۲۷؍مارچ ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بیہودہ امر ہے۔ جو شخص زندہ خدا سے کلام کرتا ہے اور اس کی تازہ بتازہ وحی اس پر آتی ہے اور اس
کے ہزاروں نہیں لاکھوں ثبوت بھی موجود ہیں ۔ اس کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ وہ مردوں سے کلام
کرے اور مردوں کی تلاش کرے اور اس امر کا ثبوت ہی کیا ہے کہ فلاں مردے سے کلام کیا ہے۔
یہاں تو لاکھوں ثبوت موجود ہیں ۔ ایک ایک کارڈ اور ایک ایک آدمی اور ایک ایک روپیہ جو اب آتا
ہے وہ خدا کا ایک زبر دست نشان ہے۔ کیونکہ ایک عرصہ دراز پیشتر خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ یا تون
مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - وَيَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ۔ اور ایسے وقت فرمایا تھا کہ کوئی شخص بھی
مجھے نہ جانتا تھا۔ اب یہ پیشگوئی کیسے زور شور سے پوری ہو رہی ہے۔ کیا اس کی کوئی نظیر بھی ہے؟ غرض
ہمیں ضرورت کیا پڑی ہے کہ ہم زندہ خدا کو چھوڑ کر مردوں کو تلاش کریں ؟ اے
۲۷ مارچ ۱۹۰۵ء (بوقت ظهر )
چکنے کے بعد
ان ہو چکنے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اہم مکتوب ظہر کی اذان ہو اعلیٰ حضرت تشریف لائے۔ باہر
سے آئے ہوئے مہمانوں نے شرف زیارت پایا۔ زاں بعد حضرت مخدوم الملت مولوی عبدالکریم صاحب
نے بابو عطا الہی صاحب سٹیشن ماسٹر کی طرف سے حصولِ اجازت کے لیے عرض کیا۔
آپ نے بابو عطا الہی صاحب کو بلا کر فرمایا کہ
مئی، جون، جولائی وغیرہ مہینوں میں کوئی موقع یہاں رہنے کے لیے نکالنا چاہیے۔ آئندہ جب
رخصت لو تو ان مہینوں کو مد نظر رکھ لینا۔
اس کے بعد حضرت مخدوم الملت نے عرض کیا کہ میں نے حضور کا وہ خط اخبار میں شائع کرنے کو دے دیا
ہے اور اس پر ایک مضمون بھی لکھ دیا ہے۔
فرمایا ۔ بہت اچھا کیا ؟ ہے
الحکم جلد 9 نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۵ صفحه ۱۱
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۳ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۶
( جس خط کا حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے ذکر کیا ہے یہ خط الحکم جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۵ء
صفحہ ۸ پر حضرت رت مولوی عبد الکریم صاحب کے تشریحی مضمون کے ساتھ شائع ہوا ہے جو مندرجہ ذیل ہے۔ مرتب )
دو
محبی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
میں ایک مدت سے بیماریوں میں رہا۔ اور اب بھی ان کا بقیہ باقی ہے۔ میں چاہتا تھا کہ اپنے ہاتھ
سے جواب لکھوں مگر بباعث بیماری کے لکھ نہ سکا۔ آپ کے پہلے خط کا ما حصل جس قدر مجھ کو یاد ہے یہ
ہے کہ میری نسبت آپ نے لے ۔۔۔۔۔ کی جماعت کی طرف سے یہ پیغام پہنچایا تھا کہ روپیہ کے خرچ
میں بہت اسراف ہوتا ہے۔ آپ اپنے پاس روپیہ جمع نہ رکھیں ۔ اور یہ روپیہ ایک کمیٹی کے سپرد ہو جو
حسب ضرورت خرچ کیا کریں اور یہ بھی ذکر تھا کہ اسی روپیہ میں سے باغ کے چند خدمتگار بھی روٹیاں
کھاتے ہیں۔ اور ایسا ہی اور کئی قسم کے اسراف کی طرف اشارہ تھا جن کو میں سمجھتا ہوں آپ نے
اپنی نیک نیتی سے جو کچھ لکھا بہتر لکھا۔ میں ضروری نہیں سمجھتا کہ اس کار دیکھوں۔ میں آپ کو خدا تعالیٰ کی
قسم دیتا ہوں جس کی قسم کو پورا کرنا مومن کا فرض ہے اور اس کی خلاف ورزی معصیت ہے کہ آپ ۔۔۔۔۔
کی تمام جماعت کو اور خصوصاً ایسے صاحبوں کو جن کے دلوں میں یہ اعتراض پیدا ہوا ہے بہت صفائی
سے اور کھول کر سمجھا دیں کہ اس کے بعد ہم ۔۔۔۔۔۔ کا چندہ بکلی بند کرتے ہیں اور ان پر حرام ہے اور
قطعاً حرام ہے اور در مثل سے گوشت خنزیر ہے کہ ہمارے کسی سلسلہ کی مدد کے لیے اپنی تمام زندگی تک ایک حبہ
بھی بھیجیں۔ ایسا ہی ہر شخص جو ایسے اعتراض دل میں مخفی رکھتا ہے اس کو بھی ہم یہی قسم دیتے ہیں۔
یہ کام خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جس طرح وہ میرے دل میں ڈالتا ہے خواہ وہ کام لوگوں کی
نظر میں صحیح ہے یا غیر صحیح درست ہے یا غلط میں اسی طرح کرتا ہوں ۔ پس جو شخص کچھ مدد دے کر مجھے
