۳۰؍اپریل ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آج رات میں اس خیال سے سویا تھا کہ زلزلہ کا خواب اور الہامات ہوئے ۔
فرمایا۔ ایمان والے مانتے ہیں پر دوسرے لوگ ہنسی ٹھٹھا کرتے ہیں۔ پیسہ اخبار بہت ہی شوخی
کرتا ہے اور لوگوں کو خدا کے نشانوں سے غافل کرنا چاہتا ہے اور ان کو تھپک تھپک کر سلاتا ہے۔'
بلا تاریخ
حضرت ام المؤمنین کو کا فرمایا گھرمیںبھی تلی کا سلسلہ بدستور جار رہتا ہے ایک روز حضرت ام المؤمنین کو مخاطب کر کے فرمایا۔
دیکھو! نوکروں پر سختی بالکل نہیں ہونی چاہیے ۔ ان کو جو کچھ سمجھانا ہو نرمی سے سمجھا دیا کرو اور ان
کے واسطے دعا کیا کرو۔
اگر ان کو ملامت کرو تو اس طرح پر کرو کہ خدا تمہیں ہدایت دے۔ نیکی دے۔ سمجھ دے۔ ایسا
ہی بچوں کی اگر کسی حرکت سے ناراض ہو جاؤ تو ان کو بھی جھڑ کو نہیں ان کے لئے دعا کرو۔ اور اسی قسم
کے دعائیہ کلمات سے سمجھاؤ۔
خدا تعالیٰ کے غضب کے دن آئے ہوئے ہیں وہ کسی کی پروا نہیں کرتا۔ جہاں تک ہو سکے خدا
کی مخلوق پر رحم کروتا کہ اللہ تعالی تم پر بھی رحم کرے۔ ہے
۳۰ را پریل ۱۹۰۵ء
صدقہ و خیرات اور توبہ سے بلائیں دور ہو جاتی ہیں قسم کے تعلق کسی نے سوال کیا۔
فرمایا ۔ صدقہ و خیرات سے بلا دور ہو جاتی ہے اگر صدقہ سے عذاب میں تاخیر نہیں ہو جاتی تو
ے بدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۷ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۸
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۸

پھر سارے پیغمبر نعوذ باللہ جھوٹے ٹھہرتے ہیں۔ یونس اور اس کی قوم کا قصہ پڑھو۔ آتھم تو آخر مر ہی
گیا تھا مگر یونس کی قوم تو تو بہ کرنے سے بالکل بچ گئی ۔ اگر وہ با وجود اس قدر گریہ وزاری اور خاموشی
کے مرجاتا تو پھر اس میں اور لیکھرام میں کیا فرق ہوتا؟ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ شوخ میں اور غیر شوخ
میں فرق کر کے دکھاوے۔
یکم مئی ۱۹۰۵ ء
ضلع مظفر گڑھ کا ایک عیسائی آپ کے ہاتھ پر توبہ کر کے مسلمان ہوا اس کو نصیحت سچا مسلمان کرتے ہوئے فرمایا ۔
گذشته زندگی اور مذہب اور قوم کے طرز و طریق کے مطابق انسان میں بعض خصلتیں اور
خواہشیں راسخ ہو جاتی ہیں اور بہت سے نفسانی فریب اندر ہی اندر پوشیدہ ہوتے ہیں ۔سچا مسلمان
وہ ہے کہ سب گندوں کی گٹھڑیاں اپنے سر سے پھینک کر اور اپنے آپ کو پاک صاف کر کے خدا کی
فرمانبرداری اختیار کرے۔ کوئی غرض نفسانی درمیان نہ رکھے ۔ رازق اللہ تعالیٰ ہے ہم نے دیکھا ہے
کہ بعض ہندو مسلمان ہوتے ہی کسی ملا سے ایک کاغذ لکھوا لیتے ہیں اور ان کی ساری عمر بھیک مانگنے
میں گذر جاتی ہے۔ ان کو معلوم بھی نہیں ہوتا کہ اسلام کیا شے ہے۔ مسلمان اس کو کہتے ہیں جو دنیا کے
لوگوں سے منہ پھیر کر خدا کی طرف آجائے ۔ مسلمان کو چاہیے کہ ایسا طریق اختیار کرے جس سے
نفس کی ذلت نہ ہو۔ ذلت نہ ہو۔ تھوڑے پر قناعت کرلے ۔ اللہ تعالیٰ کو راضی رکھے۔ راستی اور صراط مستقیم پر پکا
قدم رکھے۔ ورنہ اسلام میں آنا اس کے لیے مفید نہیں ۔ ہے
ے ، ۲ بدر جلد نمبر ۶ مورخه ۱۱ امتی ۱۹۰۵ صفحه ۶

آج 10 میں سے 10 باقی