۲۶؍مئی ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بعض جگہ مخالفین کا وجود بھی ضروری ہے ذکر کیا کہ بی جی خانین جاری جماعت کے لوگوں کو بہت دکھ دیتے ہیں اور بڑی بڑی ایذا رسانی کرتے ہیں ۔
فرمایا ۔ خدا تعالیٰ کے آگے کسی کا نابود کرنا کچھ مشکل نہیں۔ لیکن جس کی طاقتیں بڑی ہوتی ہیں
اس کا حوصلہ بھی بڑا ہوتا ہے۔ لیکن ایسے آدمیوں کا وجود بھی ضروری ہے۔ اعداء کا وجود انبیاء کے
واسطے بہت مفید ہوتا ہے۔ قرآن شریف کے جو تیس سیپارے ہیں ۔ اس کے اکثر حصہ نزول کا سبب
اعداء ہی ہوئے اگر سب ابوبکر کی طرح آمَنَّا وَ صَدَّقْنَا کہنے والے ہوتے تو چند آیتوں پر یہ سلسلہ
ختم ہو جاتا ہے۔ درخت کے واسطے جیسے صاف پانی کی ضرورت ہے ویسے ہی کچھ کھاد کے لیے گند کی
بھی ضرورت ہے۔ بہت سی آسمانی سرگرمی انہی لوگوں کی شرارتوں پر منحصر ہے۔ کوئی بھی نہیں جس کے
اعداء نہیں ہوئے ۔ نبی کے نفس کے واسطے یہ امر بہتر ہے کیونکہ اس طرح اس کی توجہ بڑھتی ہے ۔ اور
معجزات تائید و نصرت زیادہ ہوتے ہیں اور جماعت کے واسطے بھی مفید ہے کہ وہ پکے ہو جاتے
ہیں۔ خدا کو د پیر نہیں لگتی کہ لاکھوں کروڑوں کو ایک آن میں تباہ کر دے لیکن ضرورت کے سبب مخالفین
کا وجود قائم رکھا جاتا ہے جس شہر میں خاموشی سی ہو اس جگہ جماعت ترقی نہیں پکڑتی ۔ خدا کی حکمتوں کو
لو
ہر ایک شخص نہیں پہچان سکتا ۔ لے
ہے۔
۲۶ رمتی ۱۹۰۵ء
فرمایا۔ گھر میں طبیعت علیل تھی ۔ بہت سردر ، دبخار اور کھانسی
چند الہامات اور ایک رویا بھی تھی۔ لوگوں کے لیے ابتلا کا خوف ہوتا ہے میں نے
رات بہت دعا کی ۔
شیخ رحمت اللہ صاحب کو مخاطب کر کے ) آپ کے لیے بھی دعا کی تھی۔ پہلے تو ایک مشتبہ سا الہام
ہوا معلوم نہیں کس کے متعلق ہے اور وہ یہ ہے۔ (۱) شَرُّ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ( ترجمہ ) شرارت
بدر جلد نمبر ۸ مورخه ۲۵ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۴
ان لوگوں کی جن پر تو نے انعام کیا (۲) میں ان کو سزا دوں گا (۳) میں اس عورت کو سزا دوں گا۔
معلوم نہیں یہ کس کے متعلق ہے۔ اس کے بعد گھر والوں کے متعلق یہ الہام ہوارَةً إِلَيْهَا
رَوْحَهَا وَرَيْحَانَهَا إِنِّي رَدَدْتُ إِلَيْهَا رَوْحَهَا وَرَيْحَانَهَا -
اسی وقت جبکہ مذکورہ بالا الہام ہوا دیکھا کہ کسی نے کہا کہ آنے والے زلزلہ کی یہ نشانی
رویا ہے۔ جب میں نے نظر اٹھائی تو دیکھا کہ اس ہمارے خیمہ کے سر پر سے جو باغ کے
قریب نصب کیا ہوا ہے ایک چیز گری ہے۔ خیمہ کی چوب کا اوپر کا سرا وہ چیز ہے۔ جب میں نے کا
اٹھایا تو وہ ایک لونگ ہے جو عورتوں کے ناک میں ڈالنے کا ایک زیور ہے۔ اور ایک کاغذ کے اندر
لپیٹا ہوا ہے۔ میرے دل میں خیال گذرا کہ یہ ہمارے ہی گھر کا مدت سے کھویا ہوا تھا اور اب ملا ہے
اور زمین کی بلندی سے ملا ہے اور یہی نشانی زلزلہ کی ہے۔ لے
