۲۷؍مئی ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہیں ڈال سکتے ۔ قرآن شریف میں اِنْ اَدْرِی اَقَرِيبٌ اَمْ بَعِيدُ مَا تُوعَدُونَ (الانبياء : ١١٠)
میں نہیں جانتا کہ عذاب کے نزول کا وقت قریب ہے یا بعید ) صاف بتاتا ہے کہ ہر ایک عذاب کی
مقررہ تاریخ نہیں بتائی جاتی ۔ کے
۲۷ رمتی ۱۹۰۵ء
ایک جلیل القدر الہام عَبْدُ الْقَادِرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَرَى رِضْوَانَهُ اللَّهُ أَكْبَرُ -
پہلی وحی کے متعلق فرمایا کہ
خدا اپنی کچھ قدرتیں میرے واسطے ظاہر کرنے والا ہے۔ اس واسطے میرا نام عبدالقادر رکھا۔
رضوان کا لفظ دلالت کرتا ہے کہ کوئی فعل دنیا میں خدا کی طرف سے ایسا ظاہر ہونے والا ہے جس سے
ثابت ہو جائے اور دنیا پر روشن ہو جائے کہ خدا مجھ پر راضی ہے۔ دنیا میں بھی جب بادشاہ کسی پر
راضی ہوتا ہے تو فعلی رنگ میں بھی اس رضا مندی کا کچھ اظہار ہوتا ہے اس کے معنی یہ ہیں کہ اس کی
رضا پر دلالت کرنے والے افعال دیکھتا ہوں ۔ مومن کو اللہ تعالیٰ کی رضا بہت پیاری ہے۔ ایک
حدیث میں آیا ہے کہ مومنین جب بہشت میں داخل کئے جائیں گے تو ان سے کہا جائے گا کہ اب
مانگو جو کچھ مانگنا چاہتے ہو تو وہ عرض کریں گے کہ اے رب ! تو ہم پر راضی ہو جا۔ جواب ملے گا۔ اگر
میں راضی نہ ہوتا تو تم کو بہشت میں کس طرح داخل کرتا ۔ ہے
۲۸ رمتی ۱۹۰۵ء
شیخ رحمت اللہ صاحب کی ایک گھڑی میرے پاس ہے اور ایک ایسی چیز جیسے ترازو کے
ایک رویا دو پلڑے ہوتے ہیں مثل جھوروں کے بینگی کے۔ میں ایک ڈولی میں بیٹھا ہوا ہوں ۔
بدر جلد نمبر ۸ مورخه ۲۵ رمتی ۱۹۰۵ ء صفحه ۶
بدر جلد نمبر ۸ مورخه ۲۵ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحه ۲

پھر کسی نے میاں شریف احمد کو اس میں بٹھا دیا اور اس کو چکر دینا شروع کیا۔ اتنے میں گھڑی گر گئی اور
اس جگہ قریب ہی گری ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اس کو تلاش کر وایسا نہ ہو کہ محمد حسین نالش کر دے۔
نہیں
فرمایا کہ خیال گذرتا ہے کہ شاید گھڑی سے مراد وہ ساعت ہے جو زلزلہ کی ساعت ہے جو معلوم
واللہ اعلم ۔ اور وہ رحمت کی ساعت ہے یعنی یہ ساعت ہمارے واسطے رحمت الہی کا موجد الہی کا موجب ہوگی ۔
بلا تاریخ کے
القول الطيب
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی والدہ یہاں آئی ہوئی ہیں انہوں نے اپنی والدہ کی پیری اور ضعف
کا اور ان کی خدمت کا جو وہ کرتے ہیں ذکر کیا۔ نے
حضرت نے فرمایا۔ والدین کی خدمت ایک بڑا بھاری عمل ہے۔ حدیث شریف
خدمت والدین میں آیا ہے کہ دو آدمی بڑے بدقسمت ہیں ۔ ایک وہ جس نے رمضان پایا
۔
اور رمضان گزر گیا پر اس کے گناہ نہ بخشے گئے اور دوسرا وہ جس نے والدین کو پایا اور والدین گذر
