۸؍اپریل ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
واسطے ہم باہر آ گئے اور زلزلہ کی کیفیت ایسی ہے کہ اب تک محسوس ہوتا ہے ۔ خدا نے دل میں پختہ طور
سے یہی بات ڈال دی کہ اب باہر جانا چاہیے ۔ طاعون کے لحاظ سے باہر آنا تو گناہ تھا مگر زلزلہ کے
سبب خدا نے یہ بات دل میں ڈال دی اور اس سے ہم کو بہت فائدہ اور آرام ہوا۔ کیونکہ باغ میں
عمدہ ہوا اور خوشبو دار پھولوں کے سبب مضامین کے لکھنے اور فکر اور تدابیر کے واسطے عمدہ واسطے عمدہ موقع ملتا ہے
اور صحت میں بہت ترقی محسوس ہوتی ہے اور درختوں کی چھاؤں کے نیچے دعا کے واسطے عمدہ خلوت گاہ
مل جاتی ہے جس کے سبب ہم باغ کے مکان میں آگئے ۔
نشانات کی کثرت اور وسعت فرمایا۔ اب تو اس قدر نشانات ظاہر ہو رہے ہیں کہ گویا
خدا اپنے آپ کو برہنہ کر کے دکھانا چاہتا ہے ۔
فرمایا۔ پہلے انبیاء کے معجزات تو خاص زمینوں اور خاص شہروں تک عموماً محدود ہوتے تھے مگر
اب تو خدا تعالیٰ ایسے نشان اس سلسلہ کی تائید میں ظاہر کرتا ہے جو دنیا بھر پر اپنا اثر ڈالتے ہیں ۔
۸ را پریل ۱۹۰۵ء
فرمایا ۔ جب دنیا مد نظر ہو تو تطہیر مشکل ہے۔
۹ را پریل ۱۹۰۵ء
سلسلہ کی مخالفت اور اللہ تعالیٰ کی چہرہ نمائی پر چہ الحدیث امرتسر کا ذکر ہوا جس نے
بہت سے بے جا حملے خدا کے سلسلہ پر کئے۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔ کم علم آدمی تو معذور ہوتا ہے معاف بھی کیا جاتا ہے مگر تعجب ہے ان
۱ ، ۲ البدر جلد ا نمبر ۲ مورخه ۱۳ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۲
لوگوں پر جو علم رکھتے ہیں اور پھر بھی تقوی اختیار نہیں کرتے۔ کسی کو کیا معلوم کہ اندر ہی اندر کیا طیاری
ہو رہی ہے اور ابھی زمین پر کیا ہونے والا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ ایسی تباہی لائے گا جس کی خبر وحی الہی
میں ہے تو پھر توبہ اور رجوع بھی فائدہ نہ دے گا۔ مبارک ہیں وہ جو پہلے ایمان لائے اور پھر وہ جوان
کے بعد آئے۔ ایسا ہی درجہ بدرجہ سب کا حصہ ہے۔ دیکھو کس قدر قیامت کا نمونہ ہے مگر پھر بھی یہ
لوگ باز نہیں آتے اور نا جائز باتیں کہتے ہیں لیکن ہماری جماعت کو چاہیے کہ ان کی باتوں کے سبب
غمگین نہ ہو دیں ۔ یہ لوگ جیسے اہلحدیث وغیرہ ہیں یہ ہمارے سلسلہ کی رونق ہیں۔ اگر اس قسم کے
شور مچانے والے نہ ہوں تو رونق کم ہو جاتی ہے کیونکہ جس نے مان لیا ہے وہ تو اپنے آپ کو فروخت کر
چکا ہے اور مثل مردہ کے ہے وہ کیا بولے گا وہ تو زبان کھول ہی نہیں سکتا۔ اگر سارے ابو بکر ہی بن
جاتے تو پھرا پھر ایسی بڑی بڑی نصرتوں کی کیا ضرورت پڑتی جو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ظاہر
ہوئی تھیں۔ دیکھو سنت اللہ یہی ہے کہ پہلے سخت گرمی پڑے پھر برسات ہو۔ پس تم خوش ہو کہ ایسے
آدمی دنیا میں موجود ہیں جو اس نصرت اور فتح کو جو کروڑوں کوس دور ہوتی ہے ایک دوکوس کے قریب
کھینچ لاتے ہیں ۔ اب ان معاملات کو اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ آج کے الہامات پر
