۲۹؍اپریل ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نہیں ہوئی جب تک انہوں نے نہیں لکھا۔ بہر حال باہم ہمدردی ہو اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
ہماری جماعت سے اس طاعون کو اٹھا لے۔ آمین!
گیارہ ماہ پہلے زلزلہکی بر کرایا کہ ایک انار میں کھاہے کہ جوش نے پیشگوئی کی ہے ہ اب زلزلہ کا کوئی خوف نہیں۔
فرمایا۔ یہ اور بھی خوشی کی بات ہے۔ خدا نہیں چاہتا کہ اپنے غیب کی خبر میں دنیا داروں کو بھی شامل
کرے۔ اب صاف ہو جائے گا کہ جوتشی سچے ہیں یا خدا کا کلام صحیح ہے۔ اگر یہ جوشی اور علم طبقات الارض
کے ماہر انگریز ایسے ہی دانا ہیں کہ وہ زلزلوں کی خبروں سے پہلے ہی واقف ہو جاتے ہیں تو یقیناً
انہوں نے گورنمنٹ انگریزی سے بڑی عداوت کی جو اس کے متعلق پہلے سے اطلاع دے کر
ہزاروں جانوں اور کروڑوں روپے کے مال کو تلف ہونے سے نہ بچا لیا۔ کیونکہ انہوں نے چھ ماہ پہلے
خبر و اطلاع نہ دی کہ ایسی سخت مصیبت آنے والی ہے ۔ ہم نے تو گیارہ ماہ پہلے خبر دے دی تھی کہ
ایسی آفت آنے والی ہے جس سے مکانات گر جائیں گے اور مٹ جائیں گے اور وہ ایک زلزلہ کا دھکا
ہوگا ۔ اس میں لفظ بھی ایک تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلا دھکا ہی بہت تیز ہونے والا تھا۔ چنانچہ
سب مکانات ایک دفعہ ہی گر گئے۔ یہاں تک کہ جو لوگ برانڈوں میں تھے وہ دوڑ کر باہر نہیں آسکے
اور جو لیٹے ہوئے تھے وہ بیٹھ نہیں سکے اور جو بیٹھے ہوئے تھے ان کو کھڑا ہونے کا وقت نہیں ملا۔ سے
۲۹ را پریل ۱۹۰۵ء
ایک رویا
گذشتہ رات کو ۲ بجنے میں سات منٹ باقی تھے جبکہ ہم نے یہ رویا دیکھا کہ زمین ہلتی
ہے۔ پہلے ہم نے خیال کیا کہ شاید ویسے ہی کچھ حرکت ہوئی ہے۔ مگر پھر زور سے
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۲ و بدر جلد ا نمبر ۵ مورخه ۴ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۱، ۲
کے یہ ملفوظات بھی ۲۸ را پریل ۱۹۰۵ء کے ہیں جو غالباً اسی دن کسی دوسرے وقت بیان ہوئے ۔ ۔ (مرتب)
سے بدر جلد ا نمبر ۴ مورخہ ۲۷ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۸
ایک دھکا لگا تب یقین ہوا کہ زلزلہ ہے۔ اور میں گھر کے آدمیوں کو جگاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اٹھو
زلزلہ آیا۔ مبارک کو بھی اٹھا لو۔ اور یہ بھی رویا میں کہتا ہوں کہ جو ششی کس قدر جھوٹے ہیں۔ پنڈت نے
تو اخبار میں چھپوایا تھا کہ اب زلزلہ نہیں آئے گا۔ اس کے بعد بیداری ہوئی۔
آج رات کی رؤیا کا ذکر تھا کہ سخت زلزلہ آیا اور گھر کے آدمیوں کو جگاتے ہیں ۔
فرمایا کہ آسمان پر ضرور کچھ تیاری معلوم ہوتی ہے۔ ممکن ہے کہ ظاہر پر یہ بات محمول ہو اور
ممکن ہے کہ اس سے مراد اور کوئی سخت آفت ہو۔ بعض دفعہ ویسے بھی زمینوں میں خسف ہو جاتا ہے۔
فرمایا۔ اس ( میں ) مبارک کا لفظ ظاہر کرتا ہے کہ یہ امر ہمارے واسطے خیر و برکت کا موجب ہوگا
گو دوسروں کے واسطے اس میں مصائب اور شدائد ہوں ۔ میں نے مناسب سمجھا ہے کہ اس واسطے
ایک اور اشتہار لکھا جاوے۔ بار بار کے سمجھانے سے ممکن ہے کہ کوئی آدمی سمجھ جائے ۔
ذکر آیا کہ لدھیانہ میں ایک فحش گو نے پھر گالیاں دینے پر کمر باندھی ہے۔
فرمایا کہ اب ایسے لوگوں سے اعراض ہی اچھا ہے۔ ہم کیا جواب دے سکتے ہیں۔ خدا خود ہی
اب تو جواب دینے لگ پڑا ہے ۔
نزول آفات کا سبب
ذکر ہوا کہ ایک شہر میں ایسا بگولہ آیا ہے کہ شہر کے ایک حصہ کو بالکل تباہ کر
گیا ہے۔ اور دریائے بیاس کا پانی پہاڑ کے گرنے سے رک گیا ہے اور
خوف ہے کہ جب وہ ایک دفعہ پھٹے گا تو بڑا سخت طوفان نازل ہوگا ۔
فرمایا۔ ہر طرف سے آفات کا سامنا ہے۔ چاروں عناصر انسان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔
کیونکہ اس نے خدا کی نافرمانی کی ۔
فرمایا۔ صرف باتوں سے کام پورا نہیں ہوتا ۔ سنت اللہ ہمیشہ یہی ہے کہ نشانات دکھائے
جاتے ہیں۔ الہامات کے الفاظ میں بھی استعارات ہوتے ہیں۔ زلزلہ سے مراد بھی زلزلہ ہوتا ہے
کبھی آفت شدید ۔
بدر جلدا نمبر ۴ مورخه ۲۷ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۱