملتے ہیں۔ کبھی بھر میں، کبھی شامہ
( سونگھنے ) میں کبھی سمع میں ۔ شامہ میں اس طرح جیسے کہ حضرت یوسف کے والد نے کہا لاجد رِيحَ
يُوسُفَ لَوْلَا أَنْ تُفَتِّدُونِ (یوسف: ۹۵ ) ( کہ مجھے یوسف کی خوشبو آتی ہے۔ اگر تم یہ نہ کہو کہ بوڑھا
بہک گیا ) ۔ اس سے مراد وہی نئے حواس ہیں جو کہ یعقوب کو اس وقت حاصل ہوئے اور انہوں نے
معلوم کیا کہ یوسف زندہ موجود ہے اور ملنے والا ہے۔ اس خوشبو کو دوسرے پاس والے نہ سونگھ سکے
کیونکہ ان کو وہ حواس نہ ملے تھے جو کہ یعقوب کو ملے ۔ جیسے گڑ سے شکر بنتی ہے اور شکر سے کھانڈ
اور کھانڈ سے اور دوسری شیرینیاں لطیف در لطیف بنتی ہیں۔ ایسے ہی رؤیا کی حالت ترقی کرتی کرتی
کشف کا رنگ اختیار کرتی ہے اور جب وہ بہت صفائی پر آجاوے تو اس کا نام کشف ہوتا ہے۔
کشف اور روحی میں فرق لیکن وحی ایسی شے ہے جو کہ اس سے بدرجہا بڑھ کر صاف ہے
اور اس کے حاصل ہونے کے لیے مسلمان ہونا ضروری ہے۔
کشف تو ایک ہندو کو بھی ہو سکتا ہے بلکہ ایک دہر یہ بھی جو خدا کو نہ مانتا ہو وہ بھی اس میں کچھ نہ کچھ کمال
حاصل کر لیتا ہے۔ لیکن وحی سوائے مسلمان کے دوسرے کو نہیں ہو سکتی ۔ یہ اسی امت کا حصہ ہے۔
کیونکہ کشف تو ایک فطرتی خاصہ انسان کا ہے اور ریاضت سے یہ حاصل ہو سکتا ہے خواہ کوئی کرے
کیونکہ فطرتی امر ہے جیسے جیسے کوئی اس میں مشق اور محنت کرے گا ویسے ویسے اس پر اس کی حالتیں طاری
ہوں گی اور ہر نیک و بد کو رو یا کا ہونا اس امر پر دلیل ہے۔ دیکھا ہوگا کہ سچی خوا ہیں بعض فاسق وفاجر
لوگوں کو بھی آجاتی ہیں ۔ پس جیسے ان کو سچی خوابیں آتی ہیں ویسے ہی زیادہ مشق سے کشف بھی ان کو
ہو سکتے ہیں۔ حتی کہ حیوان بھی صاحب کشف ہو سکتا ہے لیکن الہام یعنی وحی الہی ایسی شے ہے کہ
جب تک خدا سے پوری صلح نہ ہو اور اس کی اطاعت کے لیے اس نے گردن نہ رکھ دی ہو تب تک وہ
کسی کو حاصل نہیں ہو سکتی ۔ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ
اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ اَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمُ
تُوعَدُونَ ( حم السجدة : ۳۱) یہ اسی امر کی طرف اشارہ ہے۔ نزول وحی کا صرف ان کے ساتھ
وابستہ ہے جو کہ خدا کی راہ میں مستقیم ہیں اور وہ صرف مسلمان ہی ہیں ۔ وحی ہی وہ شے ہے کہ جس
سے آنا الموجود کی آواز کان میں آکر ہر ایک شک اور شبہ سے ایمان کو نجات دیتی ہے اور بغیر جس کے
مرتبہ یقین کامل کا انسان کو حاصل نہیں ہو سکتا۔ لیکن کشف میں یہ آواز کبھی نہیں سنائی دیتی اور یہی وجہ
ہے کہ صاحب کشف ایک دہر یہ بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن صاحب وحی کبھی دہر یہ نہیں ہوگا۔
اس مقام پر حضرت نور الدین صاحب حکیم الامت نے عرض کی کہ حضور سائل کا منشا یہ ہے کہ یہ
خواہش کسی طرح دل سے دور ہو جاوے۔
خدا کے برگزیدہ اور محبوب نے فرمایا کہ
ان کے دل میں کشف کی جو عظمت بیٹھی ہوئی ہے جب تک وہ نہ دور ہوگی تو علاج کیسے ہو گا اسی لیے
تو میں فرق بیان کر رہا ہوں ۔ ہمارے ہاں ایک چوڑھی ( خاکروبہ ) آتی ہے وہ بھی سچی خوابوں کا
ایک سلسلہ بیان کیا کرتی ہے لیکن اس سے اس کا عنداللہ مقرب ہونا یا صاحب کرامت ہونا ثابت نہیں
ہوتا۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ ایک مسلمان کا کشف جس قدر صاف ہوگا اس قدر غیر مسلم کا ہرگز صاف نہ ہوگا