۲۸؍اپریل ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
فرمایا کہ ٹھیک ہے مگر چور کا لفظ کچھ زیب نہیں دیتا ہے۔ قرآن شریف میں بہت مناسب لفظ
ہے کہ بغتةً یعنی اچانک آئے گا پہلے کچھ خبر نہ ہوگی ۔
فرمایا۔ شاید اس میں کچھ دیر ہو جائے تا کہ لوگ پوری طرح شوخیاں کر لیں اور اپنے واسطے
او
عذاب کے سامان اچھی طرح جمع کر لیں پھر اچانک یہ آفت ان پر پڑے گی ۔ لے
۲۸ را پریل ۱۹۰۵ء
رویا میں دیکھا کہ ایک سفید سا کپڑا بچھا ہوا ہے۔ اس پر کسی نے ایک انگشتری رکھ دی ہے اس
کے بعد یہ وحی نازل ہوئی ۔ فتح نمایاں ہماری فتح "
یعنی واقعات آئندہ کے واسطے جو پیش گوئیاں کی ہوئی ہیں ۔ اور جن پر دشمن ہنسی کرتا ہے ان
کو خدا تعالیٰ پورا کر کے ہماری صداقت دنیا پر ظاہر کر دے گا۔ اور لوگ نیک چلنی اختیار کریں گے۔
اور خدا پر ایمان لائیں گے۔
صَدَّقْتَ الرُّؤْيا سچا کیا تو نے خواب کو ۔
إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ آتِيكَ بَغْتَةً یعنی میں اپنی فرشتوں کی فوجوں کے ساتھ اس وقت آؤں گا
کہ کسی کو گمان بھی نہ ہوگا کہ ایسا حادثہ ہونے والا ہے ۔ کے
( بعد نماز جمعه )
اللہ باہمی ہمدردی اور اخوت کی تلقین اعلی حضرت جی ال سی موعود علیہ الصلوة والسلام
پر فرمائی ۔
نے مندرجہ ذیل تقریر با ہم ہمدردی اور حقوق اخوت
میں صرف اس قدر بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ ہماری اس جماعت کو ایک قسم کا دھوکا لگا ہوا
ل بدر جلد ا نمبر ۴ مورخه ۲۷ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۸
بدر جلد ا نمبر ۴ مورخه ۲۷ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۱
ہے۔ شاید اچھی طرح میری باتوں پر غور نہیں کی۔ اور وہ غلطی اور دھوکا یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ہماری
جماعت میں سے طاعون سے فوت ہو جاوے تو اس قدر بے رحمی اور سرد مہری سے پیش آتے ہیں کہ
جنازہ اٹھانے والا بھی نہیں ملتا ۔ در حقیقت جیسا کہ قاضی امیر حسین صاحب نے لکھا ہے یہ مصیبت تو
ماتم سے بھی بڑھ کر ہے۔ یادرکھو تم میں اس وقت دوا خوتیں جمع ہو چکی ہیں ۔ ایک تو اسلامی اخوت اور
دوسری اس سلسلہ کی اخوت ہے۔ پھر ان دواخوتوں کے ہوتے ہوئے گریز اور سرد مہری ہو تو یہ سخت
قابلِ اعتراض امر ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ایسے مسافر اپنے گھروں میں ہوتے تو وہ جو خارج از مذہب
سمجھتے ہیں اور اور کافر کہتے ہیں ان میں بھی اس قسم کی سرد مہری نہ ہوتی۔ لیکن یہ سردمہری کیوں ہوتی ہے؟
دو باتوں کا لحاظ نہیں رکھا جاتا ۔ افراط اور تفریط کا ۔ اگر افراط اور تفریط کو چھوڑ کر اعتدال سے کام لیا
جاوے تو ایسی شکایت پیدا نہ ہو جبکہ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ (العصر : ۴) وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ (البلد : ۱۸) کا
