۲؍مئی ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲ رمتی ۱۹۰۵ء ( قبل نماز ظهر )
جلد ہفتم
ایک نئی روشنی کے نوجوان جو بمبئی سے کسی تقریب پر لاہور آئے تھے اور وہاں سے حضرت اقدس
کے شوق ملاقات میں قادیان تشریف لائے تھے ۔ حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرت
ان کا حال دریافت کرتے رہے۔ اس کے بعد آپ نے فرمایا۔
زمانہ میں بہت انقلاب ہوتے ہیں۔ لیکن اکثر دین کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت آج کل لوگوں کا یہ حال ہے کہ ایک طرف
ایسے جھکے ہوئے ہیں کہ دوسری طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے اور اپنے دنیوی کاموں میں یا رسمی
معاملات میں ایسے منہمک ہیں کہ دوسری جانب یا تو نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے یا اس سے قطعاً نفرت
رکھتے ہیں۔ لیکن جو بات خدا کی طرف سے ہونے والی ہے وہ خواہ مخواہ ہو کر رہتی ہے۔ دیکھو! ایک
زور آور سیلاب جو آنے والا ہوتا ہے اس کو کوئی کتنا ہی رو کے بہر حال وہ آہی جاتا ہے اور کسی کے
روکنے سے رک نہیں سکتا۔
حضرت کے اس نوجوان سے دریافت کرنے پر کہ آپ کتنے روز ہمارے پاس قیام کریں گے
انہوں نے عرض کی کہ مجھے کل واپس جانا ضروری ہے۔
اس پر فرمایا کہ آپ اخلاص کے ساتھ یہاں آئے ہیں ۔ آپ چند روز ٹھہرتے تو خوب ہوتا۔
مگر آپ کا وقت تنگ ہے۔ دوسرے پہلو کو بھی سمجھ لینا چاہیے۔
ع
کار دنیا کیسے تمام نہ کرد
جیسا جیسا انسان کسی کام میں بڑھتا ہے ویسا ہی اس کام کے بڑھنے اور زیادہ ہونے کے بھی راہ
کھلتے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ دوسری طرف توجہ کرنے کے واسطے انسان کے پاس نہ وقت رہتا
ہے اور نہ ہمت ۔ مگر رشید آدمی کے واسطے خدا تعالیٰ آپ ہی سامان مہیا کر دیتا ہے اور اس کے دل
کے اندر ہی ایک واعظ پیدا کر دیتا ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهُهُ

في الدين جب اللہ تعالیٰ کسی کے واسطے بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اسے دین میں فہم عطا کر دیتا ہے۔
آج کل لوگوں کو انگریزی تعلیم نے فریفتہ کر رکھا ہے اور اکثر لوگ ایسے ہیں کہ ان کو دوسرے گھر کا
ایمان ہی نہیں اور اگر کسی کو ہے تو ایسا کہ ہونا نہ ہونا برابر ہے۔ مگر اس وقت اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ وہ
اپنا چہرہ دکھلاوے۔ مخلوق کی قساوت قلبی انتہاء تک پہنچ گئی ہے اور لوگوں نے نرمی سے فائدہ نہیں
اٹھا یا اس واسطے وہ اب قہری نشان بھی دکھانا چاہتا ہے۔ سعید ہیں وہ لوگ جو قبل ایسے نشانات کے
واقع ہو جانے کے ایمان لاویں ورنہ فرعون کی طرح آفت میں پڑ کر ایمان لانا مفید نہیں ہوتا ۔ جو
لوگ بعد میں ایمان لاتے ہیں وہ برگزیدہ پاک جماعت میں داخل نہیں ہو سکتے ۔ آپ کا ہمارے پاس