آج کی تازه وی رَدَّ إِلَيْهَا رَوْحَهَا وَرَيْحَانَهَا کا ذکر تھا۔
فرمایا۔ اس میں بھی اللہ تعالیٰ نے ماضی کا صیغہ استعمال کیا ہے۔ تمام سماوی کتب سے معلوم ہوتا
ہے کہ اللہ تعالی کسی امر کے ضرور آئندہ پورا ہو جانے کے متعلق کسی پیشگوئی کو ظاہر فرماتے وقت ماضی کا
صیغہ استعمال کرتا ہے مثلاً قرآن شریف میں آیا ہے تبت یدا ابي لَهَبٍ وَ تَبَّ ( اللهب : ٢) ابولهب
کے دونو ہاتھ ہلاک ہو گئے اور وہ خود بھی ہلاک ہو گیا ۔ یہ وحی الہی بطور پیشگوئی کے ایسے وقت میں نازل
ہوئی تھی جبکہ ابولہب چنگا بھلا پھرتا تھا۔ لیکن آسمان پر اس کے لیے ہلاکت کا حکم ہو چکا تھا۔ اس واسطے
یہ بات ایسے طور پر بیان کی گئی کہ یہ کام ہو چکا ہے۔ پہلے ایک معاملہ آسمان پر ہو جاتا ہے اور پھر زمین پر
اس کا ظہور ہوتا ہے۔ ایسا ہی ہمارا الهام عَفَتِ الدِّيَارُ والا تھا یعنی مٹ گئے گھر ۔ اگر چہ گیارہ ماہ پہلے
یہ زلزلہ کی پیشگوئی تھی تاہم چونکہ آسمان پر یہ فیصلہ ہو چکا تھا کہ زلزلہ ضرور آئے گا اس واسطے اللہ تعالیٰ
نے فرمایا کہ مکانات عارضی اور مستقل سب گر گئے اور نشان مٹ گئے ۔ جو لوگ مثلاً پیسہ اخبار کے
نامہ نگار وغیرہ اعتراض کرتے ہیں وہ اس محاورہ سے ناواقف اور جاہل ہیں یا جان بوجھ کر تعصب کے
۲۶ رمئی یہاں تک کی ڈائری جو صبح کے وقت کی معلوم ہوتی ہے بدر جلد نمبر ۸ مورخه ۲۵ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۲ پر
درج ہے۔ اس کے بعد کی ڈائری جو صفحہ ۴ پر درج ہے شام کی معلوم ہوتی ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ (مرتب)
ساتھ ضد کرتے ہیں ورنہ یہ محاورہ سب زبانوں میں پایا جاتا ہے۔ آتھم کے متعلق جب ہم نے پیشگوئی
کی تھی تو اس نے اسی مجلس میں کہا تھا کہ میں تو مر گیا۔ باوجود عیسائی ہونے کے وہ ادب کا بہت لحاظ رکھتا
تھا اور یہی سبب تھا کہ وہ ڈرتا رہا اور میعاد کے اندر مرنے سے بچ گیا۔ ابولہب کے متعلق صاف پیشگوئی
مکہ میں کی گئی تھی کہ وہ ہلاک ہو گیا۔ حالانکہ وہ جنگ بدر کے بعد طاعون سے مرا تھا۔
فرمایا۔ روح وریحان سے مراد ہر قسم کی آسائش اور آسودگی ہوتی ہے۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مبارک منہ کے مبارک الفاظ معناً
( مرقومه شیخ عبدالرحیم صاحب )
بوقت و بجے آپ باہر تشریف لائے ۔ شیخ رحت اللہ صاحب نو وارد اور مولوی صاحبان اور دیگر
احباب محفل موجود تھے ۔ ادھر ادھر کی باتوں میں آپ نے فرمایا کہ
ہم خدا کے مرسلین اور مامورین کبھی بزدل نہیں ہوا کرتے بلکہ سچے مومن بھی بزدل نہیں
ہوتے۔ بزدلی ایمان کی کمزوری کی نشانی ہے ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم پر مصیبتوں نے بار بار حملے کئے مگر
انہوں نے کبھی بزدلی نہیں دکھائی ۔ خدا تعالیٰ ان کی نسبت فرماتا ہے مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ
وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا (الاحزاب : (۲۴) یعنی جس ایمان پر انہوں نے کمر ہمت
باندھی تھی اس کو بعض نے تو نبھا دیا اور بعض منتظر ہیں کہ کب موقع ملے اور سرخرو ہوں اور انہوں نے
کبھی کم ہمتی اور بزدلی نہیں دکھائی ۔
سب سے بڑھ کر راحت دعا کے متعلق آپ نے فرمایا کہ ادھر کی جاتی ہے اور ادھر جواب ملتا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا
۱ بدر جلد ۱ نمبر ۸ مورخه ۲۵ رمئی ۱۹۰۵ء صفحہ ۴ ، ۵ ( معلوم ہوتا ہے یہ پرچہ ۲۸ مئی کے بعد شائع ہوا ہے یہی
وجہ ہے کہ ۲۶ رمئی تا ۲۸ رمئی کی ڈائری اس میں چھپی ہے۔ مرتب )
کے اس ڈائری پر تاریخ نہیں لکھی۔ انداز ۲۴۱ تا ۲۶ مئی ۱۹۰۵ ء کی معلوم ہوتی ہے۔ ان دنوں میں شیخ رحمت اللہ صاحب
قادیان میں موجود تھے ۔ (مرتب)
راحت ہو سکتی ہے اور یہی ایک مابہ الامتیاز امر ہوتا ہے جو مامورین اور دوسروں میں رکھ دیا جاتا ہے۔
فرمایا۔ شیخ صاحب میں آپ کے لیے پانچ وقت استجابت دعا کا ایک وقت ہوتا ہے دعا کرتا ہوں لیکن استجابت کا ایک وقت ہوتا ہے۔
انسان کو بعض وقت ایک ہی سمت مقصود ہوتی ہے۔ مگر خدا تعالیٰ مومن کے لیے دنیا اور آخرت میں
سنوار چاہتا ہے۔ اس لیے بعض وقت ابتلا آجاتے ہیں جو بالآخر بابرکت ہوتے ہیں۔ بعض انسانی
کمزوریوں کا علاج یہ مصائب ہوتے ہیں ۔ انسان میں بیشک بعض کمزوریاں ایسی ہوتی ہیں جن کو یہ
سمجھ نہیں سکتا ۔ لیکن میری دعا ئیں ایسی ہوتی ہیں کہ محل قبولیت تک پہنچتی ہیں ۔ وقت شرط ہے۔
پھر ایک طرف مخاطب ہو کر ۔ میں آپ کے لیے دعا کرتا ہوں لیکن کل کے امر میں میں نے خیال
کیا تو میں نے سمجھا کہ شاید یہی امور میری دعا کی استجابت میں مانع ہوں مگر آپ کے لکھنے پر مجھے
اصل واقعہ کی حقیقت معلوم ہوئی ۔ دعا کی قبولیت میں تا خیر ڈالنے والے یا دعا کے ثمرات سے محروم
کرنے والے بعض مکروہات ہوتے ہیں ۔ جن سے انسان کو بچنا لازم ہے۔
مصائب دنیا میں آکر آخرت میں موجب مدارج ہوتے ہیں جیسا کہ حدیث میں آیا ہے ثواب
ملتا دیکھ کر بعض لوگ کہیں گے کہ کاش ہمارے وجود بھی قینچیوں سے کاٹے جاتے اور ہم بھی یہ
معاوضے حاصل کرتے ۔ سب سے بڑھ کر مصائب انبیاء پر آتے ہیں ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو
دیکھ لوزندگی میں کیا کیا تکلیفیں اٹھانی پڑیں ۔ غرضیکہ گھبرانا نہیں چاہیے۔
اپنے الہامات پر یقین کامل ہمیں زلزلے کے متعلق پورا اطمینان ہے ۔ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَ لكِنَّ اللهَ رَھی ہمارے اشتہارات کے شائع
ہونے کے بعد الہام ہوا ہے۔ جس سے خدا تعالیٰ کا ارادہ قطعی ثابت ہوتا ہے۔ ہم نے جو کچھ
اخراجات ہزاروں تک خیمے وغیرہ منگوا کر کئے ہیں ۔ وہ دھوکے کی بنا پر نہیں کئے۔ ہمیں خدا کی باتوں
پر ایمان ہے۔ تاریخ کا مقرر نہ ہونا یا وقت کی کمی بیشی پیشگوئی کے ظاہر ہونے کی وقعت میں کچھ کمی