۲۱؍مئی ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لو
تو پاک ہے ہمیں کوئی علم نہیں سوا اس کے جو تو نے ہم کو سکھا یا تحقیق تو علم اور حکمت والا ہے ۔
۲۱ رمتی ۱۹۰۵ء
لڑکیاں اور لڑکے اور ان کے والی بعض وجوہات سے خود قادیان میں حاضر نہیں ہو سکتے تھے۔ لیکن ان کی
دلی خواہش تھی کہ یہ نکاح قادیان میں ہو اور ایسے جلسہ میں ہو جس میں خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
موجود ہوں ۔ چنانچہ یہ درخواست سیالکوٹ سے یہاں حضرت کی خدمت میں آئی ۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہ شرعی مسئلہ ہے۔ بذریعہ تحریر اجازت کے بعد اس جگہ نکاح
ہو سکتا ہے۔
۲۵ رمتی ۱۹۰۵ء
ایک خادم نے عرض کی کہ مخالف حضور کی نسبت جھوٹی خبریں بیماری وغیرہ کی شائع کرتے رہتے ہیں
اور ہمیں سناتے ہیں ۔
فرمایا۔ مخالفین خواہ مخواہ ایسی بات کرتے ہیں جس سے تم کو اشتعال پیدا ہوا اور لڑائی ہو جائے۔
ایسے فتنوں سے بچنا چاہیے اور صبر کرنا چاہیے۔ جو شخص کسی پر تہمت لگاتا ہے وہ مرتا نہیں جب تک کہ
اس میں گرفتار نہ ہو جائے ۔
ایک خادم نے عرض کی کہ تمام قسموں کے دردوں کے واسطے یہ بڑا عمدہ علاج ہے کہ بھرجی کی ریت
ہو۔ اس پر الحمد لکھا جائے وغیرہ وغیرہ۔
فرمایا۔ یہ توجہ کی ایک قسم ہے مگر یاد رکھو کہ دعا جیسی پاک صاف اور شرک سے خالی کوئی توجہ
لے بدر جلد ا نمبرے مورخہ ۱۸ رمتی ۱۹۰۵ صفحه ۷
بدر جلد نمبرے مورخہ ۱۸ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحہ ۶

نہیں دوسرے قسم کی توجہوں میں انسان کا بھروسہ اشیاء پر ہوتا ہے۔ جب قبلہ حقیقی کی طرف توجہ نہ
ہو تو پھر بے فائدہ ہے۔
فرمایا۔ انگریزی میں سونے کو گولڈ کہتے ہیں جس کے لکھنے میں انگریزی حروف ج ۔ و ۔ل۔د
استعمال ہوتے ہیں۔ یہ عربی لفظ دجال کا مقلوب ہے۔ عربی میں دجال سونے کو کہتے ہیں۔
اس زمانہ کے عجائبات کا تذکرہ تھا کہ ریل تار اس زمانہ کی سہولتیں ہماری خادم ہیں۔ اسی وجہ سے کسی قدر ہوتیں پیدا ہوتی ہیں۔ ڈاک وغیرہ
سے
فرمایا۔ اسی واسطے ہم کو الہام ہوا تھا کہ الخ نَجْعَل لَّكَ سُهُولَةً فِي كُلِّ أَمْرٍ کیا ہم نے
تیرے واسطے ہر امر میں سہولت نہیں کر دی۔ حقیقت میں یہ اشیاء کسی کے واسطے ایسی مفید نہیں ہوئیں
جیسی کہ ہمارے واسطے ہوئی ہیں ۔ کیونکہ ہمارا مقابلہ دین کا ہے اور ان اشیاء سے جو نفع ہم اٹھاتے
ہیں وہ دائمی رہنے والا ہے۔ لوگ بھی چھاپے خانوں سے فائدے اٹھاتے ہیں لیکن ان کے اغراض
دنیوی اور نا پائیدار ہیں ۔ برخلاف اس کے ہمارے معاملات دینی ہیں ۔ اس واسطے یہ چھاپے خانے
وغیرہ جو اس زمانہ کے عجائبات ہیں دراصل ہمارے ہی خادم ہیں ۔
فرمایا ۔ آج رات یہ وحی ہوئی أُرِيدُ مَا تُرِيدُونَ میں ارادہ کرتا ہوں جو تم ارادہ
ایک الہام کرتے ہو۔ چونکہ ہمارے ارادے سب دوستوں کے واسطے مشترک ہیں جن