حکم ہے تو پھر ایسے مردوں سے گریز کیوں کیا جاوے؟ اگر کسی کے مکان کو آگ لگ جاوے اور وہ
پکار فریاد کرے تو جیسے یہ گناہ ہے کہ محض اس خیال سے کہ میں نہ جل جاؤں اس مکان کو اور اس میں
رہنے والوں کو جلنے دے اور جا کر آگ بجھانے میں مدد نہ دے ویسے ہی یہ بھی معصیت ہے کہ ایسی
بے احتیاطی سے اس میں کود پڑے کہ خود جل جاوے۔ ایسے موقع پر احتیاط مناسب کے ساتھ
ضروری ہے کہ آگ بجھانے میں اس کی مدد کرے ۔
پس اسی طریق پر یہاں بھی سلوک ہونا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے جا بجا رحم کی تعلیم دی ہے۔ یہی
اخوت اسلامی کا منشا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے صاف طور پر فرمایا ہے کہ تمام مسلمان مومن آپس میں بھائی
ہیں۔ ایسی صورت میں کہ تم میں اسلامی اخوت قائم ہوا اور پھر اس سلسلہ میں ہونے کی وجہ سے دوسری
اخوت بھی ساتھ ہو یہ بڑی غلطی ہوگی کہ کوئی شخص مصیبت میں گرفتار ہو اور قضا و قدر سے اسے ماتم
پیش آجاوے تو دوسرا تجہیز و تکفین میں بھی اس کا شریک نہ ہو۔ ہرگز ہرگز اللہ تعالیٰ کا یہ منشا نہیں ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ جنگ میں شہید ہوتے یا مجروح ہو جاتے تو میں یقین نہیں رکھتا
کہ صحابہ انہیں چھوڑ کر چلے جاتے ہوں یا پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم اس بات پر راضی ہو جاتے کہ وہ ان کو
چھوڑ کر چلے جاویں۔
میں سمجھتا ہوں کہ ایسی وارداتوں کے وقت ہمدردی بھی ہو سکتی ہے اور احتیاط مناسب بھی عمل
میں لائی جاسکتی ہے۔ اوّل تو کتاب اللہ سے یہ مسئلہ ملتا ہی نہیں کہ کوئی مرض لازمی طور پر دوسرے کو
لگ بھی جاتی ہے۔ ہاں جس قدر تجارب سے معلوم ہوتا ہے اس کے لیے بھی نص قرآنی سے احتیاط
مناسب کا پتہ لگتا ہے۔ جہاں ایسا مرکز وبا کا ہو کہ وہ شدت سے پھیلی ہوئی ہو وہاں احتیاط کرے۔
لیکن اس کے بھی یہ معنے نہیں کہ ہمدردی ہی چھوڑ دے۔ خدا تعالیٰ کا ہرگز یہ منشا نہیں ہے کہ انسان
ایک میت سے اس قدر بعد اختیار کرے کہ میت کی ذلت ہو اور پھر اس کے ساتھ ساری جماعت کی
ذلت ہو۔ آئندہ خوب یا درکھو کہ ہرگز اس بات کو نہیں کرنا چاہیے جبکہ خدا تعالیٰ نے تمہیں با ہم بھائی بنا
دیا ہے پھر نفرت اور بعد کیوں ہے۔ اگر وہ بھی مرے گا تو اس کی بھی کوئی خبر نہ لے گا اور اس طرح پر
اخوت کے حقوق تلف ہو جائیں گے۔
خدا تعالیٰ نے دو ہی قسم کے حقوق رکھتے ہیں حقوق اللہ اور حقوق العباد ۔ جو شخص حقوق العباد
کی پروا نہیں کرتا وہ آخر حقوق اللہ کو بھی چھوڑ دیتا ہے کیونکہ حقوق العباد کا لحاظ رکھنا یہ بھی تو امر الہی ہے جو
حقوق اللہ کے نیچے ہے۔
یہ خوب یا د رکھو کہ اللہ تعالیٰ پر تو گل بھی کوئی چیز ہے۔ یہ مت سمجھو کہ تم نری پر ہیزوں سے بچ
سکتے ہو۔ جب تک خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق نہ ہو اور انسان اپنے آپ کو کارآمد انسان نہ بنالے
اس وقت تک اللہ تعالیٰ اس کی کچھ پرواہ نہیں کرتا خواہ وہ ہزار بھاگتا پھرے۔ کیا وہ لوگ جو طاعون