آنا دو نتائج سے خالی نہیں ۔ یا تو قبل از وقت آپ پر اثر پڑے یا بعد میں آپ کو حسرت حاصل ہو۔
نوجوان خدا کرے دوسری بات نہ ہو )
اگر چہ بظاہر
جس سلطنت کے نیچے لوگ رہتے ہیں اس کا اثر مخلوق پر ضرور ہی ہوتا ہے۔ ہوتا ہے۔ لوگ اگر
ایک مذہب رکھتے ہیں تا ہم ان کا سارا رخ دنیا کی طرف ہے اور خدا کی طاقتوں پر ایمان نہیں ہے
لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی سنت قدیمہ کے مطابق پھر جلوہ دکھائے ۔ یہ زمانہ نوح کے
زمانہ سے بہت ملتا ہے۔ اس وقت بھی لوگ اکثر دہر یہ تھے۔ خدا فرماتا ہے کہ كُنْتُ كَنزًا مَغْفِيًّا
فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَعْرَفَ میں ایک مخفی خزانہ تھا پھر میں نے چاہا کہ پہچانا جاؤں۔
صرف انگریزی زبان میں کوئی کتنی ہی ترقی کر لے اس کا نتیجہ بجز دنیا کے اور کچھ نہیں ہے۔
یوں دیکھ لینا چاہیے کہ جو بچے ایسے ہیں کہ ان کے ماں باپ ہر دو انگریز ہیں ان کا انگریزی میں کمال
ان کو دین کے لیے کیا فائدہ دے سکتا ہے کیونکہ یہ زبان وہ نہیں جس کے ساتھ فخر کیا جا سکے ۔ معاش
بیشک انسان پیدا کر سکتا ہے۔ مگر معاش تو ایک مزدور بھی ویسی ہی پیدا کر لیتا ہے بلکہ وہ مزدور اچھا
ہے کیونکہ اس کے ساتھ وساوس نہیں ہیں ۔ ہمارا منشا یہ نہیں کہ انگریزی نہ پڑھو۔ خود ہماری جماعت
میں بہت انگریزی خواں ہیں اور بی۔ اے ، ایم ۔ اے تک تعلیم یافتہ ہیں اور معز ز سرکاری عہدوں
پر ملازم ہیں لیکن ہمارا منشا یہ ہے کہ اس سے نیک فائدہ اٹھاؤ اور اس کے بُرے فلسفہ سے بچو جو

انسان کو دہر یہ بنا دیتا ہے۔
دہریت
جلد ہفتم
ہر شے میں ایک اثر ہوتا ہے۔ چونکہ انگریزی زبان میں بہت سی کتابیں اس قسم کی ہیں جو
یا دہریت کی طرف جھکے ہوئے خیالات اپنے اندر رکھتی ہیں۔ اس واسطے بغیر کسی زبردست
رشد اور فضل الہی کے ہر ایک شخص اس سے کچھ نہ کچھ حصہ ضرور لے لیتا ہے۔ آج کل دنیا کے لیے حد
سے زیادہ زور لگایا جاتا ہے مگر معاش کے لیے سب دروازے کھلے ہیں ۔ افراط کا نتیجہ اچھا نہیں
ہوتا۔ دنیا میں بہت لوگ ایسے ہیں کہ وہ خدا پر ایمان رکھنے کا جھوٹا دعوی کرتے ہیں ۔ کیا آخرت کے
لیے وہ اس قدر محنت اور جان خراشی کرتے ہیں جس قدر کہ وہ دنیا کے لیے کر رہے ہیں۔ ان کو معلوم ہی
نہیں کہ اس طرف کا معاملہ بھی کبھی پڑے گا۔
نوجوان نے عرض کی میں نے عربی بھی ساتھ ساتھ پڑھی ہے۔
حضرت نے فرمایا ۔ ہم تو صرف اتنے پر بھی خوش نہیں ہو سکتے ۔ کیا ہزاروں مولوی ایسے نہیں ہیں
جو بڑے بڑے علوم عربیہ کی تحصیل کر چکے ہیں ۔ مگر پھر بھی وہ اس سلسلہ حقہ کی مخالفت کرتے ہیں اور
وہ علوم ان کے واسطے اور بھی زیادہ حجاب کا موجب ہو رہے ہیں۔ ہزاروں مولوی ہیں جو بجز
گالیاں دینے کے اور کچھ کام نہیں رکھتے ۔ بیشک معارف قرآنی کا ذخیرہ سب عربی میں ہے تاہم
جب ایک مدت گذر جاتی ہے اور خدا کے ایک رسول کو بہت زمانہ گذر جاتا ہے تب لوگوں کے ہاتھ