اسراف کا طعنہ دیتا ہے وہ میرے پر حملہ کرتا ہے۔ ایسا حملہ قابل برداشت نہیں ۔ اصل تو یہ ہے کہ مجھے
کسی کی بھی پروا نہیں۔ اگر تمام جماعت کے لوگ متفق ہو کر چندہ بند کر دیں یا مجھ سے منحرف ہو جائیں
تو وہ جس نے مجھ سے وعدہ کیا ہوا ہے وہ اور جماعت ان سے بہتر پیدا کر دے گا جو صدق اور اخلاص
لے جس شخص کے نام یہ خط تھا اس کا اظہار نہیں کیا گیا۔ (مرتب)
جلد لد هفتم
رکھتی ہوگی جیسا کہ اللہ تعالیٰ مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے يَنْصُرُكَ اللَّهُ مِنْ عِنْدِهِ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ
نُوحِي إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ یعنی خدا تیری اپنے پاس سے مدد کرے گا۔ تیری وہ مدد کریں گے جن
کے دلوں میں ہم آپ وحی کریں گے اور الہام کریں گے ۔ پس اس کے بعد میں ایسے لوگوں کو ایک
مرے ہوئے کیڑے کی طرح بھی نہیں سمجھتا جن کے دلوں میں بدگمانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ اور کیا وجہ
کہ اٹھیں جبکہ میں ایسے خشک دل لوگوں کو چندہ کے لیے مجبور نہیں کرتا جن کا ایمان ہنوز نا تمام ہے۔
مجھے وہ لوگ چندہ دے سکتے ہیں جو اپنے سچے دل سے مجھے خلیفہ اللہ سمجھتے ہیں ۔ اور میرے تمام
کاروبار خواہ ان کو سمجھیں یا نہ سمجھیں ان پر ایمان لاتے اور ان پر اعتراض کرنا موجب سلب ایمان
سمجھتے ہیں۔ میں تاجر نہیں کہ کوئی حساب رکھوں۔ میں کسی کمیٹی کا خزانچی نہیں کہ کسی کو حساب دوں ۔
میں بلند آواز سے کہتا ہوں کہ ہر ایک شخص جو ایک ذرہ بھی میری نسبت اور میرے مصارف کی
نسبت اعتراض دل میں رکھتا ہے اس پر حرام ہے کہ ایک کوڑی میری طرف بھیجے ۔ مجھے کسی کی پروا
نہیں ۔ جبکہ خدا مجھے بکثرت کہتا ہے گویا ہر روز کہتا ہے کہ میں ہی بھیجتا ہوں جو آتا ہے اور کبھی
میرے مصارف پر وہ اعتراض نہیں کرتا تو دوسرا کون ہے جو مجھ پر اعتراض کرے۔ ایسا اعتراض
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی تقسیم اموال غنیمت کے وقت کیا گیا تھا۔ سو میں آپ کو دوبارہ لکھتا
ہوں کہ آئندہ سب کو کہہ دیں کہ تم کو اس خدا کی قسم ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور ایسا ہی ہر ایک جو اس
خیال میں ان کا شریک ہے کہ ایک حبہ بھی میری طرف کسی سلسلہ کے لیے کبھی اپنی عمر تک ارسال نہ
کریں پھر دیکھیں کہ ہمارا کیا حرج ہوا ؟ اب قسم کے بعد میرے پاس نہیں کہ اور لکھوں ۔“
خاکسار مرزاغلام احمد کے
نے اپنے
حل مشکلات کا طریق ایک شخص نے اپنے مشکلات کے لیے عرض کیا۔ فرمایا۔ استغفار کثرت سے پڑھا کرو اور نمازوں میں یا حَی
يَا قَيُّومُ اسْتَغِيْتُ بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ پڑھو۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۹۰۸
پھر اس نے عرض کیا کہ استغفار کتنی مرتبہ پڑھوں؟
جلد ہفتم
فرمایا ۔ کوئی تعداد نہیں ۔ کثرت سے پڑھو یہاں تک کہ ذوق پیدا ہو جاوے اور استغفار کو منتر
کی طرح نہ پڑھو بلکہ سمجھ کر پڑھو۔ خواہ اپنی زبان میں ہی ہو۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ اے اللہ ! مجھے
گناہوں کے برے نتیجوں سے محفوظ رکھ اور آئندہ گناہوں سے بچا۔
زاں بعد خاکسار ایڈیٹر الحکم نے مولوی مشرف الدین احمد صاحب کے صاحبزادہ کے لیے دعا کے
واسطے عرض کیا۔
فرمایا ۔ ان کا خط بھی آیا ہے ان کو لکھ دو کہ یاددلاتے رہیں ۔
مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے بیان کیا کہ کل جب میں اٹھا تو میری زبان پر یہ ایک الہام جاری تھا جو حضور کا الہام ہے۔ " آگ سے ہمیں مت ڈرا۔ آگ ہماری جاری تھا جو الہام ہے۔
غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔“
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
وو
کل مجھے الہام ہوا تھا ۔ چود ہری رستم علی
اس کے ساتھ اور کچھ نہیں تھا۔ لے
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۳ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۶