۱۶؍اپریل ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کی دکھ دہی اور مصائب سے بہت ستائے گئے ہیں ۔
کسی نے خبر سنائی کہ بہا گسو میں کئی سو مر گئے اور جو باقی ہیں وہ بھوکھ سے مر رہے ہیں ۔ اور سبحان پور
میں بڑی تباہی آئی لیکن احمدی جماعت کا آدمی وزیر الدین ہیڈ ماسٹر بچ گیا۔ فالحمد لله
فرمایا ۔ یہ نشان تو صرف ایک بیج بویا گیا ہے اور تخم ریزی ہے اور دوسرانشان اس سے بڑھ کر
ہوگا ۔ کفار میں بھی سعید فطرت ہوتے ہیں ۔ آخر ہنود بھی اس طرف توجہ کریں گے ۔
۱۶ را پریل ۱۹۰۵ء
امام الصلوۃ کے لیے ہدایت کسی شخص نے ذکر کیا کہ فلاں دوست نماز پڑھانے کے وقت
بہت لمبی سورتیں پڑھتے ہیں۔
فرمایا ۔ امام کو چاہیے کہ نماز میں ضعفاء کی رعایت رکھے۔
ایک اخبار انگریزی کا مضمون حضرت اقدس کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ محققین حیران ہیں کہ ان
پہاڑوں سے یہ امید نہ تھی ۔
فرما یا عقلمندوں کو کس طرح خدا حیران کرتا ہے۔ ان ملکوں میں آتش فشانی کی کبھی امید نہ تھی
بلکہ یہ پہاڑ امن کا سلسلہ سمجھا جاتا تھا۔ ہے
۱۷ را پریل ۱۹۰۵ء
فرمایا۔ براہین احمدیہ میں ایک الہام یہ بھی
اس زمانہ کے مسلمانوں سے خطاب
درج ہے اَم حَسِبْتُمْ أَنَّ أَصْحُبَ الْكَهْفِ
وَالرَّقِيمِ كَانُوا مِنْ أَيْتِنَا عَجَبًا اس میں اس زمانہ کے لوگوں کو کہا گیا ہے کہ تم اصحاب کہف کے قصہ
ل کے بدر جلد نمبر ۳ مورخه ۲۰ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۲

پر کیا تعجب کرتے ہو وہ تو تین سو سال تک سوئے رہے تھے اور تم کو تو سوئے ہوئے تیرہ سو سال گذر
گئے ہیں۔ اور اب بھی تم جا گنا نہیں چاہتے ۔ اسی طرح غفلت میں سوئے ہوئے ہو اور کوئی جگانا چاہتا
ہے تو اس کو برا کہتے ہو۔
دعا کا اثر
مولوی عبد الکریم صاحب کی علالت طبع کا ذکر تھا۔ ا
فرمایا۔ میں بہت دعا کرتا ہوں ۔ دعا ایسی شے ہے کہ جن امراض کو اطباء اور ڈاکٹر
لا علاج کہہ دیتے ہیں۔ ان کا علاج بھی دعا کے ذریعہ سے ہو سکتا ہے ۔
ہے۔
پیشگوئیوں کا صحیح مفسر فرمایا۔ پیشگوئیوں کا صیح مضر خو زمانہ ہے۔ دیکھوا اس زمانہ میں
یا جوج ماجوج ، دجال، نزول مسیح وغیرہ کے متعلق تمام پیشگوئیاں
صاف سمجھ میں آگئی ہیں ۔
فرمایا۔ رات کو ہم نے دیکھا کہ سخت زلزلہ آیا ہے۔ وہ زمانہ اصل میں قریب ہے۔ اچانک
آئے گا ۔ معلوم نہیں کہ کس وقت آجائے ۔
خوابوں کے معاملات
ایک شخص کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ میں نے خواب میں مرزا صاحب
کو اچھی صورت میں نہیں دیکھا۔
فرمایا کہ انسان کو اپنے اندرونی حالات کے نقشے دکھائے جاتے ہیں۔ اپنے ہی حجب
درمیان میں آجاتے ہیں۔
حضرت مولوی نور الدین صاحب نے ذکر کیا کہ ہمارے استاد صاحب نے ایک شہر میں ایک دفعہ
خواب میں اللہ تعالیٰ کو ایک بدصورت عورت کی شکل میں دیکھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس شہر کے لوگوں
نے میری ایسی بے عزتی کی ہے۔ اے
ل بدر جلد نمبر ۳ مورخه ۲۰ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۲

آج 10 میں سے 10 باقی