گئے اور اس کے گناہ بخشے نہ گئے ۔ والدین کے سایہ میں جب بچہ ہوتا ہے تو اس کے تمام هم و غم
والدین اٹھاتے ہیں۔ جب انسان خود دنیوی امور میں پڑتا ہے تب انسان کو والدین کی قدر معلوم
ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں والدہ کو مقدم رکھا ہے کیونکہ والدہ بچہ کے واسطے بہت دکھ
اٹھاتی ہے۔ کیسی ہی متعدی بیماری بچہ کو ہو۔ چیچک ہو، ہیضہ ہو، طاعون ہو ما اس کو چھوڑ نہیں سکتی ۔
ہماری لڑکی کو ایک دفعہ ہیضہ ہو گیا تھا ہمارے گھر سے اس کی تمام قے وغیرہ اپنے ہاتھ پر لیتی
تھیں ۔ ماسب تکالیف میں بچہ کی شریک ہوتی ہے۔ یہ طبعی محبت ہے جس کے ساتھ کوئی دوسری محبت
بدر جلد نمبر ۸ مورخه ۲۵ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحه ۲
کے القول الطیب کے زیر عنوان ڈائری پر گو کوئی تاریخ درج نہیں لیکن قرائن بتاتے ہیں کہ یہ مئی کے آخری ایام
یعنی ۲۷ تا ۳۱ رمئی ۱۹۰۵ء تک کے ملفوظات ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ (مرتب)
۔

مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ خدا تعالیٰ نے اسی کی طرف قرآن شریف میں اشارہ کیا ہے کہ اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ
بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَ ابْتَائِي ذِي الْقُرْبى (النحل: ٩١) ۔
ادنی درجہ عدل کا ہوتا ہے۔ جتنا لے اتنا دے۔ اس سے ترقی کرے تو احسان کا اخلاق کی انتہا درجہ ہے جتنا لے وہ بھی دے اور اس سے بڑھ کر بھی دے۔ پھر اس سے
بڑھ کر ایتائی ذی القربی کا درجہ ہے یعنی دوسروں کے ساتھ اس طرح نیکی کرے جس طرح ما بچہ
کے ساتھ بغیر نیت کسی معاوضہ کے طبعی طور پر محبت کرتی ہے۔ قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ
اہل اللہ ترقی کر کے ایسی محبت کو حاصل کر سکتے ہیں۔ انسان کا ظرف چھوٹا نہیں۔ خدا کے فضل سے
یہ باتیں حاصل ہو جاتی ہیں بلکہ یہ وسعت اخلاق کے لوازمات میں سے ہے۔ میں تو قائل ہوں کہ
اہل اللہ یہاں تک ترقی کرتے ہیں کہ مادری محبت کے اندازہ سے بھی بڑھ کر انسان کے ساتھ
محبت کرتے ہیں ۔
ایک بڑھیا کا ذکر ہے کہ حضرت ابوبکر کی وفات کے روز بغیر اس کے کہ اس کو کسی نے خبر دی
ہو خود بخود کہنے لگی کہ آج ابو بکر مر گیا ہے۔ لوگوں نے پوچھا کہ تجھ کو کس طرح سے معلوم ہوا۔ اس نے
کہا کہ ہر روز مجھ کو آپ حلوہ کھلایا کرتے تھے اور وہ وعدہ میں تخلف کرنے والے ہر گز نہ تھے چونکہ
آج وہ حلوہ کھلا نے نہیں آئے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ فوت ہو گئے ہیں ورنہ وہ ضرور مجھے حلوہ
کھلا نے آج بھی آتے ۔ دیکھو اخلاقی حالت کہاں تک وسعت کر سکتی ہے۔ یہ بھی ایک معجزہ ہے۔
ان اخلاق پر دوسرے لوگ قادر نہیں ہو سکتے ۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مجرم پکڑا ہوا