میں صرف الفاظ ہی رہ جاتے ہیں جن کے معانی اور معارف کسی پر نہیں کھل سکتے جب تک کہ اللہ تعالیٰ
ان کے واسطے کوئی چابی پیدا نہ کر دے۔ جب خدا کی طرف سے راہ کھلتا ہے تب کوئی منور قلب والا
زندہ دل پیدا کیا جاتا ہے ۔ وہ صاحب حال ہوتا ہے اس واسطے اس کی تفسیر درست ہوتی ہے۔
زندہ دل کے سوا کچھ نہیں ۔ یہ باتیں سیدھی ہیں مگر افسوس ہے کہ ان لوگوں کو سمجھ نہیں آتی ۔
( نوجوان۔ جہالت ہے۔)
خدا کہتا ہے کہ حضرت مسیح فوت ہو گئے ۔ حدیث نبوی سے بھی یہی ثابت ہے کہ فوت ہو گئے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علیہ وسلم نے اس کو مردوں میں دیکھا۔ پھر بھی ہمارے مخالف مولوی انکار کئے چلے
جاتے ہیں ۔

( نوجوان ۔ جہالت اور بد قسمتی ۔ )
اللہ تعالیٰ آپ کی اور ہماری ملاقات سے فائدہ دے۔
۶ رمتی ۱۹۰۵ء (قبل ظهر )
جلد ہفتم
اللہ تعالی سے چہرہ نمائی کے لیے دعا فرمایا کہ ہم تو زلزلہ کے وقت آئے تھے کہ باغ میں چل کر دعا کریں۔ اب محض اس وجہ
سے ٹھہرے ہوئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو خبر دی ہے اس کے متعلق کچھ اور معلوم ہو جاوے کہ وہ
قریب ہے یا دور۔ اگر معلوم ہوا کہ دور ہے تو پھر ایک ماہ کے بعد واپس چلے جاویں گے۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ زلزلہ ایسے وقت آئے گا کہ کسی کو خبر بھی نہ ہو گی بلکہ لوگ ہماری تکذیب
کر چکے ہوں گے کہ وہ پیشگوئی جھوٹی نکلی ۔ قرآن شریف سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے فَلَمَّا نَسُوا مَا
ذكروا به (الانعام : (۴۵) یہ عادت اللہ ہے کہ ایسے وقت عذاب آتا ہے جب لوگ اسے بالکل بھول
جاتے ہیں۔ ایسا ہی ان الہامات سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا چھپ کر آؤں گا ۔ گویا
ہر شخص کا دل یقین کر لے گا کہ ہم نے جھوٹ بولا ہے ۔ بَغْتَةً کا یہی منشا ہے۔
طبقات الارض والے اور جوتشی سب مل ملا کر فیصلہ کر دیں کہ کوئی زلزلہ نہیں آئے گا۔ پھر خدا تعالیٰ
کی وحی کی اور بھی عظمت ظاہر ہوگی ۔ حقیقت میں اگر وہ بھی یہی رائے دیتے کہ زلزلہ آئے گا تو ہماری
بات مشتبہ ہو جاتی اور کمزور سمجھی جاتی ۔ لیکن اب تو ان لوگوں نے اقرار کر لیا ہے کہ زلزلہ نہیں آئے گا۔
فرمایا ۔ اگر اب خدا تعالیٰ چپ رہے تو پھر دہر یہ پن کے سوا کوئی اور مذہب نہ ہوگا۔ اگر اس وقت
اس کی چہرہ نمائی کی ضرورت نہیں ہے تو پھر کب ہوگی؟ جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر میں دعا
کی تھی کہ اے اللہ اگر تو نے آج اس گروہ کو ہلاک کر دیا تو پھر تیری کبھی عبادت نہ ہوگی ۔ یہی دعا آج
ہمارے دل سے بھی نکلی ہے۔ پس یقیناً یا درکھو کہ اب اگر خدا تعالی دستگیری نہ کرے تو سب ہلاک
بدر جلد نمبر ۶ مورخه ۱۱ رمتی ۱۹۰۵ ء صفحه ۶

آج 10 میں سے 10 باقی