غور کرو۔ اب بحث مباحثہ کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہماری طرف سے خدا آپ جواب دینے لگا ہے تو
خلاف ادب ہے کہ ہم دخل دیں اور سبقت کریں ۔ جس کام کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں لیا ہے وہ
اس کو ناقص نہ چھوڑے گا۔ کیونکہ اب اگر امن ہو جائے اور کوئی نشان نہ دکھا یا جائے تو قریب ہے کہ
ساری دنیاد ہر یہ بن جائے اور کوئی نہ جانے کہ خدا ہے ۔ لیکن خدا اب اپنا چہرہ دکھائے گا۔
میرے سے لڑ کے محمد منظور کارڈ یا حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت ؟ رام کی خدمت میں عرض کیا گیا۔
فرمایا۔ مومن کبھی رؤیا دیکھتا ہے اور کبھی اس کی خاطر کسی اور کو دکھاتا ہے۔ ہم نے اس کی تعمیل
میں چودہ بکرے ذبح کرنے کا حکم دیا ہے۔ سب جماعت کو کہہ دو کہ جس جس کو استطاعت ہے قربانی
کردے۔
لے حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے لڑکے (مرتب)
ایک پرانا الہام
جلد ہفتم
فرمایا کہ ہمیں اس وقت اپنا پرانا الہام یاد آتا ہے کہ وَ تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ
فَجَعَلَهُ دَكَّا وَ خَرَّ مُوسَی صَعِقًا جو براہین احمدیہ میں درج ہے۔ اور تجلی کی
اس کے رب نے پہاڑ پر یعنی مشکلات کے پہاڑ پر اور کر دیا اس کو پاش پاش اور گرا موسیٰ بے ہوش
ہو کر ۔ یعنی ایسی تجلی ہیبت ناک تھی کہ اس کی ہیبت کا اثر موسیٰ پر بھی پڑا۔
زلزلہ کے پہلے دھگا کے وقت ہم دعا کرتے ہوئے سجدے میں گر پڑے تھے۔ ایک ہیبت ناک
صورت پیش نظر تھی جس کا ایک قومی اثر دل پر تھا ۔ ایسا اثر تھا کہ گویا ایک صعق کی قسم تھی ۔
آج کے الہام میں جو آئندہ زلزلہ کا خوف ہے معلوم نہیں کہ کب پورا ہو اور معلوم نہیں کہ زلزلہ
سے مراد کس قسم کا عذاب ہے ۔ عَفَتِ الرِّيَارُ مَحَلُّهَا وَ مَقَامُهَا والا الہام کیسا پورا ہوا کہ شہر اور
چھاؤنیوں کے نشان مٹ گئے ۔ نہ خانہ رہا اور نہ صاحب خانہ۔
آریوں کے اخبار ڈیلی ٹائمز اور آریہ پتر کا اور اہلحدیث نے جو مخالفانہ ریمارکس کئے ہیں ان کا
ذکر آیا۔
حضرت نے فرمایا کہ ان سب کو یہی جواب دے دو کہ ہم آسمانی فیصلہ کے منتظر ہیں تمہارا
جواب دینا پسند نہیں کرتے۔ تمہارا جو جی چاہے کہتے جاؤ۔
کی ہے ہوتی چلی آئی ہے ابتدا میں جب مخالف دیکھ انبیاء کی تربیت آہستہ آہستہ ہوتی سے فرمایا۔ تربیت انبیاء کی اسی طرح آہستہ آہستہ
ہے جب
دیتے ہیں تو صبر کا حکم ہوتا ہے اور نبی صبر کرتا ہے یہاں تک کہ دکھ حد سے بڑھ جاتا ہے۔ تب خدا کہتا
ہے کہ اب میں خود تیرے دشمنوں کا مقابلہ کروں گا۔ اب یقیناً جانو کہ وقت بہت قریب ہے اس وقت
ہمیں وہ وحی الہی یاد آتی ہے جو عرصہ ہوا کہ ہم پر نازل ہوئی تھی کہ قَرُبَ أَجَلُكَ الْمُقَدَّرُ - وَلَا نُبْقِى
لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا ۔ ان مخالفوں کی مخالف باتوں کا کوئی نشان اور ذکر باقی نہ رہے گا۔
اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس جماعت کو اپنی قدرتوں پر ایمان دلاوے ۔ یمین و یسار میں نشانات ہیں۔