۳؍اپریل ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
طاعون کو بھی نار جہنم کہا ہے۔ پہلے بھی ایک الہام ہوا تھا یأْتِي عَلَى جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَيْسَ
فِيهَا أَحَدٌ -
اس کے بعد آپ نے نماز ظہر جماعت کے ساتھ معمول کے موافق ادا کی اور آپ تشریف
لے گئے ۔ لے
۳ را پریل ۱۹۰۵ء
محبین سے تعلق خاطر سید حامد شاہ صاح سیالکوٹ کے تقدر مستقل بر عہدہ سپریٹنڈنٹ دفتر صاحب ضلع کی خبر حضرت کی خدمت میں سنائی گئی۔ آپ بہت خوش
ہوئے اور فرمایا کہ
شاہ صاحب ایک درویش مزاج آدمی ہیں اور خدا ایسے ہی لوگوں کو پسند کرتا ہے۔
مولوی عبدالکریم صاحب کی علالت طبع کا ذکر تھا حضرت نے ان کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
میں نے آپ کے واسطے اس قدر دعا کی ہے جس کی حد نہیں ۔ ہے
۴ را پریل ۱۹۰۵ء
ایک زور آور زلزلہ کا نشان صبح 4 بجے یک دفعہ نہایت زور آور حملہ زلزلہ کا ہوا۔ تمام مکانات اور اشیاء ہلنے اور ڈولنے لگ پڑیں۔ لوگ حیران اور
سراسیمہ ہو کر گھبرانے لگے۔ ایسے وقت میں خدا کے مسیح کا حال دیکھنے کے لائق تھا کیونکہ احادیث میں تو ہم
پڑھا ہی کرتے تھے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسے آسمانی اور زمینی واقعات پر خشیت اللہ کا بڑا اثر
(بقیہ حاشیہ الہامیہ اور انبیاء و اولیاء کے الہامات میں بہت ہیں کہ ایجاد کردہ قواعد زبان کے برخلاف کئی
عبارتیں اور فقرات نازل ہوتے رہے ہیں ۔ “ ( البدر جلد نمبر ۱ مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۶)
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۳ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۶
البدر جلد نمبر ۱ مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۶
اپنے چہرے پر ظاہر فرماتے تھے۔ ذرا سے بادل کے نمودار ہونے پر آپ بے آرام سے ہو جاتے۔ کبھی
باہر نکلتے اور کبھی اندر جاتے ۔ غرض اس وقت بھی نبی اللہ نے ہر کہ عارف تر است تر سال تر والے مقولہ کو عملی
رنگ میں بالکل سچا کر کے دکھایا۔ زلزلہ کے شروع ہوتے ہی آپ بمعہ اہل بیت اور بال بچہ کے اللہ تعالیٰ
کے حضور میں دعا کرنے میں شروع ہو گئے اور اپنے رب کے آگے سربسجود ہوئے۔ بہت دیر تک قیام،
رکوع اور سجدہ میں سارا کنبہ کا کنبہ بمعہ خدام کے گرا رہا اور اللہ تعالیٰ کی بے نیازی سے لرزاں وترساں
رہا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے تمام مکانات اور جانوں کو گرنے اور تلف ہونے سے محفوظ رکھا اور
کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا جیسا کہ دوسرے شہروں سے تباہی اور ہلاکت کی خبریں آرہی ہیں بلکہ ایسے
مکانات جن کے پردے صرف ایک ایک اینٹ کے تھے اور کچھ پھٹے ہوئے بھی تھے اور بعض اینٹیں
اکھڑی ہوئی یو نہی پڑی تھیں ان میں سے ایک اینٹ بھی نہیں گری چونکہ ہر دس منٹ کے بعد بار بار زلزلہ کا
احساس ہوتا تھا اور تمام روز کچھ کچھ زلزلہ محسوس ہوتا رہا۔ اس واسطے حضور اقدس نے برعایت اسباب
مناسب سمجھا کہ سہ منزلہ مکان میں رہنے کے بجائے اپنے باغ والے مکان میں ایک دو روز کے واسطے
رہائش اختیار کریں ۔
اگر چہ اس موقع پر کچھ خوف ہم سب کو دیکھنا پڑا ہے تاہم دراصل اس پاک مسیح کے قدموں کے