آیا تو وہ آپ ہی رعب سے کانپتا تھا۔ آپ نے فرمایا تو کیوں اتنا ڈرتا ہے میں تو ایک بڑھیا کا بیٹا
ہوں۔ معمولی انسانوں کے یہ اخلاق نہیں ہوتے۔ عرب کی قوم کئی پشتوں تک کینہ رکھنے والی تھی۔
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان پر غلبہ پایا تو باوجود اس قدر دکھوں کے جو ان سے
اٹھایا تھا سب کو معاف کر دیا۔ دنیوی حکومت رحم نہیں کر سکتی ۔ انگریزوں نے باغیوں کو کس طرح
پھانسی دیا اور قتل کیا تھا۔ مگر آنحضرت نے اپنے سب باغیوں کو یک دفعہ معاف کر دیا۔ کسی نبی کو ایسی

پوری کامیابی نہیں ہوئی جیسی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوئی۔ حضرت موسیٰ اپنے وعدہ کی زمین تک
نہ پہنچ سکے اور راستہ میں ہی فوت ہو گئے اور ان کے ساتھیوں نے کہا کہ اے موسیٰ ! تو اور تیرا خدا
مل کر مخالفوں سے جا کر لڑو ہم تو یہاں بیٹھے ہیں۔ مگر آنحضرت کے اصحاب نے کہا کہ ہم تیرے ساتھ
چلیں گے اگر چہ سمندر میں گریں اور قتل کئے جائیں ۔
رض
قاعدہ ہے کہ نبی کا پر توہ امت پر بھی پڑتا ہے۔ جب استاد کامل ہوتا ہے ایسے ہی شاگرد بھی بنتے
ہیں جیسے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شجاعت افعال و اعمال اور کامیابی کی نظیر نہیں ویسے ہی
صحابہ کی بھی نظیر نہیں ۔ صحابہ باوجود قلیل ہونے کے جدھر جاتے فتح پاتے ۔ صحابہ ایسے تھے جیسے کسی
برتن کو بہت دھو کر بالکل صاف اور ستھرا کر دیا جاتا ہے اور اس میں کسی قسم کی آلائش کا شائبہ نہیں
رہتا۔ ان کی ایسی محنت اور اخلاص تھا تو خدا نے پھر بدلہ بھی ایسا دیا ۔ حضرت ابوبکر کو آنحضرت کا
خلیفہ بنایا۔
شیعوں کی غلطی اس جگہ شیعوں نے بڑی غلطی کھائی ہے کہ خلافت کا حق حضرت علی کو تھا۔
بد قسمت نہیں دیکھتے کہ خدا نے کیا فیصلہ کیا جو وقت وعدوں کے پورا ہونے کا
تھا اس وقت خدا نے ایک منافق اور اہل بیت کے دشمن کو کیوں گدی پر بٹھا دیا۔ میں جانتا ہوں کہ اس
قوم نے بھی عیسائیوں کی طرح ایک غلو کیا ہے اور اس غلو کا باعث اصلی نامرادی ہے جو ابتدا میں
حاصل ہوئی ۔ جو لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ یسوع کو ظاہری بادشاہت حاصل ہوگی ان کو جب اس
معاملہ میں ناکامی حاصل ہوئی تو انہوں نے یسوع کی صفت میں غلو کر کے یسوع کو خدا ہی بنا دیا۔
ایسا ہی قوم شیعہ نے بھی حضرت علی کو وہ درجہ دیئے ہیں جو خدا نے نہ چاہا کہ ان کو دے ۔ خدا کا
معاملہ ہر ایک کے ساتھ اس کے دل کی حالت کے مطابق ہوتا ہے۔ اگر ان کے پاس نورا ایمان ہوتا
تو ایسی بات نہ بولتے ۔ کیا اس وقت خدا کمزور تھا اور وہ بدلہ لے نہ سکتا تھا یا خدا پالیسی باز تھا۔
حضرت ابوبکر کو طاقتور دیکھ کر خاموش رہا۔
لے بدر جلد ا نمبر ۹ مورخہ یکم جون ۱۹۰۵ ء صفحه ۲

آج 10 میں سے 10 باقی