۱۰؍اپریل ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جماعت کو حفاظت میں رکھے۔ اے
۱۰ را پریل ۱۹۰۵ء
ایک عارفانہ دعا
کثرت زلازل اور تباہیوں کا ذکر تھا۔
فرمایا۔ ہم تو یہ دعا کرتے ہیں کہ خدا جماعت کو محفوظ رکھے اور دہ اور دنیا پر یہ
ظاہر ہو جائے کہ نبی کریم برحق رسول تھے اور خدا کی ہستی پر لوگوں کو ایمان پیدا ہو جائے ۔ خواہ
ہی زلزلے پڑیں پر خدا کا چہرہ لوگوں کو ایک دفعہ نظر آ جائے اور اس ہستی پر ایمان قائم ہو جائے ۔
جماعت کا مستقبل آج رات کے الہام ان فرعون ۔۔۔ الخ کاذکر تھا۔
کیسے
فرمایا۔ فرعون اور اس کے ساتھی تو یہ یقین کرتے تھے کہ بنی اسرائیل
ایک تباہ ہو جانے والی قوم ہے اور اس کو ہم جلد فنا کر دیں گے۔ پر خدا نے فرمایا کہ وہ ایسا خیال
کرنے میں خطا پر تھے۔ ایسے ہی اس جماعت کے متعلق مخالفین و معاندین کہتے ہیں کہ یہ جماعت
تباہ ہو جائے گی مگر خدا کا منشا کچھ اور ہے۔
کانگڑہ کے متعلق بہت تباہی کا ذکر تھا۔ مولوی نورالدین صاحب فحاشی عذاب کا موجب ہے نے عرض کی کہ اس کا بیش بہت تھا۔
فرمایا ۔ اسی واسطے وہاں عذاب بھی بہت ہوا۔ کے
۱۱ را پریل ۱۹۰۵ء
کا
وحی الہی عَفَتِ الدِّيَارُ کا ذکر تھا حضرت مولوی نورالدین صاحب نے عرض کی کہ کانگڑہ کی تباہی
الدیار سے مراد کانگڑہ ویلی ہی معلوم ہوتی ہے کیونکہ شرک کا بڑا امکان ان دنوں میں
لے ، البدر جلد نمبر ۲ مورخه ۱۳ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۲
وہی ہے ۔ دو بڑی دیویوں کے مندر اس جگہ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ہر دو کو تباہ کیا اور بڑے پرانے شرک کو
دنیا سے مٹا دیا۔
حضرت نے فرمایا ۔ لوگ کہا کرتے تھے کہ خدا نے کس طرح پہاڑ کو بنی اسرائیل کے اوپر کر دیا
تھا یہ قصہ صحیح نہیں معلوم ہوتا ۔ اب کانگڑہ دھرم سالہ مقامات کے لوگوں نے خوب سمجھ لیا ہوگا کہ
رَفَعْنَا فَوقَكُمُ الطُّور (البقرۃ: ۶۴) کس طرح سے ہو سکتا ہے۔ ذرا سے زلزلے میں ایسا ہی معلوم
ہوتا ہے کہ گویا پہاڑ او پر آگرا پھر خدا چاہے اس کو پیچھے ہٹا دے یا او پر گرا دے۔ یہ نیچریت زمانہ
کے جہلاء کا جواب ہے جو خدا نے زلزلہ کے ذریعہ سے دیا ہے ۔ امید ہے کہ اس قدر نظارے دیکھ کر
بعض خوش قسمت لوگ سمجھ جائیں گے کہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے احاطہ قدرت میں ہے اور وہ جو چاہتا
ہے کر دیتا ہے۔
زلزلہ کا نشان
ایک اخبار والے کا ذکر آیا کہ وہ لکھتا ہے زلزلے تو آیا ہی کرتے ہیں ۔ اس میں
مرز اصاحب کا کیا نشان ہوا۔
فرمایا ۔ یہ لوگ نا بینا ہیں ۔ نشان تو اس بات میں ہے کہ عین موقع پر ایک شخص نے قبل از وقت
پیشگوئی کی اور دکھایا کہ یہی وقت ہے۔ خیر سب اندھے نہیں ہیں۔ سمجھنے والے سمجھ لیں گے کہ یہ کس
قسم کا کا نشان ہے۔ ہزاروں برسوں کے جو معبد اور بت چلے آتے تھے وہ اب سرنگوں ہو گئے ہیں۔ یہ
نشان نہیں تو اور کیا ہے؟
فرمایا۔ ان بتوں کا ٹوٹنا خدا تعالیٰ کی اس توحید کے قائم ہونے کے واسطے جس کے لیے ہم
رات دن دعائیں کرتے ہیں ایک تفاؤل ہے۔
فرمایا ۔ اس الہام سے بھی جو ہم کو ہوا تھا کہ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بت
ٹوٹنے والے ہیں کیونکہ قرآن شریف میں بھی یہ آیت بتوں کے ٹوٹنے اور اسلام کے غلبہ کے واسطے
آئی ہے۔
فرمایا۔ براہین احمد یہ بڑی کام آئی ۔ وہ سب پہلوؤں کو اپنے اندر لیے ہوئے ہے۔ کوئی نیا الزام
اور ظن ایسا نہیں جس کا جواب پہلے سے اس کے اندر نہ دیا گیا ہو۔