طفیل کوئی امر ہمارے واسطے فائدہ سے خالی نہیں ۔ اوّل تو ۳ را پریل کی رؤیا اس سے پوری ہوئی جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھی تھی ۔ اور کئی ایک کو سنائی تھی ۔ اے
لے یہ رؤیا البدر کے اسی پرچہ میں صفحہ ۳ پر درج ہے جو یہ ہے۔
۳ را پریل ۱۹۰۵ء
رویا
” دیکھا کہ مرزا نظام الدین کے مکان پر مرزا سلطان احمد کھڑا ہے۔ اور سب لباس سرتا پا سیاہ ہے۔
ایسی گاڑھی سیاہی کہ دیکھی نہیں جاتی ۔ اسی وقت معلوم ہوا کہ یہ ایک فرشتہ ہے جو سلطان احمد کا لباس پہن
کر کھڑا ہے ۔ اس وقت میں نے گھر میں مخاطب ہو کر کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے۔ تب دوفر شتے اور ظاہر ہو گئے اور
تین کرسیاں معلوم ہوئیں اور تینوں پر وہ تین فرشتے بیٹھ گئے اور بہت تیز قلم سے کچھ لکھنا شروع کیا جس کی تیز آواز
سنائی دیتی تھی۔ ان کے اس طرز کے لکھنے میں ایک رعب تھا۔ میں پاس کھڑا ہوں ( کہ بیداری ہوگئی ۔ )
دوم اشتہار الوصیت میں جو ایک عظیم الشان پیشگوئی حضرت امام نے ابھی چند روز ہوئے شائع
کی تھی کہ ایک شور قیامت برپا ہے اور موتا موتی لگی ہوئی ہے اور لوگ چیخ رہے ہیں ۔ وہ پوری ہوئی ۔
یہ اشتہار الوصیت اخبار الحکم مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۵ء اور اخبارالبدرمورخہ ۱۵ مارچ ۱۹۰۵ء اور
ریویو آف ریلیجنز بابت ماہ مارچ ۱۹۰۵ء میں شائع ہو گیا تھا۔ اس زلزلہ کی خبر براہین احمد یہ میں بھی
دی گئی تھی ۔ غرض یہ ایک بڑا نشان ہے جو خدا تعالیٰ نے ظاہر فرمایا۔ اسی زلزلہ کا ذکر تھا حضرت نے
فرمایا کہ
یہ ایک قیامت ہے جو لوگ قیامت کے منکر ہیں وہ اب دیکھ لیں کہ کس طرح ایک ہی سیکنڈ میں
ساری دنیا فنا ہو سکتی ہے۔ جب لوگوں کو بہت امن اور آسودگی حاصل ہو جاتی ہے تو وہ خدا سے
اعراض کرتے ہیں یہاں تک کہ خدا کا انکار کر دیتے ہیں ۔ اس قسم کا امن ایک خباثت کا پھوڑا ہے۔
یہ قیامت لوگوں کے واسطے عذاب مگر ہمارے واسطے مفید ہے۔
پھر آپ نے سلطان احمد کو دیکھنے والا رو یا بیان کیا جو الہامات کے ذیل میں درج کیا گیا ہے۔ اور
میاں بشیر احمد اور شریف احمد کے خوابوں کا پھر ذکر کیا۔ اور براہین احمدیہ کے حصہ پنجم کے چھپنے کا ذکر کیا
جس کا نام نصرت الحق ہے اور فرمایا۔
یہ قیامت ہمارے لیے نصرت الحق ہے ۔ ہم صبح یہی مضمون لکھ رہے تھے اور اس الہام پر پہنچے
تھے جو براہین احمدیہ میں درج تھا کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔ لیکن خدا اسے
قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کر دے گا۔ ہم یہ الفاظ لکھ ہی رہے
(بقیہ حاشیہ ) اسی وقت حضرت اقدس نے یہ خواب سنایا اور فرمایا کہ
” کوئی ہیبت ناک نشان ہونے والا ہے۔ اس کی تعبیر یوں ہے کہ سلطان احمد سے مراد ایسے دلائل اور براہین ہیں
جو دلوں پر تسلط کرتے اور دلوں کو پکڑ لیتے ہیں اور نظام الدین سے مراد ایسا نشان ہے جس سے دین اسلام کی صلاحیت
ہوگی اور اس کا نظام درست ہو جائے گا۔ سیاہ کپڑے ظاہر کرتے ہیں کہ اب کوئی ڈرانے والا نشان ظاہر ہونے والا
ہے اور یہ جو کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے۔ اس سے یہ مراد ہے کہ یہ ہماری دعاؤں کا نتیجہ ہے کیونکہ نتیجہ بچے کو بھی کہتے ہیں ۔“
البدر جلد نمبر ا مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه (۳)
تھے اور اس کے پورا ہونے کے ثبوت آگے درج کرنے کو تھے کہ ایک دفعہ زلزلہ ہوا۔ یہ ایک زور آور