کے لیے ہم دعائیں کرتے ہیں اس واسطے اس میں سب کے واسطے بشارت ہے۔ یہ وحی قبولیت دعا
کی طرف اشارہ کرتی ہے یعنی تمہارے ارادے کے موافق ہمارا ارادہ ہے۔
حضرت مولوی نورالدین صاحب نے عرض کی کہ یہ قرآن شریف کی اس وحی کے مطابق ہے کہ
أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ (البقرة : ١١٦) ۔
قبولیت دعا کے اوقات شیخ رحمت اللہ صاب کو فرمایا کہ
ہم آپ کے واسطے دعا کرتے ہیں آپ بھی اس وقت دعا کیا
کریں ۔ ایک تو رات کو تین بجے تہجد کے واسطے خوب وقت ہوتا ہے۔ کوئی کیسا ہی کمزور ہو تین بجے

اٹھنے میں اس کے لیے ہرج نہیں ۔ اور دوسرا جب اچھی طرح سورج چمک اٹھے تو اس وقت ہم
بیت الدعا میں بیٹھتے ہیں ۔ یہ دونوں وقت قبولیت کے ہیں ۔ نماز میں تکلیف نہیں ۔ سادگی کے ساتھ
اپنی زبان میں اللہ تعالیٰ کے حضور میں دعا کرے۔
صلوٰۃ اور دعا میں فرق فرمایا۔ ایک مرتبہ میں نے خیال کیا کہ صلوۃ میں اور دعا میں کیا اور کیا
فرق ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے الصَّلوةُ هِيَ الدُّعَاءُ۔
الصَّلوةُ مُخُ الْعِبَادَةِ یعنی نماز ہی دعا ہے نماز عبادت کا مغز ہے۔ جب انسان کی دعا محض دنیوی
امور کے لیے ہو تو اس کا نام صلوٰۃ نہیں لیکن جب انسان خدا کو ملنا چاہتا ہے اور اس کی رضا کو مدنظر
رکھتا ہے اور ادب ، انکسار، تواضع اور نہایت محویت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور میں کھڑا ہو کر اس کی
رضا کا طالب ہوتا ہے تب وہ صلوۃ میں ہوتا ہے۔ اصل حقیقت دعا کی وہ ہے جس کے ذریعہ سے
خدا اور انسان کے درمیان رابطہ تعلق بڑھے۔ یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ
ہوتی ہے اور انسان کو نا معقول باتوں سے ہٹاتی ہے۔ اصل بات یہی ہے کہ انسان رضائے الہی کو
حاصل کرے۔ اس کے بعد روا ہے کہ انسان اپنی دنیوی ضروریات کے واسطے بھی دعا کرے۔ یہ
اس واسطے روا رکھا گیا ہے کہ دنیوی مشکلات بعض دفعہ دینی معاملات میں ہارج ہو جاتے ہیں۔
خاص کر خامی اور کیچ پنے کے زمانہ میں یہ امور ٹھوکر کا موجب بن جاتے ہیں ۔صلوٰۃ کا لفظ پر سوز معنے
پر دلالت کرتا ہے جیسے آگ سے سوزش پیدا ہوتی ہے ویسی ہی گدازش دعا میں پیدا ہونی چاہیے
جب ایسی حالت کو پہنچ جائے جیسے موت کی حالت ہوتی ہے تب اس کا نام صلوۃ ہوتا ہے۔
نماز میں وساوس کی وجہ ایک شخص نے سوال کیا کہ مجھے نماز میں وساوس اور ادھر ادھر کے
خیالات بہت پیدا ہوتے ہیں ۔
فرمایا ۔ اس کی اصل جڑامن اور غفلت ہے۔ جب انسان خدا تعالیٰ کے عذاب سے غافل ہو کر
امن میں ہو جاتا ہے تب وساوس ہوتے ہیں۔ دیکھو! زلزلہ کے وقت اور کشتی میں بیٹھ کر جب کشتی
خوفناک مقام پر پہنچتی ہے سب اللہ اللہ کرتے ہیں اور کسی کے دل میں وساوس پیدا نہیں ہوتے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی