۱۵؍مئی ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہو جائیں۔ اور یہ بالکل سچی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد اگر نہ ہو تو قطع یقین ہو جاتا ہے۔ بچہ کو اگر
دودھ نہ ملے تو وہ کب تک جئے گا ؟ آخر سسک کر مر جائے گا۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے انقطاع امداد ہو تو انسان چونکہ کمزور اور ضعیف ہے جیسا کہ
فرما یا خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا (النساء : ۲۹) پس وہ بھی آخر روحانی طور پر مر جائے گا۔ اس کی طرف
اشارہ کر کے براہین احمدیہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اگر خدا ایسا نہ کرتا تو دنیا میں اندھیر پڑ جاتا۔
اصل یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی تائیدیں اور اس کے تازہ بتازہ نشان ظاہر ہوتے ہیں تو ایمانی حالت
درست اور مضبوط رہتی ہے ورنہ شیطانی علوم نے کچھ ایسا دخل کر لیا ہے کہ وہ دلوں سے قہری سیاست
کے بغیر جو آسمان سے اترتی ہے نکل ہی نہیں سکتے ۔ ان کے لیے ایسی قہری ضرب چاہیے کہ شیطان چیخ
کر نکل جاوے۔ اللہ تعالیٰ رحیم ہے۔ پس وہ اپنے بندوں پر ان نشانوں کے ذریعہ فضل کر رہا ہے اور
ان کے ایمانوں کو طاقت دے رہا ہے۔
♡
فرمایا ۔ ۵ رمئی کو میں نے ایک جامن کا پتہ توڑا۔ اس پر ہر جگہ غور سے دیکھا تو یہی لکھا ہوا پایا
لا اله الا الله
۱۵ رمتی ۱۹۰۵ء
سلسلہ کا مستقبل فرمایا۔ انبیاء کی زندگی وہی ہوتی ہے جو ابتلا بھی ساتھ ہو۔ چپ ر ہو۔ چپ چاپ کی
زندگی جو امن کے ساتھ کھاتے پیتے گزر جائے وہ عمدہ زندگی نہیں ہوتی ۔
محنتوں اور مشقتوں کے بعد سارٹیفکیٹ ملا کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ جو خدا نے جاری کیا ہے۔ یہ اب
ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگا خواہ ہماری محنتوں سے یہ کام پورا ہو خواہ قضاء و قدر سے ایسے امور
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۸
وَلَنِعْمَ مَا قِيلَ
برگ درختان سبز در نظر هوشیار هر ورق دفتریست معرفت کردگار (ایڈیٹر )
پیدا ہو جائیں جو اس کام کو پورا کر دیں۔
جلد ہفتم
زلزلہ کے متعلق اشتہار شائع کرنے کا مقصد فرمایا۔ ہم نے زلزلہ کے متعلق جو اشتہار
شائع کیا ہے یہ مخلوق الہی کی خیر خواہی
کے واسطے ہے اور اس کی مثال ایسی ہے جیسے کہ کسی کے گھر کو آگ لگے اور کوئی جا کر اسے اطلاع دے۔
ہر ایک خطر ناک بات جو آئندہ ہونے والی ہوتی ہے جب اس سے کسی کو اطلاع دی جاوے تو ممکن ہے
کہ اس کو تشویش ہو ۔ مگر یہ اطلاع اس کی بہتری کے واسطے ہے تا کہ آئندہ تباہی سے وہ بچ جاوے۔
بہلول پور علاقہ لائل پور سے ایک خط پڑھا گیا جس میں لکھا تھا کہ اا رمئی کی رات کو یہاں ایسا زلزلہ
آیا کہ پہلے ایسا سخت نہ آیا تھا۔ ذکر آیا کہ اس سے نجومیوں کی بات غلط ہوئی جنہوں نے کہا تھا کہ اب ان
تاریخوں میں کوئی زلزلہ نہیں آوے گا۔
ابتلاؤں کا مقصد
خدا کے بندوں پر ابتلا کے آنے کا ذکر تھا۔
فرمایا۔ ابتلاؤں کا آنا ضروری ہے۔ بعض فتوحات کا مدار ابتلاؤں پر ہوتا
ہے۔ کسی کی گریہ وزاری بعض دفعہ راہ کھول دیتی ہے۔ مثنوی میں ایک قصہ لکھا ہے کہ ایک بزرگ
کے پاس ایک دفعہ کھانے کو نہ تھا۔ وہ بزرگ اور اس کے ساتھی سب بھو کے تھے۔ اتنے میں ایک لڑکا
حلوا بیچتا ہوا وہاں سے آگزرا۔ اس بزرگ نے اپنے آدمیوں سے کہا کہ اس سے حلوا چھین لو۔
چنانچہ آدمیوں نے ایسا کیا اور وہ حلوا بزرگ نے اور اس کے ساتھیوں نے کھا لیا۔ وہ لڑکا بہت رویا
اور چلا یا۔ آدمیوں نے سوال کیا کہ اس میں کیا حکمت تھی کہ بچہ کا حلوا چھین لیا۔ فرمایا کہ یہی اس بچہ
کی پونچی تھی ۔ وہ بہت درد کے ساتھ رویا ہے اور اس کا رونا موجب کشائش اور فتوح کا ہوا ہے جو
ہماری دعائیں نہیں ہو سکتی تھیں ۔ چنانچہ اس بچہ کو اس کے حق سے بہت زیادہ دے کر راضی کیا گیا۔
اسی طرح بعض ابتلا صرف اس واسطے آتے ہیں کہ انسان اس رتبہ کو جلد حاصل کر لے جو اس
کے واسطے مقدر ہے ۔
ذکر تھا کہ ۱۴ را پریل گزر گئی ہے جس کے واسطے انگریز نے پیشگوئی زلزلہ کی کی تھی ۔ اب