حملہ ہے اور پیشگوئی میں حملوں کا لفظ جمع ہے جو عربی میں تین پر اطلاق پاتا ہے ۔ اس واسطے خوف
ہے کہ طاعون اور زلزلہ کے سوائے خدا جانے تیسر احملہ کون سا ہے جو ہماری سچائی کے ثبوت کے واسطے
خدا تعالیٰ نے ظاہر فرمانا ہے اور ابھی خدا جانے کیا ہے باہر سے خبریں آئیں گی تو معلوم ہوگا کہ
کس قدر تباہی ہوئی ہے۔ ہم نے کل ہی کہا تھا کہ خواب سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہیبت ناک نشان
ہونے والا ہے۔ یہ ایک ہلاکت کا نشان ہے جماعت کے سب لوگوں کو چاہیے کہ اپنی حالتوں کو
درست کریں تو بہ واستغفار کریں اور تمام شکوک و شبہات کو دور کر کے اور اپنے دلوں کو پاک وصاف کر
کے دعاؤں میں لگ جائیں اور ایسی دعا کریں کہ گویا مر ہی جائیں تا کہ خدا ان کو اپنے غضب کی
ہلاکت کی موت سے بچائے۔ بنی اسرائیل جب گناہ کرتے تھے تو حکم ہوتا تھا کہ اپنے تئیں قتل
کرو۔ اب اس امت مرحومہ سے وہ حکم تو اٹھایا گیا ہے مگر یہ اس کے بجائے ہے کہ دعا ایسی کرو کہ
گو یا اپنے آپ کو قتل ہی کر دو۔
یہ الہامات جو پہلے سے شائع ہو چکے ہیں کہ مکذبوں کو ایک نشان دکھا یا جائے گا اور یہ کہ ایک
چونکا دینے والی خبر ۔ یہ سب اب پورے ہو گئے ہیں اور دیکھنے والوں کے واسطے کافی سے زیادہ
سامان ایمان لانے کے پیدا ہو چکے ہیں ۔ اے
۵ را پریل ۱۹۰۵ء
نصرة الحق کے ایام سید امیر علی شاہ صاحب پئی انکی کومخاطب کر کے نہایت لطف ومہربانی کے ساتھ حضرت نے فرمایا کہ
” آپ کو کچھ تکلیف تو نہیں ہوئی ۔
ل البدر جلد ا نمبر ا مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۶
انہوں نے عرض کی کہ حضور کے قدموں میں حاضری نصیب ہو تو پھر تکلیف کس بات کی ۔ یہاں تو
جو ہو سب راحت ہی راحت ہے۔
حضرت نے فرمایا۔ ہاں رحمت الہی کے دن ہیں ۔ گو دوسروں کے واسطے عذاب کے دن ہیں
مگر ہمارے واسطے نصرۃ الحق کے ایام ہیں ۔ اے
۷ را پریل ۱۹۰۵ء
۱/۷
مختلف مقامات سے نہایت سخت تباہی اور سینکڑوں آدمیوں کے دب جانے
قادیان دارالامان اور مر جانے اور ہزاروں مکانات کے گر جانے اور زمینوں کے دھس جانے
کا ذکر ہو رہا تھا۔ بالمقابل اس کے قادیان میں جو امن رہا اس کے متعلق حضرت نے فرمایا کہ
اس میں وہ وحی الہی بھی پوری ہوئی جو مدت ہوا اخباروں میں شائع ہوئی تھی کہ
امن است در مقام محبت سرائے ما
ان تباہیوں اور شہروں کے دینے سے وہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی جس کو گیارہ ماہ ہوئے کہ شائع
ہوئی تھی اور گورداسپور میں نازل ہوئی تھی کہ عَفَتِ الدِّيَارُ مَحَلُّهَا وَ مَقَامُهَا یعنی سرا ئیں بھی تباہ
ہو گئیں اور اصلی مقامات بود و باش بھی مٹ گئے اور ان کے نشان بھی مٹ گئے ۔
باغ کے مکان میں منتقل ہونا قادیان کے گاؤں سے بعض آدمیوں کے طاعون میں مبتلا ہونے اور بعض کے مرنے کا ذکر ہوا۔
حضرت نے فرمایا ۔ خدا جانے ہمارے باہر آ جانے میں کیا کیا حکمتیں ہیں اگر قادیان میں سو
آدمی روز طاعون سے مرنے لگتا تب بھی ہم نے قادیان سے نہیں نکلنا تھا مگر اس میں خدا تعالیٰ کی کوئی
حکمت معلوم ہوتی ہے کہ ایسی نئی بات پیدا ہو گئی یعنی سخت زلزلہ کے سبب سہ منزلہ مکانات کے گرنے
کا اندیشہ ہوتا ہے اس واسطے بموجب پابندی شریعت اپنے آپ کو خطرناک جگہ سے محفوظ کرنے کے
ل البدر جلد نمبر ۱ مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۶