میں مبتلا ہوتے ہیں وہ پر ہیز نہیں کرتے؟ میں نے سنا ہے کہ لاہور میں نواب صاحب کے قریب ہی
ایک انگریز رہتا تھا وہ مبتلا ہو گیا ۔ حالانکہ یہ لوگ تو بڑے پر ہیز کرنے والے ہوتے ہیں۔ نرا پر ہیز
کچھ چیز نہیں جب تک خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق نہ ہو۔ پس آئندہ کے لیے یا درکھو کہ حقوق اخوت کو
ہر گز نہ چھوڑو ورنہ حقوق اللہ بھی نہ رہیں گے۔ خدا تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ یہ طاعون کا سلسلہ جو مرکز
پنجاب ہو گیا ہے کب تک جاری رہے لیکن مجھے یہی بتایا گیا ہے إِنَّ اللَّهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى
يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ اللہ تعالیٰ کبھی حالت قوم میں تبدیلی نہ کرے گا جب تک لوگ دلوں کی تبدیلی نہ
کریں گے۔ ان باتوں کو سن کر یوں تو ہر شخص جواب دینے کو طیار ہو جاتا ہے کہ ہم نماز پڑھتے ہیں
استغفار بھی کرتے ہیں ۔ پھر کیوں مصائب اور ابتلا آ جاتے ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی
باتوں کو جو سمجھ لے وہی سعید ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا منشا کچھ اور ہوتا ہے سمجھا کچھ اور جاتا ہے اور پھر
اپنی عقل اور عمل کے پیمانہ سے اسے ماپا جاتا ہے۔ یہ ٹھیک نہیں ۔ ہر چیز جب اپنے مقررہ وزن سے
کم استعمال کی جاوے تو وہ فائدہ نہیں ہوتا جو اس میں رکھا گیا ہے۔ مثلاً ایک دوائی جو تولہ کھانی
چاہیے اگر تولہ کی بجائے ایک بوند استعمال کی جاوے تو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟ اور اگر روٹی کی بجائے
کوئی ایک دانہ کھالے تو کیا وہ سیری کا باعث ہو سکے گا ؟ اور پانی کے پیالے کی بجائے ایک قطرہ
سیراب کر سکے گا ؟ ہر گز نہیں۔ یہی حال اعمال کا ہے۔ جب تک وہ اپنے پیمانہ پر نہ ہوں وہ اوپر نہیں
جاتے ہیں۔ یہ سنت اللہ ہے جس کو ہم بدل نہیں نہیں سکتے ۔ پس یہ یہ بالکل خطا ہے کہ اسی ایک امر کو پلے
باندھ لو کہ طاعون والے سے پر ہیز کریں تو طاعون نہ ہوگا۔ پر ہیز کرو جہاں تک مناسب ہے لیکن
اس پر ہیز سے باہمی اخوت اور ہمدردی نہ اٹھ جاوے اور اس کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا
تعلق پیدا کرو۔ یاد رکھو کہ مردہ کی تجہیز و تکفین میں مدد دینا اور اپنے بھائی کی ہمدردی کرنا صدقات
خیرات کی طرح ہی ہے۔ یہ بھی ایک قسم کی خیرات ہے اور یہ حق حق العباد کا ہے جو فرض ہے۔ جیسے
خدا تعالیٰ نے صوم وصلوٰۃ اپنے لیے فرض کیا ہے اسی طرح اس کو بھی فرض ٹھہرایا ہے کہ حقوق العباد کی
حفاظت ہو۔ پس ہمارا کبھی یہ مطلب نہیں ہے کہ احتیاط کرتے کرتے اخوت ہی کو چھوڑ دیا جاوے۔
ایک شخص مسلمان ہو اور پھر سلسلہ میں داخل ہو اور اس کو یوں چھوڑ دیا جاوے جیسا کتے کو ۔ یہ بڑی
غلطی ہے جس زندگی میں اخوت اور ہمدردی ہی نہ ہو وہ کیا زندگی ہے!
