یکم اپریل ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یکم اپریل ۱۹۰۵ء
شیخ عبد الحق صاحب بی اے حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔
جلد ہفتم
فرمایا۔ مدرسہ میں آپ کے تقرر کی بہت خوشی ہوئی ۔ خدا مبارک کرے۔ آپ کا یہاں قیام
کرنا میں بہت پسند کرتا ہوں۔'
( قبل ظهر )
اعلیٰ حضرت حجتہ اللہ علیہ الصلوۃ والسلام نے ظہر سے پیشتر تھوڑی دیر مجلس فرمائی ۔
فرمایا کہ عصر کے بعد میری طبیعت خراب ہو جاتی ہے میں اس لیے شام کو آنہیں سکتا۔
ربہ اپنے محسین سے شفقت اور ہمدردی مولانا مواد عبد الکریم صاحب سالمه زبان کو کثرت پیشاب کی دو تین دن سے پھر شکایت ہوگئی ہے اور
آج اعلیٰ حضرت نے ان کا قارورہ منگوا کر دیکھا تھا جو کثیر مقدار میں تھا۔ اس کے متعلق مولوی عبدالکریم صاحب
کو مخاطب کر کے جو کچھ فرمایا اس سے آپ کی کمال شفقت اور ہمدردی کا ثبوت ملتا ہے اس لیے میں
خلاصہ اسے اپنے الفاظ میں درج کرتا ہوں ۔
فرمایا۔ میں آپ کا پیشاب دیکھ کر بہت حیران ہو گیا۔ میں نے تو اس کے بعد دعا ہی شروع کر
دی اور انشاء اللہ بہت دعا کروں گا۔ ہے
مجھے چونکہ خود کثرت پیشاب کی شکایت ہے میں جانتا ہوں کہ کس قدر تکلیف ہوتی ، دل گھٹتا
ہے اور پنڈلیوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ بہت بے چینی اور گھبراہٹ ہو جاتی ہے۔ میں نے ارادہ کیا
ہے کہ اس رسالہ سے کو ختم کر لینے کے بعد کچھ دنوں تک صرف دعا ہی میں لگار ہوں گا۔
ل البدر جلد نمبر ۱ مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۶
البدر سے ۔ اگر چہ اپنی طبیعت بھی چنداں درست نہ تھی تاہم آپ کے واسطے بہت دعا کی ہے۔“
البدر جلد نمبر امورخه ۶ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)
سے نصرة الحق یعنی براہین احمدیہ حصہ پنجم مراد ہے ۔ (مرتب)
میں نے جو گولی آپ کو بنا کر دی تھی وہ مفید ثابت ہوئی تھی ۔ آپ اس کا استعمال کریں میں بھیج
دوں گا اور ختم ہونے پر اور دو اطیار ہو سکتی ہے۔ آپ دودھ کثرت سے پیئیں وہ اس مرض میں بہت
مفید ہے۔ اور میں انشاء اللہ بہت دعا کروں گا ۔ آپ کے اس پیشاب کو دیکھ کر مجھے تو حیرت ہی ہوئی
کہ آپ کس طرح التزام کے ساتھ نمازوں میں آتے ہیں اور آپ کی آواز سے بھی معلوم نہیں ہوتا
کہ آپ کو شکایت ہے۔
اس پر حضرت مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے فرمایا کہ حضور کی دعا ہے جو اس ہٹ اور
استقلال سے میں حاضر ہے حاضر ہوتا ہوں ورنہ بعض اوقات قریب به بعض اوقات قریب ہے غش ہو جاتا ہوں ۔
پھر حضرت اقدس نے فرمایا کہ میں بہت دعا کروں گا ۔
مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضور کی عافیت چاہیے۔
فرمایا۔ عافیت ہو ہی جاتی ہے۔ جب میں آپ کے لیے دعا کروں گا ۔ حدیث میں آیا ہے
مَنْ كَانَ فِي عَوْنِ أَخِيهِ كَانَ اللهُ فِي عَوْنِهِ جو اپنے بھائی کی مدد کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا مددگار
ہو جاتا ہے۔
دو الہامات
اس کے بعد فرمایا ۔ کل الہام ہوا تھا مَحَوْنَا نَارَ جَهَنَّمَ
اللہ تعالیٰ کے کلام میں یہ عجیب بات ہوتی ہے کہ بعض اوقات صرفی نحوی ایسی
ترکیب پر اعتراض کر اٹھتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ ان کے ماتحت تو نہیں ہے۔ سے
وو
ل البدر میں ہے۔ فرمایا۔ جب دوستوں کی تکلیف سن کر دعا میں لگ جاتا ہوں تو اس میں خود عافیت ہے جیسا کہ
حدیث شریف میں آچکا ہے مَنْ كَانَ فِي عَوْنِ أَخِيهِ كَانَ اللهُ فِي عَوْنِہ یعنی جو شخص اپنے بھائی کی اعانت میں
مصروف ہوتا ہے۔ خدا خود اس کی اعانت کرتا ہے۔“ ( البدر جلد نمبر ۱ مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۶ )
البدر سے مَحَوْنَا نَارَ جَهَنَّمَ ہم نے جہنم کی آگ کو محو کیا ۔
فرمایا ۔ اجتہادی طور پر ایسا خیال آتا ہے کہ شاید اللہ تعالیٰ اب قریباً طاعون کو دنیا سے اٹھانے والا ہے۔ واللہ اعلم ۔
یا یہ کہ اس گاؤں سے اٹھانے والا ہے۔“ (البدر جلد نمبر ۱ مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
سے البدر سے ۔ اللہ تعالیٰ لوگوں کے محاورات اور صرف ونحو کے قواعد کے ماتحت نہیں ہے۔ اس کی مثالیں کتب