پس ایسے موقع پر یاد رکھو کہ اگر کوئی ایسا واقعہ ہو جاوے تو ہمدردی کے حقوق فوت نہ ہونے
پاویں۔ ہاں مناسب احتیاط بھی کرو۔ مثلاً ایک شخص طاعون زدہ کالباس پہن لے یا اس کا پس خورہ
کھالے تو اندیشہ ہے کہ وہ مبتلا ہو جاوے۔ لیکن ہمدردی یہ نہیں بتاتی کہ تم ایسا کرو۔ احتیاط کی
رعایت رکھ کر اس کی خبر گیری کرو اور پھر جو زیادہ و ہم رکھتا ہو وہ غسل کر کے صاف کپڑے بدل لے۔
جو شخص ہمدردی کو چھوڑتا ہے وہ دین کو چھوڑتا ہے۔ قرآن شریف فرماتا ہے مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ
نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ الآیة (المائدة: ۳۳) یعنی جو شخص کسی نفس کو بلا وجہ قتل کر دیتا ہے وہ گویا ساری دنیا کو
قتل کرتا ہے۔ ایسا ہی میں کہتا ہوں کہ اگر کسی شخص نے اپنے بھائی کے ساتھ ہمدردی نہیں کی تو اس
نے ساری دنیا کے ساتھ ہمدردی نہیں کی ۔ زندگی سے اس قدر پیار نہ کرو کہ ایمان ہی جاتا رہے۔
حقوق اخوت کو کبھی نہ چھوڑو۔ وہ لوگ بھی تو گذرے ہیں جو دین کے لیے شہید ہوئے ہیں۔ کیا تم میں
سے کوئی اس بات پر راضی ہے کہ وہ بیمار ہوا اور کوئی اسے پانی تک نہ دینے جاوے۔ خوفناک وہ بات
ہوتی ہے جو تجربہ سے صحیح ثابت ہو۔ بعض ملاں ایسے ہیں جنہوں نے صد با طاعون سے مرے ہوئے
مردوں کو نسل دیا ہے اور انہیں کچھ نہیں ہوا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی لیے فرمایا ہے کہ یہ
غلط ہے کہ ایک کی بیماری دوسرے کو لگ جاتی ہے۔ وبائی ایام میں اتنا لحاظ کرے کہ ابتدائی حالت ہو
تو وہاں سے نکل جاوے لیکن زور شور ہو تو مت بھاگے۔
حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو کہا تھا کہ تم ابواب متفرقہ سے داخل ہونا اس لحاظ
سے کہ مبادا کوئی جاسوس سمجھ کر پکڑ نہ لے۔ احتیاط تو ہوئی لیکن قضاء و قدر کے معاملہ کو کوئی روک نہ
سکا۔ وہ ابواب متفرقہ سے داخل ہوئے لیکن پکڑے گئے ۔ پس یا د رکھو کہ سارے فضل ایمان کے
ساتھ ہیں۔ ایمان کو مضبوط کرو۔ قطع حقوق معصیت ہے اور انسان کی زندگی ہمیشہ کے لیے نہیں
ہے۔ ایسا پر ہیز اور بعد جو ظاہر ہوا ہے وہ عقل اور انصاف کی رو سے صحیح نہیں ہے۔ ایسے امور سے
اپنے آپ کو بچاؤ جو تجربہ میں مضر ثابت ہوئے ہیں ۔
یہ جماعت جس کو خدا تعالی نمونہ بنانا چاہتا ہے اگر اس کا بھی یہی حال ہوا کہ ان میں اخوت اور
ہمدردی نہ ہو تو بڑی خرابی ہوگی۔ میں دوسرا پہلو نہ بیان کرتا لیکن مجھے چونکہ سب سے ہمدردی ہے
اس لیے اسے بھی میں نے بیان کرنا ضروری سمجھا یعنی جس کے واقعہ ہو جاوے اس کے ساتھ بھی اور
جو بچے ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی ۔
افسوس ہے میں خود نہیں آسکا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عصر کے بعد مجھے چکر آتا ہے اور مجھے خبر تک